Connect with us
Sunday,24-May-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

عاشق نے معشوقہ کا تیز دھار چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا

Published

on

ممبئی : لیلہ مجنوں، شیرین فرہاد کے قصے اب صرف کتابی تاریخ بن کررہ گئے ہیں۔ عریانیت کی اس دنیا میں عشق، پیار، محبت کے الفاظوں کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ پہلے ان چیزوں میں اخلاص پایا جاتا تھا، پھر دور اور خراب ہوا تو عشق میں دھوکا دیا جانے لگا لیکن دنیا جیسے جیسے ترقی کررہی ہیں ویسے انسانوں کے اخلاق میں زبردست گراوٹ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ پہلے دشمنوں کو بھی معاف کر دیا جاتا تھا اب جس سے عشق کررہے ہیں، انہیں بھی قتل کردیا جارہا ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی بہت سے واقعات اخباروں کی سرخیاں بنے ہیں۔ ٹھانے ضلع کے بھیندر میں بھی ایک دل دہلانے والا واقع پیش آیا ہے، جو انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ 28 سالہ کندن اچاریہ 22 سالہ انکیتا راول پر فریفتہ تھا، دونوں کا عشق پروان چڑھتا گیا، انسانی فطرت کے مطابق دو لوگوں میں پیار کی مٹھاس اور غصہ کی کڑواہٹ پائی جاتی ہے جو فطری عمل ہے۔ یہ کیفیت بھی وقتی رہتی ہے لیکن ایسی کیفیت میں کوئی بھی فیصلہ انسان کو بربادی کی طرف ڈھکیل دیتا ہے۔ موصول خبر کے مطابق بھیندر کے تلاؤ روڈ پر دلخراش حادثہ نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ کندن اچاریہ اسی علاقہ میں واقع اپنے بھائی کی دکان میں بیٹھا تھا کہ اس کی معشوقہ انکیتا روال بھی کسی کام کے سلسلہ میں وہاں پہنچ گئی۔ دونوں موقع کا فائدہ اٹھاکر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے دکان کے اندر چلے گئے، دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار بڑھی تو کندن اچاریہ کو غصہ آگیا اور کندن نے چاقو سے انکیتا کا گلا کاٹ دیا، جس سے انکیتا کی موقع پر موت واقع ہوگئی تھی۔ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد کندن نے خود کو ختم کرنے کے لیے اپنے آپ پر وار کیا، لیکن جب تک کسی کو آہٹ محسوس ہوئی تو جس سے علاقہ کی عوام موقع پر جمع ہوگئی، کندن کو شدید زخمی حالت میں میرا روڈ کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا، پولس موقع واردات پر پہنچ کر لاش کا پنچ نامہ کرکے قتل کا کیس کندن کے خلاف درج کرلیا ہے۔ معاملہ کی مزید تحقیقات پولس کررہی ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

باندرہ غریب نگر انہدامی کارروائی : ایکس اکاؤنٹ پر افواہ پھیلانے والے اکاؤنٹ ہولڈر پر کیس درج, مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی : ممبئی کے باندرہ غریب نگر میں انہدامی کارروائی سے متعلق افواہ پھیلانے کے معاملہ میں سائبر پولیس نے ایکس اکاؤنٹ ہولڈر پر کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر ایک ایکس اکاؤنٹ پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ دوسرے روز بھی باندرہ میں انہدامی کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی اور تشدد برپا ہوا, جس کے بعد سائبر باندرہ نے کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ ہولڈر پر دو فرقوں میں نفرت پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ممبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے متنازع اور قابل اعتراض مشمولات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے چلانے اور بے بنیاد افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے استعمال میں احتتاط برتنے کی بھی پولیس نے درخواست کی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا کسی تصدیق غیر مصدقہ اطلاعات سوشل میڈیا پر عام نہ کرے اگر کوئی اس قسم کے مشمولات شائع کرتا ہے یا اسے سوشل میڈیا پر عام کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ممبئی پولیس کی اس کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر مونیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایکس پر یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ جمعہ کی نماز کے بعد ایک مرتبہ پھر باندرہ میں حالات خراب ہوگئے اور پولیس نے لاٹھی چارج کی ہے۔ اس پر پولیس نے کارروائی کی ہے اور اس ایکس اکاؤنٹ پر کیس درج کر لیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ہتھیاروں کی فروخت کی غرض سے آنے والے تین بدمعاش گرفتار، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، تینوں جرائم پیشہ کے نشانہ پر کون؟ تفتیش جاری

Published

on

ممبئی : ممبئی شہر میں ہتھیاروں کی فروخت کی غرض سے آنے والے تین بدمعاشوں کو ممبئی کرائم برانچ کی انسداد ہفتہ وصولی دستہ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ ممبئی کے سینٹ جارج اسپتال کے قریب تین افراد پی ڈمیلو روڈ عوامی بیت الخلا کے پاس ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والے ہیں, اس بنیاد پر یہاں جال بچھا کر کرائم برانچ نے تینوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے تین دیسی پستول میگزین اور 45 زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ ان تینوں پر مجرمانہ معاملات درج ہیں۔ ان پر ایک قتل کیس بھی درج ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان تینوں نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی اور یہ اسے کسے فروخت کرنے والے تھے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ ان کا تعلق کس گینگ سے ہے اور ان کے نشانے پر کون تھا, اس کے ساتھ ہی ان بدمعاشوں کا تعلق لارنس بشنوئی یا دیگر گینگ سے تو نہیں ہے, اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ہتھیاروں کی غیر قانونی فروخت آرمس ایکٹ اور ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ ان تینوں کی شناخت 24 سالہ گھولا ارباز جھلاوار، 34 سالہ جشن پریت منگل سنگھ اور 24 سالہ سکھویندر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم نمبر ایک ارباز جھلاوار اور سکھویندر ایک قتل کے کیس میں 2022 سے مفرور ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزمین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ اطلاع یہاں پریس کانفرنس میں ڈی سی پی ڈٹیکشن راج تلک روشن نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

فائر سیفٹی کی منظوری کے درخواست فارم میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کی گئی تصحیح، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کا اہم فیصلہ

Published

on

Ashwani-Joshi

ممبئی فائر سیفی کو لے کر ضروری ترامیم کی گئی ہے۔ یہ واضح کرنے کے لیے متعلقہ فارمز میں ضروری ترامیم کی گئی ہیں کہ “عارضی فائر سیفٹی کی منظوری” مہاراشٹر فائر پریوینشن اینڈ لائف سیفٹی میژرز ایکٹ، 2006 (ترمیم 2026) کے تحت بلڈنگ پلان کی منظوری کے مرحلے پر دی گئی ایک سفارش ہے اور یہ “فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ” نہیں ہے۔ اس کے مطابق، نئی/ترمیم شدہ تعمیر، اضافے/تبدیل کی تعمیر، مرمت کے معاملات، فائر سیفٹی کی حتمی منظوری کے ساتھ ساتھ عارضی تعمیرات کے لیے نظر ثانی شدہ درخواست فارم تیار کیے گئے ہیں، یہ اطلاع ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹراشونی جوشی نے دی۔

مہاراشٹر فائر پریوینشن اینڈ لائف سیفٹی میژرز ایکٹ، 2006 (ترمیم 2026) کے تحت، “عارضی فائر سیفٹی اپروول” ایک سفارش ہے جو عمارت کے ڈیزائن کو منظوری دیتے وقت اور اصل تعمیر شروع ہونے سے پہلے دی جاتی ہے، آگ سے بچاؤ اور زندگی کی حفاظت کے اقدامات کی تعمیل کے حوالے سے جو ایکٹ کے تحت ضروری ہے۔ تاہم، یہ پایا گیا ہے کہ “عارضی فائر سیفٹی کی منظوری” درحقیقت فطرت میں صرف ایک سفارش ہے، لیکن اسے “فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ” کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔ اس لیے متعلقہ فارم میں ضروری ترامیم کی گئی ہیں تاکہ عارضی فائر سیفٹی منظوری کی نوعیت، مقصد اور اس کی قانونی حدود اور دائرہ کار کو واضح طور پر واضح کیا جا سکے۔ مذکورہ ترمیم کے مطابق، مذکورہ بالا فائر سیفٹی کی منظوری اس میں درج نکات اور شرائط و ضوابط کے مطابق دی جائے گی۔اس سلسلے میں نظر ثانی شدہ فارم تیار کر لیے گئے ہیں۔ نئی/تبدیل شدہ تعمیر (این سی او) کے لیے عارضی فائر سیفٹی کی منظوری، اضافی/تبدیل کنسٹرکشن (اے اے او) کے لیے عارضی فائر سیفٹی کی منظوری، اضافی/تبدیل کنسٹرکشن میں مرمت کے لیے عارضی فائر سیفٹی کی منظوری، فائر اے ایم پی کے لیے فائر سیفٹی کی منظوری کے دفعات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئی/موڈیفائیڈ کنسٹرکشن (این سی اے) میں مرمت، فائر سیفٹی کی حتمی منظوری اور عارضی تعمیرات (ٹی۔سی۔) کے لیے عارضی فائر سیفٹی کی منظوری وغیرہ۔ آرکیٹیکٹس، لائسنس یافتہ سرویئرز، ڈویلپرز اس کا نوٹس لیں، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشوینی نے اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ، جوشی نے ہدایت دی ہے کہ نظر ثانی شدہ درخواست فارم میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ https://www.mcgm.gov.in/irj/portal/anonymous پر فوری طور پر دستیاب کرائے جائیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان