Connect with us
Saturday,11-October-2025

سیاست

شیوشینا اور کانگریس کے لئے خوش آئند ہے

Published

on

(وفا ناہید)
مالیگاؤں میں موجودہ باڈی جو کہ 15 دسمبر کو اپنی ڈھائی سالہ معیاد پوری کررہی ہیں شیوشینا کانگریس کے اشتراک سے ہی وجود میں آئی تھی. جس کے میئر شیخ رشید شیخ شفیع اور ڈپٹی میئر شیوشینا کے سکھارام گھوڑکے ہے. اسی ماہ 12 دسمبر کو کارپوریشن کی دوسری معیاد کے لئے 8 ویں میئر کا چناؤ ہوگا. 4 دسمبر کو شام میں 4 بجے الیکشن پروگرام موصول ہوا. اس پروگرام کے تحت 12 دسمبر بروز جمعرات کی صبح 11 بجے میئر چناؤ کے لئے ووٹنگ ہوگی. واضح رہے کہ مالیگاؤں سے میئر چناؤ کے لئے قرعہ فال لیڈیز او بی سی نکلا ہے. میئر چناؤ کےلئے کانگریس کی جانب سے طاہرہ شیخ رشید امیدوار ہے تو مہاگٹھ بندھن کی جانب سے شان ہند چناؤ دنگل میں اپنی قسمت آزمائے گی. چونکہ میئر چناؤ میں دو رخی مقابلہ ہے. جس کی وجہ سے میئر گیم بہت دلچسپ موڑ پر داخل ہوگیا ہے. اب تک ڈپئی میئر کے لئے دونوں پارٹیوں کی جانب سے کوئی خلاصہ نہیں ہوسکا . کارپوریشن کے قیا م کے بعد سے اب تک کانگریس کے شیخ رشید خانوادہ سے 3 میئر کا انتخاب عمل میں آچکا ہے. جس میں آصف شیخ رشید, طاہرہ شیخ رشید اور شیخ رشید شامل ہے. طاہرہ شیخ رشید کو مالیگاؤں کی اولین خاتون میئر ہونے کا بھی شرف حاصل ہے. اپوزیشن کی جانب سے مرحوم نہال احمد, نجم الدین کھجور والے, عبدالمالک یونس عیسی اور ابراہیم سیٹھ نیشنل کے سر مالیگاؤں کے میئر بننے کا سہرا ہے. اس طرح کارپوریشن نے اپنے 15 سال کے سفر میں مالیگاؤں کو 7 میئر عطا کئے. جس میں کانگریس کے 3 اور اپوزیشن کے 4 میئر شامل ہے. مگر شہر کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوجائے گا ترقی کس کی ہوئی ؟ شہر میں مسائل منہ پھاڑے کھڑے ہیں. شہر کا فلائے اوور بریج. پہلے تو اس بریج پر خوب سیاست ہوئی. اس کے بعد فلائے اوور کی تعمیر کا آغاز ہوا. ستمبر 2019 میں فلائے اوور کی تعمیر کی معیاد مکمل ہوگئی اور آپ کو جان کر تعجب ہوگا کہ فلائے اوور ابھی بھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے. جس کے بعد سابق ایم ایل اے نے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا. دراصل مالیگاؤں میں دھرنا آندولن کی سیاست چلتی ہے. اس کی مثال بھی مل جائے گی. اب جب کہ میئر چناؤ ہے سنا جارہا ہے کہ شہر کی ناک اولڈ آگرہ روڑ کی حالت ناقابل بیان ہے. (آگرہ روڑ کی حالت شاید کانگریسی کارپوریٹرس کو اب سمجھ میں آئی ہے . کوئی بات نہیں دیر آئے درست آئے) میئر الیکشن سے قبل کانگریس کے ہی 2 کارپوریٹر انصاری محمد اسلم اور سابق کارپوریٹر شکیل جانی بیگ نے بروز جمعرات دوپہر سے شام تک کمشنر کے دفتر کے دروازے کے باہر دھرنا دے کر مطالبہ کیا کہ پرانے آگرہ روڈ کی فوراً درستی کی جائے ۔ اس سے پہلے کئی بار کارپوریشن کے آفیسران کو اس تعلق سے معلومات دی جاچکی ہے ۔ پربھاگ آفیسر ، باندھ کام انجینئر ، اسسٹنٹ انجینئر اور سٹی انجینئرس نے ہماری شکایت پر دھیان نہیں دیا ، ایک بھی بار اس راستے کا معائنہ نہیں کیا اور شکایت دور کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اس لئے انہیں دھرنا دینا پڑا۔ جب تک اس ہائی وے کا کام شروع نہیں ہوجاتا . تب تک انہوں نے دھرنا دینے کا طے کیا ہے۔ ہے نا دلچسپ اور مسالحے دار گرما گرم موضوع. ایک ہتھوڑے میں کام ہوجائے گا. کیونکہ لوہا گرم ہے. اب ہم جہاں سے چلے تھے وہی آگئے. شہر کی عوام نے تقریباً دونوں پلڑے میں توازن کو برقرار رکھا ہے. مگر اس کے باوجود شہر میں تعمیری کاموں. ک فقدان اور مسائل دیکھ کر یاد آتا ہے کہ مسائل زندہ رہیں گے تو لیڈر زندہ رہے گا. اب جناب جب کہ
شہرِ مالیگاؤں میں ایم،ایل،اے مسلمان، میئر مسلمان، اسٹینڈنگ چیئرمین مسلمان، کارپوریٹروں کی اکثریت مسلمان، سالانہ تقریباً 450 کروڑ کا بجٹ رکھنے والی کارپوریشن، قائد و سالار، قائدِ نسلِ نو، رہبرِ ملت وغیرہ وغیرہ شخصیت یہاں پر موجود ہیں ۔ تعمیر و ترقی پسند، بیت المال کی حفاظت کا نعرہ بڑے زور و شور سے گونجتا ہے باوجود اس کے جب مالیگاؤں شہر کا جائزہ لیا جائے تو غیر مسلم علاقوں کی بہ نسبت مسلم علاقوں میں بنیادی سہولیات کا مکمل فقدان پایا جاتا ہے۔ گندگی، دھول، مٹی، آوارہ کتّے، مچھروں کی بھرمار، کچروں کا انبار وغیرہ سے شہریان بےانتہا پریشان ہیں جراشیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ نا ہونے کی وجہ سے پورا شہر، ڈینگو، وائرل فیور، دَمہ، جگر اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں مالیگاؤں شہر میں محکمہ حفظانِ صحت و صفائی نظام مُردہ ہوچکا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبّی سہولیات کا فقدان ہے۔ بار بار اخبارات، الیکٹرانک میڈیا، شوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے اطلاعات دی جارہی ہیں مگر افسوس ،صد افسوس. مالیگاؤں شہر کے مریضوں کی اکثریت ڈینگو، ڈائریا، وائرل فیور، نمونیا وغیرہ سے پریشان ہیں۔ ان امراض کی وجہ سے مالیگاؤں شہر میں کئی اموات واقع ہوچکی ہیں لیکن ہمارےمسلم نمائندوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا. اب جب کہ کارپوریشن کے 8ویں میئر کا عنقریب انتخاب عمل میں آئے گا. اس میئر کے سر پر کانٹوں کا تاج ہوگا. کیونکہ ہر لحاظ سے پچھڑے ہوئے اس شہر کی نوک پلک درست کرنے میں ہی ڈھائی سال بیت جانے گے. اگر اس نئے میئر نے اپنی دوراندیشی اور حکمت عملی سے مسائل پر قابو پایا اور شہر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تو آنے والے کارپوریشن الیکشن میں وہی پارٹی اپنی اکثریت ثابت کریں گی. ورنہ اگر عوام سر پر بیٹھنا جانتی ہے تو سر سے اتارنا بھی جانتی ہے.

بین الاقوامی خبریں

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری کا پرزور خیرمقدم کیا۔

Published

on

Owaisi

نئی دہلی : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان نئے سرے سے تعلقات کا پرزور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2016 سے اس کی وکالت کر رہے ہیں، لیکن لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر جو کچھ ہوتا ہے وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات علاقائی سفارت کاری کے لیے ضروری ہیں۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔ اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان-افغانستان تعلقات میں پیشرفت کے حوالے سے کہا، “میں اس کا خیرمقدم کروں گا۔ 2016 میں، میں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ طالبان آئیں گے، اور آپ ان سے بات کریں، بی جے پی کے بہت سے میڈیا شخصیات اور سیاسی شخصیات نے مجھے گالی دی… دیکھو، وہ طالبان کے بارے میں بات کر رہا ہے… میں نے کہا کہ یہ میری تقریر ہے”۔

انہوں نے کہا، “چابہار بندرگاہ کی تعمیر ہمارے لیے بہت اہم ہے… ہم جو ایران میں تعمیر کر رہے ہیں، اسے ہم افغانستان میں داخل ہونے کے لیے استعمال کریں گے۔ ہم اس علاقے میں چین اور پاکستان کو کیسے اثر و رسوخ دے سکتے ہیں؟” جب اویسی سے طالبان کی کوتاہیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، “جناب، ہر ایک میں خامیاں ہوتی ہیں، آپ خامیاں دیکھیں گے… ہم اس جگہ کو چھوڑ دیں گے… آپ کے گھر میں کیا ہوگا، میں اس کی پرواہ کیوں کروں… مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ میں اس جگہ کو کھو نہ دوں”۔

بھارت کے لیے افغانستان کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے، اویسی نے کہا، “افغان وزیر خارجہ یہاں ہیں، اور پاکستان نے ان پر بمباری کی، آپ دیکھتے ہیں کہ حالات کیسے جا رہے ہیں؟ انہوں نے چین، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش کو بلایا، اور میٹنگیں کیں… کیا یہ ہمارے لیے درست ہے؟ ہمارے مکمل سفارتی تعلقات ہونے چاہئیں۔ وہاں ہماری موجودگی ملک کی سلامتی اور جغرافیائی سیاست کے لیے بہت ضروری ہے۔ … بالکل، جب طالبان کو کہا جائے گا، تو مجھے مکمل طور پر کہا جائے گا کہ جب طالبان کے ساتھ تعلقات ہوں گے تو انہیں مکمل طور پر کہا جائے گا” ہندوستان، برائے مہربانی میڈیکل کے شعبے میں اشتہارات بند نہ کریں، افغانستان میں ہماری بہت بڑی سرمایہ کاری ہے… اور وہاں ہندوستانیوں کی خیر سگالی ہے… وہاں تمام زرمبادلہ سکھوں کے پاس ہے۔”

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com