Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ضلع پریشد اردو مڈل اسکول ماتھنی میں عالمی یوم خواتین منعقد

Published

on

(نامہ نگار)
عالمی یوم خواتین کے ضمن پورے ملک میں خواتین کے لئے پروگرام منعقد کئے گے ہے۔ کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے ماتھنی گاوں کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں بھی آج یوم خواتین زور دار طریقے سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت گوندھنا پور کیندر کی کیندر پرمکھ ڈاکٹر نرملا جادھو موجود تھی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین مدعو تھی۔ جن میں محکمہ زراعت کی آفسر شکیلہ شاکر حسین، دیہی سرکاری دواخانے کی ڈاکٹر راجپوت میڈم، معروف ماہر قانون ایڈوکیٹ این، پی پیشوانی، دامنی پٹھک پرمکھ مونالی کلکرنی، مولیہ وردھن تعلقہ انچارج اپوروا پاٹل، شامل تھی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ نعت شریف کے بعد بچیوں نے استقبالیہ گیت پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ ماتھنی گاؤں کی دو خواتین کا صدر جلسہ، و مہمانوں کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ گاوں کی سرپنچ فرزانہ پروین عمران خان کو گاوں کے تعمیراتی و ترقیاتی کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ موصوفہ نے تقریبا ایک کروڑ روپے تخمینے کا پل گاؤں میں تعمیر کیا اسکے علاوہ گاوں میں گلی کوچوں میں پیور بلاک بٹھائے۔ اردو اسکول میں بچوں کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا کھیل کود کا سامان، گرام پنچایت کی جانب سے مہیا کرائی۔ اس نمایاں کاکردگی کی وجہ سے موصوفہ کا یوم خواتین کے موقع پر اعزاز، و استقبال کیا گیا، اسی طرح اپنے گھریلوں و ازدواجی زندگی کو پورا کرتے ہوئے گاوں کے دکھ درد میں شریک، دواخانے، کورٹ کچری، تحصیل آفس، کے کاموں مصروف رہنے والی ہمدرد خاتون، سماجی خدمت گار سائرہ بی عارف خان عرف سائرہ آپا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکا بھی اعزاز واستقبال کیا گیا۔
آئے ہوئے مہمانوں نے اس موقع پر خواتین و اسکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے، تعلیم کی اہمیت، بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم، لڑکیوں کی حفاظت، بچیوں کی جسمانی و ذہنی صحت، اخلاق، اقدار اور کردار کی تربیت، کرونا وائرس کا خطرہ و احتیاطی تدابیر، جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ماتھنی میں خواتین کے لئے منعقد اس پروگرام میں بڑی تعداد میں گاوں کی خواتین شریک ہوئی۔ یوم خواتین کے اس پروگرام کو اسکول کے صدر مدرس الحاج ابولمنتظر کے زیر نگرانی معلمہ نور جہاں نے عمدہ طریقے سے جماعت ہشتم کی طالبات کے ساتھ لیکر ترتیب دیا و پائے تکمیل تک پہنچایا۔ اظہار تشکر کے فرائض بال واڑی سیویکا شبینہ پروین نے انجام دی۔ پروگرام میں شریک تمام خواتین ناشتہ دیکر انہیں گلاب کا پھول پیش کیا گیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں واثق نوید، شفیق الرحمن، عتیق احمد، محمود خان، حسن خان، اور شیخ انور نے جدوجہد کی۔ ماتھی کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بیداری کے لئے اتنا اچھا پروگرام منعقد کرنے پر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول ماتھنی کے صدر مدرس، و انکے ساتھیوں کے سرہنا کی جارہی ہے۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com