Connect with us
Saturday,04-October-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیشنل گرین ٹربیونل کے عرض گذارکلیم یوسف عبداللہ نے جان سے مارنے کی دھمکی کی شکایت کی

Published

on

NGT

(وفا ناہید) مالیگاؤں نیشنل گرین ٹربیونل کے عرض گزار کلیم اختر محمد یوسف ساکن طیب آباد فارمیسی کالج نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ انھوں اور ان کے افراد خانہ کی جان کو خطرہ ہے. 12 نومبر 2019 کو انصار جماعت خانہ میں ہوئی پاور لوم ایسویشن، سائزنگ اونر ایسویشن کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی تھی. اور اس میٹنگ میں دوران تقریر کہا گیا کہ کلیم عبداللہ اور اس کا خاندان صنعت کا دشمن ہے اور اس نے پلاسٹک کارخانوں، سائزنگ اور پاور لوم کے خلاف شکایت کی ہے. دھولیہ میں صنعت کے خلاف شکایت کرنے والے کو دوڑا دوڑا کر مارا گیا تھا. اس وقت میٹنگ میں موجود لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ ان کو بھی دوڑا دوڑا کر ماریں گے. اس دھمکی کے بعد کلیم اختر نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں فریاد درج کرائی ہے. پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 506 کے تحت شبیر ڈیگ والے کے خلاف کیس درج کیا ہے. جس کا کیس نمبر 316/2019 ہے. اس ضمن میں جب پاور لوم شنگھرش سمیتی کے صدر یوسف الیاس سے نمائندے نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں دھولیہ میں شکایت کنندہ کو دوڑا دوڑا کر مارنے کی بات کی گئی ہے، مگر کلیم عبداللہ کو کسی طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی ہے. ہم لوگ پیدل چل کر کلیم عبداللہ کے خلاف ایک شکایت درج کریں گے. واضح رہے کہ کلیم عبداللہ نے نیشنل گرین ٹربیونل میں فضائی آلودگی کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی. اس پٹیشن پر ایک بینچ بنائی گئی تھی. جس نے اگست میں عوامی شکایات سنی تھی اور شہر کا دورہ کرنے کے بعد اس پر سماعت ہوئی تھی جس میں 127 میں سے 107 سائزنگوں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے.

(Monsoon) مانسون

مہاراشٹر میں طوفان ’شکتی‘ کا الرٹ : 4 سے 7 اکتوبر تک ممبئی، پونے، تھانے سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

Published

on

MUSAM

ممبئی، 4 اکتوبر : محکمۂ موسمیاتِ ہند (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ عرب سمندر میں بن رہا طوفان ’شکتی‘ ریاست کے مغربی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ کے مطابق 4 سے 7 اکتوبر کے درمیان ممبئی، تھانے، رائےگڑھ، پال گھر، رتناگیری، پونے اور آس پاس کے اضلاع میں درمیانے سے لے کر شدید بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ نظام آئندہ 24 گھنٹوں میں ایک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں، بھاری بارش اور نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کی وارننگ دی ہے۔حکومت نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی ہے جبکہ تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اپنی ہنگامی ہیلپ لائن فعال کردی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران گھروں میں رہیں۔ بجلی، ریل اور بس سروسز کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔طوفان ’شکتی‘ اس سال عرب سمندر میں بننے والا پہلا بڑا طوفان ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے ریاست کے کچھ حصوں میں بارش سے راحت مل سکتی ہے، لیکن اونچی لہروں اور بھاری بارش کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ریاستی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمۂ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

دسہرہ وجئے دشمی پر ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے کیا ہتھیاروں کی پوجا

Published

on

police2

ممبئی ممبئی پولس میں آج دسہرہ کی مناسبت سے ہتھیاروں اسلحہ جات کی پوجا ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی دیوین بھارتی کے ہمراہ جوائنٹ پولس کمشنرایڈمن انتظامیہ جئے کمار ،ایڈیشنل کمشنر ونیتا ساہو، ڈی سی پی (زون ایل وی) راگسودھا آر، ڈی سی پی (ایل اے-نائیگاؤں) آنند بھوئٹے کے ہمراہ اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ دسہرہ پر ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں پر بھی ہتھیاروں اور اسلحہ جات کی پوجا کی گئی ۔ ممبئی شہر میں پولس نے دسہرہ کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اس کے ساتھ درگا دیوی وسرجن پر بھی پولس کا بندوبست تھا ممبئی پولیس کمشنر نے ہتھیاروں کی پوجا کے بعد اس کی تصاویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے نائیگاؤں میں ہتھیاروں کی پوجا کی تقریب منعقد کی گئی پوجا پاٹ کے بعد ہاتھوں پر پھول رکھ کر پوجا کے عمل کو مکمل کیا گیا ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا : فوزیہ اسپتال کی لاپروائی سے مریضوں کی جان خطرے میں، ہوٹل اور اسپتال ایک ہی عمارت میں کیسے؟ لائسنس منسوخ، حاجی عرفات کی کارروائی کا مطالبہ

Published

on

Foziya-Hospital

ممبئی : کرلا فوزیہ اسپتال کی لاپروائی کے سبب مریضوں کی زندگی خطرہ میں ہے. یہاں بی یو ایم ایس یونانی اور بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر برسرپیکار ہے جنہیں میڈیکل پریکٹس کی اجازت حاصل نہیں ہے, اس لئے اسپتال انتظامیہ انور اسماعیل لکڑوالا، ان کا برادر عثمان لکڑوالا، ڈاکٹر انجم دیشمکھ سمیت پینل کے تمام ڈاکٹروں کی انکوائری کے بعد اسپتال کا اجازت نامہ لائسنس منسوخ کیا جائے, یہ مطالبہ بی جے پی لیڈر اور سابق اقلیتی کمیشن سربراہ حاجی عرفات شیخ نے وزیر نگراں صحت پرکاش آبٹکر سے کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اسپتال کی غیر ذمہ داری اور بدعنوانی کے سبب مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اس لئے اس کی انکوائری ہو اور اہلیان کرلا کو انصاف ملے۔ کرلا ایل بی ایس مارگ پر فوزیہ اسپتال و میڈیکل پوری طرح سے فرضی ہے, اس اسپتال میں جو ڈاکٹر برسر روزگار ہے وہ ہومیوپیٹھی اور یویانی غیر رجسٹرڈ ہے اور اسپتال عملہ بھی غیر تربیت یافتہ عملہ ہے, اس کی انکوائری ضروری ہے. اس اسپتال میں نیچے ہوٹل بغل میں بھٹی اور بھٹیار خانہ کے ساتھ پہلی اور دوسری منزل پر اسپتال ٹیرس پر جم اور کینٹین کی اجازت کیسے ممکن ہے. یہ سوال اہلیان کرلا کر رہے ہیں۔ حاجی عرفات نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ایسے بی ایم سی افسران اور میڈیکل افسران پر کارروائی ہو جنہوں نے اس اسپتال کو پروانہ دیا ہے۔ یہ اسپتال غیر قانونی تعمیرات پر آباد ہے. کیا وارڈ افسر اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھناجی ہرلیکر، فائر افسر انیل پوار، ہیلتھ افسر ڈاکٹر ستیش تحصلیدار نے اب تک اس اسپتال پر کارروائی کیوں نہیں کی, کیا یہ افسران اب تک خواب خرگوش میں ہے۔ حاجی عرفات نے اسپتال میں کشادگی نہیں ہے اگر ہوٹل اور اسپتال میں آتشزدگی ہوئی تو فائر بریگیڈ اسپتال میں کیسے داخل ہوگی. یہاں مریضوں کو ایسے حالات میں بچانا مشکل ہوگا. انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے سبب مریضوں کی زندگی خطرہ میں ہے, کیونکہ انتہائی تشویشناک مریضوں کا علاج بھی ایم ڈی یا ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں بلکہ یہی ہومیوپیتھی اور یونانی ڈاکٹر ہی انجام دیتے ہیں. اسپتال کی اسی غفلت کے سبب کئی اموات ہوئی ہے ایسے میں اسپتال کے خلاف کارروائی ہو. فائر بریگیڈ بی ایم سی نے اسپتال کو کس بنیاد پر این او سی جاری کی ہے اور یہاں کمروں کی استطاعت سے زیادہ بیڈ ہے اور اسپتال میں مریضوں کے لئے جگہ کی قلت ہے, یہاں علاج بھی ٹھیک طرح سے نہیں ہوتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com