Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

جرم

مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں میں نوزائیدہ بچی کو موت کے منہ میں پھینکنے والی بے رحم ماں کی پولس کررہی ہے تلاش

Published

on

murder

اسپیشل اسٹوری : وفا ناہید
جانے کیسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے جگر گوشے کو پھینک کر چلے جاتے ہیں. ایک ماں جو کہ 9 مہینے تکلیف اٹھا کر اپنے مادر شکم میں ایک زندگی کی تخلیق کرتی ہیں. ہر طرح کا درد برداشت کرکے جب وہ ماں بنتی ہے تو وہ ایک لمحہ اس کی زندگی کا انتہائی انمول لمحہ ہوتا ہے. ماں کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رب کائنات نے اس ماں کے قدموں میں جنت رکھ دی ہے اور وہ رب 70 ماؤں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے. اب اس کے بعد اگر ماں کا ایک گھناؤنا روپ سامنے آتا ہے تو دل یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ کیا واقعی یہ کوئی ماں ہے یا ڈائن. جس نے اپنی جوانی کے حسین پلوں کو گناہ کے سمندر میں غرق کردیا ہے اور اس گناہ کی نشانی کو وہ اپنے مادر شکم میں پال رہی ہے. کیا اس وقت اس عورت کی ممتا مرجاتی ہے. جب گناہ کرتے وقت اس کے قدم نہیں لڑکھڑائے, جب اپنے والدین کو دھوکہ دیتے وقت اس کے اس کا دل نہیں کانپا, جب اس عیاشی کے دلدل میں لذت گناہ کرتے ہوئے اسے احساس نہیں ہوا کہ وہ خالق کائنات جو شہ رگ سے قریب ہے وہ 7 پردوں میں سے اسے دیکھ رہا ہے. مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا. موصولہ تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 جون بروز منگل صبح 7 سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان نیشنل ہائی وے نمبر 3 سوندگاؤں پھاٹہ مالدہ شیوار کے پاس جعفر سیٹھ کے ملّے کے بازو میں گٹ نمبر 76 پر کھلے میدان میں کسی نامعلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے اپنی نوزائیدہ بچی کو خونخوار کتوں اور موذی جانوروں کے درمیان چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرلی. روتی ہوئی ننھی معصوم بچی کو راہ چلتے ہوئے ذیشان مستری نے دیکھا تو اسے اٹھا کر اسی محلے کی ایک خاتون خانہ کو سونپ دیا اور اس بات کی اطلاع ذیشان مستری کے دوست اور مالدہ شیوار میں رہنے والے عبدالرحمن انصاری نے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے انصاری ضیاء الرحمن مسکان کو دی تب گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں انصاری ضیاء الرحمن مسکان نے ایف آئی آر درج کروائی اور بچی کو سول ہسپتال میں ایڈمیٹ کروایا تاکہ قانونی کاروائی میں کسی طرح کی کوئی پیچیدگی نہ آئے اور بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوسکے اور دیگر معلومات مل سکے کی بچی کس کی ہے اور کیوں اسے اس طرح بے یار و مددگار مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا. وہ گنہگار عورت بچی کو اس طرح کتوں کے سامنے موت کے منہ میں ڈال کر سمجھ رہی ہوگی کہ خس کم جہاں پاک مگر اسے شاید معلوم نہیں کہ قانون کے ہاتھ لمبے ہوتے ہیں. اور مجرم گناہ کرتے وقت کچھ نہ کچھ ثبوت چھوڑ دیتا ہے. تب وہ پولس کی دبش سے بچ نہیں پاتا. اس کے علاوہ ایک عدالت اور ہے جہاں نہ ثبوت کی ضرورت ہے اور گواہوں کی. اس ذات کا انصاف تو بہترین انصاف ہے. جو اس نوزائیدہ بچی کو ضرور ملے گا.
بچی کے ساتھ س طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے والی ماں کو پولس تلاش کررہی ہے. ابھی فی الحال پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل اور پی ایس آئی کالے اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں.
مسلسل دو روز سے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے فیاض افسر, ضیاء الرحمن وائیرمین اور انصاری ضیاء الرحمن مسکان نے پولیس اسٹیشن میں اور سول ہوسپٹل میں کافی محنت کی ہے ابھی تحقیقات جاری ہے بچی سول ہوسپٹل میں ایڈمیٹ کرانے کے بعد اس کی دیکھ ریکھ کے لیے ایک لیڈیز پولیس کے علاوہ گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے ضیاء الرحمن وائیرمین اور ان کی اہلیہ بھی خوب محنت کررہی ہے شہر کے مشہور عمرہ ٹور کے مالک شفیق حاجی کا بھی بہت تعاون رہا بچی کا دودھ اور دیگر اخراجات شفیق حاجی اور ضیاء الرحمن مسکان برداشت کررہے ہیں.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

Published

on

cyber Attack

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com