Connect with us
Thursday,06-August-2026

مہاراشٹر

ناسک ضلع میں سیاحت کے مقام پر قائم فارم ہاؤس ،بنگلوں اور زمین مالکان کو مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 68 کے مطابق ہدایات جاری

Published

on

nashik-acp

ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس پی) سچن پاٹل نے آج سے ناسک پولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیاحتی مقام پر نجی بنگلے مالکان اور ضلع کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے کیمپ لگانے کے لئے خیموں کو بنانے والے نجی بنگلوں کے مالکان اور زمین مالکان پر پابندیاں عائد کریں تاکہ سیاحوں کی معلومات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھا جائے۔اسطرح کا حکم ممبئی پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 68 کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی سچن پاٹل نے پریس اعلامیہ میں کہا کہ سماجی تحفظ کے معاملے میں سیاحوں کو سیاحت کے مقامات پر رہنے کے لئے دستیاب نجی بنگلے نیز ایسے مقامات پر جہاں سیاحوں کے کیمپ لگائے جاتے ہیں وہاں سیاحوں کی حیثیت سے انتہا پسند یا سماج دشمن عناصر کے حامل افراد قیام کرسکتے ہیں۔اس لئے ایسے لوگوں جو امن عامہ میں خلل پیدا کرنے، عوام کو پریشان کرنے ، انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے ، صحت کی عدم تحفظ اور مالی نقصانات ، بم دھماکوں ، فائرنگ ، فسادات ، لڑائی جھگڑوں میں شامل نظر آتے ہیں تو انہیں روکنا نہایت ضروری ہے۔ لہذا نجی بنگلے اور سیاحت کے کیمپ کے منتظمین کے لئے اس حکم کی تعمیل لازمی ہوگی۔

اسی مناسبت سے ، نجی بنگلے ، فارم ہاؤسز ، کیمپ مالکان ، بنگلہ یا کسی سیاح یا مہمان کو کسی جگہ کرایہ پر لینے، دینے کے لئے انکا پورا ریکارڈ تیار کریں ۔ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا کہ کالم کے مطابق انفارمیشن رجسٹر میں لکھیں اور اس رجسٹر میں سیاحوں یا مہمانوں کی کل تعداد ، نام ، پتے ، شناختی کارڈ ،آدھار کارڈ، موبائل نمبر شامل ہوں۔ ، جس گاڑی سے سیاح یا مہمان آیا ، وہاں آنے کی تاریخ اور روانگی اور دستخطی کی تاریخ وغیرہ درج کرنا چاہئے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان