Connect with us
Friday,28-August-2026

مہاراشٹر

بھیونڈی میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا عوام کی جانب سے ملا بھرپور تعاون ، شہر کے سبھی چوک پر پولیس رہی تعینات

Published

on

بھیونڈی: (نامہ نگار ) ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے “بریک دی چین ” اس اقدامات کے تحت جمعہ کی رات 8 بجے سے پیر کے روز صبح 7 بجے تک 36 گھنٹے تک ویک اینڈ مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق پہلے ہفتے میں بھیونڈی شہر میں اس لاک ڈاؤن کو عوام کا بھرپور تعاون ملا ہے اور ضروری خدمات کو چھوڑ کر شہر کی تمام دکانیں مکمل طور پر بند رہیں اس لئے شہر کے تمام راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں کمی واقع رہی جس کی وجہ سے شہر میں سناٹا چھایا رہا ۔

واضح ہو کہ مذکورہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کے لئے جمعہ کی شام سے ہی پولیس اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران گاڑیوں کی ضرورت نہ ہونے پر باہر نا نکلیں اس طرح کی اپیل لاوڈ اسپیکر کے ذریعے شہریوں سے کررہے تھے۔ جس کے بعد ہر چوک پر ناکہ بندی کرکے پولیس بندوبست تعینات کردیا گیا تھا۔ سنیچر کی صبح سے ہی پولیس بندوبست سمیت میونسپل ملازمین بھی چھٹی ہونے کے باوجود تعینات تھے اور ماسک نا لگانے والوں اور حکومتی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

سیاست

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا بڑا دعویٰ! ممبئی کا میئر شیوسینا سے ہوگا۔

Published

on

Shinde..3

ممبئی : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کا اگلا میئر شیوسینا کا ہوگا۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بات چیت کی ہے۔ جمعرات کو نندن وان میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ فی الحال بی جے پی کے پاس ایک میئر ہے۔ ان کی مدت کار ڈھائی سال ہے۔ ڈھائی سال مکمل ہونے کے بعد شیوسینا کا ایک رکن میئر بن جائے گا۔ شیوسینا کا میئر ڈیڑھ سال کے لیے کام کرے گا، جس کے بعد بی جے پی کا ایک میئر مزید ڈیڑھ سال کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ شندے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں مہایوتی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ شیوسینا اور بی جے پی نے 20 سال سے زیادہ عرصے تک بی ایم سی پر حکومت کی۔ تاہم، اس وقت کی شیو سینا نے کبھی بھی بی جے پی کو میئر کا عہدہ نہیں دیا، جب کہ بی جے پی نے ہمیشہ مطالبہ کیا کہ بی جے پی کو میئر کے طور پر ایک میعاد ملنی چاہیے۔ اس نے مستقل کمیٹی کا مطالبہ بھی کیا لیکن شیوسینا نے انکار کر دیا۔ شیوسینا ہمیشہ میئر کے عہدے پر فائز رہی۔

اب بی ایم سی میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے اور شیو سینا بی جے پی سے میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ شندے کا دعویٰ ہے کہ ان کی پارٹی کو ڈیڑھ سال کی مدت کے لیے میئر کا عہدہ ملے گا۔ فی الحال ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے ہیں۔ ان کی میعاد ختم ہونے کے بعد شیوسینا کو میئر کی کرسی مل سکتی ہے۔ بی ایم سی میں دوسری سب سے بڑی پارٹی ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت شیو سینا (یو بی ٹی) ہے۔ شیوسینا کے زور پر بی ایم سی میں بی جے پی اقتدار میں ہے۔ شیوسینا کے پاس اس وقت ڈپٹی میئر کا عہدہ ہے۔ ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کا اگلا میئر شیوسینا سے ہوگا۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ شیو سینا کے ایک کونسلر کو دوبارہ بی ایم سی میں میئر کی کرسی ملے گی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مکوکا مقدمے میں گزشتہ چھ ماہ سے مفرور اروند سوڈا گینگ کے رکن اشفاق گرفتار

Published

on

ممبئی مانخورد پولس نے مکوکا کیس میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مانخورد پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 308(5)، 351(3)، 329(3)، 333 اور مہاراشٹر منظم جرائم کنٹرول ایکٹ 1999 (مکوکا) کی دفعات 3(1)، 3(2)، 3(4) کے مقدمے میں مطلوب ملزم اشفاق اےشمس الدین خان عرف ببّو، عمر 39 سال، مقدمہ درج ہونے کے بعد سے فرار تھااسے باقاعدہ گرفتار کیا گیا ۔مذکورہ ملزم گزشتہ چھ ماہ سے گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا ۔ ملزم کے موبائل نمبر کے سی ڈی آر اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تکنیکی تجزیہ کیا جا رہا تھا، جبکہ اس کے رابطے میں موجود افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرکے بھی اس کی تلاش جاری تھی۔ اس کے علاوہ خفیہ مخبروں کو بھی ملزم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اس کا سراغ لگانے کی ہدایت دی گئی تھی۔خفیہ مخبر کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ ملزم کلیان کے علاقے میں اپنی شناخت چھپا کر رہ رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد

پر تکنیکی تجزیے اور مقامی مخبروں کے ذریعے مزید معلومات حاصل کرکے اس کی موجودگی اور رہائش کی جگہ کی تصدیق کی گئی۔پولیس نے اس علاقے میں نگرانی رکھی اور ملزم کو فرار ہونے یا گاڑی کے ذریعے نکل جانے کا موقع نہ دیتے ہوئے پولیس ٹیم نے حکمتِ عملی سے اسے حراست میں لے لیا۔ اسے گرفتار کرکے خصوصی سیشن عدالت، مکوکا کورٹ، ممبئی میں پیش کیا گیا، جہاں معزز عدالت نے 8 دن کی پولیس کسٹڈی ریمانڈ منظور کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔یہ قابلِ ذکر کارروائی پولیس کمشنردیوین بھارتی، پولیس جوائنٹ کمشنر منوج کمار شرما، ایڈیشنل پولیس کمشنر (مشرقی علاقائی ڈویژن)دھننجے کلکرنی، ڈپٹی پولیس کمشنر (ایسٹرن ریجن) 01 سمیر کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے لیے دستاویزات و مسودہ جمع

Published

on

ممبئی 19 اگست 2026 کو الیکشن کمیشن آف انڈیا سے انتخابی فہرستوں کے لیے خصوصی نظرثانی کے پروگرام کے حوالے سے ایک نظرثانی شدہ شیڈول موصول ہوا تھا۔ اس کے مطابق، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 24 اگست 2026 کو ممبئی شہر سٹی اور ممبئی کے مضافاتی اضلاع کے تمام اسمبلی حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کو ریشنلائز کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔ 2026 ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد، مسودہ سے متعلق دعوے اور اعتراضات متعلقہ اسمبلی حلقہ دفاتر میں 31 اگست 2026 اور 30 ​​ستمبر 2026 کے درمیان قبول کیے جائیں گے۔ ان اسمبلی حلقہ وار دفاتر کے پتوں کی فہرست ممبئی میونسپل کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ پروگرام2026 دعوے اور اعتراضات اسمبلی حلقہ وار دفتری پتوں کی فہرست31 اگست، 2026، اور اکتوبر 29، 2026 کے درمیان، متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن افسران کے دفاتر کے ذریعے ‘غیر میپ کیے گئے’ ووٹروں، ڈیٹا میں بے ضابطگیوں والے ووٹروں، اور دعوے اور اعتراضات دائر کرنے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے۔ ان دعوؤں اور اعتراضات کو بعد ازاں سماعتوں کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ مزید برآں، حتمی انتخابی فہرستیں 4 نومبر 2026 کو شائع کی جائیں گی۔

وہ افراد جو یکم1 اکتوبر 2026 تک 18 سال کی عمر کو پہنچ جائیں گے، وہ 31 اگست 2026 سے 30 ستمبر 2026 کے درمیان انتخابی فہرست میں اپنا نام درج کرا سکتے ہیں، فارم 6 (نئے ووٹروں کے لیے درخواست فارم) کو پُر کرکے اور ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔وہ ووٹرز جن کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں یا اس سے خارج کر دیے گئے ہیں وہ 31 اگست 2026 سے 30 ستمبر 2026 کے درمیان فارم 6 (نئے ووٹرز کے لیے درخواست فارم) کو پُر کرکے اور ضروری دستاویزات جمع کر کے انتخابی فہرست میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان