Connect with us
Monday,25-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں کے ادبی کنبے نے اردو کے عظیم نقاد شمس الرحمن فاروقی کی رحلت پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا

Published

on

inyeqad

مالیگاؤں:(خیال اثر)

شہر کے ادبی مرکز اسکس لائبریری ہال میں اہل علم کی تعزیتی محفل میں کل سرد رات میں شہرہ آفاق نقاد، محقق، دانشور اور شاعر شمس الرحمن فاروقی کی یادوں کی الاؤ جلائی گئی. اردو کے معروف اسکالر سلیم شہزاد کی صدارت میں منعقدہ اس تعزیتی نشست میں فاروقی مرحوم کی علمی و ادبی خدمات کا دیر تک ذکر ہوتا رہا۔ صدر جلسہ نے اپنے خطاب میں ساقی فاروقی سے ملاقاتوں اور خط وکتابت کے حوالوں سے یہ بتانے کی کوشش کی کہ باصلاحیت اہل قلم کی وہ کتنی قدر کرتے تھے اور اختلافِ رائے کے باوجود مخالف کا کس قدر احترام کرتے تھے۔ ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی نے ساقی فاروقی کی عالمانہ شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور ہال میں موجود سامعین سے درخواست کی کہ فاروقی مرحوم کو حقیقی خراج عقیدت کتابوں سے اپنا رشتہ جوڑ کرہی ہم ادا کر سکتے ہیں ۔ مولانا عمرین رحمانی نے ان کی رحلت کو اردو زبان و ادب کا ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا. ڈاکٹر سعید فارانی نے جہاں ساقی فاروقی کے ناول “کئی چاند تھے سرِ آسمان” کے دسیوں بار مطالعہ کا ذکر کیا وہیں جشنِ ریختہ دلّی میں مرحوم سے بالمشافہ ملاقات کو خود کیلئے آنے والی نسلوں کے ذریعے فخر کیے جانے والا سرمایہ بتایا. اثر صدیقی نے اپنی مختصر تقریر میں ان کی ادبی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات ادا کیے. فرنود رومی نے شروع میں فاروقی مرحوم کے فن اور شخصیت پر ایک مضمون پڑھا. پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے عثمان غنی اسکس نے کہا کہ ساقی فاروقی کی کتابیں اسکس لائبریری میں برسوں سے منتظر ہیں کہ کوئی انہیں ایشو کروائے. چنانچہ نوجوان ان کی کتابوں سے جو کہ ایک عہد کی ترجمان ہیں، استفادہ کریں۔
نشست میں بزرگ صحافی لطیف جعفری، عبدالمجید صدیقی، الطاف ضیاء، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر، شکیل جمیل حسن، ڈاکٹر پرویز فیضی، وکیل پرویز، محی الدین، اقبال برکی، ڈاکٹر آصف فیضی، ڈاکٹر اسامہ (ابن آدم)شب انصاری، ڈاکٹر شہروز خاور، عبدالمجیدماسٹر، ڈاکٹر شفیق، طاہر انجم صدیقی، اظہر مرزا، ارشد ہمدانی سمیت بڑی تعداد میں شہر کے صحافی اور اساتذہ شریک ہوئیں۔
مشتاق احمد مشتاق، افضال انصاری، عمران جمیل اور امتیاز خلیل نے اس نشست کی ترتیب و انعقاد میں حصہ لیتے ہوئے شہر کی ادبی انجمنوں کی جانب سے فرضِ کفایہ ادا کرنے کی کوشش کی.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com