Connect with us
Saturday,25-April-2026
تازہ خبریں

سیاست

یوپی میں’مافیا‘ کے لئے کوئی جگہ نہیں : یوگی

Published

on

yogi

پوروانچل میں موجود مافیاوں کو انتباہ دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ ’یوپی میں مافیاوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور حکومت نے ایسے عناصر کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔‘

غازی پور سر زمین سے سخت پیغام دیتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہ ہماری حکومت ایسے مافیا کلچر کو مکمل طور سے ختم کرنے کی لگاتار کوششیں کر رہی ہے، جو لمبے عرصے سے پورانچل کے ترقی کے راستے میں حائل ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ایسے مافیااور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کی جس کی وجہ سے ریاست ترقی کی دوڑ میں کافی پیچھے چلا گیا۔ وزیر اعلی 340 کلو میٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا جائزہ لینے کے لئے غازی پور پہنچے تھے۔

یہ کہتے ہوئے کہ اترپردیش اب اپنی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پہچانا جائے گا، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ’اب ایک ہندوستان ۔ مستحکم ہندوستان کے اترپردیش میں ایسے افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے جنہوں نے مافیا اور جرائم پیشہ و دیگر شرپسند عناصر کی پشت پناہی کی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ہم گاوں کی ترقی، کسانوں، نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر رہے ہیں تو دوسری جانب یہ بھی کافی اہم ہے کہ مافیا کلچر کو مکمل طور سے نیست و نابو کرنے کے لئے اقدام کئے جائیں جو پورانچل کی ترقی میں مانع ہے۔

ملحوظ رہے کہ اترپردیش میں یوگی کی قیادت والی ریاستی حکومت مافیا کلچر کو ختم کرنے کے دعوی کے ساتھ بڑے پیمارنے پر مہم چلا رہی ہے، جو اتر پردیش میں ایک متوازی حکومت کے حامل تھے۔ اس دعوی و مہم کے ساتھ یوگی حکومت تقریبا 40 سے زیادہ مافیاوں بشمول وجے مشرا، سندر بھاٹی، مختار انصاری، عتیق احمد وغیرہ کی ایک ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی ملکیت ضبط کر چکی ہے۔

اس ضمن میں حکومت متعدد مافیا اور ان کے قریبی معاونین کے غیر قانونی پراپرٹیز کو بھی منہدم کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے تقریبا 800 سے زیادہ گینگسٹرس اوران کے قریبیوں کے خلاف کیس رجسٹر کئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کیسز مختار انصاری، عتیق احمد کے خلاف ہیں، جن کے بارے میں دعوی ہے کہ یہ لوگ پوروانچل میں قانون کی دھیجاں اڑاتے ہوئے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔

بین الاقوامی خبریں

مالی میں خوف و ہراس : دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں فائرنگ اور دھماکے، القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ پر شبہ ہے۔

Published

on

Mali

بماکو : افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں ہفتے کے روز حملے ہوئے۔ دارالحکومت کے مودیبو کیتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جو مالی ایئر فورس کے ایئر بیس کے قریب ہے۔ مسلح افراد نے ہفتے کی صبح دارالحکومت سے ملحقہ شہروں پر حملہ کیا۔ مقامی باشندوں اور حکام نے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر منصوبہ بند حملہ تھا، جو بیک وقت کئی مقامات پر کیا گیا۔ حملوں میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، حالانکہ ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مالی کی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح دہشت گرد گروہوں نے دارالحکومت میں بعض مقامات اور بیرکوں کو نشانہ بنایا۔ فوجی اس وقت حملہ آوروں کو روکنے میں مصروف ہیں۔ مالی کو القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک گروپوں کے حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ فوج شمال میں علیحدگی پسند شورش کا مقابلہ کر رہی ہے۔

باماکو میں ایک ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافی نے اطلاع دی ہے کہ شہر کے مرکز سے 15 کلومیٹر (9 میل) دور واقع مودیبو کیٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری ہتھیاروں اور خودکار رائفل کی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ہیلی کاپٹر بھی آس پاس کے علاقے میں گشت کرتے نظر آئے۔ مالی اور دیگر شہروں کے رہائشیوں نے فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع دی، جو مسلح گروہوں کے ممکنہ مربوط حملے کی تجویز کرتے ہیں۔ کدال کے ایک سابق میئر نے بتایا کہ مسلح افراد شمال مشرقی شہر کدال میں داخل ہوئے اور فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

ازواد لبریشن فرنٹ کے ترجمان محمد المولود رمضان نے فیس بک پر کہا کہ ان کی فورسز نے کدل اور گاؤ (شمال مشرقی شہر) کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ گاو کے ایک رہائشی نے بتایا کہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیچر کی صبح شروع ہوئیں اور صبح دیر تک سنی گئیں۔ مالی، اپنے ہمسایہ ممالک نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ طویل عرصے سے القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک مسلح گروپوں سے لڑ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں مالی، نائیجر اور برکینا فاسو میں سیکیورٹی کی صورتحال خاصی خراب ہوئی ہے، حملوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، اور عام شہری تیزی سے نشانہ بن رہے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ناگپاڑہ گینگسٹر کالیا کے انکاؤنٹر کا بدلہ لینے کے لیے مخبر کا قتل، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، کالیا کا بھتیجہ اور ساتھی گرفتار

