Connect with us
Tuesday,26-May-2026
تازہ خبریں

جرم

ایم ایل اے کی ناکارہ نمائندگی کو چھپانے کے لئے شہر میں غنڈہ گردی کا شور مچایا جارہا ہے: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ

Published

on

(وفا ناہید)
شہر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے دوپہر 4 بجے اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا دیش جمہوری ملک ہے جس میں ہر شخص کو اپنی بات رکھنے کا حق حاصل ہے، ہم 6 مارچ کو بھکو چوک میں جلسہ عام لینے والے تھے جس پر آزاد نگر پی آئی نے ہمیں جمعہ کا دن ہونے کی بات بول کر کسی اور دن جلسہ لینے کی گزارش کی جس پر ہم نے 8 مارچ کو قدوائی روڈ پر جلسہ طے کیا جس کی اجازت ہم نے سٹی پولیس سے طلب کی مگر پولیس کی جانب سے ہمیں بنا کسی وجہ بتاۓ جلسہ نا لینے کی بات کی گئی، جب ہم نے کہا کہ ہمیں اپنی بات عوام کے سامنے رکھنی ہے تب پولیس کی جانب سے کہا گیا کے آپ جلسہ مت لو ہم اجازت نہیں دینگے اگر آپ کو اپنی بات رکھنی ہے تو پریس کانفرنس لے لو، اگر دو سماج کا معاملہ ہوتا اور پولیس ہمیں پرمیشن نہیں دیتی تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے مگر بنا کسی وجہ کے ہمیں جلسے کا پرمیشن نہیں دینا سمجھ میں نہیں آتا، مالیگاؤں شہر میں اسمبلی الیکشن کے بعد سے جان بوجھ کر ہمارے مخالف سیاسی پارٹیاں ہمیں بدنام کررہی ہیں، اپنی ناکارہ نمائندگی کو چھپانے کے لئے شہر میں غنڈہ گردی کا شور مچایا جارہا ہے، ہم جلسہ لیکر یہ بتانا چاہتے تھے کے شہر میں غنڈے کون پالتا، غنڈوں کا سرغنہ کون ہوگا؟ نشہ آور اشیاء اور کتا گولی کا کاروبار کون کرتا ہے؟ ہمیشہ شہر کے ایم ایل اے کی یہ پالیسی رہی ہے انگریزوں کی طرح لڑاؤ اور حکومت کرو، ریاست بھر میں مالیگاؤں شہر کو بدنام کرنے کا کام شہر کا ایم ایل اے کررہا ہے، شہر کے امن و آمان کو خراب کرنے کا کام کررہے ہیں، شہر کے بیدار علماء کو بدنام کرنے کا کام شہر کے ایم ایل اے اور ان کے حواری مواری چمچے کررہے ہیں، شہر میں خبریوں کی ٹیم کون چلاتا ہے؟ مالیگاؤں شہر کا کون سا لیڈر بار بار دبئی کیوں جاتا ہے؟ شہر کے جو شکاری ہیں ان کے پاس غیر قانونی بندوق کہاں سے آتی ہے اور اس کی آڑ میں کون غیر قانونی بندوقوں کا استعمال کرتا ہے؟ جیسی باتیں ہم عوام کے سامنے لانا چاہتے تھے. الیکشن کے بعد سے ہم ابھی تک ہمارے بڑوں کے نقشے قدم پر چل رہے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کے ہمیں مورچے کا جواب مورچے سے اور جلسے کا جواب جلسے سے دینا پڑیگا. ہم محکمہ پولیس سے اپیل کرتے ہےکہ ہمیں پرمیشن دیا جاۓ جو ہمارا قانونی حق ہے اگر پولیس نے ہمیں پرمیشن نہیں دیا تو ہم نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کے 8 مارچ بروز اتوار کو قدوائی روڈ کانگریس پارٹی آفس کی گیلری میں کھڑے رہ کر شیخ رشید کی صدارت میں جلسہ سے عوام سے خطاب کرینگے، اس کانفرنس میں کارپوریٹر اسلم انصاری، شکیل جانی بیگ، علی احمد، عتیق باغبان، ریاض علی، امتیاز ہوٹل والا، حافظ انصاری، زین العابدین پٹھان، جمال بھائی سائیکل والے، اشتیاق 52 سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے سب سے زیادہ شیروں کے گھنے علاقے میں ایک شیر نے ایک ہی حملے میں چار خواتین کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

Tiger

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور کے گنجواہی گاؤں کی شیرنی نے چار خواتین کو مار ڈالا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ چندر پور کی سندواہی تحصیل تاڈوبا ٹائیگر پروجیکٹ کے قریب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اکثر وائلڈ لائف آتے ہیں۔ ان چار اموات سے اس سال چندر پور ضلع میں انسانی وجنگلی حیات کے تنازعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ناگپور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور سندھواہی تحصیل کے گنجے واہی جنگلاتی علاقے میں شیرنی نے چار خواتین پر حملہ کیا۔ گاؤں کی چار خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں۔ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔ خواتین کی شناخت کاودوبائی داداجی موہورلے (45)، انوبائی داداجی موہورلے (46)، سنگیتا سنتوش چوہدری (36) اور سنیتا کوشک موہورلے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ شیرنی کا چار خواتین پر حملہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ شیرنی نے خود کو بچانے یا اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک ایک کر کے خواتین پر حملہ کیا ہو گا۔ اس واقعہ سے گنجواہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ جنگلات کے خلاف عوام میں ایک بار پھر غصہ پیدا ہوا۔

سندھواہی رینج فاریسٹ آفیسر انجلی سیانکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور فاریسٹ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ جنگلات نے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 25,000 روپے کا معاوضہ فراہم کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پانچ دن پہلے 18 مئی کو ناگبھیڈ تعلقہ میں 55 سالہ ونیتا شنکر یوکی کو ٹندو کے پتے جمع کرنے کے دوران ایک شیر نے مار ڈالا تھا۔

Continue Reading

جرم

مغربی بنگال فائرنگ اور بم دھماکہ میں ملوث تین مفرور ملزمین ممبئی سے گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ۷ مئی کو مغربی بنگال ہاوڑا میں فائرنگ اور بم دھماکہ میں مطلوب تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, مغربی بنگال کے شیبوپور پولس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اس میں مطلوب ملزمین ممبئی کے دیونار ایس آر اے کی بلڈنگ میں روپوش ہے اس بنیاد پر ۲۱ مئی کو کرائم برانچ نے یہاں چھاپہ مار کر تین مفرور ملزمین شمیم احمد عبدالرشید ۴۰ سال، جمیل اختر علی ۴۳ سالہ، آفتاب انور خورشید ۴۴ سالہ کو ممبئی میں گرفتار کر لیا۔ ان مفرور ملزمین پر شیبو پور پولس اسٹیشن میں کئی تقریبا ۵ معاملات بھی درج ہیں, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان