Connect with us
Tuesday,02-June-2026
تازہ خبریں

جرم

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 30ہزار سے متجاوز

Published

on

بہار میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا انفیکشن کے 1502 نئے معاملے ملنے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد 30066 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت نے بدھ کو بتایاکہ ریاست میں 21 جولائی کو 730 لوگوںکے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں پٹنہ ضلع میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 174 نئے معاملے ملے ہیں ۔ اس کے بعد مظفر پور میں 113 ، گیا میں 54 ، ویشالی میں 46 ، جہان آباد میں 39 ، نالندہ میں 35 اور بھاگلپور اور نوادہ میں 31-31 افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں ۔
اسی طرح کٹیہار میں 27 ، بیگو سرائے اور مغربی چمپارن میں 24-24 ، سیتامڑھی میں 22 ، سپول میں 15 ، کھگڑیا اور سیوان میں 12-12 ، جموئی میں 11 ، مدھے پورااور شیخ پورا میں 10-10 ، ارول میں نو ، سہرسہ میں سات ، دربھنگہ میں چار ، لکھی سرائے اور شیوہر میں تین ۔ تین ،اورنگ آباد ، گوپال گنج اور پورنیہ میں دو ۔ دو اور بانکا ۔ بکسر ، مشرقی چمپارن ،کشن گنج ، مدھوبنی مونگیر اور رہتاس میں ایک ۔ ایک پازیٹیو ملے ہیں۔ ان میں اتر پردیش میں بریلی کے ایک شخص کی جانچ مظفر پور میںکی گئی ہے۔
محکمہ نے جانچ رپورٹ کے حوالے سے 20 جولائی کو بہار کے 35 اضلاع میں 772 لوگوں کے وبا کی زد میں آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پٹنہ ضلع میں 278 نئے معاملے ملے ہیں ، وہیں رہتاس میں 67 ، بھاگلپور میں 48 ، پورنیہ میں 47 ، سارن میں 37 ، جموئی میں 34 ، سیتامڑھی میں 32 ، اورنگ آباد اور گیا میں 29-29 اور بھوجپور میں 22 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اسی طرح بکسر میں 19 ، گوپال گنج میں 16 ، کٹیہار میں 14 ، نالندہ میں 12 ، لکھی سرائے میں 11 ، سیوان میں 10 ، کشن گنج میں نو ، مدھے پورا میں آٹھ ، نوادہ میں سات ، سمستی پور اور شیخ پورا میں چھ ۔ چھ ، شیوہر میں پانچ اور کھگڑیا اور ویشالی میں چار۔ چار ، ارول اور مونگیر میں تین ۔تین ، جہان آباد اور کیمور میں دو۔ دو اور بانکا ، دربھنگہ ، مظفر پور ، سپول اور مغربی چمپارن میں ایک۔ ایک شخص کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں میزورم کے دارالحکومت آئزال کے ایک اور آسام میں کام روپ کے دو لوگوں کے سیمپل کو پٹنہ میں لیاگیا ہے ۔ اس طرح کل 1502 نئے لوگوں کے پازٹیو ہونے سے بہار میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 30066 ہوگئی ہے ۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان