(جنرل (عام
انجمن مسلم شاہ برادری کے مہاراشٹر سمیت دیگر ریاست میں بڑھتے قدم
(خیال اثر)
انجمن مسلم شاہ برادری اپنے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ کی سر پر ستی میں اپنا دائرہ کار وسیع کر نے میں مصروف ہے۔ شاہ برادری کے اندرونی مسائل جیسے شادی بیاہ، تعلیم و تربیت اور خاص طور سے ان کے کاسٹ سر ٹیفیکٹ کی حصول یابی کے لئے ریاست بھر میں انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی و ضلعی صدور و اراکین جد و جہد میں مصروف ہیں۔ انجمن مسلم شاہ برادری اپنی برادری کو متحد کرنے اور انہیں ان کا حق دلانے میں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ اب بیرون ریاست میں اپنے قدم بڑھا رہی ہے۔ گذشتہ دنوں مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور اراکین کی قبل قدر جد جہد کو دیکھتے ہوئے سورت شہر کے فیروز بلڈر اور ان کے ساتھیوں نے خصوصی طور سے مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ اور ان کے معاونین کو سورت مدعو کیا تھا۔ جہاں ان لوگوں کا شاندار پیمانے پر استقبال کیا گیا تھا ساتھ ہی ان لوگوں کی رہنمائی میں شاہ برادری کے مفاد میں کام کرنے کا عہد کیا تھا۔ سورت شہر میں برادری کو منظم کرنے اور انہیں متحد کرنے کی غرض سے شاہ برادری کے نائب صدر لطیف پہلوان نے کئی مرتبہ سورت کا دورہ کیا تھا۔ سورت شہر میں فیروز شاہ بلڈر کو برادری کے کام کاج پورا کرنے کی ذمہ داری بھی دی تھی۔ سورت کے صدر فیروز بلڈر نے گجرات کے شہر ویارا میں شاہ برادری کو منظم کرنے کی غرض سے رمضان شاہ اور دیگر ذمہ داروں سے گفتگو کے بعد لطیف پہلوان اور ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ سے تبادلہ خیال کیا اور مہاراشٹر کے ذمہ داران کو ویارا آنے کی دعوت دی۔ فیروز شاہ بلڈر کی دعوت پر مہاراشٹر سے حاجی عبد الرحمن شاہ کی قیادت میں ریا ستی نائب صدر لطیف شاہ، اورنگ آباد پھلمبری کے صدر لقمان شاہ ،فیروز بلڈر سورت صدر، خلیل شاہ صدر مالپور کسارا، شبیر شاہ صدر مہسدی ،مالیگائوں کے مشتاق شاہ نے کل سورت اور ویارا کا دورہ کیا۔سورت شہر میں شاہ برادری کے لئے ملخصانہ طور سے کام کرنے والے فیروز شاہ بلڈر اور ان کے ساتھیوں نے وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ گذشتہ دورے کے دوران سورت شہر کے میٹھی کھاڑی میں شاہ برادری کی جانب سے ایک اجتماعی شادی کا پروگرام طئے کیا گیا تھا مگر ملک میں کرونا کی وباء کی وجہ یہ پروگرام منعقد نہیں کیا جا سکا اس تعلق سے مہاراشٹر سے گئے وفد کے ساتھ سورت کے ذمہ داروں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ ماہ ۱۱؍ اکتوبر کو ملتوی اجتماعی شادی کا پروگرام کرنے کا طئے کیا ہے۔ سورت شہر کے مہاراشٹر سے گئے اس وفد نے فیروز شاہ بلڈر اور لطیف پہلوان کی کی نگرانی میں ویارا شہر کا دورہ کیا۔ جہاں مسلم شاہ برادری کی جانب سے ان لوگوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔مہاراشٹر سے گئے اس وفد نے وہاں برادری کے مسائل کو سمجھا۔ انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ نے ویارا شہر میں شاہ برادری کے ذمہ دار کی حثیت سے رمضان شاہ کو شاہ برادری کا صدر بنایا۔ ویارا میں برادری کا کوئی جماعت خانہ نہ ہونے پر غور و خوض کیا گیا۔ اور اس کے بعد شہر میں ایک جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے شاہ برادری کے لئے ایک جماعت خانے کی تعمیر کرنے بھی پروگرام بنایا گیا اور اس کا سنگ بنیا د مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس تعلق سے لطیف شاہ نے بتایا کہ ویارا شہر میں رمضان شاہ کو شاہ برادری کا صدر بنایا گیا ہے۔ اس اہم میٹنگ میں مہاراشٹر کے عفد کے ساتھ ببلو شاہ، فیروز شاہ بلڈر، صابر شاہ، فاروق شاہ، عمران شاہ اور برادری کے دیگر بزرگ و نوجوان شامل تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سوشل میڈیا پر شدت پسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر اور ملک میں شدت پسندی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کو لے کر آج اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک تھا اس وفد نے نول بجاج سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی ابوعاصم اعظمی نے عزم کیا ملاقات کے دوران نول بجاج کو جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی رابطے اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، موجودہ حالات اور معاشرے سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر منصفانہ یا غیر قانونی گرفتاریوں پر پائے جانے والے خدشات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کی حکمتِ عملیوں پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ نوجوانوں میں مناسب رہنمائی، کھلے مکالمے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈوں سے دور رہیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کسی تبصرہ کو لے کر نوجوانوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نوجوان کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور اس میں شرانگیزی اور قابل اعتراض مشمولات سے گریز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ہی ممنوعہ تنظیموں سے بھی دور رہنا ضروری ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کے معرفت نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے اس سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وفد میں حسیب بھٹکر، ظفر انصاری، عبدالمجیب شیخ، شاکر شیخ اور ہمایوں شیخ شامل تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ڈونگری میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا پیشہ ور چور گرفتار

ممبئی : ڈونگری علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ ہے اور اس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی گئی ہے۔ ڈونگری پولیس تھانہ میں 12 ستمبر کو مذکورہ بالا جرم درج کیا گیا ہے اور مذکورہ جرم کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ، مذکورہ جرم میں شکایت کنندہ وشنو نامدیو فڈترے، عمر60 سال کی ملکیت کی استعمال کی یاماہا آرایکس 100 موٹرسائیکل نمبر ایم ایچ 01 سی 7815 جو پودار بلڈنگ، نمبر 09 ڈاکٹر میشیری روڈ، ڈونگری، ممبئی اس جگہ پر پارک کی تھی وہ کسی نامعلوم چور نے چوری کرلی ۔ مذکورہ جرم کی تفتیش کرتے ہوئے پولس افسر جادھو اور کرائم ڈٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں نے ڈونگری پولیس تھانہ کی حد میں آنے والے سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تو دو نامعلوم افراد ایک موٹرسائیکل پر آ کر شکایت کنندہ کی پارک کی ہوئی موٹرسائیکل کو پیدل دھکا دے کر لے جاتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے بعد ملزم کے آمدورفت کے راستے کی جانچ کرکے کی گئی تکنیکی تفتیش میں ملزم کا سراغ شیواجی نگر، گوونڈی علاقے میں میں ملا۔
مذکورہ جگہ پر مخبر کے ذریعے معلومات لی تو جرم میں چوری ہوئی یاماہا آرایکس 100 موٹرسائیکل نمبر ایم ایچ 01 سی 781 یہ پلاٹ نمبر 34 میں رہنے والا شخص فیروز اس کے پاس ایک یاماہا موٹرسائیکل کی معلومات ملی۔ مذکورہ شخص محمد فیروز ناصر خان، عمر32 سال، رہائشی پلاٹ نمبر 34، لائن بی، روم نمبر 25، 5 نمبر روڈ، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی اس کے رہائشی پتے پر جا کر اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس تھانے لایا گیا۔ اس کے پاس کی گئی تفتیش میں اس نے مذکورہ موٹرسائیکل اپنے ساتھی دلشاد شاہد علی خان عرف ببلو، عمر40 سال، رہائشی روم نمبر 33، پلاٹ نمبر 29، سی لائن، روڈ نمبر 05، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی اس کے ساتھ اس نے مذکورہ موٹرسائیکل سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چوری کرکے لے جانے کی معلومات دی۔مذکورہ جرم میں ملزم محمد فیروز ناصر خان، عمر32 سال، رہائشی پلاٹ نمبر 34، لائن بی، روم نمبر 25، 5 نمبر روڈ، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے 22 ستمبر تک پولیس حراست سنائی گئی ہے۔مذکورہ جرم کے ملزم محمد فیروز ناصر خان، عمر- 32 سال کے پاس کی گئی تفتیش میں اس نے اپنے ساتھی دلشاد شاہد علی خان عرف ببلو، عمر- 40 سال کے ساتھ مل کر کل 04 جگہوں سے موٹرسائیکل چوری کی ہے اس کی گرفتاری سے چوری کا معمہ حل ہو گیا ہے اس کے خلاف 01) ڈونگری پولیس تھانہ، 625/2026 دفعہ 303(2)، 3(5) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔پنت نگر پولیس تھانہ، 959/2026 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔کوپرکھیرنے پولیس 598/2026 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔گوونڈی پولیس تھانہ، 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش ایڈیشنل کمشنر شلیش بلکاوڈ، ڈی سی پی زون 01، منیش کلوا نیا ڈونگری محکمہ، جناب تنویر شیخ ڈونگری پولیس تھانہ ساگر ٹلیکر کی رہنمائی میں ڈٹیکشن عملہ نے اس معمہ کو حل کر لیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی : خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزم کو عدالت نے مجرم قرار دیا، ۶ ماہ قید بامشقت اور ۵۰۰ جرمانہ کی سزا

۲۱ ستمبر کو ایڈیشنل سیشن کورٹ، کورٹ نمبر 34، ممبئی گوونڈی پولیس 216/2018 دفعہ 353, 509, 354(ا) بی این ایس کے تحت جرم میں ملزم نامہ سروج پیشہ ڈرائیور، رہائشی کمپاؤنڈ کے سامنے، منزلہ، 11 واں روڈ، چمبور ممبئی کو قصوروار ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔ ۲۱ اگست ۲۰۱۸ کو شکایت کنندہ خاتون پولیس اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کی ڈیوٹی کر رہی تھیں اس دوران ملزم نے شکایت کنندہ کو نشانہ بنا کر فحش اشارے کرکے اور فحش گالی گلوچ کرکے شکایت کنندہ سے ناروا سلوک کیا اس کے بعد متاثرہ شکایت کنندہ نے گوونڈی پولیس تھانے میں شکایت کی 216/2018 دفعہ 353, 354(ا), 509 بی این ایس کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ جرم میں ۲۱ ستمبر ایڈیشنل سیشن عدالت، کورٹ نمبر 34 ممبئی نے ملزم سروج کو دفعہ 353 تعزیری کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ، دفعہ 354(ا) کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ نیز دفعہ 509 دفعہ کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ اور جرمانہ نہ بھرنے پر 1 مہینے کی اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ معاملے میں تفتیشی افسر سپودن پرینکا پاٹل نے کی گئی گہری تفتیش، سائنسی اور مؤثر تفتیش، مضبوط شواہد کا مجموعہ اور اس کی صحیح طریقے سے دستاویزی کارروائی، نیز سرکاری وکیل جیوتی ساونت اور پیروی افسر سب انسپکٹر اجے یادو نے عدالت کے سامنے مؤثر پیروی کر مذکورہ معاملے کا عدالتی کام کاج دیکھنے والے افسران نے سرکاری فریق کے ساتھ مناسب تال میل رکھنا اور مسلسل اور نتیجہ خیز پیروی کرنا اس کی وجہ سے ملزم کے خلاف جرم بغیر کسی شک کے فائدے کے ثابت ہو کر اسے عدالت نے سخت سزا سنائی ہے۔ مذکورہ قابل ذکر کارکردگی جناب پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر نظم و نسق منوج کمار شرما، دھننجے کلکرنی،ڈی سی پی زون 01 سمیر شیخ، کی رہنمائی میں انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
