Connect with us
Friday,05-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نوکر بھرتی پر پابندی کے خلاف اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے قومی بیروزگار دن، پوسٹ کارڈ اندولن، ٹیکسٹ میسج اندولن کامیاب

Published

on

( خیال اثر )
مرکزی و صوبائی حکومت کی جانب سے نوکر بھرتی پرپابندی کے خلاف مختلف ریاستوں میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد اور چودھری واصل علی کی قیادت میں قومی بیروزگار دن، پوسٹ کارڈ آندولن، ٹیکسٹ مسیج آندولن کامیاب رہا۔ مہاراشٹر میں ٹیچر بھرتی کا عمل شروع ہو اس کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ پچھلے ایک سال سے مسلسل کوشش کر رہی ہے 1 جولائی سے گھر بیٹھے دھرنا آندولن جاری ہے جس کا آج 79 وا‌ں دن ہے۔ جسکی وجہ سے حکومت اس بھرتی کو مخصوص اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کو جگانے کے لیے تنظیم کی جانب سے نیشنل بیروزگار دن کے موقع پر ریاست بھر سے تمام بے روزگار نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مالیگاؤں میں قومی بیروزگار دن کے موقع پر احتجاج کیا گیا۔ پوسٹ کارڈ روانہ کیا گیا۔ وزیر اعلی، وزیر تعلیم کو ٹیسٹ مسیج کرتے ہوئے اپر ضلع ادھیکاری اور پرانت آفیسران کے معرفت میمورنڈم بھیجا گیا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دیتے ہوئے TAIT امتحان کی تاریخ فوراً ظاہر کی جاے۔ مظاہرہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد، ریاستی نایب صدر الطاف احمد، مالیگاؤں شہر صدر ساجد عبدالحمید، الطاف حسین شعبان، انصاری محمد یونس، شاہد اختر، و دیگر طلباء شامل تھے۔۔بیروزگار دن کے موقع پر ریاست بھر سے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ طلباء و طالبات نے ٹیکسٹ میسج اندولن کو بھی کامیاب بنایا، اس ضمن میں تمام طلباء نے اپنے موبائل فون سے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ ادّو ٹھاکرے صاحب، ریاست کے وزیرِ تعلیم ورشا تائی گایکواڑ، ریاست کے وزیرِ دیہی ترقی حسن مشرف صاحب اور دیگر وزراء کو انکے موبائل پر ٹیکسٹ میسج کرکے ٹیچر بھرتی پرعائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ہزاروں کی تعداد میں میسیج بھیجنے کا کام کیا، ریاست کے الگ الگ اضلاع سے امیدواروں نے ٹیکسٹ میسج اندولن کو کامیاب بنایا،
پوسٹ کارڈ اندولن کے ضمن میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تمام ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدوار ریاست کے وزیرِ اعلیٰ اور ادھو ٹھاکرے صاحب اور وزیرِ تعلیم ورشا تائی گایکواڈ میڈم کو پوسٹ کارڈ بھیج کر اندولن کیا،
اس اندولن میں بلڈانہ ضلع سے شیخ عمران، وسیم علی خان، مصعب احمد، محمد کاظم، شاہ رخ شیخ، سید رازق عمران سر، ابوزید سر اور روشن شیخ امیدواروں نے حصہ لیا اور اپنے پوسٹ آفیس سے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ تعلیم کو پوسٹ کارڈ بھیج کر ٹیچر بھرتی کا مطالبہ کیا،
پوسٹ کارڈ اندولن میں جالنہ ضلع سے محسن خان سر، مستقیم شیخ ، شیخ صوفیان، توفیق احمد، ہارون شیخ، عادل قریشی اور آقب شیخ نے پوسٹ کارڈ اندولن کو کامیاب بنایا، اکوله ضلع سے شیخ عمران ابراہیم، شیخ ارشاد ابراہیم، سلمہ بی حیدر شاہ، سیما فردوس شیخ حنیف، شازیہ فردوس ان امیدواروں نے ٹیکسٹ میسج اندولن کے ساتھ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ تعلیم کو پوسٹ کارڈ بھیج کر مطالبہ کیا کے ٹیچر بھر تی کو مخصوص اجازت دی جائے،
جلگاؤں ضلع سے اس آندولن میں رشید خان، تنویر احمد ، ایاز شیخ،احمد فراز، مستان تاڈوی، یعقوب شیخ، شیخ لقمان، ندیم خان، وزیرِ شیخ، محمد بلال، پرویز شیخ، جاوید شیخ، حفاظت خان، عادل سر، اظہر سر، محسن خان اور بھساول شہر سے تنظیم کے ممبر نزہت تبسم نے پوسٹ کارڈ اندولن میں حصہ لیا، تنظیم کے تمام ممبران نے پوسٹ کارڈ اندولن اور بیروزگار دن کے موقع پر ٹیکسٹ میسج اندولن کر کے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کے ٹیچر بھرتیوں پرعائد پابندی ہٹائی جائے اور اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے،
ان تمام اندولن میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے امیدواروں نے حکومت کے چار مئی ۲۰۲۰ کے فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ، رُکی ہوئی ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دی جائے اور جلد ہی بچے ہوئے آسامیوں کو پر کیا جائے اور اسی کے ساتھ ساتھ دوسرے ٹی۔اے۔آئی۔ٹی امتحان کی تاریخ ظاہر کی جائے اگر حکومت فیصلہ لینے میں تاخیر کرتی ہی تو جلد ہی تنظیم کی جانب سے ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد کی رہنمائی میں ممبئی آزاد میدان پر ایک بہت بڑا ریاست گیر اندولن کیا جائیگا۔۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ای ڈی کا سلیم ڈوالا کے خلاف کریک ڈاؤن 1.3 کروڑ کی جائیدادیں منجمد

Published

on

ممبئی ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) ممبئی زونل آفس نے ۲مئی اور ۳مئی کو ممبئی، سورت، انکلیشور اور راجکوٹ بھر میں 21 مقامات پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت “ٹرانسنگ آرگنائزڈ کمپنی” کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ سلیم اسماعیل ڈولا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تلاشی و سرچ آپریشن میں سلیم ڈولا کے منظم منشیات کے نیٹ ورک کا احاطہ کیا گیا ہے, جس میں سنڈیکیٹ کے سرے سے آخر تک مالی معاملات ملوث افراد شامل ہیں, جن میں پیشگی کیمیکل سپلائی کرنے والے، کیمیکل کے تاجر، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کے مینوفیکچررز/ڈسٹری بیوٹرز، ہوالا آپریٹرز اور کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ اس کے مطابق، سرچ آپریشن میں غیر قانونی سپلائی چین اور منی لانڈرنگ ایکو سسٹم کے اہم روابط کو نشانہ بنایا ہے تاکہ سنڈیکیٹ کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالیاتی انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر متاثر کیا جا سکے۔ تلاشی کے نتیجے میں نقدی، غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات، اور تقریباً 1.33 کروڑ روپے مالیت کے بینک بیلنس ضبط اور منجمد کر دیے گئے۔ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ امریکی ڈالر 2,200 مزید برآں، بھارت اور دبئی میں واقع کئی کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات برآمد کیے گئے، جو منشیات کے منظم سنڈیکیٹ کی آمدنی سے کی گئی کافی سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات ممبئی میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ سلیم ڈولا اور دیگر کے خلاف نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق جرائم میں درج متعدد ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ایک انتہائی منظم بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک کے وجود کا انکشاف ہوا ہے جو پیشگی کیمیکلز کی خریداری، میفیڈرون (ایم ڈی) کی خفیہ تیاری، منشیات کی بین الاقوامی نقل و حمل اور تقسیم، نشہ آور اشیاء کی بین الاقوامی اسمگلنگ، جرائم کی آمدنی کو جمع کرنے اور قابل عمل چینلز کے ذریعے حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ ساتھیوں اور دیگر افراد کے نام پر اثاثے بھی موجود ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر : ناندیڑ میں اے ٹی ایس کی کارروائی، شہزاد بھٹی کے حامیوں سے باز پرس، پربھنی سے بھی نوجوان حراست میں لئے گئے

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور انڈورلڈ ڈان شہزاد بھٹی کے ریاست میں نیٹ ورک کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بے نقاب کرنے کے ساتھ مشتبہ اراکین سے باز پرس بھی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے حامیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اے ٹی ایس کی نظر ہے شہزاد بھٹی کے حامیوں کے خلاف اے ٹی ایس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ناندیڑ شہر میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی سوشل میڈیا پر یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر شہزاد بھٹی کے کچھ حامی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اے ٹی ایس ٹیم نے ناندیڑ شہر میں اس کے کچھ حامیوں کو زیرحراست لے کر تفتیش کے ساتھ تلاشی لی۔ یہ کارروائی ناندیڑ اے ٹی ایس نے بدھ 3 جون کو شہر کے مختلف حصوں میں کی تھی۔ ناندیڑ اور پربھنی کے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی گئی, لیکن ان نوجوانوں کا کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے الزام میں اس سے قبل ۵۷ افراد کو زیر حراست لیا تھا اور ریاست کے ۹ اضلاع میں بیک وقت چھاپہ کارروائی کی تھی اور شہزاد بھٹی کنکشن کو بے نقاب کر کے ان نوجوانوں سے بھی باز پرس کی تھی۔ بعد ازاں انہیں بھی رہا کر دیا گیا تھا۔ شہزاد بھٹی، پاکستانی خفیہ ایجنسی اور داؤد ابراہیم ڈی کمپنی کا منا جھنگاڑہ نے ہندوستان میں تخریبی کارروائی کی سازش کی ہے, جس کے بعد اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل کے اب تک ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے جو دلی اور ممبئی میں بم دھماکوں کی سازش کو انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کا سامان نہ ملنے سے افراتفری، حج کمیٹی کی لاپروائی کا نتیجہ، ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو سامان بھیجنے کی یقین دہانی

Published

on

Air-Port

ممبئی : ممبئی حج کمیٹی آف انڈیا کی لاپروائی کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مکہ معظمہ جدہ میں حجاج کرام کا سامان بیگیج کو جمع کرنے کے بعد ان کا سامان اب غائب ہے جس کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام نے حج کمیٹی کے انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یکم مئی کو حج کمیٹی نے سامان جمع کیا تھا لیکن اب تک ممبئی سامان نہیں پہنچا ہے۔ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب مہاراشٹر اور ملک کے حجاج کرام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ بھوپال، بھساول، اورنگ آباد، مالیگاؤں سمیت ممبئی کے حجاج کرام کو سامان میسر نہ ہونے کے سبب ائیر پورٹ پر افراتفری کے ساتھ حاجیوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے, جبکہ حجاج کرام نے حج کمیٹی پر بدنظمی کا الزام عائد کیا۔

حاجی نذر عا لم نے کہا کہ یکم مئی کو ہی حجاج کا سامان جمع کر لیا گیا تھا لیکن جب ہم ائیر پورٹ پہنچے کو سامان نہیں پہنچا ہمیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ سامان ائیر پورٹ پہنچ جائے گا, لیکن اب تک سامان کا کوئی پتہ ٹھکانہ نہیں ہے۔ سامان نہ ملنے کی وجہ سے حجاج کرام افراتفری کا شکار ہو گئے اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامہ بپا ہو گیا۔ اللہ کی مہمانوں کا سامان نہ ملنے سے ممبئی میں اضطراب پایا جارہا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے یکم مئی کو ان کا سامان جمع کیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ ان کا سامان انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچا دیا جائے گا۔ جب حجاج کرام ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ابھی نہیں پہنچا اور ان کا سامان ان کے گھروں تک پہنچا دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے مختلف حصوں مثلاً مالیگاؤں، اورنگ آباد، دھولیہ، جالنا، امراوتی، ناگپور سے حجاج کرام ممبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کا سامان محفوظ ہے اور انہیں کب ملے گا؟ ممبئی ایئرپورٹ پر حاجیوں کا ہنگامہ بدستور جاری ہے۔ حج کمیٹی انتظامیہ نے ائیر پورٹ پر حجاج کرام کو بتایا ہے کہ ان کا بیگیج محفوظ ہے اور جلد ہی سامان انہیں موصول ہوگا ممبئی میں حجاج کرام کاُ سامان نہ ملنے پر حجاج کرام میں ناراضگی ہے جبکہ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب ہزاروں حجاج کرام پریشان ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان