Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

حیدرآباد میں الیکٹرانکس کی دکان میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی

Published

on

حیدرآباد، 25 نومبر، حیدرآباد کے پرانے شہر میں الیکٹرانکس کی ایک دکان میں زبردست آگ لگنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پیر کی رات شہالی بندہ پر الیکٹرانکس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے پوری طرح جل کر خاکستر ہو گیا۔ دکان کے سامنے کھڑی کار میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے آگ مزید پھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے آٹھ فائر انجن، ایک اسکائی لفٹ فائر ٹرک، اور ایک فائر فائٹنگ روبوٹ کو کام میں لگایا گیا۔ آگ بجھانے والے عملے کو آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ الیکٹرانکس کی دکان سے شروع ہونے والی آگ ملحقہ گودام اور دیگر دکانوں تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ آگ سے کپڑے کی ایک دکان بھی جل کر خاکستر ہوگئی۔ دھماکے سے آس پاس کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دکان میں رکھے کئی ریفریجریٹر سلنڈر، گیزر اور الیکٹرانک اشیاء کے پھٹنے سے آگ کے مزید شدت اختیار کرنے کا بھی شبہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی زون) کھرے کرن پربھاکر نے بتایا کہ پہلی نظر میں آگ ایک الیکٹرانکس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ کے شعلوں نے دکان کے سامنے کھڑی سی این جی کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سلنڈر دھماکے سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ دکانوں میں کچھ لوگ کام کر رہے تھے اور چند لوگ گاڑی میں بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ آگ اور دھماکے کی وجہ سے 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈی سی پی نے میڈیا کو بتایا کہ فائر فائٹرز نے صورتحال پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ صرف پولیس کی سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں اور غیر تصدیق شدہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے غیر ضروری خوف و ہراس پھیل سکتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز ایک کلومیٹر کے دائرے میں سنی گئی جس سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دھماکے کے وقت قریبی راجرائے کلاک ٹاور کی گھڑی بھی رک گئی تھی۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان