Connect with us
Monday,22-September-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں صفائی کے نام کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ کرنے والی بدعنوان واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد

Published

on

(خیال اثر)
کارپـــــــوریـــــشن خزانے سے سالانہ کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ کرنے والی واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ آخر کمشنر نے رد کرنے کا فرمان اپنی دستخط سے جاری کیا.
مالیگاؤں شہر کی موجودہ میئر جوکہ 2013 میں بھی اتفاق سے مالیگاؤں شہر کے میئر کے عہدے پر براجمان تھی اور طائرہ میڈم برسرِ اقتدار (کانگریس) کے دور اقتدار میں واٹر گریس نامی کمپنی کو دس برسوں کیلئے کچرا صفائی کے ٹھیکہ 18 جولائی 2013 کو دیا گیا، تب کی برسرِ اقتدار کانگریس نے شہریان کو واٹر گریس کمپنی کی خوب فضیلت بتلائی کے اب شہر میں کہیں کچرا نظر نہیں آئے گا اور یہ تمام کارنامے اس وقت کی میئر طائرہ میڈم اور کانگریس برسرِ اقتدار کی قیادت میں انجام پزیر ہوئے. اول روز سے ہی واٹر گریس کپنی کی کارکردگی شرائط کے مطابق نہیں رہی.
تبھی سے جنتادل سیکولر کے نوجوان لیڈر ساتھی بلند اقبال اور مستقیم ڈگنیٹی نے واٹر گریس کمپنی کی کارکردگی کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور شہریان کو آگاہ کیا کے واٹر گریس کمپنی کانگریس کی جانب سے کارپـــــــوریـــــشن خزانے کی لوٹ کھسوٹ کرنے کیلئے ایک دکان کی مانند ہے
جسے عام زبان میں واٹر گریس کمپنی کانگریس کی لوٹ مار کی دکان بولا جانے لگا
لیکن برسرِ اقتدار اور کارپـــــــوریـــــشن ادھیکاریوں کی ہٹ دھرمی کے خلاف کئی بدعنوانیوں کے مطالبات کو لیکر ساتھی بلند اقبال کی سرپرستی میں واٹر گریس کمپنی کی بدعنوانیوں کے خلاف بے مدت مہا مرن برت کی شروعات 14 دسمبر 2015 کو کی گئی.اس کی طرح کی تفصیل متحدہ گٹھ بندھن کے مستقیم ڈگنیٹی نے سنسنی خیز پریس کانفرنس میں پیش کی. آپ نے مزید کہا کہ
مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی سرپرستی میں متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی کے قیام کے بعد
متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی کی جانب سے بھی واٹر گریس کمپنی کے خلاف کاغذی کاروائی جاری رہی تب کے کارپـــــــوریـــــشن کمشنر نے واٹر گریس کمپنی کو خاطی قرار پاتے ہوئے قریب 56 لاکھ روپیوں کا جرمانہ عائد کیا لیکن کارپـــــــوریـــــشن برسرِ اقتدار ٹولہ ہمیشہ واٹر گریس کمپنی کو بچانے میں حیلے بہانے سے بدعنوان کمپنی کو موقع فراہم کرتا رہا اور واٹر گریس کمپنی کی جانب سے سالانا کروڑوں کی لوٹ مار جاری رہی.
متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی رابطہ کار مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی کاغذی کاروائی و تحریک جاری رکھا اور اس کا ردعمل یہ ہوا کہ کارپـــــــوریـــــشن برسرِ اقتدار کو بھی واٹر گریس کمپنی کے خلاف مہاسبھا میں ٹھیکہ رد کرنے کی تجویز کو منظور کرنا پڑا
لیکن واٹر گریس کمپنی کی ٹھیکے داری رد کرنے اور کمپنی کو شہر سے بے دخل کرنے کیلئے برسرِ اقتدار کی جانب سے کسی قسم کی سرگرمیاں نظر نہیں آئی، متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی رابطہ کار مستقیم ڈگنیٹی اپنے موقف پر ڈٹے رہے، اور واٹر گریس کمپنی کے خلاف کاغذی کاروائی جاری رکھی جس کے نتیجے میں آج کارپـــــــوریـــــشن کمشنر کی جانب سے واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کا حکم جاری کیا گیا.
واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد ہونے کی اطلاع متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی رابطہ کار مستقیم ڈگنیٹی کو موصول ہوتے ہی آج اردو میڈیا سینٹر پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس لے کر الیکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا کے سامنے واٹر گریس کمپنی کے تعلق سے تمام احوال متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی رابطہ کار مستقیم ڈگنیٹی نے پیش کئے .اس موقع پر کارپوریٹر اعجاز بیگ، کارپوریٹر عبدالباقی، کارپوریٹر منصور احمد، کارپوریٹر زاہد جمن، معاون کارپوریٹر سلیم گریج والے، پروفیسر رضوان خان، محمد سلم گڑبڑ، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، شیخ انیس مستری, ,, افتخار بیلباغ، سمیت سرکردہ افراد شریک رہے .

جرم

ممبئی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل، ‎وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کے خلاف انکوائری شروع

Published

on

V P Police S.

‎ممبئی وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب شکایت کنندہ کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اس معاملہ میں سب انسپکٹر درگا کھرا ڈے کے خلاف انکوائرئ شروع کر دی ہے۔ درگا کھرا ڈے پر خاتون سے بدتمیری اور گالی گلوج کا الزام ہے اس لئے کھرا ڈے کے معاملہ کی تفتیش اے سی پی سطح کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق ۱۸ ستمبر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں پولس نے انکوائری شروع کی ہے. جس میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کو ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں وہ شکایت کنندہ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ غصہ میں آگ بگولہ ہے اور اس پر اپنا نیم کا بیچ دے مارا اس واقعہ کے بعد ممبئی پولس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدیں بھی شروع ہو گئی ہے, اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق دو نوجوانوں کو پولس نے طلب کیا اور ان پر قطعہ اراضی قبضہ اور ٹریس پاسنگ کا کیس بھی درج کیا گیا ہے, جبکہ مذکورہ بالا خاتون بعد میں اس کے ساتھ شریک ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی پولس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دستاویزات جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ پولس اس معاملہ میں متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند کرے گی اور پھر پولس سب انسپکٹر سے بھی انکوائری ہو گی, اس کے بعد پولس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے, اس میں سب انسپکٹر درگا کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور حرامی کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی موہیت کمار گرگ نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری اے سی پی کے سپرد کردی گئی اور انکوائری کے بعد کارروائی ہو گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : گوونڈی میں دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار، حالات کشیدہ

Published

on

arrested-

‎ممبئی گوونڈی ساٹھے نگر میں درگا ماتا دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کھنڈٹ کرنے کے معاملہ میں 6 ملزمین کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے. فسادیوں نے دیوی کی مورتی کے دوران تشدد برپا کیا اور نعرہ لگانے پر اعتراض کیا تھا. جب مورتی لیجانے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے نعرہ لگایا تو شرپسندوں نے تلوار ڈنڈے سمیت دیگر ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا. اس معاملہ میں پولس نے شکایت درج کر کے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد گوونڈی میں حالات خراب ہو گئے, لیکن امن قائم ہونے کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے. یہ واقعہ گوونڈی کے ساٹھے نگر میں پیش آیا۔ ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

‎مورتی لے جانے والے عقیدت مندوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلے موسیقی بجانے سے روکا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نعرے لگانے سے روک دیا گیا۔ جب انہوں نے نعرہ لگایا تو فسادی تلواروں، سلاخوں اور لاٹھیوں سے لیس آئے، ان پر حملہ کیا اور بت کو نقصان پہنچایا۔پولس نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین اسی علاقہ کے ہیں اور ان سے کیا ذاتی دشمنی اور رنجش تھی یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی آئی لو محمد بینر پر تنازع بائیکلہ میں کشیدگی، اشفاق ڈیویڈ کے خلاف بلا اجازت ریلی نکالنے پر کیس درج

Published

on

police case

ممبئی : ممبئی میں آئی لو محمد کے بینر کے تنازع کے بعد اب بائیکلہ گھڑوپ دیو پر بلا اجازت ریلی نکالنے کے معاملہ میں پولس نے اشفاق ڈیویڈ کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. گزشتہ سہ پہر مودی کمپاؤنڈ میں آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تختی لے کر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا, اس میں پولس سے کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی, جس کے بعد پولس نے گزشتہ شب اشفاق کے خلاف کیس درج کیا اور رات میں انہیں نوٹس دے کر رہا کر دیا. اشفاق پر بلا اجازت ریلی نکالنے کا کیس درج کیا گیا ہے. یہ معاملہ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے پر درج نہیں کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور آئی لو محمد کے بینر کی آڑ میں فرقہ پرست عناصر ممبئی شہر میں نظم و نسق خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں, اس لئے پولس بھی الرٹ ہے. بائیکلہ پولس نے جو ایف آئی آر اشفاق کے خلاف درج کیا ہے اس میں بی این ایس کی دفعات ۲۲۳، ۳۷،۱۳۵کے تحت کیس درج کیا گیا ہے. ممبئی پولس نے آئی لو محمد تحریک کے تحت بلا اجازت ریلی نکالنے کا پہلا کیس درج کیا ہے. اس کے بعد اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے ایم آئی ایم کے لیڈر وارث پٹھان نے کہا کہ جو کیس درج کیا گیا ہے. وہ غلط ہے پولس اس میں این سی بھی درج کر سکتی تھی, انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد کے معاملہ میں پولس جو کارروائی کر رہی ہے وہ درست نہیں ہے, ہمیں احتجاج کا حق ہے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی, لیکن پولس مسلمانوں پر فوری کیس درج کرتی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولس کی اس کارروائی سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف پولس فوری طور پر ایکشن لیتی ہے. اس کے بعد پولس نے بھی اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کیس آئی لو محمد کا بینر آویزاں کرنے پر نہیں درج کیا گیا ہے, اس کو دوسرا رخ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com