Connect with us
Wednesday,09-April-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

مفتی اسماعیل کے ذریعہ مولانا ارشد مدنی کے نام سےمالیگاؤں میں سیاسی پروپیگنڈہ

Published

on

مالیگاؤں: سیاست گندگی ہے اس میں جو بھی جاتا ہے گندگی کا چھینٹا اپنے لباس پر لگاہی لیتا ہے۔ سیاست کرنے کے بہت طریقے ہوتے ہیں، لیکن شہر کی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے خالص دینی شخصیت کا سہارا غلط ڈھنگ سے لیا جارہا ہے۔ مالیگاؤں شہر میں ایک اخبار کی کٹنگ سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہیں، جس میں مولانا سیّد ارشد مدنی کا فوٹو ہے ساتھ میں لکھا گیا ہے کہ مولانا سید ارشد مدنی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی حمایت کر رہے ہیں، اور مجلس اتحادالمسلمین کی بھی حمایت کرتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے۔ پروپیگنڈہ بھی ایسا استعمال کیا گیا ہے کہ عام لوگوں کو بھی ہضم نہ ہوسکے، خبر میں اتنا غلو کیا گیا ہے کہ مولانا سید ارشد مدنی خود اپیل کررہے ہیں، کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ جب کسی شخص نے مولانا سید ارشد مدنی سے فون پر گفتگو کر کے تصدیق کرنا چاہی تو مولانا سید ارشد مدنی نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ اور ہم جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے کسی سیاسی پارٹی اور شخصیت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔جمعیۃ علماء خالص دینی جماعت ہے، سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، موصوف نے کہا کہ جو غلط بات کو پھیلا رہا ہے، اسے خدا کا خوف نہیں ہے۔ مولانا سے فون پر ہوئی بات چیت میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ مولانا کے خلاف کس طرح کے پروپیگنڈہ کا استعمال کیا گیا ہے، تاکہ جھوٹ کے سہارے رکن اسمبلی کی کرسی مل سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ جمعیۃ علماء ارشد مدنی کے ریاستی صدر گلزار عاظمی نے شیخ آصف کی حمایت کردی، اسی جمعیۃ میں مفتی محمد اسماعیل مالیگاؤں ضلع کے عہدیدار ہیں۔ گلزار اعظمی کی خبر سے شہر میں کھلبلی مچ گئی تھی، اور اسمبلی کی سیٹ ہاتھ سے جاتی نظر آرہی تھی۔ اس لیے مولانا سید ارشد مدنی کے نام کا غلط استعمال کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ حالانکہ جمعیۃ علماء کے پروٹو کال میں کسی بھی فرقہ پرست پارٹی کی حمایت کرنے والے افراد کو عہدوں سے دور رکھا جائے گا۔ فی الحال مسلم ووٹ بینک اپنے قبضے میں لینے کے لیے مجلس اتحاد المسلمین نے ملک میں رہنے والے دیگر افراد کے مطالبوں کو نظر انداز کر کے صرف مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ کچھ دانشوران کا کہنا ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین مسلم فرقہ پرست پارٹی ہے، جمعیۃ علماء ہند ہر طرح کی فرقہ پرست پارٹی کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ مجلس کے ٹکٹ کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر جمعیۃ علماء ہند کاروائی کریں گی؟ جمعیۃ علماء ہر طرح کے حالات میں اپنے موقف کا بے باکی سے اظہار کرتی ہے۔ مجلس اتحادالمسلمین کے متعلق جلد ہی کوئی نہ کوئی بیان جاری کئے جانے کا اندیشہ ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کا کوئی بیان آنے سے قبل مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو جلسہ گاہ میں مذمت کرنا چاہئے کہ ہمارے اکابرین کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والے ہمارے ساتھی نہیں ہوسکتے ہیں۔ غلط بات منسوب کرنے والے افراد کی اگر کوئی حمایت کرتا ہے تو وہ بھی گناہ میں برابر کا شریک ہوگا۔ جب تک علم نہیں تھا تب تک ٹھیک تھا، لیکن اب تو مولانا ارشد مدنی نے خود بات کر کے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو اللہ کا خوف نہیں ہے۔ ظاہری مسلمان کے دل میں اللہ کا خوف نہیں رہے گا تو کیا وہ مسلمان کہلائے گا؟۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

Published

on

Kirat-Soumya

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

Published

on

Asif-Shaikh..-3

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔

آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

وانکھیڈے کا کاشف خان اور راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ واپس

Published

on

Rakhi-&-Sameer

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایس نے فلم اداکار راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف داخل ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان دیشمکھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کر نے کے ساتھ اس سے 11.55 لاکھ کا ہرجانہ بھی طلب کیا تھا، ذاتی نوعیت کی بنیاد پر وانکھیڈے نے یہ کیس واپس لیا ہے۔ شکایت واپسی پر کاشف علی خان نے کہا کہ ہماری ثالثی ہوچکی ہے، آپسی اختلاف کے بجائے ہمارے پوشیدہ دشمنوں کے خلاف ہم لڑائی لڑے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں سمیر وانکھیڈے کی بہن یاسمین وانکھیڈے کے کیس کی پیروی کی ہے، اور سابق وزیر نواب ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔

سمیروانکھنڈے نے کورڈیلیا کروز کیس میں شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو گرفتار کیا تھا اور اس کیس میں گرفتار منمون دھمیچا کے وکیل کاشف علی خان نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا ذرائع پر قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کئے تھے جس کے بعد وانکھیڈے نے ان پر ہتک عزت کا کیس داخل کیا تھا،اور اسی پوسٹ کو راکھی ساونت نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔چونکہ راکھی ساونت کے کئی معاملہ کی پیروی کاشف علی خان ہی کر رہے ہیں اس لئے وانکھیڈے نے دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا، لیکن اب وانکھیڈے نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کیس واپس لے لیا ہے۔ کیس واپسی کیلئے عدالت نے فریقین کو حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں وانکھیڈے نے کہا کہ کاشف علی سے ان کی ثالثی ہوگئی ہے اور اس افہام و تفہیم کے بعد وانکھیڈے نے کیس واپس لے لیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com