Connect with us
Friday,28-November-2025

(جنرل (عام

شہر کے دیڑھ سو سے زائد ڈاکٹرز نے پی پی ای کٹ کی ایڈوانس بکنگ کی

Published

on

( خیال اثر )
اس وقت شہر کی صورت حال یہ ہے کہ اکثر ڈاکٹرز نے اپنے تحفظ اور کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اپنی جنرل پریکٹس کو بند کردیا ہے ، جس کی وجہ سے شہر بھر میں مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان ہی خدشات کے پیش نظر رضا اکیڈمی نے ڈاکٹرز کے لیے پی پی ای کٹ شہر میں منگوانے کے لیے اس وقت سے جدوجہد شروع کردی تھی جب اس شہر میں کرونا وائرس نے دستک دی تھی، اس مشن میں اکیڈمی کو کامیابی ملی اس تعلق سے تفصیلات پیش کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے مقامی صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے بتایا کہ اس عظیم خدمت میں معاونت کے لیے ہم ہوپس انڈیا ممبئی کے فاؤنڈر حاجی ریحان انور دھوراجی والا کے شکر گزار ہیں، جن کی کاوشوں کے سبب ہم آج اس پوزیشن میں آچکے ہیں کہ شہر کے ڈاکٹرز کو ایسی معیاری پی پی ای کٹ فراہم کرسکیں جس کے استعمال کے بعد وہ اپنے تحفظ کے متعلق بے خوف ہوکر مریضوں کی خدمت کر سکیں، موصوف نے کہا کہ شہر کے دیڑھ سو سے زائد ڈاکٹرز نے رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے دفتر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے دو دنوں میں دو سو سے زیادہ پی پی ای کٹ کی بکنگ کی ہے، رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ شہر کے میونسپل کمشنر کشور بروڈے، ایڈیشنل کلکٹر لکشمن راؤت ، پرانت آفیسر وجیانند شرما، اور ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگھے نے رضا اکیڈمی کی اس کامیاب جدوجہد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کام کی ستائش کی ہے، رضا اکیڈمی کے غلام فرید اور محمد ابراہیم راجو رضوی نے بتایا کہ کرونا زدہ شہر میں یہ رضا اکیڈمی کی ایک ایسی خدمت ہے جس کا برملا اعتراف شہر کے ڈاکٹر ز حضرات نے کٹ کی ایڈوانس بکنگ کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جو پی پی ای کٹ صرف 600 روپیہ میں رضا اکیڈمی کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے وہ کٹ اس وقت دیڑھ ہزار روپیوں میں بھی آسانی سے کہیں دستیاب نہیں ہے، الطاف تابانی اور حاجی محمد رضوی نے بتایا کہ شہر کی تیزی سے بدلتی صورت حال اور سخت کرفیو کے نفاذ کو دیکھتے ہوئے رضا اکیڈمی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر حضرات کی رہائش گاہوں اور دواخانوں تک پہنچ کر یہ کٹ انہیں دی جائے ، آج شام سے پی پی ای کٹ پہنچانے کے کام کی شروعات کی جائے گی ، ہمیں امید ہے کہ اب بہت سارے ایسے دواخانے جو کرونا وائرس کی وبا کے عام ہونے کے بعد بند ہو چکے تھے وہ ان شاء اللہ دوبارہ کھیلں گے اور مریضوں کو درپیش مشکلات کسی حد تک کم ہو سکیں گی، شہر کی کچھ اہم شخصیات نے بھی اس کام کی ستائش کی، جن میں ڈاکٹر حامد اقبال، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، ذوالفقار سیٹھ ( حسین سیٹھ کمپاؤنڈ) حاجی صدیق تابانی، حاجی احمد رضا حافظ عبدالعزیز، حاجی عبدالمجید بکھار والے وغیرہ شامل ہیں، پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے کہا کہ شہر میں اگر اپنے تحفظ کو لے کر ڈاکٹرز نے کام کرنا بند کردیا تو اس شہر کے مریضوں کا کیا ہوگا؟ یہ سوچ کر جو قدم رضا اکیڈمی نے اٹھایا میں اس سے بہت متاثر ہوں، قاری زین العابدین رضوی، اہل سنت وجماعت کی بزرگ شخصیت قاری زین العابدین نے رضا اکیڈمی کے اراکین کو اس کار خیر پر مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا، صغیر سر نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر بے حد خوشی ہے، اللہ پاک نے نازک اور سنگین حالات میں یہ خدمت رضا اکیڈمی کے حصے میں دی، مشہور صنعت کار جمیل کرانتی نے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی شدید ضرورتوں کے پیش نظر کیا گیا یہ ایک اہم قدم ہے جسے یاد رکھا جائے گا، غفران انصاری سر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جبکہ پورا ملک لاک ڈاؤن سے ٹھپ ہو چکا ہے رضا اکیڈمی مالیگاؤں نے ہوپس انڈیا ممبئی کی مدد سے اتنی بڑی تعداد میں شہر میں پی پی ای کٹ منگوا کر ایک بڑی اہم خدمت انجام دی ہے، سابق نائب میئر جمیل سیٹھ زر والے نے کہا کہ جب مجھے یہ خبر سننے کو ملی کہ کرونا وائرس میت کی تجہیز و تکفین اور شہر کے ڈاکٹرز کے لیے دو الگ الگ حفاظتی کٹس رضا اکیڈمی کے ذریعے شہر میں منگوائی جارہی ہے تو خوشی ہوئی اور دل سے دعائیں نکلیں، سابق صدر بلدیہ میڈم ساجدہ نہال احمد نے بھی اس کام پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اراکین رضا اکیڈمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، رضا اکیڈمی کے شکیل احمد سبحانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ضرورت کے مطابق مالیگاؤں کے علاوہ اطراف و جوانب کے دیگر شہروں اور علاقوں میں بھی قبرستان کٹ اور پی پی ای کٹس کو ہوپس انڈیا ممبئی کی مدد سے پہنچایا جائے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماہم مخدوم فقیہ علی مہائمی کا ۶۱۲ واں عرس کا ۲۸ نومبر سے آغاز, 5 دسمبر سے میلہ کا انعقاد : سہیل کھنڈوانی

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی رحمتہ اللہ علیہ کا ۶۱۲ واں عرس انتہائی تزک و احتشام سے آستانہ مخدوم پر۲۸ نومبر کو منایاجائے گا ۲۸ نومبر کو بڑی خدمت ہو گی دوسرے روز ۲۹ نومبر کو آٹھویں شب اور صندل پیش کیا جائے گا اس کے ساتھ پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا بھی انعقاد ہوگا اس کےلیے درگاہ کمیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں درگاہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے عرس اور میلہ کے پیش نظر پولس نے بھی ضروری حفاظتی انتظامات کیے ہیں درگاہ کمیٹی کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ عرس اور میلہ کے پس منظر میں درگاہ انتظامیہ نے ضروری انتظامات کیے ہیں۲۸ نومبر کو آستانہ مخدوم پر بڑی خدمت اور ۲۹ نومبر کو آٹھویں بڑی شب پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا انعقاد ہوگا زائرین سے اپیل ہے کہ وہ ادب ملحوظ رکھ کر آستانہ مخدوم پر حاضری دیں انہوں نے کہا کہ پولس اور درگاہ انتظامیہ مشترکہ طور پر حفاظتی انتظامات کا انعقاد کرتی ہے اس کے ساتھ ہی سالانہ میلہ بھی ۵ دسمبر سے شروع ہوگا پہلا صندل پولس پیش کرتی ہے اور یہ میلہ ۱۴ دسمبر تک جاری رہے اس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک روٹ کی بھی منتقلی کی ہے میلہ میں کھانے کے اسٹال اور تفریحات بھی میسر ہے میلہ کیلئے پولس ۲۴ گھنٹے خدمات اور ڈیوٹی انجام دیتی ہے اس کے ساتھ ہی درگاہ کے رضاکار بھی پولس کے ساتھ مامور ہوتے ہیں ٹریفک کنٹرول سمیت درگاہ احاطہ پر بھی پولس کی تعیناتی ہوتی ہے سہیل کھنڈوانی نے صندل کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ صندل پیشی کے دوران وہ شرعی امور کا خیال رکھیں اور شورشرابہ صوتی آلودگی کی خلاف ورزی نہ کرے ادب و احترام کے ساتھ درگاہ پر صندل پیش کرے ۔ ممبئی پولس کا سالانہ میلہ ۵ دسمبر سے شروع ہو گا پولس بھی اس کےلیے تیار ہے ۔ سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ پولس کو بابا سے کافی عقیدت ہے اس لئے وہ اپنائیت کے ساتھ درگاہ کے انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہیں اور بھیڑ بھاڑ ہونے کے باوجود بھی پولس اسے بہتر انداز میں سنبھالتی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

جے پور پولو ٹیم کوٹا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

Published

on

جے پور، 27 نومبر، کوٹا کپ کا دوسرا مقابلہ، ایک بار پھر، جے پور پولو ٹیم کے لیے ایک سجیلا فتح کے ساتھ ختم ہوا کیونکہ اس نے چوندا پولو کے خلاف 10-6 کے اسکور لائن سے جیت کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس کھیل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے متاثر کن تعاون دیکھنے میں آیا، لیکن جے پور کے مسلسل اسکورنگ نے انہیں جیت کو یقینی بنانے میں مدد کی۔ ہوم ٹیم کے لیے، یہ ایک بار پھر جے پور کے مہاراجہ سوائی پدمنابھ سنگھ اور لانس واٹسن کی حملہ آور جوڑی تھی جس نے تمام گول کیے تھے۔ پدمنابھ سنگھ نے زیادہ تر اسکورنگ اپنے نام کر کے چھ گول کیے اور باقی گول واٹسن نے شاندار کارکردگی کو مکمل کرنے کے لیے کیا۔ میچ کا آغاز دونوں ٹیموں نے اپنی شدت دکھاتے ہوئے کیا، اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ جے پور کے پدمنابھ سنگھ تھے جنہوں نے ابتدائی گول کر کے ابتدائی برتری حاصل کی۔ جے پور نے رفتار کو جاری رکھا کیونکہ انہوں نے لانس واٹسن کی قیادت میں دو مزید گول جوڑ کر چکر کو 3-1 پر ختم کیا۔ دوسرے چوکر نے چندا پولو کو واپسی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جب انہوں نے دو اسکور کیے لیکن جے پور کی ٹیم انتھک تھی کیونکہ اس نے پدمنابھ سنگھ کے مزید دو گولوں کے ساتھ اسکور کو ڈھیر کر رکھا تھا تاکہ دوسرے چوکر کو 5-3 کی برتری کے ساتھ ختم کیا جا سکے۔ تیسرا چکر جے پور کے بارے میں تھا کیونکہ پدمنابھ سنگھ نے اپنے نام میں مزید تین گول جوڑے اور لانس واٹسن نے ایک گول کیا۔ چنڈا پولو ایک گول واپس کر سکا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی کیونکہ چکر کے اختتام پر سکور جے پور کے حق میں 9-4 تھا۔ آخری چکر حملوں کے لیے جانے کے بجائے ہوشیار رہنے کے بارے میں زیادہ تھا۔ جبکہ چندا پولو نے دو گول کیے، جے پور نے فائنل اور 10واں گول لانس واٹسن کے ذریعے کر کے ایک اہم جیت حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اب 30 نومبر کو راجستھان پولو کلب میں کھیلا جائے گا، جس میں جے پور کو اب بھی چیلنجر کا انتظار ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

سینسیکس نے پہلی بار 86,000 کو توڑا، نفٹی نے نیا ریکارڈ بنایا

Published

on

ممبئی، 27 نومبر، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس نے جمعرات کو اپنی مضبوط رفتار کو جاری رکھا، سینسیکس اور نفٹی دونوں نئی ​​ریکارڈ بلندیوں کو چھونے کے ساتھ۔ سرمایہ کار پر امید رہے کیونکہ امریکہ اور ہندوستان میں شرح سود میں کمی کی امیدیں مضبوط ہوئیں، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل خریداری نے تمام شعبوں میں جذبات کو مزید فروغ دیا۔ نفٹی 27 ستمبر 2024 کو چھونے والے 26,277.35 کے اپنے سابقہ ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 26,306.95 کی تازہ ترین بلند ترین سطح پر چڑھ گیا۔ سینسیکس نے بھی ایک اہم سنگ میل عبور کیا، جو پہلی بار 86,000 کے نشان کو عبور کرتے ہوئے 81,680 تک پہنچ گیا۔ نفٹی50 پیک میں سرفہرست کارکردگی دکھانے والوں میں بجاج فنانس، شری رام فنانس، ایشین پینٹس، بجاج فنسرو اور لارسن & ٹوبرو، سبھی 2 فیصد تک بڑھ رہے ہیں۔ ان اسٹاکس نے مارکیٹ کے اوپر کی جانب بڑھنے میں مدد کی۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے اپنی خریداری کی رفتار کو برقرار رکھا، بدھ کو مسلسل دوسرے سیشن میں خالص خریدار بن گئے۔

منگل کو 785.32 کروڑ روپے کی آمد کے بعد انہوں نے ہندوستانی ایکوئٹی میں 4,778.03 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ اس مسلسل خریداری نے گھریلو مارکیٹوں کو مضبوط رکھنے میں مدد کی۔ بڑھتی ہوئی توقعات کی وجہ سے کہ امریکی فیڈرل ریزرو دسمبر میں شرح سود میں کمی کر سکتا ہے، مارکیٹ کے جذبات بھی مثبت رہے۔ نفٹی نے پہلے ہی بدھ کو پانچ مہینوں میں اپنا بہترین تجارتی سیشن ریکارڈ کیا تھا، جو کہ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جس کی حمایت اگلے ہفتے ریزرو بینک آف انڈیا کی پالیسی میٹنگ سے قبل شرح کے لحاظ سے حساس شعبوں میں ہونے والے فوائد سے ہوئی۔ ایشیائی منڈیاں بھی اونچی تجارت کر رہی تھیں جو عالمی امید کی عکاسی کرتی ہیں۔ سرمایہ کاروں نے اپنی شرطوں میں اضافہ کیا کہ یو ایس فیڈ اگلے ماہ شرحوں میں کمی کرے گا، سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے ساتھ یہ امکان تیزی سے بڑھ کر تقریباً 85 فیصد ہو گیا ہے جو ایک ہفتہ پہلے صرف 30 فیصد تھا۔ اہم ایشیائی انڈیکس جن میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی 225، شنگھائی کا ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ شامل ہیں، سبھی سبز رنگ میں تھے۔ بدھ کو امریکی بازار بھی بلندی پر بند ہوئے تھے، جس سے مثبت عالمی جذبات میں اضافہ ہوا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com