(جنرل (عام
کمسن ہند نژاد امریکی سائنسدان گیتا نجلی راؤ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت

پندرہ سالہ ہند نژاد امریکی گیتانجلی راؤ کو ٹائم میگزین نے پینے کے آلودہ پانی صاف کرنے سے اوپیائڈ کی لت اور سائبر دھونس سے متعلق امور کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے پرفرسٹ کِڈ آف دا ائیر[سال کا پہلا بچہ] منتخب کیا ہے گیتانجلی نے پانی میں سیسہ موجود ہونے کا پتہ چلانے کا آلہ ایجاد کیا ہے اور ساتھ ہی سائبربلنگ کاپتہ چلانےکی ایپ بھی بنائی ہے
اس طرح امریکی شہر کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ گیتانجلی راؤ کو ٹائم میگزین کی پہلی کڈآف دا ائیر بن گئیں۔ ان کا انتخاب 5000 سے زائد امیدواروں میں سے کیا گیا ہے۔
گیتا نجلی راؤ نے اداکارہ اور سماجی کارکن انجلینا جولی کو ورچوئل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غوروفکر، ذہنی الجھن تحقیق، تعمیر اور مواصلات کا مشاہدہ وقت کی ضرورت ہے۔
بچی نے کہا کہ آج کی نسل کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جواس سے پہلے کی نسل کو نہیں تھے تاہم پھر ایک ہی وقت میں ہم پرانے مسائل کا سامنا بھی کررہے ہیں مثلاً نئی عالمی وبا کووڈ 19جو اس وقت ہمارے درمیان موجود ہے۔
(جنرل (عام
مالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ

نئی دہلی : ممبئی کی این آئی اے عدالت نے مالیگاؤں دھماکے میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو بری کردیا۔ یہ فیصلہ آتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ بھگوا دہشت گردی کا کانگریس کا بیانیہ منہدم ہو گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے کہا کہ بھگوا دہشت گردی کا بیانیہ کانگریس کی قیادت میں بنایا گیا تھا لیکن یہ نہ صرف منہدم ہوا ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو گیا ہے۔ امیت مالویہ نے کہا کہ مالیگاؤں دھماکے (2008) کے سبھی ساتوں ملزمین بشمول سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پرساد پروہت کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ بھگوا دہشت گردی کی دلدل کو بڑھانے کی کانگریس کی مذموم سازش نہ صرف ناکام ہوئی ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گئی ہے۔
مالویہ نے مزید کہا کہ سونیا گاندھی، پی چدمبرم اور سشیل کمار شندے جیسے لوگوں کو، جنہوں نے اس بدنیتی پر مبنی مہم کی قیادت کی، سناتن دھرم کو بدنام کرنے کے لیے ہندوؤں سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 29 ستمبر 2008 کو ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔ رمضان کے دوران مسلم اکثریتی علاقے میں ہونے والے اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دھماکے کے بعد 101 افراد زخمی ہوئے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ واقعہ ایک موٹرسائیکل میں آئی ای ڈی دھماکے سے انجام دیا گیا۔ دہشت گردانہ حملوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ہندو تنظیم کا نام لیا گیا۔ اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت تھی۔ پھر پہلی بار بھگوا دہشت گردی جیسی اصطلاح سیاست میں داخل ہوئی۔
جرم
ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم کی بڑی کارروائی : بنکاک سے لائی جارہی 8 کلو ہائیڈروپونک گھاس برآمد، 8 کروڑ روپے کی منشیات ضبط

ممبئی ایئر کسٹمز (ایئرپورٹ کمشنریٹ) نے 29 اور 30 جولائی کو ڈیوٹی کے دوران تقریباً 8.012 کلو گرام ہائیڈروپونک چرس ضبط کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس کی غیر قانونی مارکیٹ قیمت تقریباً 8 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ کارروائی کل چار معاملات میں کی گئی، جن میں چار مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کیس 1 : تین مسافر، 2 کروڑ روپے کی منشیات
موصول ہونے والی انٹیلی جنس کی بنیاد پر، چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی)، ممبئی کے کسٹمز حکام نے ویت جیٹ کی پرواز نمبر وی زیڈ 760 کے ذریعے بنکاک سے آنے والے تین مسافروں کو روکا۔
تینوں مسافروں کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
تلاشی کے دوران، اس کے ٹرالی بیگ سے کل 1.990 کلو گرام ہائیڈروپونک گھاس برآمد ہوا، جس کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
منشیات کی اس کھیپ کو سیاہ اور شفاف پلاسٹک کے پیکٹوں میں ویکیوم سیل کر کے چھپایا گیا تھا۔
کیس 2 : ایک مسافر، 6 کروڑ روپے برآمد
پروفائلنگ پر مبنی ایک اور کارروائی میں، کسٹمز حکام نے انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای 1060 کے ذریعے بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کو روکا۔
جانچ کے دوران، مسافر کے چیک ان ٹرالی بیگ سے 6.022 کلو گرام ہائیڈروپونک گھاس برآمد ہوا، جس کی قیمت تقریباً 6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
یہ کھیپ بھی بڑی چالاکی سے تھیلے میں چھپائی گئی تھی۔
مسافر کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دیونار ڈپو کے قریب جیل کے لیے مختص 65 ایکڑ اراضی پر آرٹس، کامرس، سائنس اور انجینئرنگ کالج کے قیام کا مطالبہ : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر کو ایک خط لکھ کر دیونار ڈپو کے قریب بی ایس این ایل کی 65 ایکڑ اراضی پر آرٹس، کامرس، سائنس اور انجینئرنگ کالج قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فی الحال یہ زمین جیل کے لیے مختص ہے، لیکن اعظمیٰ نے اسے تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب کرانے کی درخواست کی ہے۔
اعظمی نے خط میں بتایا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بڑی تعداد میں کچی آبادی اور مسلم آبادی ہے اور یہاں کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بہت محدود ہیں انہوں نے بتایاکہ اس مسئلہ پر کئی بار ایوان ودھان سبھا میں محکمہ میں کالج کی قیام کے لیے آواز اٹھائی ہے، لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ جیل اور ارد گرد کے علاقوں میں تجارتی ترقی کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے لیے زمین دستیاب نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی طلبہ کو تعلیم کے لیے دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
اعظمی نے کہا، اس کالج کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا، یہ کالج مقامی بچوں کو مختلف شعبوں (جیسے انجینئرنگ، طب، آرٹس، کامرس، سائنس) میں پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
اعظمی نے درخواست کی ہے کہ اس اراضی کو جیل کے لیے مختص کرنے پر دوبارہ غور کیا جائے اور اسے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے، تاکہ علاقے کی ہر شعبہ جات میں ترقی ہو۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا