Connect with us
Tuesday,10-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی الیکشن سے قبل مہاوکاس اگھاڑی میں پھوٹ، کانگریس کا اکیلا چلو نعرہ

Published

on

ریاست میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ 29 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس الیکشن میں سب کی توجہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پرمرکوز رہے گی۔ شیو سینا ٹھاکرے گروپ میونسپل کارپوریشن میں اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ جبکہ ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور بی جے پی ممبئی میں بی ایم سی پر حکمرانی پانے کی کوشش کرے گی ۔مہایوتی میں نشستوں کی تقسیم پر گفت و شنید جاری ہےلیکن اب تک انتخابی مفاہمت مکمل نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے پہلے مہاویکاس اگھاڑی میں بڑی پھوٹ پڑ گئی ہے۔ کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس الیکشن میں مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس تنہا الیکشن لڑےگی کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چنیتھلا اس وقت مہاراشٹر کے دورے پر ہیں۔ آج ممبئی میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد رمیش چنیتھلا نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں بہت زیادہ کرپشن بدعنوانی ہے۔ اس لئے کانگریس نے تنہا الیکشن لڑنےکا فیصلہ لیا ہے ۔ہم نے بی جے پی اور شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سچے محب وطن اور سیکولرعوام کو اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔اقتدار میں آنے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو اچھے طریقے سےحل کریں گے۔ اس لیے میں ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور ہم ممبئی کی ترقی کریں گے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن ریاستی الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق امیدوار 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک اپنی درخواستیں داخل کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو درخواستوں کی جانچ کرے گا۔ امیدوار 2 جنوری 2026 تک اپنی درخواستیں واپس لے سکتے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی ووٹنگ 5 جنوری کو ہوگی۔ ووٹ 16 جنوری 2026 کو ہوں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

جرم

جوہو قتل کیس میں دو ملزمان ایک نابالغ کو 5 گھنٹوں میں کیا گرفتار

Published

on

ممبئی : 8 نومبر 2026 کو رات تقریباً 11:00 بجے، مدعی اور اس کے چار دوست ساحل سمندر کی طرف جا رہے تھے۔ جب وہ ولے پارلے (مشرق) میں ‘سہکار بھنڈار’ کے قریب پہنچے جو جوہو پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے تو ان کے گروپ کے ایک فرد نے ‘وی ایم روڈ’ پر کھڑی ایک ‘بلٹ’ موٹر سائیکل کے قریب پٹاخے چلائے۔ یہ موٹر سائیکل ملزمان میں سے ایک کی تھی۔ اس واقعے پر ملزمان اور مدعی کے گروپ کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور ایک دوسرے کو گالیاں دی گئیں۔ اس واقعے کا بدلہ لینے کی نیت سے، ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کو بلا لیا۔ جب مدعی اور اس کے دوست ‘سنیڈھیا بلڈنگ’ کے قریب پہنچے، تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ان پر شدید حملہ کر دیا اور انہیں لاتوں اور گھونسوں سے پیٹا۔ اس حملے کے دوران، مدعی کا ایک 19 سالہ دوست، جس کا نام نانو عرف شبھنکر مکھیا تھا، ہلاک ہو گیا اور ایک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد تینوں ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دیں۔ تکنیکی تفتیش اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات کی مدد سے، جوہو پولیس نے قتل میں ملوث تینوں افراد کی شناخت کی اور محض پانچ گھنٹوں کے اندر انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دو مرکزی ملزمان راہول سنتوش منڈل (23 سال) اور رویکمار سروانن دیویندر (22 سال)، جن کا تعلق نہرو نگر، ولے پارلے (مغرب) سے ہے کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک نابالغ کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پٹاخوں کے خلاف انتظامیہ کی سخت کارروائی، تھانے میں اسکائی راکٹ پٹاخوں پر پابندی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے سخت رہنما ہدایات جاری

Published

on

ممبئی : فضائی آلودگی پر قابو پانے اور آتش زدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) اور ملحقہ شہروں میں شہری انتظامیہ اور ضلعی حکام نے آتش بازی کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ حال ہی میں آتش زدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے، تھانے ضلعی انتظامیہ نے ’اسکائی راکٹس‘ (آسمان کی طرف جانے والے راکٹ) اور اسی قسم کی دیگر فضائی آتش بازی پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے اور طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔

یہ ہنگامی اقدام حالیہ تقریبات کے دوران ضلع بھر میں پیش آنے والے آتش زدگی کے متعدد واقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن میں آسمان کی طرف چھوڑی گئی آتش بازی کے جلتے ہوئے ٹکڑے رہائشی عمارتوں اور آتش گیر مواد پر جا گرے، جس سے املاک کو نقصان پہنچا اور انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے ساتھ ساتھ، تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے بھی اپنے سخت رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ حکام نے لازمی قرار دیا ہے کہ صرف ماحول دوست ’گرین کریکرز‘ (گرین کریکرز) کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ عوامی مقامات، بشمول مرکزی سڑکوں، گلیوں، فٹ پاتھوں اور عوامی میدانوں کے ساتھ ساتھ ’سائلنس زونز‘ (خاموشی کے علاقوں) جیسے کہ ہسپتالوں، عدالتوں اور تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی آتش بازی پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، رات کے اوقات میں سخت پابندی (کرفیو) نافذ کی گئی ہے؛ رات 10:00 بجے سے صبح 6:00 بجے کے درمیان پٹاخے چلانے پر مکمل ممانعت ہے۔ نئے ضوابط میں لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے لیے سخت اجازت ناموں اور حفاظتی پروٹوکولز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح کے حفاظتی اقدامات دیگر شہری اداروں کی جانب سے بھی اپنائے جا رہے ہیں، جن میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) اور پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) شامل ہیں۔ ان اداروں نے عوامی مقامات پر آتش بازی کو محدود کر دیا ہے اور شور و فضائی آلودگی سے متعلق خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی ہیلپ لائنز قائم کی ہیں۔ یہ سخت کارروائی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ حکام نے نشاندہی کی ہے کہ شدید شور اور زہریلا دھواں چھوٹے بچوں، معمر افراد، حاملہ خواتین، اور دل یا سانس کے امراض میں مبتلا افراد کی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ حکام نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ضوابط پر عمل درآمد میں تعاون کریں اور عوامی تحفظ کو ترجیح دیں۔ وہ رہائشی جو کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینا چاہتے ہیں، غیر قانونی دکانداروں کے اسٹالز، یا زیادہ شور کی شکایت براہ راست آلودگی کنٹرول بورڈ کی ہیلپ لائنز یا متعلقہ میونسپل شکایت پورٹلز اور ٹول فری نمبروں کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کے ڈونگری آتشزدگی سمیت دیگر واقعات کی پولیس کرے گی تحقیقات، وجوہات سامنے آنے پر ہوگی کارروائی

Published

on

ممبئی : ڈونگری کے گودام اور گیراج میں دیوالی پر گزشتہ شب آتشزدگی کے واقعہ کے بعد فائربریگیڈ کی رپورٹ اور وجوہات کے بعد پولس بھی اس معاملہ میں کارروائی کرے گی جبکہ کرلا، گھاٹکوپر، بوریولی سمیت کئی مضافاتی مقامات پر بھی آتشزدگی کے سبب کافی نقصان ہوا ہے ڈونگری کے آتشزدگی کے بعد یہاں کے مکینوں کو فوری طور پر خالی کروایا گیا تھا یہ انتہائی بھیانک آتشزدگی تھی اس لئے اس معاملہ کی انکوائری پولس کرے گی۔ دیوالی پر مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے بعد میئر آف ممبئی نے اپیل کی ہے کہ پٹاخہ چلاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں, ممبئی شہر میں آگ لگنے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میں دیوالی کے دوران آتشزدگی سے متعلق اب پولس نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے, اس کی ابتدائی رپورٹ کے بعد اس معاملہ میں کیس بھی درج ہوگا اس کی تصدیق ڈی سی پی آپریشن اکبر پٹھان نے کی ہے, انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے مذکورہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔ جب درست وجوہات کا تعین ہو جائے گا، تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان