ممبئی پریس خصوصی خبر
داعش معاملہ ملزم اللہ رکھا کی ضمانت عرضداشت ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے منظور

ممبئی : ممنوع تنظیم داعش کے توسط سے ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار اللہ رکھا ابوبکر منصوری نامی ملزم کی ضمانت عرضداشت کو گذشتہ ماہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ مجموعی طور پر اس کے خلاف ثبوت موجود ہیں لہذا اسے ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا، نچلی عدالت کے فیصلہ کو ملزم کو قانونی امداد پہنچانے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس تعلق سے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سماعت کے لئے قبول کرلیا ہے، اور جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس این بی سوریہ ونشی نے حکم دیا کہ ضمانت عرضداشت پر بحث 14 نومبر کو جائے گی۔ جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ کریتیکا اگروال ممبئی ہائی کورٹ میں پیش ہوئی، جبکہ ضمانت عرضداشت بحث سینئر ایڈوکیٹ شریف شیخ کریں گے۔ ضمانت عرض داشت میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں حالانکہ این آئی اے اور اے ٹی ایس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے، لیکن چارج شیٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ واضح ہوتا ہیکہ ملزم کو صرف اور صرف شک اور دیگر ملزم کے بیانات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، نیز قانون کی نظر میں ایسے ثبوتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور ملزم کے خلاف انفرادی طور پر کوئی ثبوت تحقیقاتی دستہ عدالت میں پیش نہیں کرسکا ہے۔ عرضداشت میں مزید بتایا گیا کہ خصوصی جج نے ضمانت عرضداشت مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملزم اللہ رکھا کے خلاف ویسے تو بالراست اور انفرادی طور پر کوئی ثبوت نہیں ہے، لیکن اگر اس کا مقدمہ دیگر ملزم کے ساتھ منسلک کر کے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملزمین نے ملکر کا سارش رچی تھی، نیز دونوں ملزمین کے خیالات مجرمانہ ہیں۔ عرضداشت میں کہا گیا کہ صرف خیالات کی بنیاد پر ملزم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کرکے نہیں رکھا جاسکتا بلکہ تفتیشی ایجنسی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ حقیقی طور پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ عرض داشت میں مزید کہا گیا کہ ملزم ماضی میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا، لہذا اسے ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، کیونکہ وہ اپنے خاندان کااکلوتا کمانے والا فرد ہے، جس کی گرفتاری کے بعد سے اس کا خاندان مفلسی کی حالت میں زندگی گذارنے پر مجبو رہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال تحقیقاتی دستوں نے ملزمین فیصل مرزا اور اللہ رکھا کو داعش کے ہم خیال اور ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کا منصوبہ بنانے کاالزام عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نواب ملک اور حسینیہ پارکر کیس میں ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی : سابق وزیر نواب ملک اور دؤدابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرنے کی دھمکی دے کر ۱۵لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ جمع کروانے والا ایک ایسے ملزم کو پولس نے گرفتار کیا ہے جس نے دلی پولس ہیڈکوارٹر سے فون کر کے کہا تھا کہ شکایت کنندہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے اور اس کےاکاؤنٹ کی تفصیلات نواب ملک اور حسینہ پارکر کے لین دین میں استعمال ہوئی ہے اس لئے اس سے تفتیش کرنی ہے اور وہ ڈیجیٹل اریسٹ ہے ۔ مخاطب نے فون پر خود کو ڈی ایس پی بھوپیش کمار اور ایس پی گوپیش کمار بتایا تھا جس کے بعد پولس نے دھوکہ دہی کا کیس درج کیا تھا شکایت کنندہ کو سی بی آئی کا فرضی اریسٹ نامہ بھی بتایا گیا تھا جس پر اس کا نام بھی مندرج تھا اور فنڈکی تصدیق کےلئے ۱۵ لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت دی گئی یہ رقم فیڈرل بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی تھی جس میں سے پانچ لاکھ روپے بینک آف بروڈہ میں منتقل کیا گیا اکاؤنٹ ہولڈ سے ملزم کی تفصیل معلوم کی اور پھر پولس نے ملزم کو سانگلی ضلع سے گرفتار کیا ہے اس کی شناخت وکاس سنبھاجی چوان کے طور پر ہوئی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کے خلاف ممبئی اور راجستھان میں بھی مجرمانہ معاملہ درج ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے پولس نے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ نامی کوئی قانون نہیں ہے اور سی بی آئی ، ای ڈی اور کوئی بھی ایجنسی ڈیجیٹل ارسٹ نہیں کرسکتی اور ہندوستانی دستور میں کوئی قانون بھی ڈیجیٹل اریسٹ کا نہیں ہے اس لئے عوام محتاط رہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
وارث پٹھان جانتا ہے نتیش رانے کیا ہے نتیش رانے کی پٹھان کو دھمکی

ممبئی : مہاراشٹربی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ابا کا پاکستان اور کراچی نہیں ہے بلکہ ہندو راشٹر ہے اور دیوا بھاؤ کی سرکار ہے ایسے میں اگر کوئی نظم و نسق اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کو جواب دیا جائے گا ۔ نتیش رانے نے اے آئی ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسدالدین اویسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جہاں اویسی کی سبھا ہوئی ہے وہ احمد نگر نہیں اہلیہ نگر ہے سرکار نے احمد نگر اور اورنگ آباد کا نام تبدیل کیا ہے اس کے باوجود احمد نگر کو اہلیہ نگر اور اورنگ آباد کو چھترپتی سنبھاجی نگر کہنے سے لوگ گریز کرتے ہیں ایسے لوگ دستور ہند کو نہیں مانتے بلکہ کو شریعت کو مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اویسی نے ریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تو سرکار اس پر غور کرنے پر مجبور ہو گی کہ انہیں ریلی اجازت دی جائے یا نہیں کیونکہ وہ اپنی سیاسی ریلی کے لئے یہاں آتے ہیں ۔
ایڈوکیٹ وارث پٹھان کو دھمکی دیتے ہوئے نتیش رانے نے کہا کہ وارث پٹھان کو معلوم ہے کہ نتیش رانے کیا ہے انہوں نے کہا کہ وارث پٹھان وقت اور مقام طے کرے نتیش رانے ضرور آئیں گے پھر کیا ہوگا یہ پتہ چلے گا نتیش رانے نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری دیوی دیوتاؤں کی مورتی کی بے حرمتی ہوتی ہے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو بھائی چارگی کہاں جاتی ہے اور تب دستور ہند کہاں جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کا امن اگر کوئی خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے یہ جاننا ہوگا کہ یہاں دیوا بھاؤ یعنی دیویندرفڑنویس کی ہندتووا وادی سرکار ہے ۔
(جنرل (عام
غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف 10 اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی پولیس چوکس ہے اور تمام حالات کی نگرانی کر رہی ہے۔

ممبئی : غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسلسل بمباری کے خلاف ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ کے پس منظر ممبئی پولیس بھی الرٹ پر ہے۔ ممبئی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کے سبب میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی، رئیس شیخ اور قائدین نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی ہے اتنا ہی نہیں متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کیلئے نکڑ میٹنگ اور این جی اوز کی میٹنگیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ جمعہ 10اکتوبر کو انڈیا فلسطین سولیڈریٹری فورم کے بنر تلے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ سے سابق ایم پی و صحافی کمار کیتکر، فیروز میٹھی بوروالا، کامریڈ شیلندر کامبلے، کامریڈ اجیت پاٹل، ایم اے خالد اور سعید خان خطاب کریں گے فلسطین میں قتل عام کے خلاف دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہے لیکن اسرائیلی ہٹ دھرمی اب بھی برقرار ہے اور جارحیت و بمباری بھی جاری ہے۔
ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے سبب حالات پر پولیس نظر رکھ رہی ہے اتنا ہی نہیں پولیس نے آزاد میدان پر بھی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی نگرانی رکھنا شروع کردی ہے۔ ممبئی میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ میں کثیر تعداد میں مظاہرین کی شمولیت متوقع ہے اس لئے پولیس بھی الرٹ ہے۔ ممبئی ہی نہیں اطراف کے علاقوں و مضافاتی محلوں سے بھی اس احتجاجی مظاہرہ میں مسلمان اور انصاف پسند شرکت کریں گے۔ غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف اب مسلم ممالک بھی متحد ہوچکے ہیں ایسے میں ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران کسی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو اس پر بھی پولیس کی نظر ہے اس کے ساتھ ہی اشتعال انگیز اور متنازع بیان بازی سے لے کر متنازع اور اشتعال انگیز بینر اور پوسٹروں پر بھی پولیس نگرانی کر رہی ہے جبکہ جمعہ کو فلسطین کے احتجاجی مظاہرہ میں بریلی میں تشدد کے بعد مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر، تشدد کے بعد مسلمانوں کی گرفتاری اور مولانا توقیر رضا کی گرفتاری و رہائی کا مطالبہ بھی کئے جانے کا امکان ہے ایسے میں پولیس نے آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ کو اجازت دیدی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کیلئے قائدین اور ملی جماعتیں سوشل میڈیا پر بھی اپیل جاری کر رہی ہیں جس سے زیادہ تعداد میں شرکاء کے شریک ہونے کا امکان ہے۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا