ممبئی پریس خصوصی خبر
کانگریس پارٹی نے ٹی وی چینلوں کا بائیکاٹ کیا

ممبئی :اسمبلی انتخابات میں تمام چینلوں کی سروے رپورٹ کے مطابق بی جے پی شیوسینا اتحاد کی سیٹیں اکثریت کے ساتھ جیتنے پر ریاست پر قابض ہونے والی ہے، جبکہ کانگریس واین سی پی کو بہت کم سیٹیوں پر فتح حاصل ہونے پر احساس کمتری کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے۔ کانگریس میں خوف وہراس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹی وی چینلوں پر بحث میں حصہ لینے سے کترانے والی قومی سطح کی پارٹی کی کشتی ڈوب رہی ہیں۔ اپنی صفائی میں بھی کچھ چیزیں بولنے سے قاصر رہنے والے لیڈران نے میڈیا کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ جبکہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے رائے دہندگان کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے اچانک اعلان جاری کردیا گیا ہے، کہ پارٹی کے ترجمان یا لیڈران ٹی وی چینلوں پر بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ کانگریسی لیڈران چینلوں پر کیوں نہیں آنا چاہ رہے ہیں؟ مزید بے عزتی ہونے کی وجہ سے؟ رائے دہندگان کو متاثر نہیں کرنے کی وجہ سے؟ اپنی شکست قبول کرنے کی وجہ سے؟ بات چیت نہیں کرنے کی وجوہات کو پیش کرنا چاہیے تھا۔ اگر یہی بات چیت بحث و مباحثہ ہندو مسلم کے موضوع پر ہوتا یا انڈیا پاکستان کے موضوع پر ہوتا تو کیا کانگریسی بائیکاٹ کرتے؟ جب اپنی باری آئی تو میڈیا کا بائیکاٹ کررہے ہیں، جب کسی مظلوم طبقہ پر، گھوٹالے پر، بے بنیاد الزامات پر، کسی مخصوص مذہب کو بدنام کرنے پر، حساس موضوعات پر بحث ومباحثہ کیا جاتا تھا تو کانگریس کیوں بائیکاٹ نہیں کرتی تھی؟ بلکہ خوشی خوشی حصہ لیتی تھی۔ ہر عروج کا زوال ہوتا ہے، کانگریس نے اپنے عروج کے وقت فسادات سے لے کر مخصوص طبقے کی ترقی روکنے میں، ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والی فرقہ پرست تنظیموں کو کھلی چھوٹ دینے میں اہم رول ادا کرنے والی پارٹی نے اپنی آنکھوں سے زوال کو دیکھا ہے۔ دوسروں پر تنقید کرنے کا کوئی حق کانگریس کو نہیں رہا، ناانصافی اور ظلم کی حکومت کو تو اوپر والا بھی پسند نہیں کرتا۔ دیگر پارٹیوں پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنی کمزوری، کمی اور کوتاہی کو جانچنا چاہیے کہ اقتدار میں رہنے کے بعد قومی سالمیت کے لیے کیا کام کیا؟ اگر ہر ایک کوان کا حق پہنچایا جاتا، ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج میڈیا اور چینلوں سے چھپنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ حالات اتنے بدتر ہوچکے ہیں کہ چینلوں پر بات کرنے میں بھی خوف محسوس ہورہا ہے۔ مرکزی وزیر سلمان خورشید نے خود بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کے خون کے دھبے کے داغ کانگریس کے ہاتھ پر آج بھی موجود ہیں۔ کرسی کے لیے جان لینا، دیش کے روپئے کو بلیک منی کے روپ میں بیرون ملک منتقل کرنا، اربوں روپئے کے گھوٹالے کرنا، اسکیم کے نام پر غریبوں کا استحصال کرنا تمام ظلم کو انجام دینے کے بعد زوال کی دلدل میں پھنسنے والی پارٹی کے لیڈران چینلوں پر جم کر بحث کرنے والے بھی اپنا چہرہ چھپانے میں عافیت سمجھ رہے ہیں۔ انہیں علم ہے کہ اپنا چہرہ چھپانے میں ہی عزت چھپ سکتی ہے ورنہ پارٹی کی پالیسی تو بے نقاب ہوگئی تھی، اب لیڈران کے چہرے بھی بے نقاب ہوسکتے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
شرابی ڈرائیوروں کے خلاف پولس کارروائی، سات مقدمہ درج

ممبئی : ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب پی کر ڈرائیورنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے والوں پر دفعہ 125 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 8 اپریل کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں پر بھارتیہ نیائے سہتا بی این ایس 2023 دفعہ 125 کے تحت 7 مقدمہ درج کیا گیا، ساتھ ہی ان ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں ٹریفک پولیس نے ساگر پربھاکر 27 سالہ تھانہ، دلیپ سبھاش یادو 28 سالہ مجگاؤں، راکیش شیواجی راٹھوڑ 22 کف پریڈ ممبئی، رحیم شیخ 30 بیلا پور نئی ممبئی، سرجیت سنگھ 26 ساکی ناکہ، پرکاش یشونت 39 کاجو پاڑہ بوریولی، اجئے کمار رام شنکر سنگھ 40 جوگیشوری ساکن پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران شراب پی کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرہ میں ڈالنے والے ان ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر کے اس پر قدغن لگانے کی سعی کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے، اور اسی مناسبت سے کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ۵۰ کروڑ روپے کی منشیات ڈرگس تباہ

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ۱۰۰ دنوں کے پروگرام کی مناسبت سے ممبئی پولس کے انسداد منشیات سیل اے این سی نے ممبئی میں درج ۱۳۰عدالتی کیس ضبط شدہ ۵۳۰ کلو وزن ۴۴۳۳ کو ڈین بوتلیں کل ۵۰ کروڑ مالیت کی منشیات کو ضائع اور تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی مہاراشٹر سرکار کی منظور شدہ ویسٹ مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی تلوجہ پنول رائے گڑھ میں مکمل کی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری، جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم کی ایما پر کی گئی ہے ستیہ نارائن چودھری کمیٹی کے صدر بھی ہے اور یہ کارروائی اے این سی کے ڈی سی پی شیام گھاگھے نے انجام دی ہے۔
بین القوامی
ورجن اٹلانٹک کی پرواز کا رخ طبی ایمرجنسی کے باعث ترکی کی طرف موڑ دیا گیا، 200 سے زائد مسافر 22 گھنٹے تک فوجی ایئربیس پر پھنسے رہے۔

ممبئی، 8 اپریل : لندن سے ممبئی جانے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 358 نے جہاز پر طبی ایمرجنسی کی وجہ سے ترکی کے دور دراز کے فوجی ایئر بیس دیار باقر ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس واقعے کی وجہ سے فلائٹ میں سوار 200 سے زائد مسافر 22 گھنٹے سے زائد عرصے سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ پرواز بدھ کی صبح 11:40 بجے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی۔ راستے میں، ایک مسافر کو گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پرواز کو ترکی کے دیار باقر ہوائی اڈے کی طرف موڑنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ ترک ایئربیس پر لینڈ کرنے کے بعد مسافروں کو تقریباً پانچ گھنٹے تک طیارے میں انتظار کرنا پڑا جس کے بعد انہیں طیارے سے باہر آنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم، کیونکہ دیار باقر ایئرپورٹ بنیادی طور پر ایک فوجی ایئربیس ہے، اس لیے یہ نہ تو وسیع باڈی والے طیارے کو سنبھالنے کے قابل ہے اور نہ ہی مسافروں کو باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ پھنسے ہوئے مسافروں نے سوشل میڈیا پر اپنی حالت زار شیئر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں نہ تو کوئی رہائش دی گئی ہے اور نہ ہی کھانے پینے جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ “میں اور 270 دیگر ہندوستانی مسافر لندن سے ممبئی کی پرواز وی ایس 358 کا رخ موڑنے کی وجہ سے دیار باقر ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بزرگ، بچے تکلیف میں ہیں اور ہمیں ورجن اٹلانٹک سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ براہ کرم مدد کریں،” ستیش کاپسیکر، ایک مسافر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا۔
ایک اور پوسٹ میں شرلین فرنینڈس نے لکھا، “ایک حاملہ خاتون سمیت 200 سے زائد مسافر پانی اور بنیادی سہولیات کے بغیر پھنسے ہوئے ہیں۔ اس ناپسندیدہ لینڈنگ پر ناراض ہوائی اڈے کا عملہ مسافروں سے پاسپورٹ کا مطالبہ کر رہا ہے”۔ ایئر لائن نے مسافروں کو بتایا کہ متبادل طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے جمعرات کو لندن سے ممبئی جانے والی وہی فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانہ متحرک ہوگیا اور پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لیے ترک حکام سے رابطہ کیا۔ “انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانہ دیار باقر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹوریٹ اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،” سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
ممبئی پریس نے ورجن اٹلانٹک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ایئر لائن سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ساتھ ہی، مسافر اور ان کے اہل خانہ مسلسل مدد کی التجا کر رہے ہیں، کیونکہ 22 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صورتحال کا کوئی واضح حل نہیں نکل سکا ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا