Connect with us
Wednesday,04-November-2026

(جنرل (عام

ایس آئی او نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول اور کالج کی  فیس میں رعایت کا مطالبہ کیا

Published

on

(نامہ نگار)
ایسی صورتحال میں جہاں ریاست کےعوام کی زندگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہے، اسکولوں اور کالجوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس  میں کمی کی جائے، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)  نے مطالبہ کیا ہے.
اس ضمن میں ریاستی حکومت اور  فی ریگولیٹنگ اتھارٹی (ایف آر اے)  کو لکھے گئے خط میں ایس آئی او نے تجویز پیش کی ہے کہ ریاست کے تمام اسکولوں کی فیسوں میں ۳۰ فیصد کمی کی جائے تاوقتیکہ  اسکولوں میں باقاعدہ کلاس لینا ممکن  ہو۔ تنظیم نے تمام اعلیٰ، تکنیکی، طبی اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کی سالانہ فیس  ۱۵ فیصد کم کرنے کی  تجویز بھی پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آئی او نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس بات کو  یقینی بنائے  کہ اسکولی عملے کے تمام افراد کی ملازمت  برقرار رہے  اور انہیں بر وقت تنخواہیں ادا کی جاتی رہے۔
ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر کے صدرمحمد سلمان احمد  نے کہا،”لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے والدین اپنے معمول کے اخراجات (جن  میں ان کے بچوں کی اسکول اور کالج کی فیس بھی شامل ہے)  کو پورا کرنے میں بہت مشکلات محسوس کررہے ہیں ۔معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے تعلیم ایک لازمی ضرورت ہے۔لہذاموجودہ بحران کے علی الرغم اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ریاست کے تمام  طلباء کو بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم فراہم کی  جاتی رہے “۔
تنظیم کے مطالبے کو جواز فراہم کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی  نشاندہی کی کہ ریاست کے بیشتر طلباء  کے لئےاگلے چند مہینوں میں فزیکل  کلاسیز شروع نہیں ہوں گی۔  انہوں نے کہا، ” اس کے بجائے اسکول اور کالجز آن لائن یا  کسی اور ذریعے سے کلاس لیں گے ۔ یہ ان کے  لئے معمول کے  کئی اخراجات کی بچت کا سبب ہوگا۔ اس  بچت  کو طلباء کی فیس میں کچھ رعایت فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ”
ریاستی  محکمہ برائے اسکولی تعلیم  نے تعلیمی سال 2020-21  میں اسکولوں کو فیس میں اضافے سے روکنے اور فیس  کی قسطوں میں  ادائیگی  کی اجازت دینے بابت ایک حکومتی قرار داد (جی آر) جاری کیا ہے۔تاہم اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لئے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ایس آئی او نے اپنے خط میں یہ بات بھی کہی  ہے کہ پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کی فیس کو منضبط کرنے والےادارہ  اسٹیٹ فیس ریگولیٹنگ اتھارٹی (ایف آر اے) نے پہلے ہی ان کالجوں کے لئے فیس کا ڈھانچہ متعین کردیا  ہے، جس کی رو سے بیشتر انسٹی ٹیوٹ کو ۵ سے لے کر ۱۵ فیصد کے درمیان  فیس  میں اضافے  یا گذشتہ سال (2019-20) کی طرح فیس وصول کرنے کی اجازت ہے۔ تنظیم کا حکام سے مطالبہ ہے کہ ان اضافوں کو واپس لیا جائے   اور ان کی جگہ فیس میں کٹوتی کی جائے۔
ایس آئی او نے متوجہ  کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہ روکنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے، خاص طور پر عارضی بنیادوں پر مقرر کیے جانے والے اسٹاف کو فیس  میں رعایت کے بہانے سے ملازمت سے فارغ نہ کیا جائے۔
فیس میں رعایت کے علاوہ، ایس آئی او نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقلیتی، او بی سی، وی جے / این ٹی، ایس ای بی سی اور ای بی سی طلباء کو فراہم کی جانے والی اسکالرشپ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ خط میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں وصول کی جانے والی فیس کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ۳ گرفتار

Published

on

ممبئی سائبر ساؤتھ نے ممبئی میں شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوتےسائبر جرائم میں، 3 ملزمان کو ناگپور سے گرفتار کرکے ممبئی کے 06 اور کل 73 جرائم میں حصہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاریخ ۱۰ جون ۲۰۲۶ سے تاریخ۸ ستمبر کے دوران، خاتون میرا آئیر اور ان کے ساتھی دار نے شکایت کنندہ کو شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ کے ذریعے زیادہ نفع کا لالچ دے کر شکایت کنندہ کو مختلف بینک کھاتوں میں کل 58,72,410/- اتنی رقم مختلف بینک کھاتوں میں منتقلی کر شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کی اس معاملہ میں سائبر پولیس تھانہ، ممبئی میں 79/2026، دفعہ 318(4)، 319(2)، 338، 340، 61(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا دفعہ 66(ک)، 66(ڈ) معلوماتی تکنیک قانون کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کل رقم میں سے روپے 24,75,000/ رقم سنٹرل بینک آف انڈیا، شاخ، ناگپور اس بینک میں گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی اس کمپنی کے نام سے موجود جاری کھاتہ میں منتقل کی گئی ایسا پایا گیا تکنیکی تجزیہ اور نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر موجود معلومات کی بنیاد پر، مذکورہ بینک کھاتہ دار ملزم کا سراغ ناگپور میں ملا ، ۲ اکتوبر کو مذکورہ جرم کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے سازش رچ کر، ملزم انیرودھ اوکے اور مرکزی سرغنہ ملزم امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم نام رتیک شیلیش دھارگاوے کے نام سے گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی کمپنی قائم کی مذکورہ کمپنی قائم کرنے کے لیے جھوٹا معاہدہ کیامرکزی سرغنہ ملزم نام امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم ساتھی دار نام رتیک دھارگاوے کے نام سے موجود موبائل اپنے میں لاگ ان کرکے استعمال کرکے دھوکہ دہی کا کاروبار انجام دینے کے لیے مذکورہ موبائل نمبر دیگر ساتھی داروں کو دے کر دھوکہ دہی کی رقم آن لائن منتقل کی گئی تفتیش میں اس کا خلاصہ ہوا ۔

گرفتار ملزمین کے پاس سے
1) 11 مختلف بینک کھاتوں کے ضبط کیے گئے چیک بکس اور پاس بکس
2) 25 مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز
3) 11 بناوٹ کمپنیوں کے ربڑ اسٹیمپس اور 03 اسٹیمپ پیڈز
4) ڈیبٹ/اے-ٹی-ایم کارڈز، کیو-آر کوڈ
5) بناوٹ کمپنیوں کے کاغذات و پین کارڈز برآمد ہوئے ہیں ان کی شناخت 1) امیت دلیپ راؤ کالے، عمر- 34 سال، پلاٹ نمبر 18، واٹوڈا روڈ، چیتنیشور نگر، واٹوڈا، ناگپور، رتیک شیلیش دھارگاوے، عمر – 25 سال، نیو اندرا ریپبلکن نگر، لائن نمبر 2، جریپٹکا، ناگپور ، 3) انیرودھ ستیش اوکے، عمر – 30 سال، پلاٹ نمبر 3564 اے/1، بدھ گیا بدھ وہار کے قریب، سرسوتی نگر، جریپٹکا، ناگپور کے طور پر ہوئی ۔ مذکورہ جرم میں مرکزی سرغنہ ملزم اور اس کے دیگر 02 ساتھی داروں کو گرفتار کرنے میں ساؤتھ سائبر پولیس تھانہ،ممبئی کو کامیابی ملی ہے۔ مذکورہ قابل ستائش کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ، ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

بہار کے ضلع بھوجپور میں ماں اور بیٹے کا قتل، بڑا بیٹا اور بہو حراست میں

Published

on

death

پٹنہ : بہار کے بھوجپور ضلع کے جگدیش پور تھانے کی حدود کے تحت ٹینڈونی گاؤں میں بدھ کی صبح ایک 60 سالہ خاتون اور اس کے 30 سالہ بیٹے کو ان کے گھر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ان پر تیز دھار ہتھیاروں اور ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ ان کی لاشیں بدھ کی صبح گھر کے اندر سے ملی تھیں۔ مرنے والوں کی شناخت آنجہانی وشوامتر سنگھ کی بیوہ راموتی کنور اور اس کے چھوٹے بیٹے سنیل کمار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ دوہرے قتل نے گاؤں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ جائیداد کے تنازعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے بڑے بیٹے دنیش کمار سنگھ اور اس کی بیوی شانتی دیوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ دنیش کے ہاتھ پر چوٹ کا نشان بھی ملا ہے جس کی جانچ پڑتال کے حصے کے طور پر کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرین کی گردن، پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے متعدد زخم آئے ہیں۔

موقع سے ایک ہتھوڑا بھی برآمد ہوا ہے جس کا شبہ ہے کہ جرم میں استعمال کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جگدیش پور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) آشیش کمار اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) روی کمار پولیس ٹیم کے ساتھ گاؤں پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دنیش نے دعویٰ کیا کہ بدھ کی صبح تقریباً 1.30 بجے آٹھ نقاب پوش لوگ گھر میں داخل ہوئے جب اس کی ماں اور چھوٹا بھائی سو رہے تھے۔ اس نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے حملہ کرکے ان دونوں کو ہلاک کردیا اور انہیں بچانے کی کوشش میں اس کے ہاتھ پر چوٹ آئی۔ تاہم، پولیس اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق کر رہی ہے اور جرم میں اس کے ممکنہ ملوث ہونے کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت دنیش اور اس کی بیوی بھی گھر میں موجود تھے۔ پولیس ان حالات کا جائزہ لے رہی ہے کہ یہ حملہ کن حالات میں ہوا، خاص طور پر کسی اطلاع شدہ شور یا ہنگامے کی عدم موجودگی جس سے پڑوسیوں کو آگاہ کیا جا سکتا ہو۔

اس کے بعد دنیش نے ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن، ڈائل 112 سے رابطہ کیا، جس کے بعد جگدیش پور تھانے کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ جائے وقوعہ سے سائنسی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) ٹیم کو بھی بلایا گیا تھا۔ پولیس جائیداد کے تنازعہ سمیت تمام ممکنہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے اور حراست میں لیے گئے دونوں کنبہ کے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش کار یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس قتل میں دیگر افراد بھی ملوث تھے۔ پولیس متوفی خاتون کی بیٹی کی آمد کا انتظار کر رہی ہے، جس کے بیان سے تفتیش کاروں کو خاندان کے بارے میں مزید تفصیلات اور جرم کے پیچھے ممکنہ محرکات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ اس واقعے نے ٹنڈونی گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑائی ہے، لواحقین اور رہائشیوں نے سفاکانہ دوہرے قتل پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بوریولی ایسٹ میں تجاوزات ہٹانے کی مہم مکمل، 27 تجارتی یونٹس مسمار

Published

on

ممبئی بدھ 4 نومبر 2026کو، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بوریولی ایسٹ میں سوامی وویکانند روڈ پر واقع زمین کے ایک ٹکڑے سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ زمین ” (بیسٹ) بس ڈپو کے لیے مختص ہے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 27 تجارتی یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ یہ تجاوزات تقریباً 3,400 مربع میٹر رقبے پر محیط اس پلاٹ سے ہٹائی گئیں جسے ‘ٹاؤن پلاننگ اسکیم-2’ کے تحت ‘پلاٹ نمبر 7بی، سٹی سروے نمبر 15’ کے طور پر شناخت کیا گیا ہےاور یہ جگہ ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) بس ڈپو کے لیے مختص ہے۔ یہ آپریشن بی ایم سی کے ‘آر-سینٹرل وارڈ’ (آر سینٹرل وارڈ) کی جانب سے انجام دیا گیا، جس میں انجینئرز کے علاوہ 70 کارکنان اور عملے کے ارکان شامل تھے۔ غیر قانونی تجارتی ڈھانچوں کو گرانے کے لیے دو جے سی بی مشینیں اور چار ڈمپر استعمال کیے گئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان