مہاراشٹر
لاک ڈاؤن کیخلاف منگل کو تجارتی تنظیموں کیساتھ جنتا دل سیکولر کا احتجاج
مالیگاؤں : (خیال اثر ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چلتے پچھلے سال ملک بھر میں سرکار کی طرف سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا. تقریباً تین ماہ سخت لاک ڈاؤن رہا جس کی وجہ سے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے کنگال ہوگئے. یہاں تک کہ کئی بڑے کاروباری بھی دیوالیہ ہوگئے۔ کئی نے تو خودکشی بھی کر لی. حالات کچھ حد تک سدھرنے پر کاروبار دھیرے دھیرے اپنی رفتار پر آ ہی رہے تھے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی آڑ میں ایک بار پھر ریاستی سرکار نے سخت لاک ڈاؤن کی جانب پیش قدمی کردی۔
مالیگاؤں میں کورونا کی صورتحال اطمینان بخش ہونے کے باوجود گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے رات کے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا جس کی وجہ سے شہر میں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے پھر سے پریشانی کا شکار ہوگئے. انتظامیہ سے گفت شنید پر بھی کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔ انہیں حالات میں مہاراشٹر سرکار کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن جیسی شرائط عائد کردی گئیں. جس کی وجہ سے شہر سمیت مہاراشٹر بھر کے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں سمیت دیگر کاروباری افراد بھی سخت نالاں نظر آئے. مالیگاؤں میں کچھ زیادہ ہی بے چینی دیکھنے کو ملی کیونکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس کے فوراً بعد عید کا تہوار ہے. شہر میں دھندہ کاروبار کرنے والے جو پچھلے سال زبردست معاشی بحران سے گذرے تھے، اس سال یہ امید لئے ہوئے تھے کہ اب کی بار رمضان المبارک اور عید کا سیزن اچھا گذرے گا تو پچھلے سال کے نقصان کی کچھ حد تک بھرپائی ہو سکے گی مگر سرکاری رہنمایانہ ہدایات کے چلتے انہیں پھر مایوسی ہوئی۔
جنتادل سیکولر نے شہر کے کاروباری افراد کی اس مایوسی اور فکرمندی کو محسوس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کاروبار جاری رکھنے کے تعلق سے سرکار نے اپنے حکمنامے میں تبدیلی نہیں کی تو جنتادل سیکولر کے ورکر پارٹی سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی کی قیادت میں دوکانیں کُھلوائیں گے- جنتادل سیکولر کے اس اعلان کی شہر بھر کی کئی تنظیموں، ہاکر یونینوں اور سرکردہ شخصیات نے حمایت کی. جنتادل سیکولر کی جانب سے جب دوکانوں کو کُھلوانے کی کوشش کی گئی تو پولیس انتظامیہ نے سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی سمیت جنتادل ورکروں اور آندولن کرنے والوں کو گرفتار کر لیا. جس کے بعد جنتادل کے ذمہ داران سے پولیس، پرانت اور کارپوریشن افسران نے کئی گھنٹہ طویل گفتگو کی جس میں یہ طئے پایا کہ 12 اپریل بروز پیر تک سرکار سے بات چیت کرکے انتظامیہ شہر مالیگاؤں کیلئے لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی حل پیش کرے گی. اسی وقت جنتادل سیکولر کی جانب سے مستقیم ڈِگنیٹی نے یہ اعلان کیا گیا کہ اگر پیر تک کوئی مثبت فیصلہ نہیں لیا گیا تو منگل کے دن جنتادل سیکولر کی کارگذار صدر شانِ ہند نہال احمد کی قیادت میں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کے گھر کی خواتین سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی خواتین بھی احتجاج کیلئے راستے پر آ جائیں گی۔
جنتادل سیکولر کے جیل بھرو آندولن نے مہاراشٹر بھر میں دھندہ بیوپار کرنے والوں میں جوش و ہمت پیدا کی. ریاست کے کئی علاقوں سے بذریعہ فون مبارکباد دینے کے ساتھ ہی اگلے احتجاجی قدم کا ساتھ دینے کیلئے بھی کئی کاروباریوں نے منشاء ظاہر کی.
مالیگاؤں شہر سمیت مہاراشٹر بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری اور عام شہری بھی اب کسی طرح کے لاک ڈاؤن کی حمایت میں نہیں ہیں. کورونا وائرس کی سخت لہر کے دوران بھی کاروباریوں سمیت عوام کو ریاستی سرکار کی جانب سے پچھلے ایک سال میں کوئی خاص مدد فراہم نہیں کی گئی. اس کے برعکس چھوٹے سے لے کر بڑے کاروباریوں نے سرکار کو جی ایس ٹی، سیلس ٹیکس، انکم ٹیکس سمیت ہر طرح کے ٹیکس کی ادائیگی وقت مقررہ پر کی. اب ایسے افراد کی معاشی حالت تشویشناک ہے مگر سرکار ہوش کے ناخن نہیں لے رہی ہے. یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن کورونا سے نپٹنے کا موثر قدم بھی نہیں ہے. اس کی وجہ سے سرکاری خزانہ بھی خالی ہوتا جارہا ہے. اس لئے جنتادل سیکولر نے ایک لائحۂ عمل تیار کیا ہے کہ ہم مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کو ایک مطالباتی خط روانہ کریں گے اور ان سے مانگ کریں گے کہ 12 اپریل پیر کے دن تک حکومت لاک ڈاؤن کے تعلق سے اپنی گائیڈ لائن میں تبدیلی لاتے ہوئے چھوٹا موٹا کاروبار جاری کرنے کیلئے مثبت فیصلہ لے. دوکاندار اور کاروباری احتیاطی تدابیر کے ساتھ تجارتی مراکز جاری کرنے پر رضامند ہیں تو حکومت بھی ان کے تعلق سے نرم گوشہ اختیار کرے۔
پچھلے سال رمضان کے مبارک مہینے میں عام لوگوں نے سرکار کی سبھی گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرتے ہوئے مساجد کو بند رکھا. صرف پانچ افراد ہی نمازوں کے اوقات میں حاضر رہے مگر اس سال خصوصاً مالیگاؤں میں عوام مساجد بند کرنے کی قطعی حمایت میں نہیں ہیں اس لئے مساجد کے تعلق سے بھی حکومتی رہنمایانہ ہدایات کو تبدیل کرتے ہوئے رمضان المبارک میں نمازیوں پر پابندی عائد نہ کی جائے. دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات میں عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
یہ مطالبات جنتادل سیکولر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو روانہ کئے جا رہے ہیں. ان مطالبات کی یکسوئی نہ ہونے یا اطمینان بخش فیصلہ نہ لئے جانے پر اعلان کے مطابق 13 اپریل بروز منگل، دوپہر تین بجے سے چار بجے کے درمیان جنتادل سیکولر کی کارگذار صدر شانِ ہند نہال احمد کی قیادت میں خواتین احتجاج کریں گی. یہ احتجاج صرف مالیگاؤں شہر ہی نہیں جنتادل سیکولر کی جانب سے مہاراشٹر کے کئی شہروں میں منعقد کیا جائے گا جس کیلئے پارٹی کے ریاستی ذمہ داران اور کاروباری یونینوں سے مسلسل رابطہ جاری ہے۔ کچھ شہروں کی یونینوں نے حمایت دینے کی حامی بھی بھری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال کورونا بھگانے کے نام پر مودی سرکار نے تالی، تھالی بجانے اور موم بتی و ٹارچ جلانے جیسے اقدام اٹھائے تھے جس کا ملک بھر نے بھر پور ساتھ دیا تھا مگر مودی سرکار کے اس قدم سے کورونا ختم تو نہیں ہوا البتہ عوام کی تھالی اور ڈبّے تک خالی ہوگئے۔ اب نوبت کرو یا مرو کی آگئی ہے۔اس لئے جنتادل سیکولر مہاراشٹر بھر میں تجارتی تنظیموں کو ساتھ لے کر منگل کے دن خواتین کا جو احتجاج منعقد کرے گی اس میں تالی، تھالی اور اناج کے خالی ڈبّوں کے ساتھ زوردار احتجاج کیا جائے گا ریاست بھر میں ہونے والا یہ احتجاج اتنا زبردست ہوگا کہ مہاراشٹر سرکار کو چھوٹے کاروباریوں اور عوام کے آگے جھکنے پر مجبور کر دے گا۔ سخت اور بے جا لاک ڈاؤن کے خلاف عوامی غم و غصے کی ترجمانی کیلئے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر جنتادل سیکولر کمربستہ ہے. جنتادل سیکولر سبھی چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والوں سے درخواست کرتی ہے کہ آپ کے اپنے حق کیلئے چلائی جانے والی اس تحریک میں شامل رہ کر اسے طاقتور بنائیں.
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ڈونگری میں اے این سی کارروائی ہائیڈرو گانجہ کی برآمدگی دو گرفتار

ممبئی : ممبئی کے ڈونگری علاقہ میں انٹی نارٹکس سیل اے این سی نے کارروائی کے دوران ہائیڈرو گانجہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے گانجہ اسمگلنگ کرنے والے دو گانجہ فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر کو ڈونگری علاقہ میں اے این سی کی کارروائی کے دوران دو اشخاص گشت کر تے ہوئے پائے گئے ان کے ہاتھ میں ایک نیلے رنگ کی دو پلاسٹک کی تھیلیاں تھیں مشتبہ شئے سے متعلق اے این سی نے اس سے باز پرس کی اور اس کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم نمبر ایک کے پاس سے ایک کل 1 کلو 823 گرام وزنی ہائیڈرو گانجہ اور دوسرے کے پاس سے ایک کلو 749 گرام وزنی ہائیڈرو گانجہ کل 3 کلو 563 گرام وزنی ہائیڈورو گانجہ ضبط کیا گیا ہے جن کی قیمت عالمی بازار میں ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے مذکورہ بالا کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی جوائنٹ پولیس کمشنر جرائم انیل کنبھارے ایڈیشنل پولیس کمشنر کرشن کانت اپادھیائے اور ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلے شرینگی نے انجام دی ہے ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اے این سی نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر رکھی ہے اور اسی مناسبت سے چھاپہ مار کارروائی اور تلاشی مہم بھی جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی 2026 کے لیے 33 ہزار بونس تحفہ

ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے آج (28 اکتوبر 2026) اعلان کیا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی2026 کے لیے 33 ہزار روپے بونس تحفہ دیے جائیں گے۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی کا تہوار خوشی سے منانے کے قابل بنانے کے لیے، میئریتو تاوڑے نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ ادا کرے۔ ماہ نومبر کی باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ 33 ہزارمیونسپل کارپوریشن کے افسران/ملازمین کو دیوالی – 2026 کے لیے ایکس گریشیا گرانٹ کی فراہمی سے متعلق ایک میٹنگ آج (28 اکتوبر 2026) میئر ہال میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی میئر سنجے گاڈی، قائد حزب اختلاف کشوری پیڈنیکر، قائد ایوان گنیش کھنکر، انڈین نیشنل کانگریس کے گروپ لیڈر اشرف اعظمی، اے آئی ایم آئی ایم کے گروپ لیڈر وجے اوبالے، مہاراشٹر نو نرمان سینا کے گروپ لیڈر یشونت کلےدار، سماراجوا پارٹی کے گروپ لیڈر یشونت کلیدار، اے ایم آئی ایم کے گروپ لیڈریشونت کلےدار، اے ایم آئی ایم۔
اس موقع پر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے، ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرمین راجیشری شرواڈکر، جوائنٹ کمشنر (فینانس) دیوی داس کشیرساگر، ڈپٹی کمشنر (جنرل ایڈمنسٹریشن) مسٹر کشور گاندھی کے ساتھ میونسپل ورکرس/ملازمین تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ اس سال کم بارش کی وجہ سے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس پس منظر میں مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے 300 تعلقہ جات میں معیار کے مطابق خشک سالی کا اعلان کیا ہے اور مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ریاست کی مجموعی صورتحال پر غور کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے گروپ لیڈروں، عہدیداروں، میونسپل انتظامیہ اور کارکنوں کی تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے متفقہ طور پر دیوالی سانوگرہ گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افسران و ملازمین کو 33 ہزاردیوالی گرانٹ روپے کی 33 ہزار ریگولر تنخواہ کے ساتھ ملیں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ٹائیگر شراف فائرنگ کیس میں ملزمین پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی فلم اداکار ٹائیگر شراف کیس میں پولس نے اضافی دفعہ مہاراشٹر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے, اس معاملہ میں اب تک ۱۱ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, جس میں دو خواتین بیتا اور رادھا بھی شامل ہے, یہ دونوں نے ہی ممبئی میں ہتھیار فراہم کیا تھا پولس نے بتایا کہ یہ کنال کے رابطے میں تھی اور شوٹروں کو ہدایت بشنوئی گینگ کے انیل پنڈت دیا کرتا تھا۔ یہ انکڑپڈیٹ ایپ کے معرفت رابطہ میں تھا۔ شوٹروں کو مدد دینے اور ہتھیار دینے کے ساتھ بشنوئی گینگ سے وابستہ شوٹروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملہ میں مکوکا عائد کیا ہے۔ ڈی سی بی سی آئی ڈی (ڈی سی بی سی آئی ڈی) کے مقدمہ نمبر 143/26 جو 19 اکتوبر 2026 کو بی این ایس (بی این ایس) کی دفعات 109(1) اور 3(5) نیز آرمز ایکٹ (آرمز ایکٹ) کی دفعات 3 اور 25 کے تحت درج کیا گیا تھا میں ’مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ‘ (مکوکا)، 1999 کی دفعات کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 23(1)(a) کے تحت مجاز اتھارٹی کی جانب سے 27 اکتوبر 2026 کو دی گئی اجازت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مذکورہ مقدمے میں ایم سی او سی اے (مکوکا) کی دفعات 3(1)(ii)، 3(2) اور 3(4) کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس معاملہ میں کرائم برانچ مزید تفتیش کررہی ہے جبکہ ملزمین کے بشنوئی گینگ سے رابطہ سے بھی تحقیقات جاری ہے ابتدائی تفتیش میں یہ واضح ہوا ہے کہ کرائم برانچ نے جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہ ایک دوسرے کے رابطے میں تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
