Connect with us
Tuesday,26-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

قوم کی ایک بیٹی کی تلاش کیلئے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے ساتھ تعاون کریں

Published

on

missing

مالیگاؤں (خیال اثر)

22 نومبر 2020 سے مالیگاؤں کی رہنے والی 20 سالہ تنزیلا اپنے ماں باپ سے کسی بات پر خفا ہوکر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گھر چھوڑ کر کہیں چلی گئی ہے.لاپتہ جواں سال تنزیلا کا کہنا تھا کہ میں اگر گھر چھوڑ کر چلی گئی تو پھر کبھی لوٹ کر نہیں آوں گی. والدین کی جانب سے تنزیلا کے گمشدہ ہونے کے بعد پہلے این سی شکایت 22 نومبر کو شام میں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں کی گئی اس کے بعد جب تنزیلا نہیں ملی تو پھر عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں 28 نومبر گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی اور جب سے تنزیلا گھر چھوڑ کر گئی ہے تب سے والدین مسلسل اپنے لخت جگر کی تلاش کیلئے دربدر بھٹکتے رہے ہیں. ہر گلی ہر محلہ ہر رشتے دار کے گھر تنزیلا کو تلاش کرتے رہے ہیں تو وہیں گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے روح رواں انصاری ضیاء الرحمن مسکان کی جانب سے بھی روزِ اول سے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل کیے بغیر تنزیلا کی تلاش کیلئے بہت سی حکمت عملی کا راستہ اختیار کیا گیا. مہاراشٹر کے الگ الگ شہروں میں تلاش کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے. تنزیلا کی تلاش کیلئے بیرون شہروں کے لاج ہوسٹل مسافر خانہ بس اسٹینڈ ریلوے اسٹیشن اور دیگر پبلک پوائنٹ کے علاوہ ہر وہ جگہ جہاں سے امید ہو کہ یہاں پر تنزیلا مل سکتی ہے وہاں پر تنزیلا کو تلاش کیا جارہا ہے.
جہاں گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ اپنی کوشش میں کوشاں ہے وہیں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کا عملہ بھی تنزیلا کی تلاش کیلئے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرلیا ہے. عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے عملہ کی جانب سے تنزیلا کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے وہیں گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ نے بھی بالآخر جب تنزیلا 22 دنوں تک جب نہیں ملی تو اس کی تلاش نہیں ہوسکی تو پھر گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے بحالت مجبوری سوشل میڈیا پر اردو ,مراٹھی اور انگلش زبان میں تنزیلا کی گمشدہ ہونے کی پوسٹ بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل کی گئی مگر ابھی تک 20 سالہ تنزیلا کی تلاش کے تعلق سے کوئی بھی سراغ نہیں لگ سکا ہے. اگر آپ اپنے اطراف کے علاقوں میں اور اپنے آس پاس کے ریلوے اسٹیشن ,بس اسٹینڈ ,مسافر خانے ,یتیم خانے ,لڑکیوں کے مدرسے ,لڑکیوں کے ہوسٹل یا وہ مقام جہاں آپ کو شک ہو کہ یہاں پر تنزیلا مل سکتی ہے تو برائے مہربانی تنزیلا کی تلاش کیلئے ہماری مدد کریں. اگر آپ کو تنزیلا کہیں نظر آئے یا اگر آپ کو کوئی معلومات ہو تو اور آپ آپ کا نام راز رکھنا چاہتے ہوں تو یا تنزیلا کے تعلق سے آپ کو کوئی معلومات ہو تو برائے مہربانی ایک روتی ہوئی ماں کی کے تڑپتے ہوئے دل کو چین و سکون دیکر اللہ رب العزت کی خوشنودی کیلئے ان نمبرات پر رابطہ کرنے کی گزارش کی ہے.انصاری ضیاء الرحمن مسکان,سردار مارکیٹ کے سامنے محمد علی روڈ مالیگاؤں.موبائل نمبر 9270021180,عزیز ریاض گولڈن نگر ,موبائل نمبر 9226389042.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

(جنرل (عام

ٹرین کے مسافروں کے لیے ایک اہم اپڈیٹ! ریلوے نے چھترپتی شیواجی ٹرمینس پر ٹریفک اور پاور بلاک کو مزید 10 دنوں کے لیے بڑھا دیا ہے۔

Published

on

CSMT

ممبئی : ممبئی والوں کے لیے اہم خبر۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی) اسٹیشن کی تعمیر نو کی وجہ سے طویل فاصلے کے مسافروں کو مزید کئی دنوں تک مسلسل تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ریلوے نے پلیٹ فارم 16 اور 17 کی تعمیر نو کے لیے جاری ٹریفک اور پاور بلاک میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے ٹرمینس اسٹیشنوں کو عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹرینیں اب دادر یا تھانے اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ ریلوے کی طرف سے اعلان کردہ نئے قوانین کے مطابق، یہ تبدیلی 29 مئی سے شروع ہونے والے 10 دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ نتیجے کے طور پر، شمالی، جنوبی، یا مغربی ہندوستان سے ممبئی، خاص طور پر سی ایس ایم ٹی جانے والے مسافروں کو اب دادر یا تھانے اسٹیشنوں سے اترنا پڑے گا۔ وہاں سے، مسافروں کو ممبئی کے اندر اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے لوکل ٹرینوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کو ہیں، اور ریلوے اسٹیشنوں پر پہلے ہی رش ہے۔ اس نئی تبدیلی سے مسافروں کو خاصی تکلیف ہو سکتی ہے۔

ریل لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ایل ڈی اے) سی ایس ایم ٹی اسٹیشن کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ فی الحال، ضروری تکنیکی کام جاری ہے، جس میں پلیٹ فارم 16 اور 17 کے ارد گرد انفراسٹرکچر کی تعمیر، پرانے پٹریوں کی بنیادوں کو مضبوط کرنا، اور الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔ چونکہ یہ کام پیچیدہ اور حفاظتی لحاظ سے اہم ہے، اس لیے ریلوے کے لیے ٹریفک اور پاور بلاک کو بڑھانا ضروری تھا۔ اس میگا بلاک کے دوران کئی لمبی دوری کی ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل اور اسٹاپیجز میں کئی عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لہذا، سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے یا اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے سرکاری ریلوے ہیلپ لائن یا ایپ پر اپنی ٹرینوں کی حیثیت اور منزل کی جانچ کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی کا 100 دنوں میں بانڈز کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا فیصلہ، بانڈز پر فیصلے واپس لینے اور کنسلٹنٹ کی تقرری کا مطالبہ : رئیس شیخ

Published

on

Raees

ممبئی : بی ایم سی، ایشیا کا سب سے امیر شہری ادارہ، حکمراں جماعتوں نے پہلے ہی 100 دنوں کے اندر بانڈز کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کی صورت حال پیدا کردی ہے۔ رئیس شیخ، سماج وادی پارٹی کے قانون ساز اور سابق ایس پی گروپ لیڈر نے اس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کفایت شعاری کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کنسلٹنٹس کی تقرری کے خلاف ریاستی حکومت کی ہدایت کو نظر انداز کرنے پر شہری انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ اپنی 133 سالہ تاریخ میں پہلی بار بی ایم سی نے میونسپل بانڈز کے ذریعے 950 کروڑ روپے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ نے کہا، اس عمل کے لیے ایک کنسلٹنٹ کی تقرری کے لیے 22 مئی کو ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ یہ بانڈز مؤثر طریقے سے قرض کے برابر ہیں، اور سود کا بوجھ بالآخر کارپوریشن کو ہی اٹھانا پڑے گا، جس سے بالواسطہ طور پر ممبئی کے شہریوں پر مالی بوجھ پڑے گا, انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی حکومت نے تمام سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں سے کفایت شعاری کی اپیل کی ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری نے حال ہی میں کنسلٹنٹس کی تقرری کے ذریعے فضول خرچی کی حوصلہ شکنی کی ہدایات جاری کیں۔ اس پس منظر میں، بی ایم سی نے بانڈ جاری کرنے کے لیے کنسلٹنٹس صلاح کارکی تقرری کے لیے ایک اشتہار جاری کیا۔ کنسلٹنٹس پر رقم خرچ کرنے کے بجائے، بی ایم سی کے اپنے اہلکار اس عمل کو سنبھال سکتے ہیں۔ شیخ نے مزید کہا کہ بی ایم سی پہلے مرحلے میں بانڈز کے ذریعے 950 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور یہ رقم مستقبل میں بڑھ کر 10,000 کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ میونسپل کمشنر نے کہا تھا کہ مستقبل کے پروجیکٹوں کو مناسب فزیبلٹی اسیسمنٹ کے بعد ہی منظوری دی جائے گی۔ اس صورت میں، بی ایم سی بازار سے بانڈز کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے؟ بی ایم سی کو فوری طور پر بانڈز جاری کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے، شیخ نے شہری ادارے پر زور دیا کہ وہ بانڈ بڑھانے کے عمل کے لیے بیرونی کنسلٹنٹس کا تقرر کر کے عوام کے پیسے کا ضیاع بند کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا روڈ کے پونم کمپلیکس میں عید الاضحی پر بکروں کے شیڈ پر ہنگامہ، ماحول خراب کرنے کی کوشش، بجرنگ دل کارکن پر حملہ، کیس درج

Published

on

shaed

ممبئی : ممبئی کے میرا روڈ علاقے میں بقرعید سے قبل کشیدگی پھیل گئی۔ یہ کشیدگی ایک رہائشی کمپلیکس کے اندر بکرے رکھنے اور قربان کرنے کی تجویز پر ہونے والے تنازع کے بعد شروع ہوئی جو احتجاج میں بدل گئی۔ تشدد کی بھی اطلاع ملی، جس میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ارکان بھی شامل ہو گئے۔ میرا روڈ کے قریب پونم کلسٹر 1 میں واقع سریشتی کمپلیکس میں اتوار کو جھگڑا شروع ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق رہائشیوں اور ہندو تنظیموں نے ہاؤسنگ کمپلیکس کے اندر قربانی کے بکروں کے لیے شیڈ کی تعمیر پر اعتراض کیا۔ ایک دن کے اعتراضات اور احتجاج کے بعد، مبینہ طور پر عارضی ڈھانچہ ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، یہ معاملہ جلد ہی ایک بڑے تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا جب مبینہ طور پر مسلم کمیونٹی کے ارکان احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے، اور کاشیمیرا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔

پولیس افسران نے مداخلت کی اور دونوں فریقین کو پرسکون کرنے کی کوشش کی تاہم رات گئے دوبارہ کشیدگی پھیل گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد میں وی ایچ پی کارکنان احاطے میں بکریوں کی مبینہ واپسی کے خلاف احتجاج کرنے کمپلیکس پہنچے۔ اس تصادم کے دوران وی ایچ پی کے ضلع وزیر ناگناتھ کامبلے پر مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے ابھی تک سرکاری طور پر واقعات کی ترتیب یا زخمیوں کی نوعیت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ تنازعہ مہاراشٹر میں رہائشی سوسائٹیوں اور عوامی مقامات کے اندر بقرعید کے موقع پر جانوروں کی قربانی پر ایک وسیع سیاسی اور قانونی بحث کے درمیان سامنے آیا ہے۔ بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی کریٹ سومیا نے کہا کہ کچھ بنیاد پرست مسلم لیڈر ممبئی میں کھلی قربانیوں کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی لیڈروں نے اس معاملے پر بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، کریٹ سومیا نے کہا کہ ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے اور کئی بی جے پی ایم ایل ایز نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور پولیس کو خط لکھ کر ہاؤسنگ کمپلیکس میں غیر قانونی قربانیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مسئلہ میرا-بھائیندر کے علاقے میں پچھلے کچھ سالوں میں بار بار سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے میونسپل حکام اور پولیس رہائشی علاقوں میں کھلے میں جانوروں کو ذبح کرنے اور قربان کرنے کے خلاف ایڈوائزری جاری کرتے ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس سال بقرعید سے پہلے، عوامی اور رہائشی علاقوں میں جانوروں کو ذبح کرنے سے متعلق پچھلے تنازعات اور عدالتی مداخلتوں کے بعد، مہاراشٹر کے حکام نے قوانین کے سخت نفاذ کو تیز کر دیا ہے۔ اس دوران سابق نائب صدر حامد انصاری نے کہا کہ اگر گائے کو ذبح کرنے سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے تو حکومت کو اسے قومی جانور قرار دینا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان