Connect with us
Tuesday,22-September-2026

سیاست

مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی اور بھیونڈی کے مشترکہ وفد کی بجلی سبسیڈی کے لئے لازمی رجسٹریشن کی شرط پر کامیاب نمائندگی

Published

on

mallegaon-iuhigyfcgtuyiui9j

مالیگاؤں (خیال اثر )
آج مالیگاؤں اور بھیونڈی کےبنکروں پر مشتمل ایک مشترکہ وفد نے ریاستی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی ودھان سبھا کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی وجہ سے میٹنگ کافی تاخیر سے منعقد ہوئی. ودھان سبھا میں جانے کے لئے کویڈ ٹیسٹ لازمی ہونے کی وجہ سے میٹنگ وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کے بنگلے پر منعقد ہوئی جس میں شرکاء میٹنگ نے بجلی بلوں میں سبسیڈی جاری رکھنے کے لئے رجسٹریشن کو لازمی قرار دئے جانے سے متعلق بنکروں کی بے چینی سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا اور رجسٹریشن میں ہونے والی دشواریوں مثلاً پاور بل کسی نام پر ہے لیکن پلاٹ مشترکہ خاندان کے سبھی لوگوں کے نام پر ہے یا بجلی بل پہلے سے کسی کے نام پر ہے اور وہ انتقال کر چکا ہے لیکن بجلی بل پر اب تک وہی نام چل رہا ہے یا پلاٹ اور بجلی بل ایک ہی نام پر ہے مگر جی ایس ٹی رجسٹریشن خاندان کے کسی اور فرد کے نام ہے یہ باتیں مشترکہ خاندان ہونے کی وجہ سے مالیگاؤں اور بھیونڈی میں عام ہے بلکہ مشترکہ خاندان کی روایت تو سارے ہندوستان میں ہی عام ہے اسی وجہ سے انکم ٹیکس ایکٹ میں Undivided Family کے نام سے مستقل چیپٹر موجود ہے کتنے ہی بنکر کرائے پر کارخانے لیکر چلا رہے ہیں جسکی وجہ سے بجلی بل پر موجود نام اور جی ایس ٹی رجسٹریشن کے نام الگ الگ ہیں بونافائیڈ بنکروں میں زیادہ تر بنکر اپنے موروثی کارخانوں میں کپڑے بننے کا کام کررہے ہیں جسکی پروجیکٹ ویلیو نکالنا آسان نہیں وزرات نے جن چیزوں کی تفصیل طلب کی ہے اسے صرف وہی لوگ مہیا کرسکتے ہیں جنہوں نے اپنے کارخانوں کی بنیاد مختلف ریاستی اور مرکزی اسکیموں کے تحت رکھی ہے تمام پاورلوم کارخانوں کے ریکارڈ اور منظور شدہ لوڈ کا ریکارڈ بجلی سپلائی کمپنی کے پاس پہلے ہی سے موجود ہے مہاراشٹر کی پاورلوم صنعت کے تعلق سے بتاتے ہوتے ہوئے شرکاء میٹنگ نے وزیر موصوف کو بتلایا کہ مہاراشٹر میں پاورلوم کی تعداد دوسری کسی بھی ریاست سے زیادہ ہے اور ہندوستان کی صنعت پارچہ بافی میں اسکا حصہ 65 فی صد ہے جو ریاست کے لیے روزگار کا بہترین ذریعہ ہے جی ایس ٹی کے ذریعے پاورلوم صنعت سے ریاست کو اچھا محصول بھی حاصل ہوتا ہے ساتھ ہی ریاست کے لاکھوں خاندانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہے ایک ایسے وقت میں جب مختلف ریاستیں روزگار کے زرائع پیدا کرنے پر لاکھوں کروڑ خرچ کررہی ہیں اور Ease of Doing Business کی پالیسی کے تحت کاروبار کرنے میں حائل مشکلات کو دور کررہی ہیں وزرات کا رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ انسپکٹر راج کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے بنکر گزشتہ کچھ سالوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جی ایس ٹی اور اسکی غیر مستقل پالیسی سے بنکروں کو مصائب کا سامنا ہے سوتی و مصنوعی دھاگوں کی مہنگائی اور انکے نر خوں میں اتار چڑھاو سے بنکر حراساں ہے بین الاقوامی سطح پر چین بنگلہ دیش پاکستان سے سخت حریفائی کا سامنا ہے ان مشکل حالات میں وزارت کو چاہیے کہ رجسٹریشن کی لازمی شرط کو فوراً واپس لے اور پاورلوم کارخانوں کے کم از کم تین مہینے کے بجلی بلوں کو معاف کرے اور ریاست کے پاورلوم سینٹروں سے نمائندہ تنظیموں کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کرکے صنعت کی ترقی کے لئے تجاویز طلب کرے اور اس پر عمل بجاونی کرکے صنعت کو استحکام دے
وزیر ٹیکسٹائل نے وفد کی باتوں کو بغور سننے کے بعد کہا کہ میں آپ کی پریشانیوں کو سمجھ رہا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ 27 ہارس پاور سے کم لوڈ والوں کا مسئلہ حل کردوں گا اور اس طریقے ہر کہ آگے سرکار بدلی بھی ہوجائے وزارت کسی دوسرے وزیر کے پاس چلے جائے لیکن یہ تب بھی یہ مسئلہ نا اٹھے لیکن اسکے لئے مجھے ضروری ڈرافٹس کی ضرورت ہوگی جسکو مہییا کرنے کی ذمہ داری پاور لوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد انصاری اور بھیونڈی کے رشید طاہر مومن نے لی ساجد انصاری اور رشید طاہر مومن نے 27 ہارس پاور سے اوپر والوں کابھی مسئلہ حل ہونے تک اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے
آج کے اس وفد میں مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد آزاد انصاری، نہال دانے والے آصف انور عزیز سدا علی بھیونڈی کے رشید طاہر مومن اور انکے رفقاء موجود تھے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

سوشل میڈیا پر شدت پسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر اور ملک میں شدت پسندی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کو لے کر آج اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک تھا اس وفد نے نول بجاج سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی ابوعاصم اعظمی نے عزم کیا ملاقات کے دوران نول بجاج کو جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی رابطے اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، موجودہ حالات اور معاشرے سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر منصفانہ یا غیر قانونی گرفتاریوں پر پائے جانے والے خدشات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کی حکمتِ عملیوں پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ نوجوانوں میں مناسب رہنمائی، کھلے مکالمے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈوں سے دور رہیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کسی تبصرہ کو لے کر نوجوانوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نوجوان کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور اس میں شرانگیزی اور قابل اعتراض مشمولات سے گریز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ہی ممنوعہ تنظیموں سے بھی دور رہنا ضروری ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کے معرفت نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے اس سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وفد میں حسیب بھٹکر، ظفر انصاری، عبدالمجیب شیخ، شاکر شیخ اور ہمایوں شیخ شامل تھے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی ہائی کورٹ نے وجے مالیا کو سوشل میڈیا پر عدالتی دستاویزات پوسٹ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

Published

on

ممبئی : بامبے ہائی کورٹ نے “مفرور اقتصادی مجرم” برطانیہ میں مقیم کاروباری وجے مالیا کو سوشل میڈیا پر عدالتی دستاویزات پوسٹ کرنے کے خلاف خبردار کیا جب کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، ایک وکیل نے منگل کو کہا۔ مالیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تحقیقاتی ایجنسی کا حلف نامہ اپ لوڈ کرنے سے پہلے ہی عدالت اس کے مندرجات پر غور کیا تھا۔ 13 اکتوبر کو اس معاملے کی سماعت کے لئے پوسٹ کرتے ہوئے، ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو ہدایت کی کہ وہ ای ڈی کے انکشافات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا حلف نامہ داخل کرے۔

انہوں نے انگلینڈ کی عدالتوں کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں ملک چھوڑنے سے روکا گیا۔ ہائی کورٹ مالیا کی طرف سے دائر دو درخواستوں پر سماعت کر رہی تھی۔ ایک درخواست مفرور اقتصادی مجرم ایکٹ (ایف ای او اے) کے تحت ان کے نامزدگی کو چیلنج کرتی ہے، جبکہ دوسری عدالت کے حکم کا مقابلہ کرتی ہے، جس میں اسے باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دینے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ مالیا نے سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا حوالہ دیا تھا جہاں درخواست گزاروں کی غیر موجودگی میں بھی رٹ درخواستوں کی سماعت کی گئی تھی۔ انہوں نے عرض کیا تھا کہ مالیا کے خلاف برطانیہ میں حوالگی کی کارروائی جاری ہے اور ان کا مؤکل ان سے واقف ہے لیکن عدالتی احکامات کے پابند ہونے کی وجہ سے وہ انگریزی دائرہ اختیار کو چھوڑنے سے قاصر ہے۔ تاہم ہائی کورٹ نے مالیا کے عدالت میں پیش ہونے کے ارادے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ واضح کیے بغیر برطانیہ کی عدالت کے احکامات پر بھروسہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ آیا ان احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

بنچ نے اشارہ کیا کہ اس طرح کے بھروسہ کو کمبل جواز کے طور پر نہیں سمجھا جا سکتا۔ عدالت نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو مالیا کے حلف نامہ کا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس نے دیسائی سے بھی کہا کہ وہ سماعت کے دوران دیئے گئے تمام بیانات کو ریکارڈ پر رکھتے ہوئے ایک تفصیلی حلف نامہ جمع کریں تاکہ ہندوستانی یونین اس کے مطابق جواب دے سکے۔

Continue Reading

سیاست

بی جے پی ملازمین پارٹ ٹائم سیاست دان نہیں: نتن نبین نے راہل گاندھی پر تنقید کی۔

Published

on

سہارنپور: لوک سبھا لیڈر آف اپوزیشن (ایل او پی) راہول گاندھی پر پردہ دار طنز کے طور پر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین نے منگل کو کہا کہ پارٹی کے کارکن “جزوقتی سیاست دان نہیں ہیں”۔ یہ بات ان دنوں کے بعد آئی ہے جب تمل ناڈو کے بی جے پی کے سربراہ نینر ناگینتھرن نے کانگریس لیڈر کو “پارٹ ٹائم پولیٹیکل وزیر اعظم پور پور” کی مذمت کرتے ہوئے کہا۔ نریندر مودی اندور میں گاندھی کے ‘چھترون کی گونج’ پروگرام کے دوران۔ اتر پردیش کے سہارنپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، نتن نبین نے کسی کا نام لیے بغیر کہا: “بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک کارکن چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ ہمارے کارکن پارٹ ٹائم سیاستدان نہیں ہیں۔ میں ہر جگہ کارکنوں میں نظر آنے والے جوش اور جوش سے بہت خوش ہوں، اور اس پختہ عزم کے ساتھ کہ وہ اتر پردیش میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنانے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔”

بی جے پی کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ پارٹی 2027 کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔”مغربی اتر پردیش کا دورہ کرنے، کارکنوں سے بات چیت کرنے اور سینئر لیڈروں کے ساتھ معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد، مجھے یقین ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 2027 کے لیے اپنے مشن کو کامیابی سے حاصل کرے گی،” انہوں نے کہا۔ نبین نے مزید کہا: “ہمارا خیال ہے کہ پچھلے دس سالوں میں وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ پر غور کیا جائے گا۔ گزشتہ 12 سالوں پر محیط وزیر مودی کا دور – عوام کو ہماری ترقی کے نقطہ نظر اور ہماری خارجہ پالیسی پر واضح یقین ہے کہ یہ حکومت ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گی اور اتر پردیش کو ایک ‘اتر پردیش’ (ایک مثالی ریاست) میں بدل دے گی۔” نتن نبی پیر سے اتر پردیش کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ایک دن قبل انہوں نے کریل پارک میں اپنے دورے کا آغاز کیا۔ میرٹھ۔ایکس پر ایک پیغام میں نبین نے کہا:

“آج، اتر پردیش کے دورے کے دوران، میرٹھ میں کارگل شہداء میموریل پارک پہنچ کر، میں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانی دی، اور ان کی یاد میں ایک درخت لگایا۔” “ہمارے فوجیوں کی ہمت، ان کی لگن اور ملک کی سرحدوں کے لیے ان کی قربانیوں نے ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔ ہر ہندوستانی کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنے رہیں۔” انہوں نے کہا۔ نبین کے ریاست کے دورے کے دوران، پارٹی قیادت بوتھوں، ‘شکتی کیندر’ (بوتھوں کا جھرمٹ)، منڈلوں اور ضلعی سطحوں پر تنظیمی تیاریوں کا جائزہ لینے اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تیار ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان