Connect with us
Friday,27-November-2026

(جنرل (عام

خواتین ومردوں کا مفت میں موتیا بند کا آپریشن

Published

on

camp

بھیونڈی کے خاتون بی قاضی اسپتال میں ڈاکٹر شاہین میموریل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ موتیا بند آپریشن کیمپ میں آج موتیا بند کے ستر مریضوں کاآپریشن کیا گیا جس میں تھانے رائے گڑھ اور پالگھر علاقے کے لوگ شامل ہیں، گزشتہ دنوں منعقدہ چیک اپ کیمپ میں دو سو چھیاسی لوگوں نے چیک اپ کرایا تھا بھیونڈی کے ماہر سرجن اور قاضی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ ڈاکٹر شاہین میموریل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام یہ سترھواں (17) کیٹرک آپریش (موتیا بند )کیمپ ہے جوکہ مسلسل 17 برسوں سے ہوتا آرہا ہے ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ جب یہ کیمپ شروع کیا گیا تھا تو دو سے ڈھائی سو تک ضروت مند یہاں آکر آپریشن اور علاج کرایا کرتے تھے کیونکہ اس وقت یہ آپریش آسان اور سستا نہیں تھا اور ہم یہاں بالکل مفت میں کرتے تھے لیکن بتدریج یہ سہولتیں دوسری جگہوں پر دستیاب ہوئیں پھر بھی ہمارے کیمپ میں امسال دو سو چھیاسی افراد آئے تھے جس میں سے ۷۷؍لوگوں کو آپریش کے لئے منتخب کیا گیا، اور آج ستر( 70)لوگوں کا آپریشن کیا گیا جبکہ سات (7) لوگوں کا آپریشن آج اس لیے ممکن نہیں ہوسکا کیونکہ انھیں شوگر بلڈ پریشر جیسی شکایات ہیں انھیں خاتون بی قاضی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور سب نارمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے نارمل ہونے کے بعد آپریش کیا جائے گا، ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ آج تین سرجن موجود ہیں جو کہ صبح ساڑھے چھ بجے یعنی فجر کی نماز کے فوراً بعد سے آپریش شروع کردیا گیا ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا درمیان میں نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بتایاکہ آج تقریباً اسی (80) فیصد وہ آپریش کئے گئے ہیں جو اور کہیں نہیں ہوسکے ہیں اور کسی وجہ سے واپس کردئے گئے ہیں، آج جن لوگوں کے موتیا کا آپریشن کیا گیا ان میں 49 خواتین اور 28 مرد شامل ہیں خواتیں میں زیادہ تر بیوہ کی تعداد ہے، محمد مسلم نامی بہار کے رہنے والے پچاس سالہ شخص نے بتایاکہ ہمارے پاس تھوڑے پیسے تھے علاج کے لئے دوا خانہ گئے تھے تو ہم کو واپس کردیا گیا اور ڈاکٹر بولا زیادہ پیسہ لگے گا۔،ہم اپنے بیٹے اور بیٹی کے پاس گئے تو انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو کھلائیں جلائیں کہ تمہاری آنکھ صحیح کرائیں ہم کو دکھائی نہیں دیتا کلیان اسٹیشن سے ہم کو گاوں والے اٹھا کر یہاں لائے اور یہاں ایک پیسہ نہیں لگا ہمارا آپریشن ہوگیا، اسپتال میں ڈاکٹر یٰسین قاضی کے اہل خانہ خاص طور پر بیٹیاں مریضوں کی دیکھ ریکھ اور طبی مدد کرتی نظر آئیں، اکثر مرد و خواتین شاہین میموریل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے سبھی افراد اور خاص طور پر ڈاکڑ یٰسین قاضی کو دعائیں دیتی نظر آئیں اور ڈاکٹر یٰسین قاضی نے بھی ان کی دعاؤں کو اپنا قیمتی سرمایہ بتایا۔

(جنرل (عام

سوئگی کے انسٹامارٹ نے کمپنی میں تبدیلیوں کے باعث تقریباً 340 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

Published

on

نئی دہلی : سوئگی کی کوئیک کامرس آرم انسٹمارٹ نے تنظیم نو کی مشق کے ایک حصے کے طور پر تقریباً 340 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے مسابقت، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو اپنانے کے بڑھتے ہوئے آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمتوں میں کمی نے بنیادی طور پر کارپوریٹ اور سپورٹ فنکشنز کو متاثر کیا ہے۔ اگرچہ کمپنی نے متاثرہ کرداروں یا ٹیموں کے تفصیلی بریک اپ کا انکشاف نہیں کیا ہے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ افرادی قوت میں کمی فرنٹ لائن آپریشنز سے باہر مرکوز ہے۔ “انسٹامارٹ اپنی ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے خود کو نئی شکل دے رہا ہے، جنرل اے آئی میں فیکٹرنگ، کام کرنے کے نئے طریقے اور انسٹمارٹ کو کس طرح منظم کیا جاتا ہے۔

یہ نقل کو دور کرتا ہے، جوابدہی کو مضبوط کرتا ہے اور فیصلے کی رفتار کو بہتر بناتا ہے،” معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا۔ تنظیم نو انسٹمارٹ کی سی ای او نندیتا سنہا کی قیادت میں آتی ہے، جنہوں نے امیتیش جھا کے بعد 3 اگست کو چارج سنبھالا۔ سنہا پہلے فیشن ای کامرس پلیٹ فارم منٹرا کے سربراہ تھے۔ سوئگی نے سوالات کا جواب نہیں دیا جس کے دوران کمپنی کی کارکردگی پر دباؤ میں بھی رہا ہے۔ ستمبر کی سہ ماہی میں، انسٹامارٹ کا ایڈجسٹ شدہ ای بی آئی ٹی ڈی اے نقصان پچھلی سہ ماہی میں 778 کروڑ روپے سے بڑھ کر 895 کروڑ ہو گیا، تاہم، جون کی سہ ماہی میں اس کا ایڈجسٹ شدہ ای بی آئی ٹی ڈی اے مارجن -9.8 فیصد سے معمولی طور پر بہتر ہو کر -9.7 فیصد ہو گیا۔

خسارے کے باوجود کاروبار بڑھتا رہا۔ انسٹامارٹ کے خالص آرڈر کی قیمت سہ ماہی کے دوران ترتیب وار 13.4 فیصد بڑھ کر 6,594 کروڑ روپے ہوگئی، جبکہ کمپنی نے 69 ڈارک اسٹورز کا اضافہ کیا، جس سے اس کا کل نیٹ ورک 1,240 مقامات تک پہنچ گیا۔ افرادی قوت میں کمی انسٹامارٹ کی کاروباری حکمت عملی میں وسیع تر تبدیلیوں کی پیروی کرتی ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں پرائیویٹ لیبل پروڈکٹس پر توجہ مرکوز کی ہے، اسنیکس اور مشروبات کے لیے شور اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کے لیے نیکٹر جیسے برانڈز کو لانچ کیا ہے کیونکہ یہ مارجن کو بہتر بنانے اور کسٹمر کی وفاداری کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ سوئگی کے سی ای او سری ہرشا مجیتی نے اشارہ کیا ہے کہ کمپنی مصنوعات کی درجہ بندی کو حجم پر مبنی حکمت عملی کے بجائے کیوریشن مشق کے طور پر دیکھتی ہے، صارفین کو محض انتخاب کو بڑھانے کے بجائے خریداری کے بہتر فیصلے کرنے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : چکن سینڈوچ کو ’’مصطفیٰ‘‘ نام دینے پر جمیل مرچنٹ کی پولیس اور بی ایم سی میں شکایت، نام ہٹانے اور معافی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی کے باندرہ کھار علاقہ میں توہین رسالت کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد مسلمانوں میں ناراضگی و اضطراب ہے۔ باندرہ کے ڈونر شیک نامی کمپنی نے یہاں توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے اور چکن سینڈوچ کا نام معاذ اللہ آنحصور صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی و القابی ناموں میں سے ایک مصطفی سے منسوب کیا ہے, جس کے بعد بلڈر جمیل مرچنٹ نے اس کمپنی کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبے کا ساتھ پولس اسٹیشن میں ایک خط ارسال کیا ہے۔ مالونی باندرہ کھار پولس اسٹیشن میں خط ارسال کرنے کے ساتھ بی ایم سی اور متعلقہ کمپنی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس سینڈوچ کا نام سے مصطفی کا نام ہٹا کر اسے کوئی دوسرا عام نام و لقب دے, اس سلسلے میں جمیل مرچنٹ نے کہا کہ رسول عربی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے القابی ناموں میں مصطفی بھی ایک اسم گرامی ہے۔ اس لیے اس کی توہین ناقابل برداشت ہے, ایسے میں کمپنی کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ فورا سے پیشتر اس نام کو ہٹا دے, بصورت دیگر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہوگا۔ جمیل مرچنٹ نے کہا کہ اس طرح کے عمل سے حالات خراب ہو سکتے ہیں اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کر کے یہ شرپسند کمپنی نظم و نسق کا مسئلہ پیدا کر رہی ہے اس سے سختی سے نمٹا جائے۔ جو سینڈوچ کا نام مصطفی سے منسوب ہے اس کا اندراج مینو سمیت دیگر کارڈ پر بھی موجود ہے, یہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اس پر فوری طور پر پابندی عائد ہو۔ جمیل مرچنٹ نے نام حذف کرنے کے ساتھ کمپنی سے معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے, اس معاملہ میں پولس میں شکایتی مکتوبات ارسال کیے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

کویت ڈرون حملے میں ایران کا کوئی ہاتھ نہیں، مشترکہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں : ایرانی وزیر خارجہ

Published

on

تہران : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جمعرات کو کویت میں دو اطالویوں کے مارے جانے والے ڈرون حملے میں ملک کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، اور کہا کہ تہران تحقیقات کے لیے کویت اور اٹلی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ عراقچی نے یہ ریمارکس کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اور اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ الگ الگ فون کالز میں کہے۔ کالوں میں، ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا “اس واقعے میں کوئی کردار یا ملوث نہیں تھا”، کہا کہ ایران کویت اور اٹلی کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ اس واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کی اصلیت اور اس میں ملوث فریقوں کی شناخت کی جا سکے۔ عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب سے اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر نے تاجانی کے ساتھ اپنی فون کال میں دو اطالویوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق تاجانی نے کہا کہ اراغچی نے انہیں بتایا کہ ڈرون “بالکل ایرانی مسلح افواج نے لانچ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کی ابتدا ایران سے ہوئی تھی”۔ کویتی فوج کے ترجمان سعود عبدالعزیز العطوان نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا تھا کہ کویتی فورسز نے ملک کی فضائی حدود میں کئی “دشمن ڈرونز” کا پتہ لگا کر انہیں مار گرایا ہے اور انہیں ایران سے منسوب کیا ہے۔ العطوان نے کہا کہ حملہ شدہ تنصیب سے ملبہ گرنے سے دو اطالوی ہلاک، ایک کویتی اور ایک پاکستانی زخمی ہوا اور مادی نقصان پہنچا۔ اس سے قبل جمعرات کو ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکرچی نے بھی حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں کویت کے دعوے کو مسترد کر دیا، نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں کی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان