جرم
پرامن مظاہرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔ شاہین باغ مظاہرین
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے سی اے اے کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر دہلی سمیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرامن مظاہرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کل حوض رانی میں جس طرح پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، گلیوں میں گھس کر مارا ہے، گاڑیوں اور موٹر میں توڑ پھوڑ کی ہے، اس سے پولیس کی ذہنیت سامنے آتی ہے اور ایک مائنڈ سیٹ سامنے آتا ہے جس کا مظاہرہ آج ہم نے جعفرآباد، موج پوری، چاند باغ میں دیکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کے تحفظ میں شرپسندعناصر نے پرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے والوں پر پتھراؤ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس چاہتی تو آج جو واقعہ پیش آیا ہے روک سکتی تھی کیوں کہ پولیس نے شرپسند عناصرکو کل اشتعال پھیلانے کا موقع دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہوتی تو آج اتنی بڑی تعداد میں وہ لوگ نہیں آتے۔
انہوں نے کہاکہ جعفرآباد،سلیم پور،موج پوری،چاند باغ،نور الہی کالونی وغیرہ میں ایک ماہ سے زائد سے پرامن مظاہرے ہورہے ہیں لیکن کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچنے اور وہیں پر سی اے اے کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کے بعد حالات خراب ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح حوض رانی کل رات پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی طلبہ پر پولیس کی بربریت کی مذمت کی اور کہاکہ اے ایم یو کے طلبہ اس وقت پولیس کے نشانے پر ہیں اور ان کو طلبہ پر ظلم کرنے کا بہانہ چاہئے۔
اسی کے ساتھ کل شاہین باغ میں قائم فاطمہ شیخ اور ساوتری بائی پھولے لائبریری میں شرپسند عناصر نے تھوڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی لیکن حالات پر قابو پالیا گیا۔
دریں اثناء شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کے بارے میں اس معاملے میں ثالثی کرنے والے مذاکرات کاروں نے پیر کو ایک مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کردی۔جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں بنچ نے سماعت میں کہا، ”ہم اس رپورٹ کا تفصیل سے مطالعہ کریں گے اور اس معاملے کو بدھ کے روز سنیں گے۔“
شمال مشرقی دہلی میں ترمیم شدہ شہریت قانون کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں میں آج پھرتصادم ہوا جس میں دہلی پولیس کے مطابق سہ پہر کے وقت جھڑپوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔شمال مشرقی ضلع میں 10 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔جعفرآباد اور موج پور علاقوں میں کم سے کم دو مکانات اور ایک فائربریگیڈ گاڑی کو آگ لگا نے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے نیم فوجی دستوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ حالات کی شدت کے پیش نظر دہلی میٹرو نے جعفرآباد اور موج پوری بابر پور اسٹیشنوں کو بند کر دیا ہے۔ ان اسٹیشنوں پر ٹرینیں نہیں روکی جائیں گی۔چاند باغ میں بھی تشدد برپا ہونیکی اطلاع ملی ہے جو جعفرآباد کا علاقہ ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مبینہ طور پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔جعفرآباد کے قریب کل شام سے ہی فضا کشیدہ تھی جہاں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔
لیفٹننٹگورنر انل بیجل نے ہلی پولیس کمشنر کو شمال مشرقی دہلی میں قانون و انتظام کی صورتحال قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔قومی شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت میں شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں مظاہرہ پرتشدد ہوگیا اور ایک پولیس اہلکار کی موت کی بھی رپورٹ ہے۔مسٹر بیجل نے پولیس کمشنر کو شمال مشرقی دہلی میں قانون و انتطام برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق شمال مشرقی ضلع کے متاثرہ حصوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق موج پوری، کردم پوری، چاند باغ اور دیال پور علاقوں میں تشدد اور آگ زنی کے واقعات ہوئے ہیں۔گوکل پوری میں پرتشدد واقعات میں زخمی دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹبل کی موت ہو گئی ہے اور ایک پولیس ڈپٹی کمشنر کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ وزیر اعلی اورنائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی دہلی سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری احتجاج کررہے ہیں اور 24گھنٹے کا مظاہرہ جاری ہے جس میں اظہار یکجہتی کیلئے اہم لوگ آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی میں ہی درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ نظام الدین میں شیو مندر کے پاس خواتین کامظاہرہ جاری ہے۔ تغلق آباد میں خاتون نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو وہاں سے بھگادیاتھا۔
خوریجی خاتون مظاہرین کا انتظام دیکھنے والی سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر عشرت جہاں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال یہ کہکر اپنی ذمہ داری نہیں بچ سکتے کہ دہلی پولیس ان کے پاس نہیں ہے لیکن عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کیجریوال کی ذمہ داری ہے کہ پولیس نے جو بربریت کی ہے اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر‘ سیلم پور جعفرآباد، ترکمان گیٹ،بلی ماران، لال کنواں،کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مصطفی آباد، کردم پوری، نور الہی کالونی، شاشتری پارک،بیری والا باغ، نظام الدین،جامع مسجدسمیت دیگر جگہ پر مظاہرے ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ چننئی میں سی اے اے کے خلاف مظاہر ہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ راجستھان کے بھیلواڑہ کے گلن گری، کوٹہ، رام نواس باغ جے پور، جودھ پور’اودن پور اور دیگر مقامات پر،اسی طرح مدھیہ پردیش کے اندورمیں کئی جگہ مظاہرے ہور ہے ہیں۔ اندور میں کنور منڈلی میں خواتین کا زبردست مظاہرہ ہورہا ہے اور یہاں خواتین بہت ہی عزم کے ساتھ مظاہرہ کر رہی ہیں۔وہاں خواتین نے عزم کے ساتھ کہاکہ ہم اس وقت تک بیٹھیں گے جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیتی۔ اندور کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال،اجین، دیواس، مندسور، کھنڈوا، جبل پور اور دیگر مقامات پر بھی خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش قومی شہریت(ترمیمی) قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے سب سے مخدوش جگہ بن کر ابھری ہے جہاں بھی خواتین مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹادیا جاتا ہے۔ وہاں 19دسمبر کے مظاہرہ کے دوران 22لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ خواتین گھنٹہ گھر میں مظاہرہ کر رہی ہیں ا ور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے اپنی موجودگی درج کروارہی ہیں۔ اترپردیش میں سب سے پہلے الہ آباد میں چند خواتین نے احتجاج شروع کیا تھااب ہزاروں میں ہیں۔خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ اترپردیش کے ہی سنبھل میں پکا باغ، دیوبند عیدگاہ،سہارنپور، مبارک پور اعظم گڑھ،اسلامیہ انٹر کالج بریلی، شاہ جمال علی گڑھ، اور اترپردیش کے دیگر مقامات پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔
شاہین باغ دہلی کے بعد سب سے زیادہ مظاہرے بہار میں ہورہے ہیں اور وہاں دلت، قبائلی سمیت ہندوؤں کی بڑی تعداد مظاہرے اور احتجاج میں شامل ہورہی ہے۔ ارریہ فاربس گنج کے دربھنگیہ ٹولہ عالم ٹولہ، جوگبنی میں خواتین مسلسل دھرنا دے رہی ہیں ایک دن کے لئے جگہ جگہ خواتین جمع ہوکر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ مردوں کا مظاہرہ بھی مسلسل ہورہا ہے۔ کبیر پور بھاگلپور۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اس طرح یہ ملک کا تیسرا شاہین باغ ہے، دوسرا شاہین باغ خوریجی ہے۔سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کھکڑیا کے مشکی پور میں، نرکٹیا گنج، مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی میں ململ اور دیگر جگہ، ارریہ کے مولوی ٹولہ،سیوان، چھپرہ، کھگڑیا میں مشکی پور،بہار شریف، جہاں آباد،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، مغربی چمپارن، بیتیا، سمستی پور، تاج پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی اور متعدد جگہ، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہو ہے ہیں۔ بہار کے ہی ضلع سہرسہ کے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ میں خواتین کا بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔
دہلی میں شاہین باغ،، جامعہ ملیہ اسلامیہ،آرام پارک خوریجی،حضرت نظام الدین، قریش نگر عیدگاہ، اندر لوک، نورالہی،سیلم پور فروٹ مارکیٹ، موج پوری،جامع مسجد،،ترکمان گیٹ،،ترکمان گیٹ، بلی ماران، شاشتری پارک، کردم پوری، مصطفی آباد، کھجوری، بیری والا باغ، وغیرہ،رانی باغ سمری بختیارپورضلع سہرسہ بہار،سبزی باغ پٹنہ،، ہارون نگر،پٹنہ’شانتی باغ گیا بہار، مظفرپور، ارریہ سیمانچل بہار،بیگوسرائے بہار،پکڑی برواں نوادہ بہار،مزار چوک،چوڑی پٹی کشن گنج‘ بہار،مگلا کھار‘ انصارنگر نوادہ بہار،مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، دربھنگہ میں تین جگہ، مدھوبنی،سیتامڑھی، سمستی پور‘ تاج پور، سیوان،گوپال گنج،کلکٹریٹ بتیا‘ہردیا چوک دیوراج، نرکٹیاگنج، رکسول، کبیر نگر بھاگلپور، رفیع گنج، مہارشٹر میں دھولیہ، ناندیڑ، ہنگولی،پرمانی، آکولہ، سلوڑ، پوسد،کونڈوا،۔پونہ،ستیہ نند ہاسپٹل، مالیگاؤں‘ جلگاؤں، نانڈیڑ، پونے، شولاپور، اور ممبئی میں مختلف مقامات، مغربی بنگال میں پارک سرکس کلکتہ‘ مٹیا برج، فیل خانہ، قاضی نذرل باغ، اسلام پور، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناجپور، بیربھوم، داراجلنگ، پرولیا۔ علی پور دوار،اسلامیہ میدان الہ آبادیوپی،روشن باغ منصور علی پارک الہ آباد یوپی۔محمد علی پارک چمن گنج کانپوریوپی، گھنٹہ گھر لکھنو یوپی، البرٹ ہال رام نیواس باغ جئے پور راجستھان،کوٹہ، اودے پور، جودھپور، راجستھان،اقبال میدان بھوپال مدھیہ پردیش، جامع مسجد گراونڈ اندور،مانک باغ، امروکا،پراکی، اندور، اجین،دیواس، کھنڈوہ،مندسور، گجرات کے بڑودہ، احمد آباد، جوہاپورہ، بنگلورمیں بلال باغ، منگلور، شاہ گارڈن، میسور، پیربنگالی گرؤنڈ، یادگیر کرناٹک، آسام کے گوہاٹی، تین سکھیا۔ ڈبرو گڑھ، آمن گاؤں کامروپ۔ کریم گنج، تلنگانہ میں حیدرآباد، نظام آباد‘ عادل آباد۔ آصف آباد، شمس آباد، وقارآباد، محبوب آباد، محبوب نگر، کریم نگر، آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم‘ اننت پور،سریکاکولم‘ کیرالہ میں کالی کٹ، ایرناکولم، اویڈوکی،، ہریانہ کے میوات اور یمنانگرفتح آباد،فریدآباد،جارکھنڈ کے رانچی، کڈرو،لوہر دگا، بوکارو اسٹیل سٹی، دھنباد کے واسع پور، جمشید پور وغیرہ میں بھی خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔
جرم
ممبئی: نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں اے سی پی گرفتار، ورلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

ممبئی کے ورلی علاقے کے ایک پبلک پارک میں ایک اے سی پی سطح کے افسر کو مبینہ طور پر فحش اشارے کرنے اور 9 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ورلی پولیس نے ملزمین کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (پی او سی ایس او) ایکٹ (پی او سی ایس او) ایکٹ (پی او سی ایس او) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ ورلی پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ لڑکی کل ورلی کے سنگھ گارڈن میں کھیلنے گئی تھی۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم افسر متاثرہ کے پاس گیا اور گھر واپس آنے پر اس کی طرف نازیبا پیش قدمی کی اور اسے اپنے پرائیویٹ پارٹس کو چھونے کو کہا۔ لڑکی اس واقعہ سے گھبرا گئی اور گھر واپس آکر اپنی ماں کو بتایا کہ کیا ہوا ہے۔ لڑکی کی ماں جو کہ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے، نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔ شکایت ملنے پر ورلی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ ابتدائی پوچھ گچھ اور دستیاب حقائق کی بنیاد پر ملزم پولیس افسر کی شناخت کر کے اسے گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس میں اس وقت نیا موڑ آیا جب ایک اور نابالغ لڑکے نے بھی الزام لگایا کہ ملزم نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اس کے خلاف ایسی ہی حرکت کی تھی۔ پولیس نے اس دعوے کو تحقیقات میں شامل کر لیا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے الگ سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ورلی پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 74 اور 79 کے ساتھ ساتھ پوکسو ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ الزامات انتہائی سنگین ہیں، اس لیے فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی گئی، اور تفتیش مکمل قانونی عمل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم پولیس کے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ سنگھ گارڈن کے علاقے میں جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ ملزم افسر اصل میں ناگپور کا رہنے والا ہے اور اسے نومبر 2025 میں ممبئی میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں تعینات کیا گیا تھا۔ وہ پولیس کمیونیکیشن اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک تھا اور ورلی پولیس کیمپ میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
جرم
مہاراشٹر : دو الگ الگ حادثات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔

ممبئی/جلگاؤں : مہاراشٹر میں بدھ کو دو الگ الگ حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ ان واقعات میں چھ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلا واقعہ مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آیا جہاں ایک کار میں سفر کرنے والے تین افراد کی موت ہو گئی جن میں ایک نوبیاہتا دلہن بھی شامل تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جلگاؤں کے دھرنگاؤں تعلقہ کے ورد خورد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات سے شادی کی بارات لے کر آکولہ جانے والی کروزر کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث کروزر ہائی وے پر کھڑے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہن شادی سے واپس آرہی تھی۔ اس واقعہ سے بڑے پیمانے پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا گیا۔ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم دلہن سمیت تین افراد پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت دلہن، پوجا روی واگھلکر، دتو بھاگوت اور جگدیش واگھلکر کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ مانکھرد علاقے میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کرین کا ایک حصہ پولیس کانسٹیبل سنتوش چوان پر گرا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ سنتوش چوان نہرو نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ گھر جا رہے تھے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ڈرلنگ مشین ناہموار زمین پر تھی، اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کرین اس پر گری۔ ٹھیکیدار کے خلاف ممبئی کے مانکھرد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
جرم
اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