Published

on

kaliya

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے ملزم اور اس کے ساتھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس نے اپنے گینگسٹر چچا کالیا کے انکاؤنٹر کا انتقام لینے کے لیے ایک مخبرکا قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولس نے گینگسٹر صادق کالیا کے بھتیجہ صادق عاقب جوار ۲۹ سالہ اور اس کے ساتھی نوشاد یوسف میٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے ناگپاڑہ علاقہ میں ۲۰ اپریل کو محمد اقبال سلیا ۷۸ سالہ بزرگ کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ۲۰ اپریل کو مقتول کو اس کے گھر میں گھس کر دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں سے ملزم نمبر ایک گینگسٹر صادق کالیا اور عرف کالیا کا بھتیجہ ہے صادق کالیا کا ۱۹۹۷ میں اور عارف کالیا کا ۲۰۰۰ میں ممبئی پولس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس معاملہ میں پولس نے دونوں مفرور ملزمین کو ناگپور تاج باغ سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین ناگپور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران پولس کو اطلاع ملی اور پولیس نے اس معاملہ میں ایک ۲۹ سالہ اور اس کے ۲۵ سالہ دوست و ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا تھا اور ناگپور میں روپوش ہو گئے تھے۔ پولس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صادق اور عارف کالیا کے انکاؤنٹر کے پس پشت سالیا خبری تھا اور اسی کی مخبری پر دونوں کا انکاؤنٹر ہوا, اس پر ملزم کو غصہ تھا اور اپنے چچا کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس نے سالیا کا قتل کر دیا اور اس کا تعاون اس کے دوست نے کیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی رہنمائی میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر میں غیرقانونی اسکولوں پر کارروائی کا کریٹ سومیا کامطالبہ، اسکول جہاد کا الزام، علاقہ میں کشیدگی

Published

on

kirit-somaiya

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر بیگن میں ۶۴ غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کیا ہے۔ گوونڈی دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے اس غیرقانونی اسکول کا بھی معائنہ کیا ہے, جس میں طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول کی حالت انتہائی خستہ ہے اور مخدوش ہونے کے سبب حادثہ بھی خطرہ ہے, کیونکہ چار منزلہ غیرقانونی اسکول میں اول تا چہارم جماعت تک اسکول ہے۔ ایسے میں اگر اسکول کو حادثہ پیش آتا ہے تو جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ کریٹ سومیا نے اسکولوں کا دورہ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی اسکول سرکاری زمین پر ہے, اور ایسے میں ان اسکولوں پر مسلم مافیا کا قبضہ ہے, یہ ایک طرز کا لینڈ جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ اسکول تعمیر کی گئی ہے اس کے خلاف میونسپل کارپوریشن محکمہ تعلیم میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور آئندہ ہفتہ ان غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آج کریٹ سومیا کے ہمراہ بی ایم سی ایم ایسٹ وارڈ کا عملہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ کریٹ سومیا نے محکمہ تعلیم کے افسر کو ہدایت دی کہ اس طرح سے اس غیر قانونی اسکول کو محکمہ تعلیم کی اجازت کیسے فراہم ہوئی اس پر متعلقہ محکمہ نے اس پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس عمارت میں یہ اسکول جاری ہے اس کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ کریٹ سومیا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ مسلمانوں کے خلاف ہی تحریک چلاتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک لینڈ مافیا اور جہادی ذہنیت کے حامل افراد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مسلم لینڈ مافیا کے ہیں, اور اس میں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ایسی صورتحال میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے محکمہ تعلیم سے بھی اس متعلق سوال کیا, جس پر محکمہ تعلیم کی افسر نے کہا کہ اس متعلق اسکول انتظامیہ کو نوٹس ارسال کی گئی ہے۔ اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے, جس کے بعد اب پیر ہفتہ تک اس متعلق کارروائی کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کریٹ سومیا نے بی ایم سی عملہ کے افسران سے سوال کیا کہ کیسے یہاں اسکول تعمیر ہو گئی اور پھر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا کے دورہ کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے کریٹ سومیا کے دورہ کے تناظر میں علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ بی ایم سی کے مطابق شہر میں ۱۶۴ اسکولیں غیر قانونی ہیں اور یہ غیر وظیفہ یاب اسکولیں ہیں اس میں سب سے زیادہ غیر قانونی اسکولیں گوونڈی ۶۴ اور کرلا میں ۱۲ ہیں۔ اس میں چار مراٹھی میڈیم اسکولیں بھی غیرقانونی ہیں۔ کریٹ سومیا نے اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, جس کے بعد جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اسکول بند ہونے پر ان بچوں کے مستقبل کا کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کروائیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان