(جنرل (عام
بڈگام میں ہر دو مربع کلو میٹر کے دائرے میں ایک تیندوا موجود : چیف وائلڈ لائف وارڈن کشمیر
چیف وائلڈ لائف وارڈن کشمیر راشد نقاش کا کہنا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام گھنی سرسبزی و شادابی کے پیش نظر تیندوؤں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہر دو مربع کلو میٹر مربع کے دائرے میں ایک تیندوا موجود ہے اور ان کے حملوں سے بچنے کا واحد ذریعہ لوگوں کا بھرپور تعاون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں موجود تیندوے جنگلی نہیں ہیں بلکہ یہاں ہی بستوں میں پلے بڑے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو شام کے وقت اکیلے گھروں سے باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ راشد نقاش نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں یو این آئی اردو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ضلع بڈگام گھنی سرسبزی و شادابی کے باعث جنگلی جانوروں خاص کر تیندوؤں کی آماجگاہ بن گیا ہے یہاں ان کو رہنے کے لئے بہتر ماحول ہے اور انہیں پناہ اور غذا دستیاب ہے۔’
انہوں نے کہا کہ یہاں ہر دو مربع کلو میٹر کے دائرے میں ایک تیندوا موجود ہے۔
موصوف چیف وارڈن نے کہا کہ یہاں موجود تیندوے جنگلوں سے بھاگ کر نہیں آئے ہیں بلکہ وہ یہیں بستوں میں رہ کر پلے بڑے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘یہاں ان کو پناہ اور غذا میسر ہے اور لوگ جو کوڑا کرکٹ باہر ڈالتے ہیں وہاں کتے جمع ہو جاتے ہیں اور تیندوے ان کی ہی تلاش میں وہاں نمودار ہو جاتے ہیں اور پھر موقع ملنے پر بچوں پر بھی حملہ آور ہوجاتے ہیں۔’ مسٹر نقاش نے کہا کہ اگر لوگ تعاون دیں گے تو تیندوؤں کے حملوں سے ہونے والے اموات کے واقعوں کو روکا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو ہرگز شام کے وقت اکیلے باہر جانے کی اجازت نہ دیں۔ موصوف کا کہنا تھا کہ تیندوا بڑے لوگوں پر حملہ نہیں کرتا ہے وہ بچوں کو ہی ہمیشہ نشانہ بناتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں جمعے کی شام کا وہ واقعہ جس میں ایک تیندوے نے دس سالہ بچے کو مار ڈالا، پیش نہیں آتا اگر بچے کو اکیلے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو اس معاملے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے ایک مہم چلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں پنچایتوں اور مساجد کمیٹیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ راشد نقاش نے کہا کہ ایک تیندوے کو پکڑنا ایک آسان عمل نہیں ہے کیونکہ یہ معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ وہ کہاں چھپا ہوا ہے اور کہاں کب حملہ کرنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ جون میں اوم پورہ کالونی میں پیش آنے والے واقعے جس میں ایک تیندوے نے چھ سالہ بچی کو اپنا نوالہ بنایا، کے بعد ہم نے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں اب تک سات تیندوؤں کو پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سے ہمیں تیندوے کے نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے ہم وہاں کنٹرول روم قائم کرتے ہیں اور ہمارا عملہ وہاں خمیہ زن ہو کر کارروائیاں انجام دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں تیندوا عادی ہو جاتا ہے ہم وہاں اس کو مارنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں مسٹر نقاش کا کہنا تھا: ‘یہ بتانا ممکن نہیں ہے کہ یہاں موجود تیندوؤں کی تعداد کیا ہے لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں ان کو رہنے کے لئے بہتر ماحول میسر ہے جس سے ان کی تعدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھی بھی اس خطرے سے پوری طرح باخبر نہیں ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس ہیڈکوارٹر میں ممبئی حملوں کے شہدا کو خراج عقیدت

ممبئی : ممبئی 26/11دہشت گردانہ حملوں کی 17 ویں برسی پر ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر نے شہدا کی یادگار میں تعمیر یادگار پر شہید پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں شہدا کی یادگار کمپائونڈ میں تعمیر کروائی تھی جس میں شہدا کی تصویر کے ساتھ نقش تیار کیا گیا اور ایسا نقش جو رات کے وقت روشن ہوگا کھمبوں پر شہدا کی تصاویر اور خاکہ تیارکیا گیاہے، آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے یادگار پر گلدستہ پیش کیا اس موقع پر نائب وزرا اعلی اور تمام وزرا نے پولیس شہدا کو سلامی پیش کی ۔ ممبئی میں 26نومبر 2008 کو دہشت گردوں نے ممبئی میں تباہی مچادی تھی جس کا پولیس نے جانبازی سے مقابلہ کیا تھا شہدا کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ان کی قربانی کو یاد کیاگیا۔ ممبئی حملوں میں اے ٹی ایس چیف ہیمنت کر کرے بھی کاما اسپتال کی گلی میں شہید ہوگئے تھے انکے ہمراہ 17 پولیس والوں نے جام شہادت نوش فرمایا تھا انہیں کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہدا کی یادگار تیار کی گئی اور اس یادگار پر پولیس کے اعلی افسران سمیت وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خراج عقیدت پیش کیا اور روایتی غموں کی دھنوں پر بینڈ بھی بجایا گیا ۔
(جنرل (عام
ممبئی : یو ایل آر فریٹ ڈائریکٹرز کو مبینہ طور پر 5.74 کروڑ روپے کی یونیزین لاجسٹکس کو دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی : ساکیناکا پولیس نے کولکتہ میں واقع یو ایل آر فریٹ سروسز کمپنی کے دو ڈائریکٹروں کے خلاف شہر میں واقع ایک لاجسٹک فرم کو 5.74 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ، 52 سالہ راجیش پلائی، ساکیناکا میں یونزین لاجسٹکس کے ڈائریکٹر ہیں۔ کمپنی ایوی ایشن اور جہاز کارگو ٹرانسپورٹ میں شامل ہے۔ ستمبر 2024 میں، یو ایل آر فریٹ سروسز کے ڈائریکٹر عمران جان نے یونزین لاجسٹک کو ای میل کیا جس میں فریٹ فارورڈنگ کاروبار کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس نے یونزین کو فی کھیپ کی رقم کا 50% دینے پر اتفاق کیا، اور باقی رقم 30 دنوں کے اندر ادا کر دی جائے گی۔ ترسیل شروع ہونے کے بعد، یو ایل آر نے ابتدائی طور پر باقاعدہ ادائیگیاں کیں۔ تاہم، اکتوبر 2024 میں، اس نے نوراتری کا حوالہ دیتے ہوئے ادائیگی میں تاخیر کی۔ ملزم نے بعد میں دو چیک جاری کیے جو دونوں باؤنس ہوگئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پلائی اور اس کے ساتھیوں نے اس کے بعد کولکتہ کا سفر کیا اور ملزم نے چھوٹی قسطوں میں رقم کلیئر کرنے کا وعدہ کیا، لیکن ناکام رہے۔
(جنرل (عام
اتنے سالوں بعد بھی کوئی 26/11 کو نہیں بھول سکتا : 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی برسی پر قائدین نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 26 نومبر، جیسے ہی ملک میں 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کی برسی منائی جا رہی ہے، رہنماؤں، اہلکاروں اور بچ جانے والوں نے ہندوستان کے بدترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک کے متاثرین کو یاد کیا۔ 2008 کے حملوں کی ہولناکی کو یاد کرتے ہوئے، سینئر بی جے پی لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد بھی اس واقعہ کو بھولنا ناممکن ہے۔ "کوئی بھی 26/11 کو سترہ سال بعد بھی نہیں بھول سکتا۔ جس طرح سے حملہ کیا گیا اور جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کو پھیلایا وہ شدید اور ہولناک تھا،” جاوڈیکر نے کہا، یہ حملہ ان سب سے بے رحم دہشت گردی کی کارروائیوں میں سے ایک تھا جو ہندوستان نے دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شہر کے متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں افراد کو ہلاک اور متعدد پولیس افسران کو شہید کیا تھا۔ "ممبئی کا دہشت گردانہ حملہ بے رحمانہ تھا… سینکڑوں لوگ مارے گئے، کئی پولیس افسران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور یہ حملہ متعدد مقامات پر ہوا، جس نے اسے بہت مختلف اور انتہائی افسوسناک بنا دیا،” انہوں نے کہا۔ برسی کے موقع پر، معروف پراسیکیوٹر اور راجیہ سبھا ایم پی اجول نکم، جنہوں نے اجمل قصاب کے خلاف کیس کی قیادت کی تھی، نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ نکم نے کہا، "میں اس دن کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ یہ وہ دن ہے جب دہشت گردوں نے ہمارے ملک کے بہت سے معصوم شہریوں اور کئی بہادر پولیس افسران کو ہلاک کیا تھا۔ وہ کیوں مارے گئے؟ صرف ایک وجہ تھی، نفرت کی وجہ سے دہشت گردی پیدا ہوئی،” نکم نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کا مقصد ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں خوف پیدا کرکے ہندوستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا تھا۔ "مقصد یہ تھا کہ اگر ممبئی میں لوگ خوفزدہ ہو جائیں اور غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ جائیں تو ہندوستان کو معاشی بدحالی میں دھکیل دیا جائے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا،” انہوں نے کہا۔ اس موقع پر، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس، ڈی جی پی رشمی شکلا، اور ممبئی پولیس کمشنر دیون بھارتی ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والے ہیں۔ 26/11 کے حملے، جو 26 اور 29 نومبر 2008 کے درمیان کیے گئے تھے، ان میں پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے 10 کارندوں کی طرف سے شروع کیے گئے 12 مربوط حملے شامل تھے۔ اس حملے میں 175 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 26 غیر ملکی شہری، 20 سکیورٹی اہلکار اور دس میں سے نو حملہ آور تھے۔ واحد زندہ بچ جانے والے بندوق بردار اجمل قصاب کو زندہ پکڑ لیا گیا، سزا سنائی گئی اور بعد میں پھانسی دے دی گئی۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
