Connect with us
Tuesday,17-March-2026

(جنرل (عام

خواتین ومردوں کا مفت میں موتیا بند کا آپریشن

Published

on

camp

بھیونڈی کے خاتون بی قاضی اسپتال میں ڈاکٹر شاہین میموریل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ موتیا بند آپریشن کیمپ میں آج موتیا بند کے ستر مریضوں کاآپریشن کیا گیا جس میں تھانے رائے گڑھ اور پالگھر علاقے کے لوگ شامل ہیں، گزشتہ دنوں منعقدہ چیک اپ کیمپ میں دو سو چھیاسی لوگوں نے چیک اپ کرایا تھا بھیونڈی کے ماہر سرجن اور قاضی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ ڈاکٹر شاہین میموریل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام یہ سترھواں (17) کیٹرک آپریش (موتیا بند )کیمپ ہے جوکہ مسلسل 17 برسوں سے ہوتا آرہا ہے ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ جب یہ کیمپ شروع کیا گیا تھا تو دو سے ڈھائی سو تک ضروت مند یہاں آکر آپریشن اور علاج کرایا کرتے تھے کیونکہ اس وقت یہ آپریش آسان اور سستا نہیں تھا اور ہم یہاں بالکل مفت میں کرتے تھے لیکن بتدریج یہ سہولتیں دوسری جگہوں پر دستیاب ہوئیں پھر بھی ہمارے کیمپ میں امسال دو سو چھیاسی افراد آئے تھے جس میں سے ۷۷؍لوگوں کو آپریش کے لئے منتخب کیا گیا، اور آج ستر( 70)لوگوں کا آپریشن کیا گیا جبکہ سات (7) لوگوں کا آپریشن آج اس لیے ممکن نہیں ہوسکا کیونکہ انھیں شوگر بلڈ پریشر جیسی شکایات ہیں انھیں خاتون بی قاضی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور سب نارمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے نارمل ہونے کے بعد آپریش کیا جائے گا، ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ آج تین سرجن موجود ہیں جو کہ صبح ساڑھے چھ بجے یعنی فجر کی نماز کے فوراً بعد سے آپریش شروع کردیا گیا ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا درمیان میں نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ آج تقریباً اسی (80) فیصد وہ آپریش کئے گئے ہیں جو اور کہیں نہیں ہوسکے ہیں اور کسی وجہ سے واپس کردئے گئے ہیں، آج جن لوگوں کے موتیا کا آپریشن کیا گیا ان میں 49 خواتین اور 28 مرد شامل ہیں خواتیں میں زیادہ تر بیوہ کی تعداد ہے، محمد مسلم نامی بہار کے رہنے والے پچاس سالہ شخص نے بتایاکہ ہمارے پاس تھوڑے پیسے تھے علاج کے لئے دوا خانہ گئے تھے تو ہم کو واپس کردیا گیا اور ڈاکٹر بولا زیادہ پیسہ لگے گا۔،ہم اپنے بیٹے اور بیٹی کے پاس گئے تو انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو کھلائیں جلائیں کہ تمہاری آنکھ صحیح کرائیں ہم کو دکھائی نہیں دیتا کلیان اسٹیشن سے ہم کو گاوں والے اٹھا کر یہاں لائے اور یہاں ایک پیسہ نہیں لگا ہمارا آپریشن ہوگیا، اسپتال میں ڈاکٹر یٰسین قاضی کے اہل خانہ خاص طور پر بیٹیاں مریضوں کی دیکھ ریکھ اور طبی مدد کرتی نظر آئیں، اکثر مرد و خواتین شاہین میموریل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے سبھی افراد اور خاص طور پر ڈاکڑ یٰسین قاضی کو دعائیں دیتی نظر آئیں اور ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بھی ان کی دعاؤں کو اپنا قیمتی سرمایہ بتایا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں گیس کا بحران! لیکن عوام کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، ایوان میں چھگن بھجبل کا دعویٰ… مٹی کے تیل کی فراہمی بھی ممکن

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بھی ایندھن اور گیس سلنڈروں کی کالا بازار ی اور قلت کی گونج اب عام ہو گئی ہے ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے سبب ایندھن کی بحرانی کیفیات سے عوام پریشان ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں وزیر رسد وخوراک شہری چھگن بھجبل نے یہ واضح ہے کہ گیس کے بحران و فقدان سے متعلق فکر مندہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مرکزی سرکار نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس اور ایندھن کا ذخیرہ اس کے پاس دستیاب ہے اس لیے کسی کو بھی قطار لگانے یا بلیک مارکیٹنگ سے ایندھن کیا گیس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے گیس کی کالا بازاری پر سرکار سخت ہے اور کاروائی بھی جاری ہے۔ ریاست اس وقت ایندھن کی قلت کا شکار ہے، سلنڈر کی کمی ہے۔ اس پس منظر میں بات کرتے ہوئے خوراک اور شہری رسد وزیر چھگن بھجبل نے مقننہ میں اہم معلومات دی ہیں۔ گیس کی فراہمی ایک مرکزی موضوع ہے، اور مرکز نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایل پی جی اور پی این جی کا کافی ذخیرہ ہے۔ اس لیے پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس لیے متفکر ہونے کی کوئی وجہ نہیں، کہیں بھی قطاریں نہ لگائیں اور گیس کی بلیک مارکیٹنگ نہ ہو۔ ہر ضلع کلکٹر، ایس پی اور دیگر افسران کی کمیٹیاں مقرر کی ہیں۔ اس کے ذریعے اب تک 2129 چیک کیے ہیں۔ ان کارروائیوں کے ذریعے اب تک ایک ہزار دو سو آٹھ گیس سلنڈر قبضے میں کیے جا چکے ہیں۔ اب تک 33 لاکھ 66 ہزار 411 روپے کا سامان ضبط کیا جا چکا ہے۔ اس معاملے میں کل 23 مقدمات درج کیے ہیں اور 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔بھجبل نے کہا کہ پچھلے مہینے گیس سلنڈر کی قیمت 852.50 روپے تھی۔ اب یہ بڑھ کر 912.50 روپے ہو گیا ہے۔ کمرشل سلنڈر 1720.50 روپے سے بڑھ کر 1835 روپے ہو گئے ہیں۔ آج صبح میں نے بڑی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، ڈی پی سی ایل، ایچ پی سی ایل، آئی او سی ایل کے نمائندوں سے بات کی، جن میں سے کچھ بڑی کمپنیاں ہیں۔ انہوں بتایا کہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 9 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 11 ہزار میٹرک ٹن کر دی گئی ہے۔ اگر کوئی مسئلہ تو ان کو دور کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ کمپنیوں کو مرکزی حکومت کے احکامات ہیں، اور بعض اداروں کو گیس کی فراہمی کے لیے ترجیح دی گئی ہے، جس میں اسپتالوں کو سو فیصد ترجیح دی گئی ہے۔ اس میں تعلیمی اداروں ،عوامی خدمات کوبھی صد فیصدی ترجیحات دی گئی ہے۔ بھجبل نے کہا ہے کہ ریلوے، ہوا بازی اور دفاعی شعبوں سے متعلق گفٹ شاپس کو 70 فیصد ترجیح دی گئی ہے، اور اگر اس میں سے گیس باقی رہ جاتی ہے تو 50 فیصد گیس فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو اور 50 فیصد سیڈ پروسیسنگ کو فراہم کی جائے گی۔
دریں اثنا، ریاست اس وقت گیس کی قلت کا سامنا کر رہی ہے اس کے ازالہ کا بھی راستہ اب سرکار نے طے کر لیا ہے ۔ گیس سلنڈر اور ایندھن کے نعم البدل کے طور پر بھجبل نے کہا کہ ایک راستہ مٹی کا تیل ہے۔ ہمارے پاس مٹی کے تیل کا ذخیرہ دستیاب ہے ۔ کچھ سال پہلے ناگپور ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اگر آپ کے پاس اجولا گیس اسکیم ہے تو آپ کو مٹی کے تیل کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس لیے مٹی کا تیل ہونے کے باوجود ہم اسے فراہم نہیں کر رہے تھے۔ لیکن اب ہم نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال مشکل ہے، اس لیے عوام کواستعمال کے لیے مٹی کا تیل فراہم کرنا ضروری ہے یہ مٹی کا تیل اب مٹی کے تیل کے ڈیلرز کو تقسیم کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ ہمآئی او سی ایل، بی پی سی ایل، ایچ پی سی ایل کمپنیوں کے پمپوں پر مٹی کا تیل بھی فراہم کریں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

Published

on

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان