سیاست
رکن اسمبلی اور کارپوریٹرس کے اختلافات سے عوامی مسائل میں اضافہ، موت کے منہ میں زندگی بسر کرنے پرعوام مجبور

عطاؤ الرحمٰن، دھولیہ
دھولیہ شہر کے رات رانی اور آزادنگر علاقوں میں بجلی کے مسائل میں روز اضافہ ہورہا ہے۔ علاقوں کی عوام نے ممبئی پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار مہینوں سے ہمیں بجلی کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ بجلی محکمہ ہمارے مسائل کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے۔ عوام سے بات چیت میں یہ حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی اور کارپوریٹرس کریڈٹ حاصل کرنے کی غرض سے ہمارے مسائل کو حل نہیں کررہے ہیں۔ بجلی محکمہ کے آفیسر جھا نے ممبئی پریس کو بتایا ہے کہ کچھ غنڈے ڈی پی کو نصب کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جو خود اتی کرمن میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان شر پسند عناصر کو سمجھانے میں رکن اسمبلی اور کارپوریٹرس بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ جب آفیسر سے پولس تحفظ کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ خاموش ہوگئے ۔ ایک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ نئی ڈپی کا افتتاح ہمارے ہاتھوں عمل میں آنا چاہیے اس وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔ ان علاقوں میں مزدوروں کی آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے مسلسل بجلی گُل رہنے سے براہ راست ان کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ بجلی کے ذریعے منحصر ہونے والے کام سے دقتیں پیدا ہورہی ہیں۔ عوام نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ رکن اسمبلی فاروق شاہ کے بھائی کلیم شاہ اور کارپوریٹرس کی میٹنگ کا انعقاد ہوا تھا۔ کلیم شاہ نے کہا تھا کہ پیر تک کام کو مکمل کردیا جائے گا، لیکن ابھی دوسرا جمعہ آگیا ہے اور کام نہیں ہوسکا۔ ایک شخص نے بتایا کہ رکن اسمبلی کو جن علاقوں سے ووٹ نہیں ملے ہیں وہاں جاتے ہیں اور ہم نے انہیں ووٹ دیا ہے تو وہ ہمارے مسائل کیلئے ان کے بھائی کو بھیج دیتے ہیں۔ تصویر میں آپ کو دکھائی دے رہا ہے کہ ٹین کی چھت پر الیکٹرک کے تاروں کا گچھا ہے اور آس پاس کے تمام گھر ایسے ہی ہیں۔ ہائی ٹینشن چالو کیبل اوپرسے ٹین کی چھت پر گھری تو چھت پر سوراخ ہوگیا ہے۔ اگر کسی کی موت واقع ہوجاتی تو ذمہ دار کون ہوتا ؟ بجلی محکمہ ؟ دھولیہ شہر رکن اسمبلی ؟ وارڈ نمبر 12 کے کارپوریٹرس ؟ اے بی کیبل ڈالنے چند مہینے ہی ہوئے تھے کہ کیبل جل کر گرنے لگی۔ ابھی بھی لوگوں کی زندگی پُر خطر بنی ہوئی ہے، جلد سے جلد مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو اندولن کرنے کا اشارہ دیا وارڈ کی عوام نے دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مالیگاؤں بم دھماکہ سمیت دیگر معاملات میں سابق ممبئی پولس کمشنر پرمبیر سنگھ تنازعات کا شکار

ممبئی : ممبئی سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے مالیگاؤں بم دھماکہ میں پرمبیر سنگھ پر سابق اے ٹی ایس افسر محبوب مجاور کو آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو گرفتار کرنے کیلئے مجبور کرنے کا الزام بھی ہے۔ مجاور نے پرمبیر سنگھ پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ہندو دہشت گردی کی تھیوری کو ناکام قرار دیا ہے۔ جبکہ پرمبیر سنگھ اس وقت اے ٹی ایس کے آئی جی کے عہدہ پر تعینات تھے۔ مالیگاؤں بم دھماکہ میں عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ سمیت تمام 7 ملزمین کو بری کر دیا ہے۔
مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ انٹیلیا میں امبانی کے گھر کے باہر جیٹلین سے لدی دھماکہ خیز کار پارک کرنے اور دھماکہ کی سازش کے معاملہ میں بھی پرمبیر سنگھ کا نام سانے آیا تھا۔ اس وقت پرمبیر سنگھ نے ریاستی سرکار میں وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر 100 کروڑ روپے بار اور ہوٹلوں سے وصولی کا الزام عائد کیا تھا۔ پرمبیر سنگھ 1988 بیچ کے افسر تھے, انہوں نے پنچاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا پرمبیر سنگھ کو ممبئی کا پولیس کمشنر 2020 ء میں مقرر کیا تھا اور ایک ساتھ سے کم عرصہ میں ہی تنازع کے سبب انہیں مارچ 2021 ء میں عہدہ سے ہٹایا گیا تھا۔ سچن وازے کو منسکھ ہرین قتل اور امبانی کی رہائش گاہ پر کار پارک کر نے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کی تفتیش این آئی اے کے پاس ہے, جس وقت سچن وازے کو گرفتار کیا گیا تو وہ سی آئی یو کرائم انٹلیجنس یونٹ میں بطور سربراہ خدمات انجام رہا تھا۔ منسکھ ہرین کی کار میں ہی جیٹلین کی چھڑیاں رکھی گئی تھی اور اسے امبانی کے گھر پر پارک کیا گیا تھا اور ایک ہفتہ قبل ہی اس نے کار چوری کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی جبکہ اس واقعہ کے ایک ہفتہ بعد منسکھ کی لاش تھانہ کی کھاڑی سے پائی گئی تھی۔ منسکھ ہرین کے کیس میں سچن وازے جیل میں مقید ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی مدنپورہ مخدوش عمارت تاش کے پتوں کی طرح گر گئی

ممبئی کے مدنپورہ میں ایک مخدوش و خستہ حال عمارت تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہوگئی یہ عمارت خستہ حالی کا شکار تھا۔ عمارت خالی تھی جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ عمارت مدنپورہ پوسٹ آفس بلڈنگ بائیکلہ ویسٹ پر واقع تھی اور گراؤنڈ فلور سمیت تین منزلہ تھی۔ عمارت منہدم ہونے کے ساتھ ہی یہاں افراتفری مچ گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ بی ایم سی و متعلقہ عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور اب ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ عمارت کے منہدم ہونے کے ساتھ ہی زور دار دھماکہ ہوا اور دھواں دھواں فضا میں پھیل گیا۔ عمارت کے منہدم ہونے کے بعد یہاں لوگوں کا مجمع جمع ہوگیا, جس کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل پیدا ہوگئی اور ٹریفک جام ہوگیا, جس وقت یہ حادثہ پیش آیا عمارت کے اطراف کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر عمارت کے منہدم ہونے کی ویڈیو وائرل ہے, انتظامیہ نے حادثہ کے بعد سڑک سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس عمارت کے انہدام کے سبب عوام خوفزدہ ہوگئے۔ عمارت گرنے کے فورا بعد مقامی عوام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کے سبب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ جس میں چند لمحوں میں ہی پوری عمارت تاش کے پتوں کے طرح گر گئی۔
ممبئی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شہریوں کو یہاں سے منتقل کیا, اس کے ساتھ ہی سڑک کے ٹریفک کو زائل کرنے کیلئے کوشش شروع کر دی۔ فی الوقت مدنپورہ میں عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے اور خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس عمارت کو بی ایم سی نے سی ون زمرے میں رکھا تھا اور اسے مخدوش قرار دیدیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر سخت سیکورٹی لگا دی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
بھارت نے ٹرمپ کی ٹیرف کی شرط ناکام بنا دی، چین نے بھی روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے فیصلے کی حمایت کر دی، امریکا کو بڑا جھٹکا لگے گا

نئی دہلی : کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دے کر کوئی غلطی کی ہے؟ جس طرح ٹرمپ نے ہندوستان کو روس کے ساتھ تجارت پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانے کی تنبیہ کی اس پر ہندوستان نے سخت موقف اختیار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ انہوں نے ہندوستانیوں سے مقامی مصنوعات خریدنے اور ‘میک ان انڈیا’ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ یہی نہیں ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود مودی حکومت نے روس سے خام تیل خریدنا بند نہیں کیا۔ ہندوستان روسی سمندری خام تیل کی برآمدات کا ایک بڑا خریدار بن کر ابھرا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب چین نے بھی بھارت کے فیصلے کی حمایت کردی۔ برسوں بعد چین نے ہندوستانی خارجہ پالیسی کو آزاد قرار دے کر اس کی تعریف کی ہے۔ چین کے اس اقدام سے امریکہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک بھارت اور چین کی دشمنی صاف نظر آتی تھی۔ تاہم اب صورتحال بدل رہی ہے۔ چین اور بھارت کے تعلقات آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہے ہیں۔
چین پہلے ہی روس کا اہم اقتصادی اور سفارتی اتحادی ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پر ٹرمپ کا اثر محدود ہے کیونکہ بیجنگ اب بھی نایاب زمینی مقناطیس کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ امریکہ کی ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے لیے ضروری ہے۔ حالیہ مہینوں میں امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد سے بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے اس سال کے شروع میں ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا تھا۔ تاہم چین کا سخت رویہ دیکھ کر فوراً ہی ٹرمپ بیک فٹ پر آگئے اور صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اب ٹرمپ نے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم ان کی حکمت عملی یہاں بھی کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
روس، چین اور بھارت کی تینوں نے جس طرح امریکی صدر کے اس اقدام پر زیادہ توجہ نہیں دی وہ ٹرمپ کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں۔ پہلے ٹرمپ نے چین کو ٹیرف کے اقدام سے دھمکی دینے کی کوشش کی۔ تاہم وہ ناکام رہا۔ پھر امریکی صدر نے پیوٹن پر یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔ اس سے بھی کام نہ ہوا۔ اب اس نے ٹیرف اور جرمانے کے ذریعے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی۔ یہاں بھی اسے ایک جھٹکا لگا۔ ہندوستان اپنے پرانے دوست روس کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ روس سرد جنگ کے دور سے ہندوستان کو ہتھیار فراہم کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی ایک حالیہ بیان میں واضح طور پر کہا کہ یہ رشتہ ایک مستحکم اور وقت کی آزمائش کی شراکت کی نمائندگی کرتا ہے۔
جیسوال نے زور دے کر کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات آزاد ہیں۔ ان کا کسی دوسرے ملک کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے مسلسل مثبت نقطہ نظر پر اعتماد کا اظہار کیا۔ درحقیقت امریکہ نے ہندوستان کے تئیں اپنا موقف بدل لیا ہے۔ صدر ٹرمپ اب یوکرین تنازعہ کے حوالے سے ولادیمیر پوٹن پر دباؤ ڈالنے کی اپنی حکمت عملی کے تحت ہندوستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹرمپ کی حالیہ تنقید خاص طور پر برکس میں ہندوستان کی شرکت اور روس کے ساتھ اس کے مسلسل تعلقات کے بارے میں تھی۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا