Connect with us
Wednesday,23-September-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کی فراہمی ہائیکورٹ نے کی تھی جی آر منسوخی، ابوعاصم اعظمی نے ناانصافی قرار دیا

Published

on

ممبئی 2014 میں کانگریس سرکار نے مسلم ریزرویش کو متعارف کرایا تھا لیکن نوٹیفیکشن ، آرڈیننس کبھی قانون نہیں بن سکا۔ حکومت بدل گئی، یہ عمل مکمل نہیں ہوا اور خود ہی کالعدم ہو گیا ۔اب کئی سال بعد اس غیر موثر آرڈیننس سے متعلق حکم نامہ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
سیدھا سا سوال یہ ہے کہ جب قانون کبھی نافذ ہی نہیں ہوا تھا تو آج اسے منسوخ کرنے کی رسم کیوں؟ اگر مقصد واقعی سماجی انصاف ہے تو اس نامکمل کام کو مضبوط قانونی بنیاد کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری تھا۔ یہاں بی جے پی سرکار کےمسلم ریزرویشن کو منسوخی پرسماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اسے نا انصافی قرار دیا ہے اور کہا کہ ہائیکورٹ نے پانچ فیصد مسلم ریزورویشن کو مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیاد پر برقرار رکھا تھا لیکن سرکار کی نیت صاف نہیں تھی جسٹس سچر کمیٹی اور محمود الرحمن نے بھی مسلمانوں کی معاشی اقتصادی بدحالی پر ریزرویشن دینے کی سفارش کی تھی بی جے پی نے مراٹھا ریزرویشن کےلیے تو نوٹیفیکشن اور جی آر جاری کیا لیکن مسلم ریزرویشن پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اب اسے منسوخ کر دیا گیا جس ریزرویشن پر عمل آوری ہی نہیں کی گئی تو اس کو منسوخ کیونکر کیا گیا ؟
مہاراشٹر میں، مسلمانوں کے بہت سے ایسے طبقات ہیں جو روایتی پیشوں میں مصروف ہیں جو معاشی، تعلیمی اور سماجی طور پر پسماندہ ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 15(4) اور 16(4) حکومت کو سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ مسلمانوں اور طبقات کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔ اگر ضروری ہو تو، ریزرویشن کے فوائد کو ایس ای بی سی کے اندر اندرونی تقسیم (ذیلی درجہ بندی) کے ذریعے حقیقی طور پر پسماندہ طبقات تک فروغ دیا جائے اور وہ بھی درست اعداد و شمار اور سروے کی بنیاد پر 50% کی حد کے اندر مراعات فراہمی کی سفارش کی گئی ہے۔ آج، حکومت سے ایک ٹھوس سروے، سماجیات کا مطالعہ، یا نئی پالیسی کا خاکہ پیش کرنے کی توقع تھی۔ لیکن اس کے بجائے ایک ایسے آرڈیننس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے جو پہلے ہی غیر موثر ہو چکا ہے۔ مسئلہ تنازعات کا نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا ہم سماجی انصاف کی ادھوری کہانی کو مکمل کریں گے یا محض رسمی اعلانات تک محدود رہیں گے؟ سماجی انصاف سیاسی کھیل نہیں ہے۔ یہ آئین کی روح ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ ریزرویشن کا معاملہ پہلے ہی نامکمل تھا لیکن اب بی جے پی سرکار نے اس جی آر کو ہی منسوخ کردیا جس پر کبھی اس نے خلوص کے ساتھ عمل آوری نہیں کی تھی بی جے پی سرکار نے مسلمانوں کو ریزیرویشن فراہمی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا جبکہ کانگریس نے مسلمانوں کی خوشنودی کے لیے یہ پالیسی کو متعارف ضرور کرایا لیکن یہ صرف سیاسی شعبدہ بازی ہی ثابت ہوئی اور ہائیکورٹ نے پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا اور کانگریس نے کبھی اس جی آر کو مستحکم کرنے کے لیے قانون نہیں بنایا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

سوشل میڈیا پر شدت پسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر اور ملک میں شدت پسندی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کو لے کر آج اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک تھا اس وفد نے نول بجاج سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی ابوعاصم اعظمی نے عزم کیا ملاقات کے دوران نول بجاج کو جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی رابطے اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، موجودہ حالات اور معاشرے سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر منصفانہ یا غیر قانونی گرفتاریوں پر پائے جانے والے خدشات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کی حکمتِ عملیوں پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ نوجوانوں میں مناسب رہنمائی، کھلے مکالمے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈوں سے دور رہیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کسی تبصرہ کو لے کر نوجوانوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نوجوان کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور اس میں شرانگیزی اور قابل اعتراض مشمولات سے گریز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ہی ممنوعہ تنظیموں سے بھی دور رہنا ضروری ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کے معرفت نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے اس سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وفد میں حسیب بھٹکر، ظفر انصاری، عبدالمجیب شیخ، شاکر شیخ اور ہمایوں شیخ شامل تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈونگری میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا پیشہ ور چور گرفتار

Published

on

ممبئی : ڈونگری علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ ہے اور اس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی گئی ہے۔ ڈونگری پولیس تھانہ میں 12 ستمبر کو مذکورہ بالا جرم درج کیا گیا ہے اور مذکورہ جرم کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ، مذکورہ جرم میں شکایت کنندہ وشنو نامدیو فڈترے، عمر60 سال کی ملکیت کی استعمال کی یاماہا آرایکس 100 موٹرسائیکل نمبر ایم ایچ 01 سی 7815 جو پودار بلڈنگ، نمبر 09 ڈاکٹر میشیری روڈ، ڈونگری، ممبئی اس جگہ پر پارک کی تھی وہ کسی نامعلوم چور نے چوری کرلی ۔ مذکورہ جرم کی تفتیش کرتے ہوئے پولس افسر جادھو اور کرائم ڈٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں نے ڈونگری پولیس تھانہ کی حد میں آنے والے سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تو دو نامعلوم افراد ایک موٹرسائیکل پر آ کر شکایت کنندہ کی پارک کی ہوئی موٹرسائیکل کو پیدل دھکا دے کر لے جاتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے بعد ملزم کے آمدورفت کے راستے کی جانچ کرکے کی گئی تکنیکی تفتیش میں ملزم کا سراغ شیواجی نگر، گوونڈی علاقے میں میں ملا۔

مذکورہ جگہ پر مخبر کے ذریعے معلومات لی تو جرم میں چوری ہوئی یاماہا آرایکس 100 موٹرسائیکل نمبر ایم ایچ 01 سی 781 یہ پلاٹ نمبر 34 میں رہنے والا شخص فیروز اس کے پاس ایک یاماہا موٹرسائیکل کی معلومات ملی۔ مذکورہ شخص محمد فیروز ناصر خان، عمر32 سال، رہائشی پلاٹ نمبر 34، لائن بی، روم نمبر 25، 5 نمبر روڈ، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی اس کے رہائشی پتے پر جا کر اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس تھانے لایا گیا۔ اس کے پاس کی گئی تفتیش میں اس نے مذکورہ موٹرسائیکل اپنے ساتھی دلشاد شاہد علی خان عرف ببلو، عمر40 سال، رہائشی روم نمبر 33، پلاٹ نمبر 29، سی لائن، روڈ نمبر 05، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی اس کے ساتھ اس نے مذکورہ موٹرسائیکل سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چوری کرکے لے جانے کی معلومات دی۔مذکورہ جرم میں ملزم محمد فیروز ناصر خان، عمر32 سال، رہائشی پلاٹ نمبر 34، لائن بی، روم نمبر 25، 5 نمبر روڈ، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے 22 ستمبر تک پولیس حراست سنائی گئی ہے۔مذکورہ جرم کے ملزم محمد فیروز ناصر خان، عمر- 32 سال کے پاس کی گئی تفتیش میں اس نے اپنے ساتھی دلشاد شاہد علی خان عرف ببلو، عمر- 40 سال کے ساتھ مل کر کل 04 جگہوں سے موٹرسائیکل چوری کی ہے اس کی گرفتاری سے چوری کا معمہ حل ہو گیا ہے اس کے خلاف 01) ڈونگری پولیس تھانہ، 625/2026 دفعہ 303(2)، 3(5) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔پنت نگر پولیس تھانہ، 959/2026 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔کوپرکھیرنے پولیس 598/2026 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔گوونڈی پولیس تھانہ، 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش ایڈیشنل کمشنر شلیش بلکاوڈ، ڈی سی پی زون 01، منیش کلوا نیا ڈونگری محکمہ، جناب تنویر شیخ ڈونگری پولیس تھانہ ساگر ٹلیکر کی رہنمائی میں ڈٹیکشن عملہ نے اس معمہ کو حل کر لیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی : خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزم کو عدالت نے مجرم قرار دیا، ۶ ماہ قید بامشقت اور ۵۰۰ جرمانہ کی سزا

Published

on

Police

۲۱ ستمبر کو ایڈیشنل سیشن کورٹ، کورٹ نمبر 34، ممبئی گوونڈی پولیس 216/2018 دفعہ 353, 509, 354(ا) بی این ایس کے تحت جرم میں ملزم نامہ سروج پیشہ ڈرائیور، رہائشی کمپاؤنڈ کے سامنے، منزلہ، 11 واں روڈ، چمبور ممبئی کو قصوروار ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔ ۲۱ اگست ۲۰۱۸ کو شکایت کنندہ خاتون پولیس اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کی ڈیوٹی کر رہی تھیں اس دوران ملزم نے شکایت کنندہ کو نشانہ بنا کر فحش اشارے کرکے اور فحش گالی گلوچ کرکے شکایت کنندہ سے ناروا سلوک کیا اس کے بعد متاثرہ شکایت کنندہ نے گوونڈی پولیس تھانے میں شکایت کی 216/2018 دفعہ 353, 354(ا), 509 بی این ایس کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ جرم میں ۲۱ ستمبر ایڈیشنل سیشن عدالت، کورٹ نمبر 34 ممبئی نے ملزم سروج کو دفعہ 353 تعزیری کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ، دفعہ 354(ا) کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ نیز دفعہ 509 دفعہ کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ اور جرمانہ نہ بھرنے پر 1 مہینے کی اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ معاملے میں تفتیشی افسر سپودن پرینکا پاٹل نے کی گئی گہری تفتیش، سائنسی اور مؤثر تفتیش، مضبوط شواہد کا مجموعہ اور اس کی صحیح طریقے سے دستاویزی کارروائی، نیز سرکاری وکیل جیوتی ساونت اور پیروی افسر سب انسپکٹر اجے یادو نے عدالت کے سامنے مؤثر پیروی کر مذکورہ معاملے کا عدالتی کام کاج دیکھنے والے افسران نے سرکاری فریق کے ساتھ مناسب تال میل رکھنا اور مسلسل اور نتیجہ خیز پیروی کرنا اس کی وجہ سے ملزم کے خلاف جرم بغیر کسی شک کے فائدے کے ثابت ہو کر اسے عدالت نے سخت سزا سنائی ہے۔ مذکورہ قابل ذکر کارکردگی جناب پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر نظم و نسق منوج کمار شرما، دھننجے کلکرنی،ڈی سی پی زون 01 سمیر شیخ، کی رہنمائی میں انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان