Connect with us
Tuesday,15-April-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

سماجوادی پارٹی کے امیدوار رئیس شیخ کی مشکلیں بڑھیں

Published

on

بھیونڈی (فہیم انصاری) مشرقی اسمبلی حلقہ انتخاب میں سبھی لوگوں کی نگاہیں مسلم ووٹروں پر ہے۔ انتخاب کے شروعاتی دور میں جس قسم کے حالات دکھائی دے رہے تھے، وہ دھیرے دھیرے تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ووٹوں کی خرید وفروخت کے لئے 2009 سے ہی بد نام اس علاقے میں پچھلے انتخابات میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ والی کہاوت ہی چلتی رہی۔ فی الحال دو بار رکن اسمبلی رہ چکے روپیش مہاترے تیسری مرتبہ شیوسینا کے امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں ہیں۔ لیکن عین وقت پران کے سامنے سنتوش شیٹی کو کانگریس نے انتخابی میدان میں اتار کران کی مشکلیں بڑھادی ہے۔ اسی طرح یہاں کے مسلم ووٹوں کے سہارے سماجوادی پارٹی نے بھی ممبئی سے اپنے کارپوریٹر رئیس شیخ کو بھیونڈی میں انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ویسے تو سماجوادی پارٹی کے پاس کام کے نام پر تو بھیونڈی میں گنوانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے لیکن پچھلے دنوں اسدالدین اویسی کے بھیونڈی آمد پر اور اپنے اسٹیج سے رئیس شیخ کے حمایت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرنے سے سماج وادی پارٹی کے مردہ نسوں میں ایک بار پھر خون دوڑنے لگا ہے۔ واضح ہوکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار رئیس شیخ کے آمد پر بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقہ کے عوام میں بھی تشویش پیدا ہوئی تھی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کیا پورے مشرقی حلقے میں سماجوادی پارٹی کے پاس بھیونڈی شہر میں ایک بھی قابل امیدوار نہیں تھا؟ کہ انہیں ممبئی سے امیدوار امپورٹ کرنے کی ضرورت پڑی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھیونڈی کے شہریوں کی توہین مانی جارہی ہے۔ کیونکہ سماجوادی پارٹی نے بھیونڈی شہر میں کسی کو بھی اس لائق نہیں سمجھا۔ وہیں رئیس شیخ وہی اپنے انتخابی جلسوں میں ممبئی میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کے پل باندھنے کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ جہاں ایک طرف وہ اپنے کاموں کی سراہنا خوداپنے آپ کررہے ہیں وہیں ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ممبئی کے گوونڈی علاقے سے کامیاب ہونے کے بعد اگر وہ وہاں ترقیاتی کاموں کو انجام دیے تھے تو کیا وجہ تھی کہ پانچ سال کا عرصہ پورا ہونے کے بعد دوبارہ اس علاقے سے الیکشن نہیں لڑے۔ انہیں دوسری مرتبہ مدنپورہ سے الیکشن لڑنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ واضح ہوکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں شیوسینا کے یشونت جادھو سے ان کے گھریلو مراسم تھے۔ وہیں دوسری جانب پچھلے دنوں سماجوادی پارٹی کے مرکزی آفس غیبی نگر واقع وفا کمپلیکس میں پچھلے دنوں ہوئی مارپیٹ کی وجہ سے بھی سماجوادی پارٹی کے آپسی اختلافات اجاگر ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی بھیونڈی اور ممبئی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com