Connect with us
Tuesday,23-September-2025
تازہ خبریں

جرم

ناسک ضلع میں پان کی دوکان سے 18 تلوار سمیت میور کسن گرفتار, مزید کی تلاش جاری

Published

on

(خیال اثر)
ان دنوں ہندوستان اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے. کورونا جیسی خطرناک وبائی بیماری سے نبرد آزما ہے تو وہی ماب لینچگ اور فرقہ پرستی کا زہر بھی یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو زہر آلود کرتا جارہا ہے. ہندو مسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے والے سیاست دانوں نے امن و شانتی کے اس گہوارے کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے پانی پتھ کا میدان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے. دیش کے کسی نہ کسی حصے میں معمولی باتوں کو لے کر فساد برپا کردیا جاتا ہے. ان فسادات میں ہتھیاروں کا کھلے عام استعمال عام بات ہے. فسادات کے ذمہ دار اور فسادیوں کو ہتھیار مہیا کرنے والے سارے چہرے پس پردہ رہتے ہیں اور یہ سارے چہرے حکومت اور قانون و عدلیہ کی نگاہوں میں عزت مابی کا تمغہ سجائے سماج و معاشرہ میں محترم و متعبر بنے پھرتے ہیں.
کل ناسک ضلع کے سنر نامی تعلقہ میں محکمہ پولیس سے منسلک کرائم برانچ کے آفیسران نے سنر پھاٹے پر موجود ایک پان دوکان پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 18عدد نئی تلواریں ضبط کرتے ہوئے پان دوکان مالک 21 سالہ نوجوان میور کسن کو حراست میں لے لیا ہے. کرائم برانچ کے آفیسر کے کے پاٹل نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ چھاپہ مار کاروائی انجام دی. اس سنسنی خیز کاروائی میں پان دوکان کے نچلے حصے میں رکھے ہوئے باکس سے 18تلواریں بر آمد ہونے پر دوکاندار سے باز پرس کی گئی لیکن ملزم میور نے کرائم دستہ کو گمراہ کن بیانات سے گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن جب کرائم برانچ نے اپنے تیور دکھائے تو اس نے دستے کو سچائی بتائی. کرائم برانچ دستہ ملزم کے بیان کے مد نظر اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے. بتایا جاتا ہے کہ شہر اے ایس پی سندیپ گھوگھے اور دیگر آفیسران کی رہنمائی میں یہ چھاپہ مار کاروائی کی گئی. کرائم برانچ اور محمکہ پولیس یہ جاننے میں مصروف ہے کہ ملزم کے ساتھ ساتھ اور کون کون اس غیر قانونی و ضرر رساں ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں نیز یہ تلواریں کہاں سے اور کس کے ذریعے یہاں تک پہنچی ہیں. سنر پولیس گرفتار شدہ ملزم میور کسن پر ممبئی ایکٹ 37(1)(3)کے تحت انڈین ہتھیار بند 4/25 کی قلم 135 جیسی دفعات عائد کرتے ہوئے اس غیر قانونی کاروبار کے پس پشت افراد کے چہروں سے نقاب اٹھانے کی جد وجہد شروع کردی گئی ہے-

جرم

ممبئی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل، ‎وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کے خلاف انکوائری شروع

Published

on

V P Police S.

‎ممبئی وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب شکایت کنندہ کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اس معاملہ میں سب انسپکٹر درگا کھرا ڈے کے خلاف انکوائرئ شروع کر دی ہے۔ درگا کھرا ڈے پر خاتون سے بدتمیری اور گالی گلوج کا الزام ہے اس لئے کھرا ڈے کے معاملہ کی تفتیش اے سی پی سطح کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق ۱۸ ستمبر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں پولس نے انکوائری شروع کی ہے. جس میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کو ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں وہ شکایت کنندہ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ غصہ میں آگ بگولہ ہے اور اس پر اپنا نیم کا بیچ دے مارا اس واقعہ کے بعد ممبئی پولس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدیں بھی شروع ہو گئی ہے, اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق دو نوجوانوں کو پولس نے طلب کیا اور ان پر قطعہ اراضی قبضہ اور ٹریس پاسنگ کا کیس بھی درج کیا گیا ہے, جبکہ مذکورہ بالا خاتون بعد میں اس کے ساتھ شریک ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی پولس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دستاویزات جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ پولس اس معاملہ میں متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند کرے گی اور پھر پولس سب انسپکٹر سے بھی انکوائری ہو گی, اس کے بعد پولس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے, اس میں سب انسپکٹر درگا کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور حرامی کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی موہیت کمار گرگ نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری اے سی پی کے سپرد کردی گئی اور انکوائری کے بعد کارروائی ہو گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : گوونڈی میں دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار، حالات کشیدہ

Published

on

arrested-

‎ممبئی گوونڈی ساٹھے نگر میں درگا ماتا دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کھنڈٹ کرنے کے معاملہ میں 6 ملزمین کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے. فسادیوں نے دیوی کی مورتی کے دوران تشدد برپا کیا اور نعرہ لگانے پر اعتراض کیا تھا. جب مورتی لیجانے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے نعرہ لگایا تو شرپسندوں نے تلوار ڈنڈے سمیت دیگر ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا. اس معاملہ میں پولس نے شکایت درج کر کے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد گوونڈی میں حالات خراب ہو گئے, لیکن امن قائم ہونے کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے. یہ واقعہ گوونڈی کے ساٹھے نگر میں پیش آیا۔ ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

‎مورتی لے جانے والے عقیدت مندوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلے موسیقی بجانے سے روکا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نعرے لگانے سے روک دیا گیا۔ جب انہوں نے نعرہ لگایا تو فسادی تلواروں، سلاخوں اور لاٹھیوں سے لیس آئے، ان پر حملہ کیا اور بت کو نقصان پہنچایا۔پولس نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین اسی علاقہ کے ہیں اور ان سے کیا ذاتی دشمنی اور رنجش تھی یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی آئی لو محمد بینر پر تنازع بائیکلہ میں کشیدگی، اشفاق ڈیویڈ کے خلاف بلا اجازت ریلی نکالنے پر کیس درج

Published

on

police case

ممبئی : ممبئی میں آئی لو محمد کے بینر کے تنازع کے بعد اب بائیکلہ گھڑوپ دیو پر بلا اجازت ریلی نکالنے کے معاملہ میں پولس نے اشفاق ڈیویڈ کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. گزشتہ سہ پہر مودی کمپاؤنڈ میں آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تختی لے کر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا, اس میں پولس سے کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی, جس کے بعد پولس نے گزشتہ شب اشفاق کے خلاف کیس درج کیا اور رات میں انہیں نوٹس دے کر رہا کر دیا. اشفاق پر بلا اجازت ریلی نکالنے کا کیس درج کیا گیا ہے. یہ معاملہ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے پر درج نہیں کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور آئی لو محمد کے بینر کی آڑ میں فرقہ پرست عناصر ممبئی شہر میں نظم و نسق خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں, اس لئے پولس بھی الرٹ ہے. بائیکلہ پولس نے جو ایف آئی آر اشفاق کے خلاف درج کیا ہے اس میں بی این ایس کی دفعات ۲۲۳، ۳۷،۱۳۵کے تحت کیس درج کیا گیا ہے. ممبئی پولس نے آئی لو محمد تحریک کے تحت بلا اجازت ریلی نکالنے کا پہلا کیس درج کیا ہے. اس کے بعد اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے ایم آئی ایم کے لیڈر وارث پٹھان نے کہا کہ جو کیس درج کیا گیا ہے. وہ غلط ہے پولس اس میں این سی بھی درج کر سکتی تھی, انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد کے معاملہ میں پولس جو کارروائی کر رہی ہے وہ درست نہیں ہے, ہمیں احتجاج کا حق ہے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی, لیکن پولس مسلمانوں پر فوری کیس درج کرتی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولس کی اس کارروائی سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف پولس فوری طور پر ایکشن لیتی ہے. اس کے بعد پولس نے بھی اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کیس آئی لو محمد کا بینر آویزاں کرنے پر نہیں درج کیا گیا ہے, اس کو دوسرا رخ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com