مہاراشٹر
عوامی اور حکومتی جنگ میں عوام کی جیت شہر کی عوام نے دیا انقلاب کا عندیہ: رضوان بیٹری والا

مالیگاؤں ( خیال اثر )
پچھلے کچھ دنوں سے سڑکوں پر ہو رہے سڑک حادثات پر کچھ نوٹنکی باز لیڈران ہائی وے پر جا کر فوٹو کھینچواتے نظر آئے پر افسوس کے ایسے فوٹو باز لیڈران شہر کے لیے ناسور ثابت ہوئے. آج عوامی لیڈر رضوان بیٹری والا نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی سڑک حادثہ، سڑک تصادم، گاڑیوں کا حادثہ، گاڑیوں کا تصادم یا کبھی عام گفتگو میں صرف حادثہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک گاڑی کسی دوسری گاڑی راستہ چلنے والے، جانور، سڑک پر رکھے پتھرے یا کوئی ٹھہری ہوئی رکاوٹ، جیسے کہ درخت، الیکٹرک پول یا عمارت سے ٹکرا جاتی ہے یہ سب معمول کی باتیں ہے سڑک حادثوں کی وجہ سے اکثر زخم، اموات اور ملکیت کا نقصان ہوتا ہے. ایسے کئی عوامل ہیں جو سڑک حادثوں میں معاون ہوتے ہیں ان میں گاڑیوں کے شو پیس، چلانے کی رفتار، سڑک پر سروس روڈ کا نا ہونا، سڑک کا ماحول، چلانے کی صلاحیتیں، شراب یا منشیات کے زیر اثر چلانا، برتاؤ، جس میں غیر متوجہ چلانا، تیز رفتاری اور سڑک پر مقابلہ شامل ہیں. عالمی سطح پر گاڑیوں کے تصادم سے کئی اموات اور لوگوں کا اپاہج پونا اور زبر دست مالی خرچ سماج اور متعلقہ افراد کو جھیلنا پڑتا ہے. اسی حادثات کی روک تھام کے لیے رضوان بیٹری والا نے چار دنوں سے عوامی رابطہ میں رہ کر تحریک عندیہ دیا جو موصوف نے وعدہ حقیقی کے مطابق آج ٹھیک 11:30 بجے کو سینکڑوں ہمدردان عوامی پارٹی اور عوام کے ساتھ سوند گاؤں پھاٹہ پر ہائے وے نمبر 3 بند کرنے کے لیے پہنچے مگر طئے شدہ مقام پر پولس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سی آر پی ایف (C.R.P.F) کے جوان تعینات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے رضوان بیٹری والا اور پولس میں لفظی جھڑپ ہوئی بعد ازاں مجبوراََ پولس کو سوما کمپنی کے اعلیٰ افسران سے رجوع ہونا پڑا اور طئے شدہ مقام پر بلایا گیا سینکڑوں افراد کی حلاکت کے باوجود نیشنل ہائی وے پر سروس روڈ اور انڈر گراؤنڈ سڑکوں کا نا ہونا شہر کے لیے شرمندگی کی بات تھی مگر رضوان بھائی نے عوام کی جانب سے زبردست نمائندگی کی اور افسران سے لفظی جھڑپ کی بالآخر عوام کی جیت ہوئی اور سوما کمپنی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی. سوما کمپنی کے افسران انیل شیولے اور گھسوٹے صاحب نے تیقن دیا کے جلد ہی سروس روڈ کا کام زور و شور سے شروع کیا جائے گا اور عوامی پارٹی کے ہر جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا. اس بنیاد پر سوما کمپنی کے افسران اور رضوان بیٹری والا نے ساتھ مل کر منماڑ چوپھلی تا چالیس گاؤں پھاٹے تک سروے کیا اس موقع پر عوامی پارٹی کے اہم ذمہ داران اور حمایت کا اعلان کرنے والے سوما کمپنی کے آفیسرس کنسلٹنٹ انیل شیولے اور گھسوٹے مینٹنینس ڈپارٹمنٹ افسران کو مکتوب دیا گیا رضوان بیٹری والا پوارواڑی پی آئی اور سوما کمپنی کے افسران کے ساتھ منماڑ چوپھلی تا پھاٹہ تک دورہ کیا چار جگہوں پر اڑان پل، دونوں جانب سروس روڈ، اسپیڈ بریکر، انڈر گراؤنڈ راستہ یہ تمام کام کل سے شروع کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر رضوان بیٹری والا، سلیمانی جمیعت، ابنائے قدیم، پیسیفک سوسائٹی، مدنی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، مدرسہ جامعتہ الفلاح، جامعہ گلشن عباس للبنات، مدرسہ و دارالافتاء غوث اعظم دارلعلوم اشرفیہ، عبداللہ بلڈر، اشتیاق انصاری، نوید رانا، رضوان احمد، عتیق احمد راجو، غفار احمد، شیخ آمین، محمد فیضان، محمد رفیق، یاسر عرفات، آصف بھائی، ندیم احمد، محمد الیاس موجود رہے.
سیاست
مہاراشٹر کی ‘لڑکی بہن یوجنا’ میں مبینہ بدعنوانی پر تنازعہ، مردوں نے اسکیم میں 210000000 روپے کا گھپلا کیا… سپریا سولے نے لگائے الزامات

پونے : مہاراشٹر کی بہت چرچی ‘لڑکی بہن یوجنا’ ایک بار پھر تنازعہ میں آ گئی ہے۔ این سی پی (شرد پوار دھڑے) کی ورکنگ صدر سپریہ سولے نے اسکیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس اسکیم کے تحت 14 ہزار مردوں کو غلط طریقے سے فوائد دیئے گئے ہیں، جس سے تقریباً 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی ہے۔ پونے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سولے نے کہا کہ یہ اسکیم معاشی طور پر کمزور خواتین کے لیے شروع کی گئی تھی لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہزاروں مردوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ ان افراد کے نام کس طرح اور کس کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کن کنٹریکٹرز نے یہ بے ضابطگی کی اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
سولے نے کہا کہ جب حکومت دیگر معاملات میں سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات شروع کرتی ہے تو اس معاملے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ذمہ داری بھی سی بی آئی کو سونپی جانی چاہئے۔ انہوں نے لاڈکی بہن اسکیم کے وقت پر بھی سوال اٹھایا تھا اور اسے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی چال قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ رشتہ 1500 روپے میں نہیں بیچا جا سکتا، بھائی بہن کا رشتہ پیار اور عزت پر ہوتا ہے معاشی سودے بازی پر نہیں۔
ساتھ ہی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار، جو سپریا سولے کے بھائی بھی ہیں، نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کسی آدمی کو اسکیم کا فائدہ ملا ہے تو اس سے ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم تعاون کی صورت میں مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اجیت پوار نے یہ بھی بتایا کہ فائدہ اٹھانے والوں کی تصدیق کے دوران کچھ خواتین کے نام بھی سامنے آئے ہیں جو پہلے سے ملازمت ہونے کے باوجود فوائد حاصل کر رہی تھیں۔ ایسے ناموں کو اسکیم کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ لاڈکی بہن یوجنا اگست 2024 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقوں کی خواتین کو مالی مدد فراہم کرنا تھا۔ لیکن اب جب اس اسکیم میں بے ضابطگیوں اور غلط فائدے کی تقسیم کے الزامات لگائے جارہے ہیں تو ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف اپوزیشن جماعتیں حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں وہیں دوسری جانب حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سیاست
مہاراشٹر میں بدعنوان اور داغدار وزرا کو برخاست کیا جائے… ریاستی گورنر سے شیوسینا کا مطالبہ، مانک راؤ کوکاٹے سمیت دیگر وزرا کے خلاف کارروائی کی مانگ

ممبئی : مہاراشٹر میں بدعنوان اور داغدار وزرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شیوسینا نے کیا ہے ریاستی گورنر کو ایک میمونڈم دیا جس میں وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے کے ایوان میں جنگلی رمی، وزیر داخلہ مملکت یوگیش کدم کی والدہ کے نام پر ساؤلی بار اراکین اسمبلی کی غنڈی گردی کی توجہ مبذول کرائی گئی اس کے ساتھ ہی ان وزرا کو فوری طور پر وزارت سے برخاست اور برطرف کرنے کا مطالبہ یو بی ٹی شیوسینا نے کیا ہے۔
شیوسینا ادھو ٹھاکرے یوبی ٹی کے وفدنے، قائد حزب اختلاف امباداس دانوے کی قیادت میں، گور کو ایک خط پیش کیا اور شیوسینا کے لیڈران نے آج حکمراں پارٹی کے داغدار، بدعنوان اور بے حس وزراء اور اراکین کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ شیوسینا کے وفد نے بتایا کہ وزرا کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جانا چاہئے, لیکن اس سرکار میں وزرا من مانی رویہ اختیار کر رہے ہیں ہوسٹل میں سنجے گائیکواڑ کی ملازم سے تشدد، سنجے سرشاٹ کی بدعنوانی سمیت دیگر سنگین معاملہ پر گورنر کی توجہ بھی وفد نے مبذول کروائی ہے۔
خط میں ریاستی کابینہ میں کئی وزراء کی بدعنوانی اور معاملات کے بارے میں تفصیلات دی گئی۔ وزیر سنجے شرساٹ، وزیر زراعت مانیک راؤ کوکاٹے، ریاستی وزیر یوگیش کدم اور وزیر نتیش رانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ریاست میں ہنی ٹریپ کیس، تھانے بوریولی ٹنل کیس، میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی اراضی کے حصول کے عمل میں بے ضابطگیاں جیسے کئی معاملات کے بارے میں ایک خط کے ذریعے گورنر کو تفصیلات فراہم کی گئی۔
شیوسینا لیڈر انیل پراب، ڈپٹی لیڈر ونود گھوسالکر، ببن راؤ تھوراٹ، اشوک داترک، وجے کدم، نتن ناندگاؤںکر، وٹھل راؤ گائیکواڑ، بھاؤ کورگاؤںکر، سشمتائی آندھرے، سپرادتائی پھرترے، وشاکتائی راوت، سکریٹری سائیناتھ ڈی ناتھ، ایم ایل اے سیناتھ، سکریٹری اس موقع پر ابھیانکر، منوج جامستکر، نتن دیشمکھ، اننت نار اور مہیش ساونت موجود تھے۔
(جنرل (عام
تھانے میونسپل کارپوریشن کی بڑی کارروائی… مہاراشٹر کے تھانے میں بلڈوزر گرجئے، 117 غیر قانونی تعمیرات منہدم، ممبرا میں 40 ڈھانچے مٹی میں

ممبئی : تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں تھانے میونسپل کارپوریشن نے 151 میں سے 117 غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا۔ اس کے ساتھ 34 دیگر تعمیرات میں کی گئی غیر قانونی تبدیلیوں کو بھی ہٹا دیا گیا۔ اس مہم کے تحت ممبرا میں سب سے زیادہ 40 ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔ اس کے بعد ماجیواڑا-مانپڑا علاقے میں 26 اور کلوا علاقے میں 17 ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔ یہ کارروائی ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق کی گئی۔ اس کا مقصد شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنا ہے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے مطابق، انسداد تجاوزات ٹیمیں 19 جون سے یہ مہم چلا رہی ہیں۔ اس دوران شیل علاقے کے ایم کے کمپاؤنڈ میں 21 عمارتوں کو بھی مسمار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (محکمہ تجاوزات) شنکر پٹولے نے کہا کہ ٹی ایم سی نے اب تک 117 غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا ہے۔ 34 دیگر تعمیرات میں کی گئی غیر قانونی تبدیلیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے مطابق جن غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ان میں چاول، توسیعی شیڈ اور تعمیرات، پلیٹ فارم وغیرہ شامل ہیں۔ جو کہ پولیس اور مہاراشٹر سیکورٹی فورس کے ذریعہ فراہم کردہ سیکورٹی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بامبے ہائی کورٹ کی حالیہ ہدایت کے مطابق اب کسی بھی غیر قانونی تعمیر کو بجلی یا پانی فراہم نہیں کیا جائے گا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سوربھ راؤ نے مہاوتارن اور ٹورینٹ کو اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اس مہم کے تحت ممبرا میں سب سے زیادہ 40 ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔ اس کے بعد ماجیواڑا-مانپڑا علاقے میں 26 اور کلوا علاقے میں 17 ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا