Connect with us
Friday,14-November-2025

سیاست

مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی اور بھیونڈی کے مشترکہ وفد کی بجلی سبسیڈی کے لئے لازمی رجسٹریشن کی شرط پر کامیاب نمائندگی

Published

on

mallegaon-iuhigyfcgtuyiui9j

مالیگاؤں (خیال اثر )
آج مالیگاؤں اور بھیونڈی کےبنکروں پر مشتمل ایک مشترکہ وفد نے ریاستی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی ودھان سبھا کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی وجہ سے میٹنگ کافی تاخیر سے منعقد ہوئی. ودھان سبھا میں جانے کے لئے کویڈ ٹیسٹ لازمی ہونے کی وجہ سے میٹنگ وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کے بنگلے پر منعقد ہوئی جس میں شرکاء میٹنگ نے بجلی بلوں میں سبسیڈی جاری رکھنے کے لئے رجسٹریشن کو لازمی قرار دئے جانے سے متعلق بنکروں کی بے چینی سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا اور رجسٹریشن میں ہونے والی دشواریوں مثلاً پاور بل کسی نام پر ہے لیکن پلاٹ مشترکہ خاندان کے سبھی لوگوں کے نام پر ہے یا بجلی بل پہلے سے کسی کے نام پر ہے اور وہ انتقال کر چکا ہے لیکن بجلی بل پر اب تک وہی نام چل رہا ہے یا پلاٹ اور بجلی بل ایک ہی نام پر ہے مگر جی ایس ٹی رجسٹریشن خاندان کے کسی اور فرد کے نام ہے یہ باتیں مشترکہ خاندان ہونے کی وجہ سے مالیگاؤں اور بھیونڈی میں عام ہے بلکہ مشترکہ خاندان کی روایت تو سارے ہندوستان میں ہی عام ہے اسی وجہ سے انکم ٹیکس ایکٹ میں Undivided Family کے نام سے مستقل چیپٹر موجود ہے کتنے ہی بنکر کرائے پر کارخانے لیکر چلا رہے ہیں جسکی وجہ سے بجلی بل پر موجود نام اور جی ایس ٹی رجسٹریشن کے نام الگ الگ ہیں بونافائیڈ بنکروں میں زیادہ تر بنکر اپنے موروثی کارخانوں میں کپڑے بننے کا کام کررہے ہیں جسکی پروجیکٹ ویلیو نکالنا آسان نہیں وزرات نے جن چیزوں کی تفصیل طلب کی ہے اسے صرف وہی لوگ مہیا کرسکتے ہیں جنہوں نے اپنے کارخانوں کی بنیاد مختلف ریاستی اور مرکزی اسکیموں کے تحت رکھی ہے تمام پاورلوم کارخانوں کے ریکارڈ اور منظور شدہ لوڈ کا ریکارڈ بجلی سپلائی کمپنی کے پاس پہلے ہی سے موجود ہے مہاراشٹر کی پاورلوم صنعت کے تعلق سے بتاتے ہوتے ہوئے شرکاء میٹنگ نے وزیر موصوف کو بتلایا کہ مہاراشٹر میں پاورلوم کی تعداد دوسری کسی بھی ریاست سے زیادہ ہے اور ہندوستان کی صنعت پارچہ بافی میں اسکا حصہ 65 فی صد ہے جو ریاست کے لیے روزگار کا بہترین ذریعہ ہے جی ایس ٹی کے ذریعے پاورلوم صنعت سے ریاست کو اچھا محصول بھی حاصل ہوتا ہے ساتھ ہی ریاست کے لاکھوں خاندانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہے ایک ایسے وقت میں جب مختلف ریاستیں روزگار کے زرائع پیدا کرنے پر لاکھوں کروڑ خرچ کررہی ہیں اور Ease of Doing Business کی پالیسی کے تحت کاروبار کرنے میں حائل مشکلات کو دور کررہی ہیں وزرات کا رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ انسپکٹر راج کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے بنکر گزشتہ کچھ سالوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جی ایس ٹی اور اسکی غیر مستقل پالیسی سے بنکروں کو مصائب کا سامنا ہے سوتی و مصنوعی دھاگوں کی مہنگائی اور انکے نر خوں میں اتار چڑھاو سے بنکر حراساں ہے بین الاقوامی سطح پر چین بنگلہ دیش پاکستان سے سخت حریفائی کا سامنا ہے ان مشکل حالات میں وزارت کو چاہیے کہ رجسٹریشن کی لازمی شرط کو فوراً واپس لے اور پاورلوم کارخانوں کے کم از کم تین مہینے کے بجلی بلوں کو معاف کرے اور ریاست کے پاورلوم سینٹروں سے نمائندہ تنظیموں کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کرکے صنعت کی ترقی کے لئے تجاویز طلب کرے اور اس پر عمل بجاونی کرکے صنعت کو استحکام دے
وزیر ٹیکسٹائل نے وفد کی باتوں کو بغور سننے کے بعد کہا کہ میں آپ کی پریشانیوں کو سمجھ رہا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ 27 ہارس پاور سے کم لوڈ والوں کا مسئلہ حل کردوں گا اور اس طریقے ہر کہ آگے سرکار بدلی بھی ہوجائے وزارت کسی دوسرے وزیر کے پاس چلے جائے لیکن یہ تب بھی یہ مسئلہ نا اٹھے لیکن اسکے لئے مجھے ضروری ڈرافٹس کی ضرورت ہوگی جسکو مہییا کرنے کی ذمہ داری پاور لوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد انصاری اور بھیونڈی کے رشید طاہر مومن نے لی ساجد انصاری اور رشید طاہر مومن نے 27 ہارس پاور سے اوپر والوں کابھی مسئلہ حل ہونے تک اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے
آج کے اس وفد میں مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد آزاد انصاری، نہال دانے والے آصف انور عزیز سدا علی بھیونڈی کے رشید طاہر مومن اور انکے رفقاء موجود تھے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست

‎بہار الیکشن نتائج عوام کا این ڈی اے پر اعتماد بحال : ایم پی شریکانت شندے

Published

on

‎ممبئی بہار الیکشن پر این ڈی اے کی فتح پر شیوسینا لیڈر اور رکن پارلیمان شریکانت شندے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہار الیکشن میں تاریخی فتح وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لوگوں کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے۔ بہار کے عوام نے بدعنوانی، انارکی اور جنگل راج کو پروان چڑھانے والی طاقتوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عوام نے منگل راج کو منتخب کیا ہے، جنگل راج کو نہیں۔
‎کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں، جو ذات پات اور خوشامد کی سیاست پر انحصار کرتی تھیں اسے مکمل طور پر شکست دے دی ہے۔ کانگریس کا سنگل ہندسوں میں گرنا اس تلخ سچائی کو بے نقاب کرتا ہے کہ راہل گاندھی کی سیاست کا بڑی اور باشعور ریاست میں کوئی اثر نہیں ہے۔ اس کا ذات پات، فرقہ وارانہ کارڈ اور اس نے جو بھی بیانیہ بنایا ہے وہ سب بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
‎بہار کے غریبوں، پسماندہ ، خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں نے این ڈی اے کے حق میں بھرپور ووٹ دیا ہے۔ یہ عوامی اعتمادنتیش کمار کی صاف ستھری شبیہ، گڈ گورننس اور عوام پر مبنی سیاست کا فیصلہ کن اثبات ہے۔ اپوزیشن چاہے جتنے بھی حملے کرے، عوام نے استحکام، سلامتی اور ترقی کا راستہ منتخب کیا ہے۔
‎بہار میں بڑے پیمانے پر حکومت سازی کی لہر ثابت کرتی ہے کہ ہندوستان تبدیلی چاہتا ہے لیکن تبدیلی انارکی سے استحکام تک، بدعنوانی سے احتساب تک، جنگل راج سے گڈ گورننس تک ہونی چاہیے۔ اور یہ تبدیلی صرف این ڈی اے ہی دے سکتی ہے۔
‎یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قائد حزب اختلاف نے ایس آئی آر جیسے معاملے پر الیکشن کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی اور الیکشن کمیشن جیسے باوقار ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ بہار کے عوام نے اس غیر ذمہ دارانہ سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے انتشار نہیں جمہوریت کا انتخاب کیا ہے۔
‎بہار نے ایک واضح، غیر واضح اور تاریخی پیغام دیا ہے این ڈی اے مستقبل ہے۔ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں قیادت کرنے، حکومت کرنے یا عوام کے اعتماد کے مستحق ہیں۔
‎میں بہار کے عوام اور ووٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں بہار میں نئی ​​این ڈی اے حکومت کے مستقبل کے کام اور سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اورنگ آباد فلسطین اور غزہ کےلیے چندہ جمع کرنے کے الزام میں سید بابر گرفتار

Published

on

‎ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ایک نوجوان کو فلسطین اور غزہ کےلیے چندہ جمع کرنے کے الزام میں اورنگ آباد سنبھاجی نگر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔امام رضا فاؤنڈیشن اور رضاایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن، اورنگ آباد کے ڈائریکٹر بابر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ امام احمد رضا فاؤنڈیشن، اورنگ آباد اور رضا ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن، اورنگ آباد، سی ٹی ایس نمبر 10655، دکان نمبر 4، میٹرو اپارٹمنٹ، چمپاچوک شہباز، چھترپتی سمبھاجی نگر، امام احمد رضا فاؤنڈیشن، اے امام احمد رضا فاؤنڈیشن، اورنگ آباد ڈائرکٹرسید بابر علی سید محمود علی المعروف سید بابر علی راجوی قادری بدام گلی، کیراڈ پورہ چھترپتی سمبھاجی نگر کے خلاف۱۲ نومبر کو پولس اسٹیشن سٹی چوک میں سیکشن 316، 318 بی این ایس کے تحت یوگیش ایکناتھ ساونت، عمر 50، پیشہ نوکری، پوہیکون بی نمبر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اے ٹی ایس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے ملزم بابر سید نے اپنے ذاتی کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے چندہ حاصل کیا ہے اور اس کے بعد اس نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر رقم کی منتقلی کی ہے اور لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ ملزم جو کہ امام احمد رضا فاؤنڈیشن، اورنگ آباد اور رضا ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن، اورنگ آباد کا ڈائریکٹر ہے، اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطین اور غزہ میں امدادی کاموں میں تعاون کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حالانکہ مذکورہ فاؤنڈیشن کہیں رجسٹرڈ نہیں ہے اور رضا ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن کو ملک سے باہر مالی رقوم بھیجنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس کے بعد امام احمد رضا فاؤنڈیشن کے نام سے عطیات کی اپیل کر کے ملزم نے جو کہ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں، اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ کے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مالی فائدے کے لیے رقوم جمع کرائیں اور مالی فراڈ اور مجرمانہ اعتماد شکنی وغیرہ کا ارتکاب کیا، مذکورہ جرم کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس کیس کی تفتیش اقتصادی محکمہ کر رہا ہے ۔ اس کیس میں ملزم نے مذکورہ تنظیموں کے ذریعے اپنے مالی منفعت کے لیے فلسطین اور غزہ کے عوام کے امدادی کاموں کے لیے تقریباً 91 لاکھ روپے زکوٰۃ کے طور پر اجمع کیے اور اس میں سے 10 لاکھ روپے بیرون ملک منتقل کیے ، اس لیے تحقیقاتی اداروں نے مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ دلی کار بم دھماکہ کے بعد اے ٹی ایس الرٹ ہے اور اس نے اب ایسے افراد کی جانچ شروع کردی ہے جو مجرمانہ سرگرمیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اس کے علاوہ مشتبہ افراد کی حرکات و سکنات پر بھی نظر رکھی جارہی ہے ۔ دہلی بم دھماکوں کے تناظر میں اسلامی ممالک کے لیے آن لائن مدد حاصل کرنے کے انکشاف کے بعد اورنگ آباد میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے معرفت احتجاج کا بھی اندیشہ ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ڈی کمپنی اراکین سے تعلقات نواب ملک کو منی لانڈنگ کیس سے ڈسچارج کرنے سے عدالت کا انکار

Published

on

‎ممبئی : ممبئی سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو پی ایم ایل اے ایکٹ میں راحت دینے سے عدالت نے انکار دیا ہے جس کے سبب نواب ملک کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ نواب ملک کے خلاف کافی ریکارڈ اور ثبوت دستیاب ہے اس لئے انہیں اس کیس سے بری نہیں کیا جاسکتا ۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کے خاندان کے ذریعہ چلائی جانے والی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کو کیس سے ڈسچارج کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات طے کرنے کے لئے "ریکارڈ پر کافی مواد” موجود ہے۔ ملک اور اس کے رشتہ دار سولیڈس انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ملک انفراسٹرکچر چلاتے ہیں، جنہیں مفرور گینگسٹرو دہشت گرد داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ ملک انفراسٹرکچر نے اس کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی کیس کا دعویٰ کرتے ہوئے اس مقدمے سے رہائی کی درخواست کی تھی۔
‎پی ایم ایل اے ایکٹ تحت مقدمات کے خصوصی جج ستیہ نارائن ناوندر نے 11 نومبر کو عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ظاہر ہے کہ نواب ملک نے ڈی-کمپنی کے ارکان حسینہ پارکر، سلیم پٹیل، اور ملزم سردار خان کے ساتھ مل کر، غیر قانونی طور پر غصب کی گئی جائیداد کی لانڈرنگ میں حصہ لیاجو کہ "جرم میں شریک ہے ۔ مذکورہ حکمنامہ جس کی تفصیلات جمعرات کو دستیاب کرائی گئیں، اس میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔ "مزید برآں، سولیڈس انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور ملک انفراسٹرکچر کے ذریعے جمع کیا جانے والا کرایہ، جو دونوں ملک خاندان کے زیر کنٹرول ہیں، پی ایم ایل اے کے سیکشن کے تحت جرم کی آمدنی کو تشکیل دیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے ریکارڈ پر کافی مواد موجود ہے۔ ملک کے خلاف ای ڈی کا مقدمہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ ابراہیم، ایک نامزد عالمی دہشت گرد اور 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ایک اہم مفرور ملزم، اور اس کے ساتھیوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ ای ڈی نے ملک کو فروری 2022 میں گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال ضمانت پر رہا ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com