Connect with us
Saturday,16-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار سے زائد معاملے

Published

on

corona-maharashtra

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںایکٹو کیسز کی تعداد 104555 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض کورونا انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 525116 تک پہنچ گئی۔
اسی عرصے میں مجموعی طور پر 13827 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18,819 کا اضافہ ہوا ہے ۔ اسی دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42822493 تک پہنچ گئی ہے۔
نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.24 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.55 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 452430 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.23 کروڑ ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 197.61 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے 1417217 ویکسین آج صبح 8 بجے تک دی گئی ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 774 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 28860 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 3668 بڑھ کر 6535869 ہو گئی ہے، اس دوران 17 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 69993 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 254 بڑھ کر 25735 ہو گئی ہے اور 3696 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7798817 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 147922 ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 789 تک بڑھ کر 5707 ہو گئی ہے اور مزید 54 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3922541 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40117 ہے۔
دہلی میں کورونا کیسز 157 کم ہو کر 4325 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1265 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 1903423 ہوگئی۔ اس وبا سے اب تک 26261 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں انتظامی تبدیلیاں، کئی سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے

Published

on

IPS

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر پولیس محکمہ میں بڑے انتظامی رد و بدل کے تحت منوج کمار شرما کو ممبئی پولیس کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم 12th Fail کافی مشہور رہی تھی۔ سال 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اس سے قبل ممبئی میں پولیس ڈپٹی کمشنر زون-1 اور ایڈیشنل پولیس کمشنر (مغربی علاقہ) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں انیل کمبھارے، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (ٹریفک) کے عہدے پر فائز تھے، انہیں ممبئی کرائم برانچ کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2003 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیش پردھان اب ممبئی اکنامک آفینس ونگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی طرح سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر سوسیراج جےکمار، جو اس وقت مشترکہ پولیس کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں مہاراشٹر فورس-1 کا نیا اسپیشل انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جیاکمار اس سے قبل ممبئی پولیس میں پولیس ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیس کمشنر اور مشترکہ پولیس کمشنر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مالیگاؤں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ستیہ نارائن چودھری، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) کے عہدے پر تھے، انہیں اب ممبئی ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر پروین پڑوال، جو انسپکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ناسک رینج کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس محکمہ میں ہونے والے اس بڑے تبادلے کو قانون و انتظام، جرائم پر قابو، ٹریفک نظم و نسق اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عیدالاضحی کے پس منظر میں جانوروں کی نقل وحمل کے لیے ممبئی پولس کی ہیلپ لائن جاری

Published

on

Deonar-&-Fadnavis

ممبئی میں عید الاضحی کے پیش نظر جانوروں کے نقل و حمل کے لیے ممبئی پولس نے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے, تاکہ عید کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اگر راستہ میں جانوروں کی نقل و حمل میں کوئی پریشانی یا مسائل درپیش آتی ہے, تو ممبئی پولس کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر 8976754100 اور 022-22623054 پر رابطہ کرے۔ ممبئی میں پرامن عید الاضحی اور نظم و نسق کی بقا کیلئے ممبئی پولس نے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا ہے, تاکہ شرپسندوں پر بروقت کارروائی ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان