Connect with us
Wednesday,09-April-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

جمعیۃ علماء ہند کی جدید ممبر سازی تاریخ میں 13فروری 2021 ء تک توسیع

Published

on

malegaon-jamat

مالیگاؤں (خیال اثر)
جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی ایک قومی ملی دینی جماعت ہے ۔ گذشتہ ۱۰۰؍ سالوںسے مسلسل ملک وملت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ جمعیۃعلماء ہند ایک دستوری جماعت ہے ۔ہر تین سال بعد جدیدممبرسازی کے ذریعے جماعت کی اکائیاں قائم ہوتی ہیں۔ ۲۵دسمبر ۲۰۲۰ء جمعیۃ علماء ہند ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ارکان مجلس عاملہ کی سفارشات پرجدیدممبرسازی کی مدت میں۱۳؍فروری۲۰۲۱ء تک توسیع کر دی گئی ہے ۔اسی مناسبت سے آج دفتر جمعیۃعلما ء سلیمانی چوک پر جدیدممبر سازی مہم کارگذاری کے لیے ایک مشورتی میٹنگ کاانعقاد ہوا۔آغاز میں گذشتہ میٹنگ کی روداد مولانا جمال ناصر ایوبی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مالیگاؤں ) نے پیش کی ۔اس کے بعد شہر مالیگاؤں جمعیۃ علماء کے علاوہ ضلع ناسک میں قائم جمعیۃ کی اکائیاں اور ممبر سازی کے تعلق سے غورو خوض ہوا۔اِس میٹنگ کی صدارت مولاناآصف شعبان( نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک )نے کی۔

شہری و ضلعی جمعیۃ کی جدید ممبر سازی اب تک اطمینان بخش رہی ،مزیدآنے والے چند دنوں میںشہر کے مختلف علاقوں میں جدید ممبرسازی کے تعلق سے بیداری پروگرام منعقد کیاجائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کوممبر سازی کے لیے جمعیۃ سے وابستہ کیاجائے۔ آج مسلمان جس آزمائش کے دور سے گذ ر رہاہے اس کا بھی یہی تقاضا ہے کہ مسلمانوں کا ملی مرکزمضبوط سے مضبوط تر ہو، اقلیتوں کو اپنے حقو ق کی حصولیابی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے تنظیم و جماعت کی بڑی ضرورت ہے ۔ ایسے میںعوا م الناس سے گذارش ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی جدید ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کرخود بھی حصہ لیں اورزیادہ سے زیادہ احباب کو جمعیۃسے جوڑنے کی فکرو کوشش کریں اور جدید ممبر سازی توسیع کی مدت سے فائدہ اٹھائیں ۔ میٹنگ کاآغاز مولانا شرجیل ملی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس موقع پر قاری اخلاق احمد جمالی ، مولانا نیاز احمدملی ، مولانامحمدحسن ملی ، مفتی عبداللہ ہلال، حافظ عبدالعزیز رحمانی ،مولاناصغیر احمد شمسی ، مولاناابو زید ،مولاناعبدالرحیم بیتی ، مولانااسماعیل جمالی ، مفتی شاکر اشاعتی ، حافظ رمضان اشاعتی ، حاجی ادریس، محمدصابر، خلیل ایم ایم مدنی ،جمیل مقادم ، عمر بھائی کیمپ کے علاوہ دیگر ارکان موجود تھے ۔آخرمیںجمعیۃ علماء منماڑ کے نائب صدر حافظ عبدالواجد ملی اور مالدہ جمعیۃکے صدر مولانانیاز احمدملی کے والد بزرگوار کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

Published

on

Asif-Shaikh..-3

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔

آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

وانکھیڈے کا کاشف خان اور راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ واپس

Published

on

Rakhi-&-Sameer

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایس نے فلم اداکار راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف داخل ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان دیشمکھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کر نے کے ساتھ اس سے 11.55 لاکھ کا ہرجانہ بھی طلب کیا تھا، ذاتی نوعیت کی بنیاد پر وانکھیڈے نے یہ کیس واپس لیا ہے۔ شکایت واپسی پر کاشف علی خان نے کہا کہ ہماری ثالثی ہوچکی ہے، آپسی اختلاف کے بجائے ہمارے پوشیدہ دشمنوں کے خلاف ہم لڑائی لڑے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں سمیر وانکھیڈے کی بہن یاسمین وانکھیڈے کے کیس کی پیروی کی ہے، اور سابق وزیر نواب ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔

سمیروانکھنڈے نے کورڈیلیا کروز کیس میں شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو گرفتار کیا تھا اور اس کیس میں گرفتار منمون دھمیچا کے وکیل کاشف علی خان نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا ذرائع پر قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کئے تھے جس کے بعد وانکھیڈے نے ان پر ہتک عزت کا کیس داخل کیا تھا،اور اسی پوسٹ کو راکھی ساونت نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔چونکہ راکھی ساونت کے کئی معاملہ کی پیروی کاشف علی خان ہی کر رہے ہیں اس لئے وانکھیڈے نے دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا، لیکن اب وانکھیڈے نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کیس واپس لے لیا ہے۔ کیس واپسی کیلئے عدالت نے فریقین کو حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں وانکھیڈے نے کہا کہ کاشف علی سے ان کی ثالثی ہوگئی ہے اور اس افہام و تفہیم کے بعد وانکھیڈے نے کیس واپس لے لیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

شرابی ڈرائیوروں کے خلاف پولس کارروائی، سات مقدمہ درج

Published

on

traffic-police

ممبئی : ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب پی کر ڈرائیورنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے والوں پر دفعہ 125 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 8 اپریل کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں پر بھارتیہ نیائے سہتا بی این ایس 2023 دفعہ 125 کے تحت 7 مقدمہ درج کیا گیا، ساتھ ہی ان ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں ٹریفک پولیس نے ساگر پربھاکر 27 سالہ تھانہ، دلیپ سبھاش یادو 28 سالہ مجگاؤں، راکیش شیواجی راٹھوڑ 22 کف پریڈ ممبئی، رحیم شیخ 30 بیلا پور نئی ممبئی، سرجیت سنگھ 26 ساکی ناکہ، پرکاش یشونت 39 کاجو پاڑہ بوریولی، اجئے کمار رام شنکر سنگھ 40 جوگیشوری ساکن پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران شراب پی کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرہ میں ڈالنے والے ان ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر کے اس پر قدغن لگانے کی سعی کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے، اور اسی مناسبت سے کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com