(جنرل (عام
کرونا وباء کے دوران ایم ایل اے کی تنخواہ میں 30 فی صدی کی کمی گئی
ممبئی (محمد یوسف رانا) : عام مزدور طبقہ اور سرکاری ملازمین جس طرح ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں اسی طرح عوام کے ذریعے منتخب عوامی نمائندے چاہے وہ ایم ایل اے ہوں یا ایم پی انہیں بھی ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے ۔کرونا وباء کے دوران کروڑوں لوگ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں عوامی نمائندے اپنی تنخواہ مہنگائی بھتے کے ساتھ حاصل کرتے رہے ہیں ۔ایک بار ایم ایل اے یا ایم پی منتخب ہونے کے انہیں پانچ سال تک سرکار کی جانب سے تنخواہ دی جاتی ہے اس کے بعد انہیں زندگی بھر کے لئے پینشن بھی جاتی ہے ۔ایک عام آدمی کو صحیح ڈھنگ سے یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ اس نے جسے اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے وہ سرکاری ملازمین سے تنخواہ بھتہ کے ساتھ وصول کرتا ہے ۔صرف یہی نہیں اسے دیگر اخراجات بھی دیئے جاتے ہیں ۔حال ہی میں مرکزی سرکار کی جانب سے مہنگائی بھتہ 21 فی صدی کردیا گیا ہے ۔جس کا فائدہ آنے والے دنوں میں انہیں ملے گا ۔وہیں عوامی نمائندگان کو یہ مراعات فی الحال دی جارہی ہیں ۔ساگر اگلے نامی ایک آر ٹی آئی رکن نے گذشتہ دنوں منترالیہ سے آر ٹی آئی کے ذریعے ایک معلومات طلب کی تھی جس میں انہوں نے 1 اپریل 2020 سے 30 جون 2021 تک اس مدت کے دوران ایم ایل اے اور ایم ایل سی چاہے وہ ابھی عوامی نمائندگی کررہے ہیں یا پھر ماضی میں عوامی نمائندے رہے ہوں ۔ان کو دی جانے والی تنخواہ ،بھتہ اور دیگر سرکار سے ملنے والی مراعات کی تفصیل طلب کی تھی ۔اس کے بعد منترالیہ سے انہیں تفصیلی معلومات دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کروناء وباء کے دوران یعنی اپریل 2020 سے مارچ 2021 ء کے دوران تمام ہی ایم ایل اے اور ایم ایل سی کی تنخواہ میں 30 فی فیصد کی کٹوٹی کی گئی تھی انہیں 70 فی صدی تنخواہ دی جاتی رہی ہے ۔ایک ایم ایل اے کو اپریل 2020 سے مارچ 2021 کے دوران تنخواہ ایک لاکھ ۲۷؍ ہزار ۵۴۰ روپئے ،مہنگائی بھتہ 21 فی صد کے حساب سے ۲۱؍ ہزار ۶۸۲ روپیہ ،ٹیلی فون کے ۵ہزار ۶۰۰ روپئے ،ڈاک خرچ کے لئے ۷ ؍ ہزار روپئے ،کمپیوٹر آپریٹر کے ۷ ؍ ہزار اس طرح کل تنخواہ ایک لاکھ ۶۸ ؍ ہزار ۸۸۲ روپئے ہر ماہ دی گئی ہے۔اس میں سے پروفیشنل ٹیکس ۲۰۰ اور اسٹمپ ایک روپئے ٹیکس کی شکل میں کم کرتے ہوئے خالص تنخواہ ایک لاکھ ۶۸ ہزار ۶۲۱ ؍ روپئے دی گئی ہے ۔اسی طرح اپریل 2021 سے جون 2021 تک انہیں صد فی صد تنخواہ ادا کی گئی ہے جس میں تنخواہ ایک لاکھ ۸۲ ؍ ہزار ،مہنگائی بھتہ 21 فی صد کے حساب سے ۳۰ ہزار ۹۴۷ روپئے ،ٹیلی فون کے لئے ۸؍ ہزار ،ڈاک خرچ ۱۰؍ ہزار ،کمپیوٹر آپریٹر کے لئے ۱۰؍ ہزار اس طرح کل ۲؍ لاکھ ۴۱ ہزار ۱۷۴ روپئے ہوتی ہے جس میں سے ۲۰۰ روپئے پروفیشنل ٹیکس اور اسٹیمپ کے ایک روپئے کم کئے جاتے ہیں اس کے بعد ایک عوامی نمائندے کو ۲؍ لاکھ ۴۰ ہزار ۹۷۳ روپئے تنخواہ کی شکل میں دیئے جاتے ہیں ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ناسک ٹی سی ایس کیس ندا خان کو نشانہ بنایا گیا, پولس اپنی شبیہ خراب کر رہی ہے : سماجی خادم نرنجن ٹکلے

ممبئی : ناسک ٹی سی ایس کیس میں تبدیلی مذہب کا کوئی تعلق نہیں ہے اس کیس میں ندا خان کو نشانہ بنایا گیا ہے, جبکہ وہ ایچ آر ہیڈ نہیں تھی اس کے باوجود اس کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ ناسک کا معاملہ میں مذہبی جذبات بھڑکانے اور مذہبی منافرت لوجہاد یا پھر کارپوریٹ جہاد کا معاملہ بھی نہیں ہے, صرف یہ جنسی استحصال کا معاملہ ہے لیکن اس میں ندا خان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس قسم کا سنگین الزام آج یہاں مراٹھی پترکار سنگھ میں اے پی سی آر کی منعقدہ پریس کانفرنس میں سماجی خادم تیستا سیتلواڈ نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ایک خاتون کی شناخت کو عام کیا اور اگر پولس نے یہ افشا کیا ہے تو پولس کے حوالے سے خبر نشر کی جانی چاہئے تھی متاثرہ اور شکایت کنندہ سے بات کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے, ایسے کئی کیسز ہے جس میں کسی پر بھی کچھ بھی الزام عائد کئے جاسکتے ہیں, لیکن ناسک کے کیس میں ماحول تیار کیا گیا جو سراسر غلط ہے۔ ناسک کے سماجی خادم نرنجن ٹکلے نے کہا کہ اس کیس میں کسی کا سیاسی ایجنڈہ سیٹ کرنے کی کوشش پولس نے کی ہے, جبکہ پولس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پولس کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ بدلاپور میں کیا ہوا تھا اکشے شندے کو انکاؤنٹر کیا گیا اس کے بعد اس کے مناسبت سے بنیر لگا کر بدلاپور کا ایجنڈہ چلایا گیا اس کے بعد عدالت نے اسے قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے سومناتھ سوریہ ونشی کے کیس میں کس قدر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے سبب اس کی حراستی موت ہو گئی۔ اس بھی عدالت نے کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے اس کے ساتھ ہی ناسک کے کیس میں بھی ایجنڈہ چلایا گیا ہے اور کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت اس کمپنی ٹی سی ایس کی ملازمہ ندا خان کو نشانہ بنایا گیا ندا خان ایک معمولی ملازمہ ہے, لیکن اسے ایچ آر ہیڈ بنا کر پیش کیا گیا۔ میڈیا نے اس کا ٹرائل چلایا ہے, والمک کراڈ خودسپردگی تک پولس کے ہاتھ نہیں لگا۔ ایک سال قبل ہی اشوک کھرات کے خلاف کیس درج کیا تھا لیکن اسے اجیت پوار کی موت کے بعد گرفتار کیا گیا کسی کا پولیٹیکل ایجنڈہ سیٹ کرنے کے لیے پولس خود کو بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے ناسک کے کیس میں ہو رہا ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پولس نے جو تفتیش کی ہے اس کو میڈیا ٹرائل کے معرفت عام کیا جارہا ہے, جبکہ اس میں تبدیلی مذہب کا کوئی تذکرہ تک نہیں ہے۔ اس پریس کانفرنس میں اے پی سی آر نے ناسک کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ اس کانفرنس میں ڈولفی ڈیسوزا، شاکر شیخ سمیت دیگر موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نیسکو میوزک کنسرٹ پارٹی میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کا پردہ فاش، خاتون کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے جمع، اب تک ۱۱ ملزمین گرفتار

ممبئی : ونرائی پولیس نے منشیات کیس کے ایک ملزم آیوش ساہتیہ سے 933 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں، جن کی مالیت مبینہ طور پر 1.5 ملین روپے ہے۔ اپنی گرفتاری سے قبل آیوش ساہتیہ نے ان گولیوں کو کولہاپور کے ایک مقام پر پھینک دیا تھا، جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ آیوش ساہتیہ سے پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشافات ہوئے جن میں ایک خاتون ساتھی کا نام بھی شامل ہے۔ ونرائی پولیس نے میرا روڈ علاقے سے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم جیا راچل جیکب کو میرا روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیا اس پورے ڈرگ سنڈیکیٹ کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی تھی۔ نیسکو میوزک کنسرٹ میں خریدی گئی ادویات بھی جیا کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئیں۔ جیا ایک اعلیٰ درجے کی خاتون ہیں۔ جس کے ایک بڑے ڈرگ سپلائیر سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ جیا سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ فی الحال پولیس خاتون کے اکاؤنٹ اور اس کے رابطوں کو مزید جوڑنے میں مصروف ہے۔ ونرائی پولیس نے گوریگاؤں منشیات کیس میں اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی پولس ڈی سی پی زون ۱۲ مہیش چمٹے نے دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اہلیان بھیونڈی کا وعدہ وفا… ریاستی حکومت کا میٹرو روٹ 5 کے نظرثانی شدہ منصوبے کو منظوری، ایم ایل اے رئیس شیخ کا تبصرہ

ممبئی : ممبئی میٹرو روٹ 5 کے نظرثانی شدہ منصوبے کو ریاستی حکومت کی حتمی منظوری مل گئی ہے۔ ہم نے تھانے-بھیونڈی کلیان میٹرو پروجیکٹ کو مسلسل آگے بڑھایا۔ ہم نے مقننہ میں آواز اٹھائی اور آخر کار 18,130 کروڑ روپے کے اس میگا پروجیکٹ کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ بھیونڈی مشرق سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی کی ترقی اور مسافروں کی سہولت کے لیے ہماری جدوجہد رنگ لائی ہے۔اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی ایک لاجسٹک ہب ہے، لیکن بھیونڈی جو کہ ریاست کا مانچسٹر ہے، ریلوے لائن پر نہیں ہے۔ یہاں کی سڑکوں پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور سڑکوں کی حالت خراب ہے۔ یہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے علاقے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے۔ بھیونڈی شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال اور موجودہ فلائی اوور کو منہدم کر کے میٹرو لائن کی تعمیر میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے ہم نے مسلسل اس پروجیکٹ کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آخر کار، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس کا نوٹس لیا اور شہری ترقیات کے محکمے نے بدھ کو ممبئی میٹرو لائن 5 (فیز 1، فیز 2 اور توسیعی فیز 3) کے نظرثانی شدہ پروجیکٹ پلان کو 18,130 کروڑ روپے کی منظوری دی، جو 34 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں 19 اسٹیشن ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں سے تعطل کا شکار یہ منصوبہ اب تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ بھیونڈی کی ترقی میں اب تیزی آئے گی۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقننہ اور حکومت سےہمارا مسلسل فالو اپ کامیاب رہا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
