Connect with us
Saturday,21-November-2026

جرم

پرامن مظاہرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔ شاہین باغ مظاہرین

Published

on

قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے سی اے اے کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر دہلی سمیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرامن مظاہرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کل حوض رانی میں جس طرح پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، گلیوں میں گھس کر مارا ہے، گاڑیوں اور موٹر میں توڑ پھوڑ کی ہے، اس سے پولیس کی ذہنیت سامنے آتی ہے اور ایک مائنڈ سیٹ سامنے آتا ہے جس کا مظاہرہ آج ہم نے جعفرآباد، موج پوری، چاند باغ میں دیکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کے تحفظ میں شرپسندعناصر نے پرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے والوں پر پتھراؤ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس چاہتی تو آج جو واقعہ پیش آیا ہے روک سکتی تھی کیوں کہ پولیس نے شرپسند عناصرکو کل اشتعال پھیلانے کا موقع دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہوتی تو آج اتنی بڑی تعداد میں وہ لوگ نہیں آتے۔
انہوں نے کہاکہ جعفرآباد،سلیم پور،موج پوری،چاند باغ،نور الہی کالونی وغیرہ میں ایک ماہ سے زائد سے پرامن مظاہرے ہورہے ہیں لیکن کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچنے اور وہیں پر سی اے اے کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کے بعد حالات خراب ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح حوض رانی کل رات پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی طلبہ پر پولیس کی بربریت کی مذمت کی اور کہاکہ اے ایم یو کے طلبہ اس وقت پولیس کے نشانے پر ہیں اور ان کو طلبہ پر ظلم کرنے کا بہانہ چاہئے۔
اسی کے ساتھ کل شاہین باغ میں قائم فاطمہ شیخ اور ساوتری بائی پھولے لائبریری میں شرپسند عناصر نے تھوڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی لیکن حالات پر قابو پالیا گیا۔
دریں اثناء شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کے بارے میں اس معاملے میں ثالثی کرنے والے مذاکرات کاروں نے پیر کو ایک مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کردی۔جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں بنچ نے سماعت میں کہا، ”ہم اس رپورٹ کا تفصیل سے مطالعہ کریں گے اور اس معاملے کو بدھ کے روز سنیں گے۔“
شمال مشرقی دہلی میں ترمیم شدہ شہریت قانون کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں میں آج پھرتصادم ہوا جس میں دہلی پولیس کے مطابق سہ پہر کے وقت جھڑپوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔شمال مشرقی ضلع میں 10 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔جعفرآباد اور موج پور علاقوں میں کم سے کم دو مکانات اور ایک فائربریگیڈ گاڑی کو آگ لگا نے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے نیم فوجی دستوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ حالات کی شدت کے پیش نظر دہلی میٹرو نے جعفرآباد اور موج پوری بابر پور اسٹیشنوں کو بند کر دیا ہے۔ ان اسٹیشنوں پر ٹرینیں نہیں روکی جائیں گی۔چاند باغ میں بھی تشدد برپا ہونیکی اطلاع ملی ہے جو جعفرآباد کا علاقہ ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مبینہ طور پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔جعفرآباد کے قریب کل شام سے ہی فضا کشیدہ تھی جہاں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔
لیفٹننٹگورنر انل بیجل نے ہلی پولیس کمشنر کو شمال مشرقی دہلی میں قانون و انتظام کی صورتحال قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔قومی شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت میں شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں مظاہرہ پرتشدد ہوگیا اور ایک پولیس اہلکار کی موت کی بھی رپورٹ ہے۔مسٹر بیجل نے پولیس کمشنر کو شمال مشرقی دہلی میں قانون و انتطام برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق شمال مشرقی ضلع کے متاثرہ حصوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق موج پوری، کردم پوری، چاند باغ اور دیال پور علاقوں میں تشدد اور آگ زنی کے واقعات ہوئے ہیں۔گوکل پوری میں پرتشدد واقعات میں زخمی دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹبل کی موت ہو گئی ہے اور ایک پولیس ڈپٹی کمشنر کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ وزیر اعلی اورنائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی دہلی سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری احتجاج کررہے ہیں اور 24گھنٹے کا مظاہرہ جاری ہے جس میں اظہار یکجہتی کیلئے اہم لوگ آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی میں ہی درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ نظام الدین میں شیو مندر کے پاس خواتین کامظاہرہ جاری ہے۔ تغلق آباد میں خاتون نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو وہاں سے بھگادیاتھا۔
خوریجی خاتون مظاہرین کا انتظام دیکھنے والی سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر عشرت جہاں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال یہ کہکر اپنی ذمہ داری نہیں بچ سکتے کہ دہلی پولیس ان کے پاس نہیں ہے لیکن عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کیجریوال کی ذمہ داری ہے کہ پولیس نے جو بربریت کی ہے اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر‘ سیلم پور جعفرآباد، ترکمان گیٹ،بلی ماران، لال کنواں،کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مصطفی آباد، کردم پوری، نور الہی کالونی، شاشتری پارک،بیری والا باغ، نظام الدین،جامع مسجدسمیت دیگر جگہ پر مظاہرے ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ چننئی میں سی اے اے کے خلاف مظاہر ہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ راجستھان کے بھیلواڑہ کے گلن گری، کوٹہ، رام نواس باغ جے پور، جودھ پور’اودن پور اور دیگر مقامات پر،اسی طرح مدھیہ پردیش کے اندورمیں کئی جگہ مظاہرے ہور ہے ہیں۔ اندور میں کنور منڈلی میں خواتین کا زبردست مظاہرہ ہورہا ہے اور یہاں خواتین بہت ہی عزم کے ساتھ مظاہرہ کر رہی ہیں۔وہاں خواتین نے عزم کے ساتھ کہاکہ ہم اس وقت تک بیٹھیں گے جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیتی۔ اندور کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال،اجین، دیواس، مندسور، کھنڈوا، جبل پور اور دیگر مقامات پر بھی خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش قومی شہریت(ترمیمی) قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے سب سے مخدوش جگہ بن کر ابھری ہے جہاں بھی خواتین مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹادیا جاتا ہے۔ وہاں 19دسمبر کے مظاہرہ کے دوران 22لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ خواتین گھنٹہ گھر میں مظاہرہ کر رہی ہیں ا ور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے اپنی موجودگی درج کروارہی ہیں۔ اترپردیش میں سب سے پہلے الہ آباد میں چند خواتین نے احتجاج شروع کیا تھااب ہزاروں میں ہیں۔خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ اترپردیش کے ہی سنبھل میں پکا باغ، دیوبند عیدگاہ،سہارنپور، مبارک پور اعظم گڑھ،اسلامیہ انٹر کالج بریلی، شاہ جمال علی گڑھ، اور اترپردیش کے دیگر مقامات پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔
شاہین باغ دہلی کے بعد سب سے زیادہ مظاہرے بہار میں ہورہے ہیں اور وہاں دلت، قبائلی سمیت ہندوؤں کی بڑی تعداد مظاہرے اور احتجاج میں شامل ہورہی ہے۔ ارریہ فاربس گنج کے دربھنگیہ ٹولہ عالم ٹولہ، جوگبنی میں خواتین مسلسل دھرنا دے رہی ہیں ایک دن کے لئے جگہ جگہ خواتین جمع ہوکر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ مردوں کا مظاہرہ بھی مسلسل ہورہا ہے۔ کبیر پور بھاگلپور۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اس طرح یہ ملک کا تیسرا شاہین باغ ہے، دوسرا شاہین باغ خوریجی ہے۔سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کھکڑیا کے مشکی پور میں، نرکٹیا گنج، مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی میں ململ اور دیگر جگہ، ارریہ کے مولوی ٹولہ،سیوان، چھپرہ، کھگڑیا میں مشکی پور،بہار شریف، جہاں آباد،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، مغربی چمپارن، بیتیا، سمستی پور، تاج پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی اور متعدد جگہ، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہو ہے ہیں۔ بہار کے ہی ضلع سہرسہ کے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ میں خواتین کا بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔
دہلی میں شاہین باغ،، جامعہ ملیہ اسلامیہ،آرام پارک خوریجی،حضرت نظام الدین، قریش نگر عیدگاہ، اندر لوک، نورالہی،سیلم پور فروٹ مارکیٹ، موج پوری،جامع مسجد،،ترکمان گیٹ،،ترکمان گیٹ، بلی ماران، شاشتری پارک، کردم پوری، مصطفی آباد، کھجوری، بیری والا باغ، وغیرہ،رانی باغ سمری بختیارپورضلع سہرسہ بہار،سبزی باغ پٹنہ،، ہارون نگر،پٹنہ’شانتی باغ گیا بہار، مظفرپور، ارریہ سیمانچل بہار،بیگوسرائے بہار،پکڑی برواں نوادہ بہار،مزار چوک،چوڑی پٹی کشن گنج‘ بہار،مگلا کھار‘ انصارنگر نوادہ بہار،مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، دربھنگہ میں تین جگہ، مدھوبنی،سیتامڑھی، سمستی پور‘ تاج پور، سیوان،گوپال گنج،کلکٹریٹ بتیا‘ہردیا چوک دیوراج، نرکٹیاگنج، رکسول، کبیر نگر بھاگلپور، رفیع گنج، مہارشٹر میں دھولیہ، ناندیڑ، ہنگولی،پرمانی، آکولہ، سلوڑ، پوسد،کونڈوا،۔پونہ،ستیہ نند ہاسپٹل، مالیگاؤں‘ جلگاؤں، نانڈیڑ، پونے، شولاپور، اور ممبئی میں مختلف مقامات، مغربی بنگال میں پارک سرکس کلکتہ‘ مٹیا برج، فیل خانہ، قاضی نذرل باغ، اسلام پور، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناجپور، بیربھوم، داراجلنگ، پرولیا۔ علی پور دوار،اسلامیہ میدان الہ آبادیوپی،روشن باغ منصور علی پارک الہ آباد یوپی۔محمد علی پارک چمن گنج کانپوریوپی، گھنٹہ گھر لکھنو یوپی، البرٹ ہال رام نیواس باغ جئے پور راجستھان،کوٹہ، اودے پور، جودھپور، راجستھان،اقبال میدان بھوپال مدھیہ پردیش، جامع مسجد گراونڈ اندور،مانک باغ، امروکا،پراکی، اندور، اجین،دیواس، کھنڈوہ،مندسور، گجرات کے بڑودہ، احمد آباد، جوہاپورہ، بنگلورمیں بلال باغ، منگلور، شاہ گارڈن، میسور، پیربنگالی گرؤنڈ، یادگیر کرناٹک، آسام کے گوہاٹی، تین سکھیا۔ ڈبرو گڑھ، آمن گاؤں کامروپ۔ کریم گنج، تلنگانہ میں حیدرآباد، نظام آباد‘ عادل آباد۔ آصف آباد، شمس آباد، وقارآباد، محبوب آباد، محبوب نگر، کریم نگر، آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم‘ اننت پور،سریکاکولم‘ کیرالہ میں کالی کٹ، ایرناکولم، اویڈوکی،، ہریانہ کے میوات اور یمنانگرفتح آباد،فریدآباد،جارکھنڈ کے رانچی، کڈرو،لوہر دگا، بوکارو اسٹیل سٹی، دھنباد کے واسع پور، جمشید پور وغیرہ میں بھی خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔

جرم

پنجاب اے ایس آئی قتل کیس : زیرک پور میں پولیس مقابلے کے بعد مرکزی شوٹر گرفتار

Published

on

چندی گڑھ : حکام کے مطابق، پنجاب پولیس کی ’اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس‘ (اے جی ٹی ایف) ​​نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اقبال سنگھ کے قتل میں ملوث مرکزی شوٹر کو زیرک پور کے ایک ہوٹل میں مختصر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملزم کے ساتھ موجود ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے جمعہ کی رات بتایا کہ پولیس ٹیموں نے چندی گڑھ، دہلی اور راجستھان کے شہر جے پور سمیت کئی مقامات پر ملزم، جس کی شناخت ہرپریت سنگھ عرف ’ہیپی بہمن‘ کے طور پر ہوئی ہے، کا سراغ لگایا اور بالآخر اسے پنجاب کے شہر زیرک پور کے ایک ہوٹل میں ڈھونڈ نکالا۔ ترن تارن کے علاقے پٹی کے گاؤں اکبر پورہ کچا پکا کے رہائشی ہیپی بہمن کو، پولیس کی جانب سے ہوٹل کے احاطے کا محاصرہ کیے جانے کے بعد ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگیں۔ بعد ازاں، پولیس نے اسے قابو کر کے موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسپیشل ڈی جی پی (اے جی ٹی ایف) ​​پرمود بان نے کہا کہ پولیس کو مخصوص تکنیکی اور انسانی ذرائع سے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہیپی بہمن اس ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، اے جی ٹی ایف کے ڈی ایس پی راجن پرمندر سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم نے اسے پکڑنے کے لیے ’گھیراؤ اور تلاشی‘ (کارڈن اینڈ سرچ) کا آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران ملزم اور پولیس ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس مختصر مقابلے کے بعد، زخمی ملزم کو قابو کر کے حراست میں لے لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھ موجود خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گرفتاری 11 اکتوبر کو اے ایس آئی اقبال سنگھ کے قتل کی تفتیش میں انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے؛ مقتول افسر فیروزپور میں ’کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ‘ میں تعینات تھے۔ این ڈی ٹی وی (این ڈی ٹی وی) کی رپورٹ کے مطابق، 55 سالہ پولیس افسر ترن تارن ضلع کے علاقے نوشہرہ پنوآن میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ نوشہرہ-لوہکا روڈ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے انہیں روکا اور ان پر فائرنگ کر دی۔ وہ حملے کے مقام پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس قتل کے بعد، پنجاب پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش مہم (تلاش) شروع کی تھی۔ تفتیش کے دوران، حکام نے ‘ڈونی بال’ (ڈونی بال) گینگ کے ممکنہ ملوث ہونے اور خطے میں سرگرم دیگر مجرمانہ نیٹ ورکس کے ساتھ اس کی دشمنی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی گورو یادو کے مطابق، اس قتل میں ملوث دیگر ساتھیوں کے کردار کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے اس مقدمے میں ایک اور ملزم کی بھی نشاندہی کی ہے، اور اسے تلاش کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ سرہالی (سرہالی) تھانے میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعات 103(1) اور 3(5)، نیز آرمز ایکٹ (سرہالی) کی دفعات 25 اور 27 کے تحت ایک مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 186، مورخہ 11 اکتوبر 2026) درج کیا گیا ہے۔ واقعات کے مکمل سلسلے کا تعین کرنے اور قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

دہلی پولیس نے ملک گیر سائبر فراڈ نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا، سات ملزمان گرفتار

Published

on

نئی دہلی : دہلی پولیس نے پانچ ریاستوں میں سات لوگوں کو گرفتار کیا اور 67.78 لاکھ روپے کے سرمایہ کاری گھوٹالے میں ملوث پین انڈیا سائبر فراڈ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، ایک اہلکار نے جمعہ کو بتایا۔ پولیس نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اور آئی پی او سرمایہ کاری کے بہانے لوگوں کو دھوکہ دینے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نے ایک منظم سنڈیکیٹ کو بے نقاب کیا جو جعلی فرموں کے بینک اکاؤنٹس کو ترتیب دینے اور سپلائی کرنے میں مصروف تھا، جو دھوکہ دہی کی رقم وصول کرنے اور تیزی سے منتقل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ یہ آپریشن دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف ایس او) یونٹ نے کیا تھا کیونکہ یہ دہلی پولیس کا ایک خصوصی سائبر کرائم نافذ کرنے والا یونٹ ہے۔ گورو تیاگی، ڈپٹی کمشنر آف پولیس -آئی ، آئی ایف ایس او نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سات موبائل فون ضبط کیے گئے۔

گرفتار ہونے والوں کی شناخت پون کمار، پریاگ راج کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ لکھنؤ کے رہنے والے محمد اذہان؛ کانپور کے رہائشی آرین کنوجیا؛ کانپور کے رہنے والے سانو کتھیریا عرف کارتک؛ کانپور کے رہنے والے سانو کتھیریا عرف کارتک؛ پولیس نے بتایا کہ دہلی کے رہنے والے اشبند کمار سنگھ عرف باس (45 سال) اور دہلی کے رہنے والے ہیمنت کمار شاہ عرف جتیندر۔ شکایت کنندہ، نندن سنگھ نیال، دوارکا کے رہنے والے، اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ، “538 ایکشن پرائس لیب” اور “وکٹری پائنیئرز کیپٹل” کے ناموں سے کام کرنے والے جعلی واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شیئرز اور آئی پی او میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔ جعلسازوں نے اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کا روپ دھارا اور من گھڑت منافع کے اسکرین شاٹس اور سرمایہ کاری کے مشورے گردش کر کے سرمایہ کاری کے حقیقی مواقع کا بھرم پیدا کیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین کو بعد میں ایک دھوکہ دہی والے آن لائن پلیٹ فارم، آئیکیا ایمرجنگ ڈاٹ کام کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت کی گئی، جس میں سرمایہ کاری کے فرضی فوائد دکھائے گئے، پرکشش منافع اور آئی پی او الاٹمنٹ کا وعدہ کیا گیا۔ شکایت کنندہ اور اس کے اہل خانہ نے 22 ٹرانزیکشنز کے ذریعے مجموعی طور پر 67,78,000 روپے جعلسازوں کے ذریعہ فراہم کردہ بینک کھاتوں میں منتقل کئے۔ جب متاثرین نے اپنی سرمایہ کاری واپس لینے کی کوشش کی تو ہینڈلرز نے زیر التواء آرڈرز اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے بہانے اضافی 1,10,75,424 روپے کا مطالبہ کیا۔ جب متاثرین نے دھوکہ دہی کا احساس کیا اور مزید ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا تو دھوکہ بازوں نے جواب دینا بند کر دیا اور غائب ہو گئے۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھوکہ دہی کی رقم بوگس فرموں سے تعلق رکھنے والے متعدد بینک اکاؤنٹس کے ذریعے روٹ کی گئی تھی، جو ایک منظم خچر اکاؤنٹ نیٹ ورک کا حصہ بنتی تھی۔ سنڈیکیٹ نے مبینہ طور پر ہیرا پھیری یا ترتیب شدہ کے وائی سی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس کو ترتیب دیا۔ پولیس نے کہا کہ تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ جرم کی رقم کو اے ٹی ایم اور بیئرر چیک کے ذریعے نکالا گیا یا کرپٹو کرنسی میں تبدیل کیا گیا۔

Continue Reading

جرم

گریٹر نوئیڈا : کمسن بچی سے زیادتی کے ملزم کو انکاؤنٹر کے بعد دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا

Published

on

گریٹر نوئیڈا : گریٹر نوئیڈا کے بدل پور تھانہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اس وقت عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے جب اس کے اہل خانہ ایک تقریب میں شریک تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے متعدد ٹیمیں تشکیل دیں اور انکاؤنٹر کے بعد واقعے کے صرف دو گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کو ٹانگ میں گولی لگی۔ اس کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت روہت کے طور پر ہوئی ہے جو متاثرہ کے ماموں کا دوست ہے۔ نابالغ لڑکی اسے پہلے سے جانتی تھی اور اسے ‘ماما’ کہہ کر مخاطب کرتی تھی۔ متاثرہ کا خاندان مبینہ طور پر خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے اس علاقے میں پہنچا تھا۔ اس دوران ملزم مبینہ طور پر لڑکی کو لالچ دے کر قریبی کھیت میں لے گیا، جہاں اس پر جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

واقعے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لیے تعینات کی گئیں۔ پولیس نے تیزی سے کام کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور واقعہ کی اطلاع ملنے کے تقریباً دو گھنٹے کے اندر اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، ملزم متاثرہ سے پہلے سے ہی واقف تھا، جو اسے ‘ماما’ کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی اپنی مرضی سے ملزم کے ساتھ گئی تھی۔ تاہم، یہ مبینہ جرم کی سنگینی کو کم نہیں کرتا، خاص طور پر چونکہ متاثرہ ایک نابالغ ہے اور اس شخص پر بھروسہ کرتی ہے جسے وہ چچا کہہ کر مخاطب کرتی تھی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور تمام ضروری قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص کی صحت اچھی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال معمول پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان