Connect with us
Saturday,12-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شہریان مالیگاؤں کا دکھ درد بیان کر انصاف کے لئے لڑنے والا آج کوئی نہیں :شیخ آصف

Published

on

ASIF SHAIKH

(نامہ نگار )
مہاراشٹر اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اور 8 ستمبر بروز پیر اور منگل کو جاری رہا ۔اس درمیان شہر کی عوام نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ شہریان مالیگاؤں کے دکھ درد کو بیان کر انصاف کے لئے لڑنے والا آج اسمبلی میں مالیگاؤں کی جانب سے کوئی نظر نہیں آیا، مالیگاؤں کے مسلمانوں کی نمائندگی اور مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنے کے نام پر شہر کو گمراہ کر اسمبلی میں کامیابی حاصل کرنے والا مقامی ایم ایل اے پھر ایک مرتبہ ناکام نظر آیا ۔آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج سے 14 سال قبل مالیگاؤں حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان اور مشاورت چوک میں شب برات کے مقدس موقع پر عین نماز جمعہ کے وقت بم دھماکے ہوئے اور ان دھماکوں میں معصوم بچوں سمیت مرد و خواتین شہید ہوگئے اور بے شمار زخمی ہوئے اور اس پر طرہ یہ کہ پولس نے بے قصور مسلم نوجوانوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے یہ مسلم نوجوان اس مقدمہ سے ضمانت پر رہا ہیں مقدمہ سے مکمل خلاصی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں مسلمانوں کی نمائندگی اسمبلی میں رہتے ہوئے کی ہے لیکن مالیگاؤں سے گمراہ کن سیاست کرنے والے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے نے اپنی کامیابی کے بعد سے اب تک کوئی کام کیا ہی نہیں ۔اسطرح کا اظہار سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا اور کہا کہ آج شب برات بم دھماکہ کی 14 ویں برسی کے موقع پر مالیگاؤں کے ایم ایل اے نے مہاراشٹر اسمبلی میں کوئی آواز بلند نہیں کی ہے ۔مفت اسماعیل کو شب برات بم دھماکہ اور شہری مسائل پر اسمبلی آواز اٹھانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے لیکن وہ ناکام ہورہے ہیں ۔اسی طرح مسلمانوں کے لئے تعلیم اور سرکاری نوکریوں میں پانچ فیصد ریزرویشن جو ہمارے مطالبہ پر منظور ہوا تھا اسے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ختم کردیا تو ہم نے اسمبلی کے اندر اور ایوان کی سیڑھیوں پر ببانگ دہل آواز بلند کی لیکن آج مفتی اسماعیل نے اس مدعے پر کوئی نمائندگی نہیں کی۔شہریان کو بے یار و مددگار چھوڑ کر مفتی اسماعیل اپنے ذاتی مفادات کے لئے ممبئی میں خیمہ زن ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف بھی کوئی آواز بلند نہیں کی ہے شہریان اضافی بلوں کے بوجھ سے پریشان ہیں، بجلی بلوں میں کمی یا بجلی بل کی معافی کا مطالبہ بھی مفتی اسماعیل اسمبلی میں نہیں کیا ۔اسکے علاوہ مالیگاؤں کے تعمیری و فلاحی کاموں کا کوئی مطالبہ ایوان اسمبلی میں پیش نہیں کیا ۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو مفت درسی کتب کی فراہمی بھی نہیں کروایا اور نہ ہی مفتی موصوف نے شہر کے دسویں و بارہویں ٹاپر کا استقبال کر انکی حوصلہ افزائی کی ۔شیخ آصف نے کہا کہ سابقہ ایم ایل اے شپ میں مفتی اسماعیل پر ڈنڈی مار آمدار کا بدنما داغ بھی لگا ہے اور یہ داغ انکی شخصیت پر ہی نہیں بلکہ شہریان مالیگاؤں پر بھی لگا ہوا ہے آج شہر نے مفتی اسماعیل کو دوبارہ ایم ایل بنایا ہے تو انکا فرض ہے کہ وہ اپنے شہر پر لگے بدنما داغ کو صاف کریں اور شہریان کی توقعات پر کھرا اتر کر عوامی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیں، صرف لفاظی اور گمراہ کن تقاریر سے شہر ترقی نہیں کرسکتا ۔

جرم

ممبئی میں پستول فروخت کرنے آیا نوجوان مالونی میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی مالونی علاقہ میں پولس غیر قانونی ریولوار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مذکورہ شخص بلا لائسنس ہتھیار لے کر گشت کر رہا تھا اور اس کی پشت پر پستول تھی, یہ اطلاع ملتے ہی پولس نے دیسائی میدان کے اطراف ۳۲ سے ۳۷ سال کے شخص کو پایا, جس کی پشت پر پستول تھی اس کے قبضے سے پولس نے ایک سیاہ رنگ کی پستول میڈ ان ایڈیا اور چار کارآمد کارتوس برآمد کی ہے, وہ گاؤں سے پستول یہاں فروخت کی غرض سے لایا تھا۔ پستول کی قمیت ۷۵ ہزار اور چار کارتوس کی قیمت چار ہزار بتائی جاتی ہے۔ پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے, اس کی شناخت عارف اسماعیل شاہ ۳۵ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ رتنا گیری کا ساکن ہے, اس کے خلاف پولس نے آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے اور پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پولس تفتیش میں معلوم ہو کہ اس نے یہ پستول گوا سے لائی تھی اور وہ یہاں سے فروخت کرنے آیا تھا۔ ممبئی پولس کی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سنجے راؤت سے معافی کا مطالبہ بصورت دیگر ہتک عزت کا کیس کا فیصلہ، سنجے سرشاٹ نے وائرل ویڈیو کو مارف ویڈیو قراردیا

Published

on

Sanjay & Shirsaath

ممبئی شیوسینا یوبی ٹی لیڈر اور رکن پارلیمان نے شیوسینا شندے سینا کے وزیر سنجے سرشاٹ کاایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کیا تھا, اب سنجے سرشاٹ نے سنجے راؤت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کرنے کا اعلان کیا ہے, ساتھ ہی مجرمانہ کیس بھی ہوگا۔ سنجے سرشاٹ نے یہ دعوی کیا ہے کہ جو ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ وہ ویڈیو مارف کیا گیا ہے ان نشانہ بنانے کے ساتھ بدنام کرنے کی کوشش بھی ہے اس لئے اب وہ معاملہ میں خاموش نہیں رہیں گے۔ وہ سنجے راؤت کو سبق سکھائیں گے اسلئے سنجے راؤت کو نوٹس ارسال کرنے کے ساتھ معافی کا بھی مطالبہ وزیر موصوف نے کیا ہے, اگر معافی طلب نہیں کی جاتی تو مجرمانہ اور ہتک عزت کا کیس درج ہوگا سنجے سرشاٹ نے اس متعلق یہ واضح کیا تھا کہ جو ویڈیو جاری ہوا ہے وہ ان کی رہائش گاہ ہے اور وہ اپنی بیڈ پر بیٹھ کر آرام کر رہے ہیں لیکن پیسوں کی بیگ نہیں ہے۔ جو بیگ ہے وہ کپڑوں کی ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ کی رہائش گاہ ہر ایک کے لیے کھلی ہے اور میری ملاقات کے لئے رقعہ یا چھٹی درکار نہیں ہے, جس طرح سے ماتوشری کا اصول ہے میں عام ورکر اور جنتا کا سیوک ہوں اس لیے میرے گھر میں کوئی بھی حاضری دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کسی نے وائرل کر دیا ہوگا اس سے وہ لاعلم ہے کہ ویڈیو کیسے وائرل ہوئی ہے۔ سنجے سرشاٹ نے اب سنجے راؤت پر ہتک عزت کا دعویٰ کا کیس درج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سنجے سرشاٹ کاُویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی تھی اور اس کے بعد سنجے سرشاٹ نے اس پر وضاحت بھی دی تھی اب وزیر موصوف نے کیس داخل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں 14 جولائی کو بارز اور ریسٹورینٹس بند رہیں گے، ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہوٹل انڈسٹری کا احتجاج

Published

on

tax hikes

ممبئی، 12 جولائی 2025* – حالیہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مہاراشٹرا بھر کے ہزاروں بارز، ریسٹورینٹس اور پرمٹ رومز پیر، 14 جولائی کو بند رہیں گے۔ یہ ریاست گیر بند انڈین ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن (اے ایچ اے آر) کی جانب سے بلایا گیا ہے۔ ہوٹل انڈسٹری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس اضافہ اس شعبے کے لیے وجود کا مسئلہ بن چکا ہے۔

تین گنا ٹیکس کا بوجھ

یہ بند اس سال انڈسٹری پر لگنے والے تین بڑے مالی دباؤ کے خلاف ہے :

  • شراب پر ایکسائز ڈیوٹی میں 60 فیصد اضافہ
  • شراب پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (وی اے ٹی) 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا گیا
  • سالانہ لائسنس فیس میں 15 فیصد اضافہ

اے ایچ اے آر کے مطابق، ان اقدامات نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو، جو پہلے ہی وبا کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، مزید تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

انڈسٹری دباؤ میں

مہاراشٹرا کی ہوٹل اور ریسٹورینٹ انڈسٹری ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریز میں سے ایک ہے، جو 20 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے اور تقریباً 50,000 سپلائرز کو سہارا دیتی ہے۔ بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کے ساتھ، نئے ٹیکسوں نے متعدد کاروباروں کو مالی بحران میں ڈال دیا ہے۔

اے ایچ اے آر کے صدر سدھاکر شیٹی نے کہا، “یہ صرف ٹیکس کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہمارے زندہ رہنے کا سوال ہے۔ ہر طرف سے دباؤ بڑھ رہا ہے — لاگت میں اضافہ، ٹیکس میں اضافہ اور صارفین کی آمد میں کمی۔ اگر حکومت نے پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو بہت سے کاروبار مستقل طور پر بند ہو جائیں گے۔”

وسیع پیمانے پر شرکت متوقع

*20,000 سے زائد بارز اور ریسٹورینٹس، جن میں سے تقریباً *8,000 صرف ممبئی ریجن میں ہیں، اس بند میں حصہ لیں گے۔ اس احتجاج کو دیگر ہوٹل اور تجارتی تنظیموں کی حمایت بھی حاصل ہوگی، جس سے یہ حالیہ برسوں کا سب سے بڑا منظم بند بننے جا رہا ہے۔

حکومت سے اپیل

انڈسٹری کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ اکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ اجیت پوار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان ٹیکسوں پر نظر ثانی کریں۔ اے ایچ اے آر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے کوئی قدم نہ اٹھایا تو یہ ایک دن کی علامتی ہڑتال مستقبل میں غیر معینہ مدت کے بند میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

شیٹی نے مزید کہا، “ہم لڑائی نہیں چاہتے، ہمیں صرف جینے کا حق اور منصفانہ سلوک چاہیے۔ ہوٹل انڈسٹری ریاست کی معیشت اور سیاحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمیں پائیدار طریقے سے کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔”

*صارفین کے لیے اس کا مطلب

14 جولائی کو صارفین کو درج ذیل کا سامنا ہو سکتا ہے :

  • مہاراشٹرا بھر میں زیادہ تر بارز اور پرمٹ رومز بند رہیں گے
  • شراب پیش کرنے والے ریسٹورینٹس میں کھانے پینے کی سہولت محدود ہوگی
  • ہوٹل انڈسٹری سے جڑی سپلائی چین میں تاخیر کا امکان ہے نتیجہ

14 جولائی کا بند مہاراشٹرا کی ہوٹل انڈسٹری کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ جب لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی اور مقامی معیشت داؤ پر لگی ہو، تو انڈسٹری کے رہنما امید کر رہے ہیں کہ یہ متحدہ احتجاج حکومت کو ایک متوازن اور قابل عمل ٹیکسیشن پالیسی کی طرف مائل کرے گا۔ تب تک، گرمی صرف کچن تک محدود نہیں رہے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com