Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماہم مخدوم فقیہ علی مہائمی کا ۶۱۲ واں عرس کا ۲۸ نومبر سے آغاز, 5 دسمبر سے میلہ کا انعقاد : سہیل کھنڈوانی

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی رحمتہ اللہ علیہ کا ۶۱۲ واں عرس انتہائی تزک و احتشام سے آستانہ مخدوم پر۲۸ نومبر کو منایاجائے گا ۲۸ نومبر کو بڑی خدمت ہو گی دوسرے روز ۲۹ نومبر کو آٹھویں شب اور صندل پیش کیا جائے گا اس کے ساتھ پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا بھی انعقاد ہوگا اس کےلیے درگاہ کمیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں درگاہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے عرس اور میلہ کے پیش نظر پولس نے بھی ضروری حفاظتی انتظامات کیے ہیں درگاہ کمیٹی کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ عرس اور میلہ کے پس منظر میں درگاہ انتظامیہ نے ضروری انتظامات کیے ہیں۲۸ نومبر کو آستانہ مخدوم پر بڑی خدمت اور ۲۹ نومبر کو آٹھویں بڑی شب پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا انعقاد ہوگا زائرین سے اپیل ہے کہ وہ ادب ملحوظ رکھ کر آستانہ مخدوم پر حاضری دیں انہوں نے کہا کہ پولس اور درگاہ انتظامیہ مشترکہ طور پر حفاظتی انتظامات کا انعقاد کرتی ہے اس کے ساتھ ہی سالانہ میلہ بھی ۵ دسمبر سے شروع ہوگا پہلا صندل پولس پیش کرتی ہے اور یہ میلہ ۱۴ دسمبر تک جاری رہے اس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک روٹ کی بھی منتقلی کی ہے میلہ میں کھانے کے اسٹال اور تفریحات بھی میسر ہے میلہ کیلئے پولس ۲۴ گھنٹے خدمات اور ڈیوٹی انجام دیتی ہے اس کے ساتھ ہی درگاہ کے رضاکار بھی پولس کے ساتھ مامور ہوتے ہیں ٹریفک کنٹرول سمیت درگاہ احاطہ پر بھی پولس کی تعیناتی ہوتی ہے سہیل کھنڈوانی نے صندل کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ صندل پیشی کے دوران وہ شرعی امور کا خیال رکھیں اور شورشرابہ صوتی آلودگی کی خلاف ورزی نہ کرے ادب و احترام کے ساتھ درگاہ پر صندل پیش کرے ۔ ممبئی پولس کا سالانہ میلہ ۵ دسمبر سے شروع ہو گا پولس بھی اس کےلیے تیار ہے ۔ سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ پولس کو بابا سے کافی عقیدت ہے اس لئے وہ اپنائیت کے ساتھ درگاہ کے انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہیں اور بھیڑ بھاڑ ہونے کے باوجود بھی پولس اسے بہتر انداز میں سنبھالتی ہے ۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان