Connect with us
Wednesday,05-August-2026

(جنرل (عام

شہر کے دیڑھ سو سے زائد ڈاکٹرز نے پی پی ای کٹ کی ایڈوانس بکنگ کی

Published

on

( خیال اثر )
اس وقت شہر کی صورت حال یہ ہے کہ اکثر ڈاکٹرز نے اپنے تحفظ اور کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اپنی جنرل پریکٹس کو بند کردیا ہے ، جس کی وجہ سے شہر بھر میں مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان ہی خدشات کے پیش نظر رضا اکیڈمی نے ڈاکٹرز کے لیے پی پی ای کٹ شہر میں منگوانے کے لیے اس وقت سے جدوجہد شروع کردی تھی جب اس شہر میں کرونا وائرس نے دستک دی تھی، اس مشن میں اکیڈمی کو کامیابی ملی اس تعلق سے تفصیلات پیش کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے مقامی صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے بتایا کہ اس عظیم خدمت میں معاونت کے لیے ہم ہوپس انڈیا ممبئی کے فاؤنڈر حاجی ریحان انور دھوراجی والا کے شکر گزار ہیں، جن کی کاوشوں کے سبب ہم آج اس پوزیشن میں آچکے ہیں کہ شہر کے ڈاکٹرز کو ایسی معیاری پی پی ای کٹ فراہم کرسکیں جس کے استعمال کے بعد وہ اپنے تحفظ کے متعلق بے خوف ہوکر مریضوں کی خدمت کر سکیں، موصوف نے کہا کہ شہر کے دیڑھ سو سے زائد ڈاکٹرز نے رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے دفتر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے دو دنوں میں دو سو سے زیادہ پی پی ای کٹ کی بکنگ کی ہے، رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ شہر کے میونسپل کمشنر کشور بروڈے، ایڈیشنل کلکٹر لکشمن راؤت ، پرانت آفیسر وجیانند شرما، اور ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگھے نے رضا اکیڈمی کی اس کامیاب جدوجہد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کام کی ستائش کی ہے، رضا اکیڈمی کے غلام فرید اور محمد ابراہیم راجو رضوی نے بتایا کہ کرونا زدہ شہر میں یہ رضا اکیڈمی کی ایک ایسی خدمت ہے جس کا برملا اعتراف شہر کے ڈاکٹر ز حضرات نے کٹ کی ایڈوانس بکنگ کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جو پی پی ای کٹ صرف 600 روپیہ میں رضا اکیڈمی کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے وہ کٹ اس وقت دیڑھ ہزار روپیوں میں بھی آسانی سے کہیں دستیاب نہیں ہے، الطاف تابانی اور حاجی محمد رضوی نے بتایا کہ شہر کی تیزی سے بدلتی صورت حال اور سخت کرفیو کے نفاذ کو دیکھتے ہوئے رضا اکیڈمی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر حضرات کی رہائش گاہوں اور دواخانوں تک پہنچ کر یہ کٹ انہیں دی جائے ، آج شام سے پی پی ای کٹ پہنچانے کے کام کی شروعات کی جائے گی ، ہمیں امید ہے کہ اب بہت سارے ایسے دواخانے جو کرونا وائرس کی وبا کے عام ہونے کے بعد بند ہو چکے تھے وہ ان شاء اللہ دوبارہ کھیلں گے اور مریضوں کو درپیش مشکلات کسی حد تک کم ہو سکیں گی، شہر کی کچھ اہم شخصیات نے بھی اس کام کی ستائش کی، جن میں ڈاکٹر حامد اقبال، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، ذوالفقار سیٹھ ( حسین سیٹھ کمپاؤنڈ) حاجی صدیق تابانی، حاجی احمد رضا حافظ عبدالعزیز، حاجی عبدالمجید بکھار والے وغیرہ شامل ہیں، پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے کہا کہ شہر میں اگر اپنے تحفظ کو لے کر ڈاکٹرز نے کام کرنا بند کردیا تو اس شہر کے مریضوں کا کیا ہوگا؟ یہ سوچ کر جو قدم رضا اکیڈمی نے اٹھایا میں اس سے بہت متاثر ہوں، قاری زین العابدین رضوی، اہل سنت وجماعت کی بزرگ شخصیت قاری زین العابدین نے رضا اکیڈمی کے اراکین کو اس کار خیر پر مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا، صغیر سر نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر بے حد خوشی ہے، اللہ پاک نے نازک اور سنگین حالات میں یہ خدمت رضا اکیڈمی کے حصے میں دی، مشہور صنعت کار جمیل کرانتی نے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی شدید ضرورتوں کے پیش نظر کیا گیا یہ ایک اہم قدم ہے جسے یاد رکھا جائے گا، غفران انصاری سر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جبکہ پورا ملک لاک ڈاؤن سے ٹھپ ہو چکا ہے رضا اکیڈمی مالیگاؤں نے ہوپس انڈیا ممبئی کی مدد سے اتنی بڑی تعداد میں شہر میں پی پی ای کٹ منگوا کر ایک بڑی اہم خدمت انجام دی ہے، سابق نائب میئر جمیل سیٹھ زر والے نے کہا کہ جب مجھے یہ خبر سننے کو ملی کہ کرونا وائرس میت کی تجہیز و تکفین اور شہر کے ڈاکٹرز کے لیے دو الگ الگ حفاظتی کٹس رضا اکیڈمی کے ذریعے شہر میں منگوائی جارہی ہے تو خوشی ہوئی اور دل سے دعائیں نکلیں، سابق صدر بلدیہ میڈم ساجدہ نہال احمد نے بھی اس کام پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اراکین رضا اکیڈمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، رضا اکیڈمی کے شکیل احمد سبحانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ضرورت کے مطابق مالیگاؤں کے علاوہ اطراف و جوانب کے دیگر شہروں اور علاقوں میں بھی قبرستان کٹ اور پی پی ای کٹس کو ہوپس انڈیا ممبئی کی مدد سے پہنچایا جائے.

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان