(جنرل (عام
مالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
نئی دہلی : ممبئی کی این آئی اے عدالت نے مالیگاؤں دھماکے میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو بری کردیا۔ یہ فیصلہ آتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ بھگوا دہشت گردی کا کانگریس کا بیانیہ منہدم ہو گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے کہا کہ بھگوا دہشت گردی کا بیانیہ کانگریس کی قیادت میں بنایا گیا تھا لیکن یہ نہ صرف منہدم ہوا ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو گیا ہے۔ امیت مالویہ نے کہا کہ مالیگاؤں دھماکے (2008) کے سبھی ساتوں ملزمین بشمول سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پرساد پروہت کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ بھگوا دہشت گردی کی دلدل کو بڑھانے کی کانگریس کی مذموم سازش نہ صرف ناکام ہوئی ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گئی ہے۔
مالویہ نے مزید کہا کہ سونیا گاندھی، پی چدمبرم اور سشیل کمار شندے جیسے لوگوں کو، جنہوں نے اس بدنیتی پر مبنی مہم کی قیادت کی، سناتن دھرم کو بدنام کرنے کے لیے ہندوؤں سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 29 ستمبر 2008 کو ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔ رمضان کے دوران مسلم اکثریتی علاقے میں ہونے والے اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دھماکے کے بعد 101 افراد زخمی ہوئے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ واقعہ ایک موٹرسائیکل میں آئی ای ڈی دھماکے سے انجام دیا گیا۔ دہشت گردانہ حملوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ہندو تنظیم کا نام لیا گیا۔ اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت تھی۔ پھر پہلی بار بھگوا دہشت گردی جیسی اصطلاح سیاست میں داخل ہوئی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بلا طبی ڈگری بغیر لائسنس غیر قانونی مطب چلانے والے 10 جھولا چھاپ ڈاکٹروں پر کرائم برانچ کی کاروائی

ممبئی میں بھانڈپ، مانخورد، کرلا، جوگیشوری، بوریولی اور دہیسر علاقے میں فرضی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولس نے پایا کہ ان کے پاس طبی شعبے میں کسی بھی شاخ کی ڈگری نہ ہونے کے باوجود وہ کلینک چلا رہے ہیں اور مریضوں کے پوشیدہ امراض کے علاج کا دعوی بھی کرتے ہیں۔ مریضوں کی بیماریوں پر ایلوپیتھی اور آیورویدک، یونانی ادویات معالجہ کر ان کی صحت و زندگی کو خطرے میں ڈال کر ان سے خطیر فیس وصول کر شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ ۷ کو قابل اعتماد معلومات حاصل ہوئی۔ حاصل معلومات کے سلسلے میں یونٹ ۷ کی پولیس ٹیم نے مختلف دنوں میں طبی افسر، ممبئی مہانگر پالیکا، ممبئی کے ساتھ ممبئی میں 1) ‘سنتوش ہیلتھ کلینک’ بھانڈپ، 2) ‘وینائک ہیلتھ کلینک’ بھانڈپ، 3) ‘صدف دواخانہ’ جوگیشوری، 4) ‘کوہ نوردواخانہ’ جوگیشوری، 5) ‘انکش آیورویدک دواخانہ’ بوریولی، 6) دیپک ہربل ہیلتھ کیئر کلینک، دہیسر 7) ‘سمر آیورویدک دواخانہ’ مانخورد (مذکورہ کارروائی کرائم برانچ یونٹ 6 کے ذریعے) ان 7 کلینک میں چھاپہ مار کر، وہاں پریکٹس کر رہے 10 جعلی ڈاکٹر ان کے پاس طبی شعبے میں ڈگری نہ ہوتے ہوئے یا مہاراشٹر میڈیکل میں رجسٹریشن نہ ہوتے ہوئے ڈاکٹر ظاہر کرکے غیر قانونی طور پر پوشیدہ بیماری جیسی مختلف بیماریوں کے مریضوں پر ایلوپیتھی اور آیورویدک، یونانی ادویات کا معالجہ کرتے ہوئے ملے۔ نیز کچھ کلینک میں جعلی ڈاکٹر غیر قانونی طور پر لائی گئی یونانی اور آیورویدک ادویات فروخت کرتے ہوئے بھی پائے گئے ان پر کارروائی کی گئی۔ مذکورہ کارروائی میں ان کے قبضے سے تقریباً 2,20,000/- روپے قیمت کی مختلف قسم کی دوائیوں کی بوتلیں، سرنج، اینٹی بائیوٹک ٹیبلیٹس ایسی مختلف قسم کی دوائیں اور طبی سامان ضبط کیا گیا۔ مذکورہ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بھانڈپ پولیس میں دفعہ 33, 36 مہاراشٹر میڈیکل پریکٹشنرز ایکٹ 1961 کے تحت جرم درج کر کے مذکورہ جرم کی تفتیش کرائم برانچ یونٹ 7، گھاٹکوپر کے ذریعے جاری ہے۔
جن ڈسپنسری پر کارروائی کی گئی ہے ان میں جو ڈاکٹر ادویات فراہم کرتے تھے ان میں 1) ‘سنتوش ہیلتھ کلینک’، بھانڈپ، ممبئی 1) شیخ محمد انور محمد اسلم، رہائشی بھانڈپ مغرب، 2) منبی حسین فرید شیخ، رہائشی ممبرا، تھانے۔ 2) ‘وینائک ہیلتھ کلینک’، بھانڈپ، ممبئی 3) عمران عبدالجبار خان، رہائشی بھانڈپ مغرب، ممبئی 3) ‘ثناء دواخانہ’، جوگیشوری، ممبئی۔ 4) دیاشانکر ہبلال سنگھ، رہائشی ملاڈ (مشرق)، ممبئی 5) جنید حشمت اللہ صدیقی، رہائشی جوگیشوری (مغرب)، ممبئی
4) ‘کوہ نور دواخانہ’، جوگیشوری، ممبئی۔ 6) شہاب الدین نظام الدین شیخ، رہائشی جوگیشوری (مغرب)، ممبئی 5) ‘انکش آیورویدک دواخانہ’، بوریولی، ممبئی 7) ڈاکٹر ناوید زاہد خان، رہائشی میرا روڈ (مشرق)، ضلع تھانے۔ 8) ڈاکٹر راشد حسین بیگ، رہائشی بوریولی (مغرب)، ممبئی۔6) دیپک ہربل ہیلتھ کیئر کلینک، دہیسر، ممبئی۔ 9) راشد حسین افضل حسین شیخ رہائشی ممبرا، ضلع تھانے۔ 7) ‘سمر آیورویدک دواخانہ’، مانخورد، ممبئی 10) نہال عرفات حسین شیخ رہائشی نالاسوپارا، ضلع پالگھر شامل ہے۔
مذکورہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل پولس کمشنر کرشنا کانت اپادھیائے، ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے، پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی جعلی اے پی کے فائلس کے ذریعے بزرگ اور دیگر شہریوں کو دھوکہ دینے والا گرفتار

ممبئی : 72 سالہ بزرگ شہری سن رسیدہ کو نامعلوم موبائل ہولڈر نے فون کرکے بینک آف انڈیا کا سینئر منیجر دنیش کمار ہونے کا جھانسہ دے کر اور سینئر سٹیزن کارڈ بنا کر بنانے کا وعدہ کر اعتماد حاصل کر شکایت کنندہ کے واٹس ایپ پر سینئر سٹیزن کارڈ http://Verification.apk نام کی اے پی کے فائل بھیج کر اس میں شکایت کنندہ کی ذاتی اور بینک کے ڈیبٹ کارڈ کی معلومات بھرنے پر مجبور کرکے شکایت کنندہ کے کل 5,62,000/- روپے کی دھوکہ دہی کرکے غبن کرنے کے معاملے میں بھائیکلہ پولیس اسٹیشن 497/26 دفعہ 318(4)، 319(2) بی این ایس دفعہ 66(ک) (ڈ) انفارمیشن و ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت جرم درج کیا تھا۔ مذکورہ جرم کی متوازی تفتیش پراپرٹی سیل، کرائم برانچ، ممبئی کر رہی تھی سینئرز کے حکم کے مطابق مذکورہ جرم کی مزید تفتیش کرائم برانچ کو منتقل ہو کر 927/2026 کے تحت دوبارہ درج کر جرم کی تفتیش کی گئی۔ مذکورہ جرم میں مذکورہ اے پی کے فائل کی گہری تکنیکی تفتیش کی گئی اور ملزم کا سراغ لگایا گیا اور جعلی اے پی کے فائل ڈیولپ کرنے والے ایک مرد ملزم عمر36 سال، سافٹ ویئر ڈیولپر، رہائشی ریاست مدھیہ پردیش سے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جرم میں گرفتار ملزم کے مدھیہ پردیش کے دفتر میں چھاپہ کارروائی کے دوران ملزم سے 1 پین ڈرائیو، 1 سی-پی-یو، 3 ہارڈ ڈسک، ایک وائی-فائی راؤٹر، 3 موبائل فون برآمد کرکے ان کی ابتدائی تکنیکی تفتیش میں ملزم مختلف سرور سروس پرووائیڈر کمپنی سے مختلف کمپنیوں کے سرور استعمال کر رہا تھا ایسا نظر آیا۔ جرم میں گرفتار ملزم نے بنائی ہوئی کل 2805 نقصان دہ اے پی کے فائلیں دیگر سائبر مجرموں کے گروہ کو فروخت کی ہیں ایسا تفتیش میں ثابت ہوا ہے۔ مذکورہ 2805 اے پی کے فائلوں کے ذریعے بھارت میں کل 9673 لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ ان میں سے سائبر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر بھارت میں 1074، مہاراشٹر میں 143، ممبئی میں 36 شکایات درج ہیں اور ان کے کل 15,75,00,000/- روپے کی دھوکہ دہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے بھارت میں 88، مہاراشٹر میں 08، ممبئی میں 05 درج جرائم کا پردہ فاش ہو رہا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی دیوین پولس کمشنر جوائنٹ پولس کمشنر انل کنبھارے، اور ایڈیشنل کرشنا کانت اپادھیائے، ڈی سی پی (جرائم)، راج تلک روشن، وکرائم برانچ نے اہم کارکردگی انجام دی ہے۔ ڈی سی پی راج تلک روشن نے بتایا کہ بزرگوں کو بزرگوں کے کارڈ سازی کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے اس لئے وقتا فوقتا پولس اس متعلق بزرگوں میں بیداری بھی پیدا کرتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پولیس سرکار اور معاشرہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں، ممبئی پولیس کمشنر کے ہمراہ میٹنگ کے بعد وجیا راہٹکر کا دعوی

ممبئی : خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سرکار پولیس اور معاشرہ کی ہے اس کیلئے قومی خواتین کمیشن بھی کوشاں ہے اس لئے آج ممبئی میں خواتین کمیشن نے دورہ کر کے ممبئی میں خواتین کے مسائل اور ان سے متعلق کیسوں اور اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے خواتین کمیشن کی قومی سربراہ وجیا راہٹکر نے کہا کہ ممبئی میں خواتین کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویمنس اور چائلڈ ڈیسک کے ساتھ خواتین سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے خواتین ہیلپ لائن کا بھی قائم عمل میں لایا گیا ہے۔ کمپیوں اور دیگر اداروں میں خواتین کی ہراسائی سے متعلق شکایت کیلئے پوس ایکٹ تیار کیا گیا ہے اس ایکٹ سے متعلق بھی بیداری کی ضرورت ہے۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے ممبئی اور ریاست میں خواتین زیادہ محفوظ ہے یہ دعوی وجیا راہٹکر نے کیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی اور پولیس کے اعلی افسران بھی اس اہم میٹنگ میں موجود تھے۔ وجیا راہٹکر نے کہا کہ ریاستی خواتین کمیشن اور دیگر کمیشنوں سے بھی مشترکہ میٹنگوں کا دورہ قومی کمیشن کا جاری رہتا ہے, ایسے میں خواتین کے مسائل اور ان کو درپیش دقتوں سے متعلق بھی ممبئی پولیس سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ گھریلو حالات اور گھریلو ایکٹ سے متعلق بھی پولیس کی شکایات کے تصفیہ کے طریقہ کار پر بھی غور و خوص کیا گیا کیونکہ گھریلو معاملات میں اگر پولیس نے صحیح رہنمائی کی تو گھر محفوظ ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی سائبر جرائم میں خواتین سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق بھی تشویش کا اظہار خواتین کمیشن نے کیا ہے۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے شکایت پر وجیا راہٹکر نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملات ہیں ایسے میں خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ذمہ داری سرکار اور پولیس کی ہے اور معاشرہ کو بھی اس متعلق بیدار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملات تشویشناک ہے یہ پوچھنے پر کہ پولیس پر بھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں اس پر خواتین کمیشن نے اب تک کیا ایکشن یا کارروائی ہے جس پر وجیا راہٹکر نے کہا کہ دلی میں خواتین سے متعلق شکایت کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے, اس لئے اس پر خواتین کمیشن کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس کی کارگزاریوں سے وجیا راہٹکر نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ممبئی میں خواتین سے متعلق معاملات زیادہ نہیں ہے اور شکایات کا بھی ازالہ کرنے کا دعوی ممبئی پولیس کمشنر نے کیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
-
جرم1 year agoجلگاؤں سلیمان خان ہجومی تشدد ملزمین پر سخت کارروائی کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا جلگاؤں دورہ اہل خانہ سے ملاقات و اظہار ہمدردی
