سیاست
تینوں اسمبلی حلقوں میں دو میںسہ رخی اور ایک میں سیدھے طور پر مقابلے کے آثار ہیں
بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی اور مغربی حلقہ اسمبلی میں سہ رخی مقابلے اور دیہی حلقہ اسمبلی میں براہ راست مقابلے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح ہو کہ بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی میں بی جے پی ‘شیوسینا اتحاد کے امیدوار روپیش مہاترے ، کانگریس کے سنتوش ایم شیٹی اور سماج وادی پارٹی کے رئیس شیخ کے درمیان سہ رخی لڑائی ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح ، بھیونڈی مغرب میں ، بی جے پی – شیوسینا اتحاد کے امیدوار مہیش چوگلے ، کانگریس کے شعیب گڈو اور اے آئی ایم آئی ایم کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد مختار شیخ کے بیچ سہ رخی مقابلے کے آثار ہیں۔ لیکن دیہی حلقہ اسمبلی میں شیوسینا-بی جے پی اتحاد کے امیدوار شانتارام مورے اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مادھوری مہاترے میں براہ راست مقابلے کے امکانات ہیں۔
بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی سے پانچ امیدواروں کی پرچہ نامزدگی واپس لینے کے بعد ، شیوسینا کے روپیش مہاترے ، کانگریس کے سنتوش شیٹی ، سماج وادی پارٹی کے رئیس شیخ ، ونچت بہوجن اگھاڑی سے بودھیش جادھو ، ایم این ایس سے منوج گلوی ، بہوجن سماج پارٹی سے نذیر احمد صدیق انصاری، سماجوادی فارورڈ بلاک سے عبدالسلام انصاری ، بہوجن مہا پارٹی سے نارائن ونگا اور پیس پارٹی کے حبیب الرحمٰن خان سمیت 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جس میں شیوسینا ، کانگریس ۔ سماج وادی پارٹی میں سہ رخی مقابلے کے امکانات ہیں۔ جس میں سماج وادی پارٹی کے ووٹوں کی تقسیم یہ فیصلہ کرے گی کہ اس سے کس کو فائدہ پہونچنے والا ہے۔ بی جے پی – شیوسینا اتحاد کے امیدوار روپیش مہاترے اور بی جے پی کے ضلع صدر کا عہدہ چھوڑ کر کانگریس سے انتخاب لڑنے والے بی جے پی کے کارپوریٹر سنتوش شیٹی 2014 کے اسمبلی انتخابات میں بھی آمنے سامنے تھے ، جس میں سنتوش شیٹی 3393 ووٹوں سے ہار گئے تھے۔ جس کی وجہ سے اس اسمبلی انتخابات میں ان کا حوصلہ کافی بلند ہے۔ بی جے پی – شیوسینا اتحاد کے امیدوار ایم ایل اے روپیش مہاترے ہیٹ ٹرک لگانے کے لئے تیسری بار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ اس بار روپیش مہاترے کے جیتنے پر انہیں یقینی طور پر کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔اسی کے ساتھ ہی ، سماج وادی پارٹی سے ممبئی کے کارپوریٹر رئیس شیخ اپنی قسمت آزمانے آئے ہیں ، رئیس شیخ ممبئی کے کارپوریٹر ہونے کی وجہ سے سے بھیونڈی کے ووٹروں سے ناواقف ہیں لہذا یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کے نام پر انہیں کتنے ووٹ ملیں گے۔ حالانکہ رئیس شیخ کا نام کراماتی کارپوریٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی کی قیادت یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ بھیونڈی مشرق کی ترقی کے لئے کارپوریٹر رئیس شیخ کو جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار اقلیتوں کے ووٹوں کی پولرائزیشن پر کیا کردار ادا کرتی ہے۔ اسی طرح مغربی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی ‘کانگریس‘ اے آئی ایم آئی ایم کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میں سہ رخی مقابلے کے امکانات ہیں، بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیش چوگلے ، کانگریس سے شعیب گڈو ، ونچت بہوجن اگھاڑی سے سوہاس بونڈے ، ایم این ایس سے ناگیش مقادم ، بی ایس پی سے ابوسہما خان اور آزاد امیدوار ،محمد خالد مختار شیخ اے آئی ایم آئی ایم کے حمایت یافتہ سمیت کل سات امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ، جس میں بی جے پی کے مہیش چوگلے اور کانگریس کے شعیب گڈو کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے ایسا قیاس کیا جا رہا ہے ، لیکن اچانک AIMIM کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد خالد مختار شیخ کے انتخابی میدان میں اترتے ہی سہ رخی مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ AIMIM کے حمایت یافتہ امیدوار محمد خالد مختار شیخ کے ذریعے ہی یہ طے ہوگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر کا عہدہ چھوڑ کر ، محمد خالد مختار شیخ نے اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہو گئے تھے اور انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم اور آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے لیکن جانچ کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے کاغذات نامزدگی رد ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ آزاد امیدوار ہو گئے تھے، محمد خالد مختار شیخ کا اے آئی ایم آئی ایم کی پرچہ نامزدگی رد ہونے کے بعد کانگریس نے راحت کی سانس لی تھی۔ لیکن اے آئی ایم آئی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار کے اعلان کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔اسی طرح دیہی اسمبلی حلقہ انتخاب میں شیوسینا ۔ اور راشٹروادی کانگریس پارٹی آمنے سامنے ہیں ، بھیونڈی دیہی حلقہ اسمبلی میں ، بی جے پی شیوسینا مہاگٹھ بندھن کے ایم ایل اے شانتارام مورے ، این سی پی کی مادھوری مہاترے ، ونچت بہوجن اگھاڑی سے سوپنل کولی ، ایم این ایس سے شوبھانگی گوواری ، سی پی آئی سے کامریڈ نتیش مہسے اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سے کامریڈ لکشمن واڈو سمیت سات امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جس میں شیوسینا- بی جے پی مہاگٹھبندھن کے امیدوار شانتارام مورے اور این سی پی کی مادھوری مہاترے کے درمیان براہ راست مقابلے کے امکانات ہیں۔ بھیونڈی دیہی اسمبلی حلقہ کا علاقہ بھیونڈی تعلقہ کے دیہی علاقوں سمیت واڑا تک پھیلا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے امیدواروں کو سخت محنت کرنی پڑے گی۔
بین الاقوامی خبریں
پاکستان کے بلوچستان میں باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں نے مستقبل کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے، باغی 85 فیصد علاقے پر کنٹرول کا دعویٰ کر رہے۔

کوئٹہ : پاکستان کے بلوچستان میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ بلوچ مزاحمت کار پاکستانی فوج اور پولیس پر ٹارگٹ حملے کر رہے ہیں۔ ان حملوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ باغیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بلوچستان کا بیشتر حصہ پاکستان سے آزاد کرالیا ہے۔ وہ بلوچستان میں ایک الگ جھنڈے اور آئین کے ساتھ اپنی حکومت قائم کرنے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے چین میں تناؤ میں بھی اضافہ کیا ہے، کیونکہ یہ صوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کا مرکز ہے۔
بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)، بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور ان سے وابستہ گروپوں نے پاکستانی فوج پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ ان گروہوں نے مختلف علاقوں میں بیک وقت حملے کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس صلاحیت نے پاکستانی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستانی فوج بلوچستان کے کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہے۔ بلوچ مزاحمت کاروں نے افغانستان کے ساتھ سرحد بالخصوص افغانستان کے ساتھ سرحد کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کے کئی بنکرز اور چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے اور وہاں اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔
بلوچ باغی پاکستانی فوج کے قافلوں، فوجی اڈوں اور سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسٹریٹجک مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں گوادر کے آس پاس کے علاقے اور ریکوڈک جیسے معدنی وسائل کے منصوبے شامل ہیں۔ بلوچ باغی ہٹ اینڈ رن کے ہتھکنڈوں سے آگے بڑھ رہے ہیں اور گھات لگا کر حملے اور خودکش حملے سمیت مزید جدید ترین فوجی آپریشن کر رہے ہیں۔ ان حملوں نے پاکستانی فوج کے حوصلے پست کر دیے ہیں، جس سے ان کے صوبے میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔
بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے پاکستان پر اقتصادی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والی گاڑیوں کو پنکچر کیا جا رہا ہے اور ان کے ٹائروں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ یہ پاکستان اور چین کو بلوچستان کے قیمتی وسائل نکالنے سے روکتا ہے۔ کئی بارودی سرنگیں بند کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ خضدار، تربت اور دالبندین سمیت متعدد علاقوں میں فرنٹیئر کور اور پاکستانی فوج کے قافلوں پر 48 سے زائد حملوں میں 35 سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے تقریباً 12 اضلاع جن میں کیچ، کوئٹہ، نوشکی اور گوادر شامل ہیں، باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کا تقریباً 85 فیصد حصہ پاکستانی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے۔
بلوچستان میں باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں نے سی پیک کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ گوادر پورٹ، سی پی ای سی کا ایک اہم منصوبہ، بلوچستان میں واقع ہے۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کو بلوچستان کے راستے چین کے سنکیانگ سے ملاتا ہے۔ بلوچستان قدرتی گیس، کوئلہ، تانبے اور سونے کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ چین نے اس صوبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ لہذا، اگر بلوچستان غیر مستحکم ہو جاتا ہے، تو یہ چین کے سی پی ای سی کے مستقبل کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، جس میں اس نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
