(جنرل (عام
پارلیمانی واسمبلی انتخابات میں غداری کرنے والوں کے خلاف کانگریس اعلیٰ کمان کرے قانونی کارروائی : سہراب خان

بھیونڈی (فہیم انصاری)
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب سے متعلق اپنے پارٹی کارکنان اور اپنے کارپوریٹروں کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں سے ناراض کانگریس پارٹی کے بھیونڈی شہر ضلع نائب صدر سہراب خان نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات واکتوبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بہت سے پارٹی کے عہدیداروں وکارکنان کے ساتھ ہی کچھ پارٹی کے کارپوریٹروں نے آپسی اختلافات واقتصادی فائدے کے لئے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کے خلاف کام کیا ہے، جس کے نتیجے میں مذکورہ دونوں انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر پارٹی اعلیٰ کمان کی جانب سے پارٹی مخالف کام کرنے کی پاداش میں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہوتی تو ممکن ہے کہ مستقبل میں پھر کوئی بھی عہدیدار، کارکن وکارپوریٹر پارٹی اعلیٰ کمان کے احکامات کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی حکم عدولی کرنے کی جرآت نہیں کرتا، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج تک پارٹی مخالف کام کرنے کے پاداش میں ان لوگوں کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے، اسی لئے ان کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح ہوکہ بھیونڈی پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے شکست کی وجہ بھی کانگریس کے کچھ کارپوریٹروں اور عہدیداروں کی پارٹی مخالف کام کرنے کی وجہ سے ہی پارٹی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، تعجب کی بات تو یہ ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں شکست ہونے کے باوجود بھی کانگریس اعلیٰ کمان نے پارٹی مخالف کام کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس کے نتیجے میں غداری کرنے والے لوگوں کے حوصلے اور بلند ہوگئے اور اسمبلی انتخابات میں بھی ایک مرتبہ پھر کانگریس کے کچھ کارپوریٹروں اور عہدیداروں کے ذریعے پارٹی مخالف کام کرنے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آخران پارٹی مخالف کام کرنے والوں کی سرپرستی کون کررہا ہے؟ کانگریس پارٹی کے اعلیٰ کمان کو چاہئیے کہ وہ ان پارٹی کے غداروں کی سرپرستی کرنے والوں کی انکوائری کرکے قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں، ورنہ کانگریس پارٹی کو مستقبل میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔
اسی لئے جب بھی موقع آتا ہے پارٹی کے احکامات کو مان کراس پر عمل کرنے کے بجائے یہ بغلیں جھانکنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اس لئے اب لازمی ہے کہ پارٹی مخالف کام کرنے والوں کے خلاف اعلیٰ کمان ضرور با ضرور قانونی کارروائی کرے تاکہ پھر کوئی پارٹی مخالف کام کرنے کی جرآت نہ کرسکے۔ جب کہ سماج وادی پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ وبھیونڈی سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر عرفات شیخ نے انتخابات کے نتائج آنے کے تیسرے دن ہی انہوں نے پارٹی مخالف کام کرنے کی پاداش میں اپنے دو عہدیداروں کو فوری طور پر پارٹی سے ہی برخاست کردیا تھا۔ اسے کہتے ہیں ڈسیپلین، اگر کانگریس پارٹی نے بھی فوری ایکشن لیا ہوتا تو شاید نتائج کچھ اور ہوتے۔ اس طرح سے کی گئی کارروائی سے اب کوئی مستقبل میں پارٹی مخالف کام کرنے کی جرآت نہیں کرسکے گا۔ میں سماجوادی پارٹی کو ان کے اس اقدام پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح ہو کہ آئندہ ۵ دسمبر کو بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر کا انتخاب ہونے والا ہے اوراس وقت بھی کچھ نام نہاد عہدیدار وکارپوریٹر پارٹی کے تائید کردہ میئر کے بجائے دوسرے خیمے میں جاکر اپنا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہو گئے ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔ ایک بات تو صاف ظاہر ہے کے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں کل 90 کارپوریٹروں میں سے کانگریس پارٹی کے کل 47 کارپوریٹر ہیں اس کے باوجود اگر ہماری شکست ہوتی ہے تو یہ ہمارے لئے بڑے ہی افسوس کی بات ہے۔ اس لئے جو لوگ کسی کے بہکاوے میں آگئے ہیں وہ برائے مہربانی اپنے گھر میں واپس آجائیں اور اپنے قلع کو مضبوطی سے تھام لیں، یہی وقت کا تقاضہ ہے ورنہ کل سوائے پچھتاوے کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
(جنرل (عام
پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے رضا اکیڈمی ممبئی کا ریلیف آپریشن، الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں ڈیزل اور جانوروں کے چارے کی فراہمی

پنجاب، 22 ستمبر : رضا اکیڈمی ممبئی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں ایک بڑا وفد پنجاب کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں راحت رسانی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ قافلہ ممبئی سے دہلی کے راستے لدھیانہ پہنچنے کے بعد پٹھان کوٹ، امرتسر، جالندھر اور گرداسپور کے متاثرہ دیہات کا دورہ کر رہا ہے۔
الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں تباہ کن سیلاب نے گاؤں کے گاؤں بہا دیے، گھروں کا سارا سامان برباد ہوگیا اور ہزاروں مویشی بھی بہہ گئے۔ بارڈر کے قریب کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی جانور بہہ کر سرحد پار چلے گئے اور بعض کسانوں کے بچے بھی پانی میں بہہ گئے۔
ادارۂ شرعیہ پنجاب کے مولانا فاروق رضوی کے مطابق نقصان اس قدر شدید ہے کہ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ایسے میں رضا اکیڈمی ممبئی، آل انڈیا سنی جمعیت العلماء ممبئی، جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی اور ادارۂ شرعیہ پنجاب مشترکہ طور پر متاثرین کو اشیائے ضروریہ، غذائی سامان، جانوروں کے چارے اور کھیتوں کے لئے ڈیزل فراہم کر رہے ہیں۔
متاثرہ کسانوں کی فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے الحاج محمد سعید نوری نے اعلان کیا کہ کھیتوں کو دوبارہ تیار کرنے میں مدد دینے کے لئے 100 ٹریکٹروں میں ڈیزل مفت فراہم کیا جائے گا۔ رضا اکیڈمی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جانوروں کے لئے چارے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ زندہ بچ جانے والے مویشیوں کو خوراک میسر آسکے۔
پنجاب کے علما اور مقامی رہنماؤں نے رضا اکیڈمی کی اس بڑی انسانی خدمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرین کے لئے زندگی کی نئی امید لے کر آیا ہے. اس وفد میں مولانا اعجاز کشمیری ممبئ, مولانا عباس رضوی ممبئ, حافظ قاری محمد نورانی شاہ جامعہ مجددیہ رضویہ پھگواڑہ کپورتھلہ پنجاب, حافظ طالب حسین رضوی غوثیہ مسجد جالندھر پنجاب, مولانا ذاکر حسین رضوی جالندھر پنجاب, مولانا اصغر علی جالندھر پنجاب, کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے علماء وائمہ شامل رہے جن کے نام معلوم نہ ہوسکے
جرم
ممبئی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل، وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کے خلاف انکوائری شروع

ممبئی وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب شکایت کنندہ کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اس معاملہ میں سب انسپکٹر درگا کھرا ڈے کے خلاف انکوائرئ شروع کر دی ہے۔ درگا کھرا ڈے پر خاتون سے بدتمیری اور گالی گلوج کا الزام ہے اس لئے کھرا ڈے کے معاملہ کی تفتیش اے سی پی سطح کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ۱۸ ستمبر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں پولس نے انکوائری شروع کی ہے. جس میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کو ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں وہ شکایت کنندہ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ غصہ میں آگ بگولہ ہے اور اس پر اپنا نیم کا بیچ دے مارا اس واقعہ کے بعد ممبئی پولس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدیں بھی شروع ہو گئی ہے, اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو نوجوانوں کو پولس نے طلب کیا اور ان پر قطعہ اراضی قبضہ اور ٹریس پاسنگ کا کیس بھی درج کیا گیا ہے, جبکہ مذکورہ بالا خاتون بعد میں اس کے ساتھ شریک ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی پولس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دستاویزات جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ پولس اس معاملہ میں متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند کرے گی اور پھر پولس سب انسپکٹر سے بھی انکوائری ہو گی, اس کے بعد پولس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے, اس میں سب انسپکٹر درگا کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور حرامی کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی موہیت کمار گرگ نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری اے سی پی کے سپرد کردی گئی اور انکوائری کے بعد کارروائی ہو گی۔
جرم
ممبئی : گوونڈی میں دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار، حالات کشیدہ

ممبئی گوونڈی ساٹھے نگر میں درگا ماتا دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کھنڈٹ کرنے کے معاملہ میں 6 ملزمین کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے. فسادیوں نے دیوی کی مورتی کے دوران تشدد برپا کیا اور نعرہ لگانے پر اعتراض کیا تھا. جب مورتی لیجانے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے نعرہ لگایا تو شرپسندوں نے تلوار ڈنڈے سمیت دیگر ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا. اس معاملہ میں پولس نے شکایت درج کر کے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد گوونڈی میں حالات خراب ہو گئے, لیکن امن قائم ہونے کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے. یہ واقعہ گوونڈی کے ساٹھے نگر میں پیش آیا۔ ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
مورتی لے جانے والے عقیدت مندوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلے موسیقی بجانے سے روکا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نعرے لگانے سے روک دیا گیا۔ جب انہوں نے نعرہ لگایا تو فسادی تلواروں، سلاخوں اور لاٹھیوں سے لیس آئے، ان پر حملہ کیا اور بت کو نقصان پہنچایا۔پولس نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین اسی علاقہ کے ہیں اور ان سے کیا ذاتی دشمنی اور رنجش تھی یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا