Connect with us
Tuesday,28-July-2026

(جنرل (عام

ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد

Published

on

corona

ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے، وہیں کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16،946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 17،652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 904 کم ہو کر 2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 820 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 65،559 ہوگئی ہے۔ وہیں سب سے زیادہ 5158 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن کو ملا کر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7.56 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 26 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3373 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

چونا بھٹی مکوکا اور قتل میں مطلوب ملزم نئی ممبئی سے گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں قتل اور مکوکا کے تحت جرم میں مطلوب ایک ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں روپوش تھا۔ اس متعلق ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی جس پر کرائم برانچ نے کھار گھر نئی ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت سواستک ساونت 32 سالہ کو گرفتار کر لیا ہے اس کے خلاف چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں 2023 ء میں کیس درج ہوا تھا اور وہ اس کے بعد سندھودرگ, گوا, چنئی, راجستھان, دلی علاقہ میں روپوش تھا۔ کرائم برانچ یونٹ 6 نے اس متعلق ملزم کی تلاش شروع کردی اور پھر اس سے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی ممبئی میں روپوش ہے, جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے این سی کی کارروائی 35 لاکھ کی ایم ڈی ضبط ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے 35 لاکھ سے زائد مالیت کی ایم ڈی میفیڈون ضبط کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک مخص مشتبہ حالت میں پایا گیا, اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پولیس کو 142 گرام وزن ایم ڈی ملی جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے, کھیر واڑی پولیس میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے این سی ورلی یونٹ نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ملک میں سی جے پی احتجاج : ملک میں بدامنی کی سازش پر مہاراشٹر سائبر کے انکشاف کے بعد نتیش رانے کی دھمکی، غزوہ ہند کرنے والوں کو مٹی میں ملایا جائیگا

Published

on

Nitish Ran

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی سازش کا انکشاف مہاراشٹر سائبر محکمہ نے کیا تھا, جس پر تبصرہ کر تے ہوئے وزیر ماہی گیری نتیش رانے نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی ملک میں غزوہ ہند کی سازش کریگا اسے مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر محکمہ کی کارروائی میں یہ بات واضح ہوگئی کہ طلباء کے کندھے پر بندوق رکھ کر لوگ اپنا آپریشن چلا رہے تھے۔ نتیش رانے نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک کے معاملہ میں مرکزی سرکار نے سخت قانون مرتب کئے ہیں, لیکن ہندو راشٹر میں کوئی بھی گڑ بڑی یا بدامنی کرنے کی کوشش کریگا تو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ نتیش رانے نے ادھو ٹھاکرے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سیتا ماتا کی توہین کرنے والا کامیڈین بھی شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک تھا تو اس پر ادھو ٹھاکرے نے خاموشی کیوں اختیار کی۔ نتیش رانے نے سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے احتجاج کے دوران سر تن سے جدا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج اور غزوہ ہند کا کوئی تعلق نہیں ہے, اگر کوئی بھی ایسا کریگا تو ان سبھی کو مٹی بھی ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر نے ناکام کیا ہے۔ اس متعلق ہم نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان