Connect with us
Wednesday,05-August-2026

(جنرل (عام

ایک بار پھر مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں کورونا کا قہر, کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ,ہنگامی میٹنگ کا انعقاد

Published

on

corona-malegaon-nashik

مالیگاؤں (خیال اثر)
کورونائی یلغار نے ایک بار پھر ضلع ناسک کے تمام قصبہ جات کے سرکاری محکموں کو متحرک کردیا ہے. اعلان کے مطابق شام سات بجے تا صبح سات بجے تک جزوی لاک ڈاؤن کے علاوہ ہر سینچر اتوار کو سختی سے عوامی مقامات و بازار بند رکھنا اشد ضروری قرار دیا گیا ہے. سارے عوامی مقامات اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں سرشام ہی پولیس محمکہ بند کرواتا ہوا نظر آرہاہے. کورونا متاثرین کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار نے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں ریاستی وزیر دادا بھسے کی صدارت اور مقامی رکن اسمبلی کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد کرکے طے کیا ہے کہ آنے والے 15 دنوں تک مالیگاؤں اور مضافاتی علاقوں میں کورونا سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جائے گا.مذکورہ میٹنگ میں کہا گیا کہ آنے والے 15 دنوں تک حالات کو قابو میں رکھنا اشد ضروری ہے. اسی طرح ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کے اعلان کے مطابق سنیچر اور اتوار کے دو دن یومیہ بازار کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ کسی بھی طرح کی عوامی تقریبات مانع قرار دئیے گئے ہیں. اسی حکم کی روشنی میں شہر کی مشہور و معروف قدوائی روڈ, محمد علی روڈ, امام احمد رضا روڈ, آگرہ روڈ, جیوتی بھا پھلے مجسمہ تا گاندھی پتلہ.روڈ, کیمپ روڈ, سٹانہ ناکہ روڈ اور موسم پل روڈ کی تمام جاری دکانیں پولیس نے گشت کے دوران سختی سے بند کروائیں جبکہ پاور لوم کارخانے ان نامساعد حالات میں بھی پوری تندہی سے جاری و ساری رہے.بہرحال جو بھی ہو ناسک ضلع میں ایک بار لاک ڈاؤں کا خطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ عام افراد کا کہنا ہے کہ کورونا سے شہریان کو محفوظ رکھنے کا واحد حل لاک ڈاؤن نہیں ہے. لاک ڈاؤن کی مار جھیلنے والی غریب عوام اپنے تہواروں کی آمد کے تناظر میں اشیائے خرد نوش کا ذخیرہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے. اس کے بر خلاف راشٹروادی پارٹی ریاستی اقلیتی سیل کے یوسف نیشنل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے ہر شخص کو 20 ہزار کی مالی مدد مہیا کی جائے ساتھ ہی گھر اور پانی ٹیکس کے ساتھ ساتھ بجلی بل بھی معاف کیا جائے نہ کہ عام شہریوں کو ڈر اور خوف میں مبتلا کیا جائے.

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان