سیاست
سونیا گاندھی نے پی ایم مودی کو لکھا خط، کورونا کے تعلق سے پیش کیا 8 نکاتی مشورہ
(پریس ریلیز )
سونیا گاندھی نے پی ایم کو لکھے خط میں کہا کہ کووڈ-19 نے سماج کے سب سے کمزور طبقہ کے لوگوں کی روزی روٹی اور معمولات زندگی پر برا اثر ڈالا ہے۔ اس مشکل وقت میں پورا ملک منظم ہو کر ایک ساتھ کھڑا ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پی ایم مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کئی اہم مشورے دیئے ہیں۔ انھوں خط میں لکھا ہے کہ "کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس وبا نے ملک بھر میں فکر، خوف اور افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ کووِڈ-19 نے لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے اور پورے ملک میں، خصوصاً سماج کے سب سے کمزور طبقہ کے لوگوں کی روزی روٹی اور معمولات زندگی پر برا اثر ڈالا ہے۔ کورونا وبا کو روکنے و ہرانے کی جدوجہد میں پورا ملک منظم ہو کر ایک ساتھ کھڑا ہے۔”
اس خط میں سونیا گاندھی مزید لکھتی ہیں کہ "کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے آپ کی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ 21 دن کے ملک گیر لاک ڈاؤن کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس کی صدر کے طور پر میں یقین دلاتی ہوں کہ اس وبا کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہر قدم میں ہم حکومت کو اپنا مکمل تعاون دیں گے۔” وہ آگے لکھتی ہیں کہ "آج کے چیلنج سے بھرپور اور غیر یقینی والے وقت میں ہم میں سے ہر ایک شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ نجی مفاد سے اوپر اٹھ کر ملک اور انسانیت کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔ تعاون اور تنظیمی جذبہ کے ساتھ میں کچھ مشورہ دے رہی ہوں جن سے ہمیں ملک کے باشندوں کی صحت پر آئے اس زبردست بحران سے نمٹنے اور اس کے سبب ہمارے سماج کے سب سے کمزور طبقہ پر آنے والے بحران کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔” خط میں سونیا گاندھی نے 8 نکات پر مبنی مشورے پیش کیے ہیں جو اس طرح ہیں…
یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 15 ہزار کروڑ الاٹ کیا ہے جس میں ہمارے ڈاکٹرس، نرس اور صحت عملہ کی ضرورتیں بھی شامل ہیں۔ میں ایک بار پھر ہمارے ڈاکٹرس، نرس اور صحت عملہ کو ذاتی تحفظ اشیاء مثلاً این-95 ماسک اور ہزمت سوٹ دیئے جانے پر زور دیتی ہوں جو کہ ان کی پہلی ضرورت ہے۔ ہمیں ان سامانوں کی فراہمی اور مینوفیکچرنگ کی شروعات و اسکیلنگ یقینی کرنی چاہیے جس سے کسی بھی صحت اہلکار کو ‘ذاتی تحفظ اشیاء” کی عدم موجودگی کے سبب کووڈ-19 انفیکشن ہونے یا اس کا شکار ہونے کا خطرہ نہ ہو۔ یکم مارچ 2020 سے چھ مہینے کے لیے ڈاکٹرس، نرس اور ہیلتھ عملہ کو ‘اسپیشل رِسک الاؤنس’ دیا جانا ضروری بھی ہے اور وقت کی مانگ بھی۔ صحت اہلکار اور ان کی معاون ٹیم اپنی زندگی کو جوکھم میں ڈال کر کووِڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے رہ کر کام کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے ہر ممکن تحفظ اور انسینٹیو دیں۔
گزشتہ کچھ ہفتوں سے کووِڈ-19 کے علاج والے مقررہ اسپتالوں اور ان کے پتے، وہاں پر بیڈس کی تعداد، آئسولیشن چیمبرس، وینٹی لیٹرس، کام کرنے والی میڈیکل ٹیم، میڈیکل سپلائی وغیرہ کے بارے میں غیر یقینی کی حالت ہے۔ ایسا جانکاری موجود نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ہر مقررہ اسپتال کا پتہ اور ان کے ایمرجنسی فون لائن نمبر کے ساتھ سبھی ضروری جانکاری عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ پھیلانا ضروری ہے تاکہ اس وبا کو قابو کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ جانکاری اور دیگر اہم جانکاریاں دینے کے لیے ایک علیحدہ ویب پورٹل ہونا چاہیے۔
دنیا میں سب سے جدید اور وسیع ہیلتھ کیئر سسٹم کا انتظام بھی اس وبا سے متاثر مریضوں کے اوور لوڈ کی وجہ سے چرمرا رہی ہے۔ اس لیے جن مقامات پر مستقبل قریب میں اس وبا کے سب سے زیادہ پھیلنے کے آثار ہوں، وہاں پر مرکزی حکومت کو فوراً عارضی اسپتال کی سہولت دینے کا عمل شروع کرنا چاہیے جن میں بڑی تعداد میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر ہوں۔ہمارے سماج کے سب سے کمزور طبقات میں دہاڑی مزدور، منریگا مزدور، فیکٹری مزدور، کنسٹرکشن اور غیر منظم سیکٹر کے مزدور، ماہی گیر، کھیت مزدور وغیرہ ہیں۔ حال میں خبر آئی ہے کہ متعدد کمپنیاں اور تاجر بھی مستقل اور عارضی ملازمین کی بڑی تعداد میں چھٹنی کر رہے ہیں۔ حکومت کو ان لوگوں کے لیے وسیع سماجی حفاظتی چکر بنانے کی ترکیب نکالنی ہوگی۔ ایسے طبقات کے بینک کھاتوں میں سیدھے نقد مالی مدد دی جانی چاہیے تاکہ وہ اس مشکل دور کا سامنا کر سکیں۔ میں نے آگے کے نکات میں ایسی کچھ تراکیب کا مشورہ دیا ہے۔
یہ 21 دن کا لاک ڈاؤن اس وقت ہوا ہے جب کسان کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے۔ مارچ کے آخر میں زیادہ تر ریاستوں میں فصل کی کٹائی زور و شور سے شروع ہو جاتی ہے۔ ہندوستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی زراعت پر منحصر ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ فصل کی کٹائی اور ایم ایس پی پر فصلوں کی خرید یقینی کرنے کے لیے مکمل انتظام کرنا ضروری ہے۔ اس مشکل وقت میں کسانوں کے قرض و بقایہ رقم کی وصولی کو چھ مہینوں کے لیے روک دی جانی چاہیے اور نئے سرے سے وسیع قلب کے ساتھ کسانوں کی قرض معافی کے بارے میں فیصلہ لیا جانا چاہیے۔
میرا ماننا ہے کہ اس وقت انڈین نیشنل کانگریس کے ذریعہ مجوزہ ‘نیائے منصوبہ’ یعنی ‘کم از کم آمدنی گارنٹی منصوبہ’ کو نافذ کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس مشکل دور میں جن غریبوں پر اس وبا کی سب سے زیادہ معاشی مار پڑنے والی ہے، انھیں ‘نیائے منصوبہ’ سے سب سے زیادہ راحت ملے۔ یا پھر ہر ‘جن دھن’ اکاؤنٹ ہولڈر، ‘پی ایم کسان یوجنا’ اکاؤنٹ ہولڈر، سبھی بزرگوں/بیوہ خواتین/ معذوروں کے پنشن اکاؤنٹس، منریگا مزدوروں کے اکاؤنٹس میں یکمشت 7500 روپے ڈالا جانا چاہیے جس سے وہ 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی مدت میں اپنی اور اپنی فیملی کی پرورش کر سکیں۔ میں ہر راشن کارڈ ہولڈر کی فیملی کے ہر رکن کو پی ڈی ایس کے ذریعہ مفت 10 کلو چاول یا گیہوں کی تقسیم کا مشورہ دیتی ہوں، تاکہ وہ اگلے 21 دنوں کے مشکل دور سے گزر سکیں۔
تنخواہ پانے والے ملازمین بھی اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدام سے متاثر ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ ان کی ای ایم آئی کو چھ مہینوں کے لیے روکا جا سکتا ہے۔ اس مدت میں بینکوں کے ذریعہ لیے جا رہے سود کو معاف کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے سبھی قرض قسطوں کی کٹوتی کو بھی چھ مہینے کے لیے روکا جائے۔
سبھی تاجر، خصوصاً مائیکرو، اسمال اور میڈیم تاجر اس وبا کے پھیلنے سے پہلے ہی زبردست بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس وبا نے ان کی مشکل کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ مرکزی حکومت کو ہر سیکٹر کے لیے خصوصی راحت پیکیجز کا اعلان کرنا چاہیے اور انھیں ضروری ٹیکس بریک، سود معافی اور قرضوں پر چھوٹ دینا ضروری ہے۔
آخر میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آفت کے اس وقت میں ہمارے ملک کے ہر شہری کو ہماری مدد، تعاون اور تحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ان خصوصی ترکیبوں کو نافذ کرنے سے ہمارے شہریوں کے تئیں ہماری ذمہ داریاں اور عزائم مزید مضبوط ہوں گے۔ اپنے ملک کے باشندوں کی صحت اور معاشی تحفظ کی اس لڑائی میں اپنے اجتماعی وسائل کا صحیح استعمال کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔ کانگریس پارٹی ملک پر آئے اس مشکل وقت کے دوران اپنے ملک کے ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل چیلنج سے نمٹنے کی ہر کوشش میں ملک کے باشندوں اور حکومت کو اپنا پورا تعاون و حمایت دے گی۔”
سیاست
ارنب کھیرے نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا سیاسی قتل ہوا! ابوعاصم اعظمی کا ناگپور سرمائی اجلاس میں احتجاج، نفرتی ایجنڈہ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ممبئی ناگپور لسانیت ہندی مراٹھی تنازع پر لوگوں کے دلوں میں نفرت کی بیج بوئی جارہی ہے۔ جو لوگ مراٹھی نہیں جانتے انہیں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیا ریاستی حکومت اپنے اقتدار کی ہوس میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ وہ زبان کے نام پر نفرت کو اس حد تک فروغ دے گی کہ ہمارے بے قصور بچے خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں, اس لئے ارنب کی خودکشی سیاسی قتل ہے. آج یہاں ناگپور سرمائی اجلاس میں ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور ایسے حالات پیدا کرنے والوں پر بھی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے روز ابوعاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ ارنب کے خاندان کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔ جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔ ان تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں یا زبان اور علاقے کے نام پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں۔ زبان اور علاقے کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت کے خاتمے کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر سراپا احتجاج کیا اس دوران ان کے ہمراہ رئیس شیخ بھی موجود تھے۔
(جنرل (عام
ممبئی میں پٹرول سے سی این جی کی بچت سب سے زیادہ، ڈیزل سوئچ دہلی میں سب سے زیادہ ادائیگی کرتا ہے۔

قدیم اسٹاک بروکنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، حالیہ مہینوں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی سی این جی ممبئی میں پٹرول پر سب سے زیادہ قیمت کا فائدہ دے رہی ہے۔ مطالعہ نوٹ کرتا ہے کہ پٹرول کے مقابلے میں ممبئی وسیع تر ثالثی کو برقرار رکھتا ہے، جس سے سی این جی شہر کے مسافروں کے لیے ایک پرکشش انتخاب ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے اس سال سی این جی کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا۔ قیمتوں میں 9 اپریل کو ایک روپیہ پچاس پیسے فی کلو گرام، یکم جون کو پچاس پیسے اور 4 ستمبر کو مزید پچاس پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ان تبدیلیوں کے ساتھ، ممبئی سی این جی کی قیمت اب اسی روپے پچاس پیسے فی کلوگرام ہے۔ اضافے کے رجحان کے باوجود، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں سی این جی پٹرول سے 22.2 فیصد اور ڈیزل سے 10.6 فیصد سستی ہے۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سی این جی پر منتقل ہونے والے ڈیزل صارفین کو سب سے زیادہ فائدہ دہلی میں ہوا ہے۔ اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کی طرف سے 7 اپریل اور 3 مئی کو ایک ایک روپے کی دو نظرثانی کے نفاذ کے بعد دارالحکومت میں قیمتیں بڑھ گئیں۔ دہلی میں سی این جی فی الحال ستر روپے دس پیسے فی کلوگرام ہے۔ اس کے باوجود دہلی میں سی این جی پٹرول سے 18.7 فیصد اور ڈیزل سے 12.1 فیصد سستی ہے۔ گجرات کے گیس صارفین بھی ایک کشن سے لطف اندوز ہوتے ہیں، سی این جی پٹرول کے مقابلے میں 15.1 فیصد اور ڈیزل کے مقابلے میں 11.1 فیصد سستی ہے۔ رپورٹ میں نومبر 2025 میں سی این جی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے 22 ستمبر 2025 کو لاگو ہونے والے جی ایس ٹی میں دس فیصد کمی کے بعد ہوا۔ ٹیکس میں کمی نے زیادہ خریداروں کو سی این جی گاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی، حالانکہ اکتوبر میں تہواروں میں اضافے کے بعد نومبر میں رجسٹریشن معمول کی سطح پر آ گئی۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بار بار قیمتوں میں اضافے کے باوجود سی این جی بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل پر واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ممبئی پٹرول کے مقابلے میں بچت کے لیے سب سے سازگار بازار ہے، جب کہ ڈیزل کے مقابلے میں دہلی سب سے آگے ہے۔ قیمتوں کا فرق خریداری کے فیصلوں اور آپریشنل اخراجات کو متاثر کرتا رہتا ہے، جس سے سی این جی کو بہت سے صارفین کے لیے ایندھن کا ترجیحی اختیار مل جاتا ہے۔
(جنرل (عام
‘آپ حکم نہیں دے سکتے’ : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر بحث میں راہول گاندھی سے کہا

نئی دہلی، 10 دسمبر، بدھ کو لوک سبھا میں اس وقت گرما گرم تبادلہ شروع ہوا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی اصلاحات پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے اعتراضات کا سامنا کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ "پارلیمنٹ آپ کی ہدایت پر نہیں چلے گی” جب ایل او پی نے اپنے تین وزیر داخلہ کو انتخابی اصلاحات پر سوالات پوچھے اور چیلنج کیا۔ پریس کانفرنسز جب ایل او پی راہول گاندھی نے وزیر داخلہ پر دباؤ ڈالا کہ "پہلے میرے کل کے سوال کا جواب دیں”، تو اس نے وزیر داخلہ کو اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں اپنے 30 سال کے تجربے کو اجاگر کرنے اور اصرار کرنے پر آمادہ کیا کہ وہ (ایل او پی راہول گاندھی) "اپنے بولنے کا حکم نہیں دے سکتے”۔ انتخابی فہرستوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) پر کانگریس کی تنقید کو لے کر شاہ نے جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے اپوزیشن پر انتخابی اصلاحات پر ایک "جعلی بیانیہ” بنانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا اور ایل او پی راہول گاندھی کے "ووٹ چوری” کے الزامات کو سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کے طور پر مسترد کیا۔ انہوں نے استدلال کیا کہ الیکشن کمیشن (ای سی) کی طرف سے انجام دیا جانے والا ایس آئی آر ایک آئینی اور دیرینہ مشق ہے جو فوت شدہ اور غیر ملکی شہریوں کے ناموں کو حذف کرکے ووٹر فہرستوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کیا غیر قانونی تارکین وطن کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے؟ اس نے پوچھا. وزیر داخلہ نے اپوزیشن کے ان دعوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے بار بار انتخابی تاریخ کا استعمال کیا کہ ایس آئی آر سیاسی طور پر محرک تھا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ 1952 اور 2004 کے درمیان تقریباً مکمل طور پر کانگریس کی حکومتوں کے تحت متعدد بار تفصیلی نظر ثانی کی گئی۔ "جواہر لعل نہرو سے لے کر اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، نرسمہا راؤ، اور منموہن سنگھ تک – کسی نے بھی گہرائی سے نظرثانی کی مخالفت نہیں کی۔ اب غصہ کیوں؟” اس نے پوچھا. "تاریخ کچھ لوگوں کو بے چین کرتی ہے، لیکن تاریخ کے بغیر، کوئی عمل یا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا،” انہوں نے مزید کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار ماہ سے شہریوں کو ایس آئی آر کے بارے میں گمراہ کرنے کے لیے "یک طرفہ جھوٹ” پھیلایا گیا۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر "پریشان ہونے کا الزام لگایا کیونکہ لوگ انہیں ووٹ نہیں دیتے” اور دعویٰ کیا کہ صفائی سے "غیر قانونی تارکین وطن کو ہٹا دیا جائے گا جو ان کی پشت پناہی کرتے ہیں۔”
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
