Connect with us
Wednesday,24-June-2026

سیاست

کرنل کوٹھیال اتراکھنڈ میں عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے : کیجریوال

Published

on

Karnil-Kothial-&-Kejriwal

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرنل (ریٹائرڈ) اجے کوٹھیال اتراکھنڈ میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی کے کارکنوں نے مسٹر کیجریوال کا آج دہرادون، اتراکھنڈ پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا۔ دوپہر کو کیجریوال کے روڈ شو میں بھی لوگ توقع سے بڑھ کر جمع ہوئے۔

مسٹر کیجریوال آج صبح جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچے۔ جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے دہرادون جاتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں نے جگہ جگہ ان کا خیر مقدم کیا۔ بیجا پور گیسٹ ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد انہوں نے آئی ٹی ڈی آر آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے ریٹائرڈ کرنل اجے کوٹھیال کو آئندہ عام اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے وزیراعلیٰ امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔

مسٹر کیجریوال نے اتراکھنڈ کو دنیا کا روحانی دارالحکومت بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ پروگرام کے بعد انہوں نے مسٹر کوٹھیال کے ساتھ راج پور روڈ تک ایک شو کیا۔
اس دوران عام آدمی پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

Published

on

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گرگاؤں موبائل چور گروہ بے نقاب ایک گرفتار، چوری کا سامان برآمد، ۷ معمہ حل کرنے کا پولس کا دعویٰ

Published

on

Mobile-Chor

ممبئی پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو موبائل فون چوری کیا کرتا تھا۔ گرگاؤں علاقہ میں ایک موبائل دکان کے مالک ولاس جیٹھا لال نے شکایت درج کروائی کہ 10 جون کو ان کی دکان سے تین سمسنگ موبائل چوری ہوئے ہیں۔ اس پر پولس نے پولس نے چوری کا کیس درج کر لیا۔ ٹیکنکل تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ اس چوری میں محمد علی ملوث ہے۔ اسے زیر حراست لے کر باز پرس کی گئی تو چوری کا معمہ حل ہو گیا اور اس معاملہ میں ملوث مزید ملزمین میں دانش قریشی، عامر رئیس قریشی، قاصب خان اور ذاکر خان شامل ہیں۔ محمد علی کے قبضے سے چوری کے تین موبائل کے ساتھ ۴۲ موبائل بھی ضبط کئے گئے اور چوری کے ۷ معاملہ کو پولس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی آر راگسودھا نے انجام دی ہے۔ مسروقہ مال کی برآمد عمل میں لائی گئی ہے۔ محمد علی کے ساتھی چوری کے سامان اپنے پاس رکھتے تھے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں شدید بارش میونسپل کارپوریشن تیار، نشیبی علاقوں میں پانی کی تیزی سے نکاسی

Published

on

ممبئی : شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے موسلادھار بارش جاری ہے، کئی علاقوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس پس منظر میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ایمرجنسی سسٹم پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور 7 ہزار سے زیادہ افسران اور ملازمین کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ اگرچہ مسلسل بارش نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال پیدا کردی ہے، لیکن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے پانی نکالنے والے پمپ، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے والے اسٹیشن اور فلڈ کنٹرول سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے جمع پانی تیزی سے نکاسی کی جارہی ہے، ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نشیبی علاقوں، ریلوے اسٹیشنوں، اہم سڑکوں، پلوں اور ساحلی علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ متعلقہ محکموں کے انجینئرز، عملہ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ڈرین کی صفائی، برساتی نالوں اور پانی کی نکاسی کے نظام کا باقاعدہ معائنہ کیا جا رہا ہے اور ضرورت کے مطابق اضافی افرادی قوت اور مشینری کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور دیگر متعلقہ نظاموں کو درخت گرنے، شارٹ سرکٹ، پانی جمع ہونے یا دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں میونسپل کارپوریشن کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ دریں اثناء بارش کی شدت جاری رہنے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان