Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان لفظی جھڑپ

Published

on

(خیال اثر)
شہر کے تعمیری ذہن رکھنے والے ترقی پسند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے بروز منگل 8 ستمبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کی آفس کے اندر شام پانچ بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک زمین پربیٹھ کردھرنا دیا.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے شہر کی سڑکوں کی مرمت, پیچ ورک, گھڑوں اور تعمیر نو کو لیکر گزشتہ ایک ماہ سے کل چھ مطالباتی مکتوب کمشنر ٹی ڈی کا سار اور ڈپٹی کمشنر کو دیئے گئے تھے. لیکن مسلسل نظر انداز کرنے کی صورت میں ایم ڈی ایف ٹیم کے نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کرنے گئے تو ڈپٹی کمشنر ناراض ہوگئے اپنا موبائل ٹیبل پر پٹھک دیا اور غصے میں آکر پولس اہلکاروں کو بلوا کر دھرنے کو روکا دیا.
احتشام بیکری والا (صدر) نے جب ڈپٹی کمشنر نے التماس کیا کہ ہمارے ساتھ ملکر شہر کا دورہ کرو تو ڈپٹی کمشنر صاحب صفائی پیش کرنے لگے کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ نہیں ہے. انھوں نے کہا کہ شہر کے مسائل کو مہا سبھا میں جاکر اٹھاؤ. ان کے بات کرنے کے طریقے سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ انھیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں نیز شہر کے بنیادی مسائل, ترقیاتی کاموں اور بدعنوانیوں پر خاموش اختیار کرو یعنی کاروریشن صرف عوام سے ٹیکس وصول کرے گی لیکن کام کے بارے میں سوال پوچھنا عوام کا کوئی حق نہیں ہے.
عمران راشد نے بطور جرنلسٹ سوالات کئے تو جناب برا مان گئے. میڈیا والوں کو تصویر و ویڈیو نکالنے سے منع اور انھیں بار جانے کو کہا. بعد ازاں عمران راشد نے بڑے ہی ادب اور صلیقہ سے کہا کہ دیکھو ایم ڈی ایف اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم ہے جو شہر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں لیکن اس کے برخلاف ڈپٹی کمشنر غیر زمہ دار اور غیر اخلاقی طریقہ سے پیش آئے.
اسی طرح سے اسامہ اعظمی(ترجمان) اور دیگر اراکین نے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ شہر کی سڑکوں کی مرمت کیوں نہیں ہورہی ہے تو اس پر ڈپٹی کمشنر نے طرح طرح کے جوابات دئیے.
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر مالیگاؤں کی تمام سڑکوں کا تعمیری کام ہوچکا ہے. انھوں نے لفظی جواب دیا کہ بارش کے بعد کام شروع کیا جائے گا. کبھی یہ کہا کہ آپ ٹھیکیدار اور وارڈ کے کارپوریٹر سے بات کرو. ایک بار یہ کہا کہ شہر کی سڑکوں پر گڑھے ہی نہیں ہے اگر ہے تو ثبوت پیش کرو. جس پر ایم ڈی ایف بطور ثبوت چند فوٹو پیش کئے. انھوں نے سڑکوں کی مرمت و تعمیر نو کو لیکر بھی صاف الفاظ میں ڈپلومیٹک باتیں پیش کی. پہلے کہا کہ اس کا بجٹ پاس اور کام بھی ہوا ہے. بعد میں یہ بھی کہنے لگے کہ کارپوریشن کے پاس سڑکوں کی مرمت کیلئے کوئی فنڈ نہیں ہے. نیز سو سے زائد لفظی طور پر بغیر سراور پیر کی باتیں کہیں لیکن ایک حملہ بھی تحریری طور پر نہیں دیا.
ایم ڈی ایف کے اراکین باربار ڈپٹی کمشنر سے تحریری جواب کی مانگ کرتے رہے یہاں تک کے شام پانچ بجے سے رات ساڑھے آٹھ بج گئے لیکن کمشنر ٹس سے مس نہیں ہوا.
جلدہی ایم ڈی ایف کے ہمراہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو شہر کا دورہ کرایا جائے گا. اس دھرنا میں احتشام بیکری والا (کمپیوٹر انجینئر), عمران راشد (ایم اے, ڈی ٹی ایڈ, ماس میڈیا), اظہر رفیق (ایم بی اے, سیفٹی انجینئر), پروفیسر حبیب الرحمن (ایم ٹیک, پی ایچ ڈی), پروفیسر ایس این انصاری (ایم ایس سی, ریسرچ اسکالر), اسامہ اعظمی (ترجمان), ابوذر غفاری (میکانیکل انجنئیر), وسیم بیگ (ایم ایس سی,بی ایڈ), محمد مدثر (میکنیکل انجینئر), شخاوت لیاقت (بی اے, بی ایڈ), ببو ماسٹر, ندیم پلمبر, رئیس عثمانی, افضال پرویز, زید اختر اور دیگر فعال نوجوانوں نے شامل رہے.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com